Baaghi TV

Tag: پرویز الہی

  • ہمیشہ یہی کہا ہے چوہدری برادران کو اکٹھا چلنا چاہیے،چوہدری شافع حسین

    ہمیشہ یہی کہا ہے چوہدری برادران کو اکٹھا چلنا چاہیے،چوہدری شافع حسین

    مسلم لیگ ق پنجاب کے سیکرٹری جنرل، امیدوارپی پی 23 چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ میں ذاتی طور پر چاہتا ہوں پرویز الہٰی باہر آئیں اور الیکشن لڑیں، ہمیشہ یہی کہا ہے چوہدری برادران کو اکٹھا چلنا چاہیے،

    چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی فیملی نے دو سال خود ہی فیصلہ کرلیا تھا سیاست اپنی اپنی کرنی ہے،پاکستان میں اس وقت فیک ٹرینڈز چلا کر کنفیوژن پیدا کی جارہی ہے،نو مئی کو ایک پارٹی یوتھ ونگ صدر بوتل بم بنا کر جی ایچ کیو پھینکتا رہا،گجرات میں میرے مقابلے میں آصف زرداری نے امیدوار نہ کھڑا کرنے کی ذمہ داری لی ہے،ہمارے حمایتوں کو بیرون ممالک سے دھمکی آمیز کالیں کی جارہی ہیں، لوگوں کو ہماری حمایت سے روکنے کیلئے پیسوں کی آفرز کی جارہی ہیں،شجاعت حسین کے بھائی وجاہت حسین نے خود حلقہ این اے 62 اور 63 مسلم لیگ ن کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے انکار کیا ہے،وجاہت حسین کے بیٹے حسین الہٰی اور موسی الہیٰ مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے

    پیر محمد احمد شاہ قادری گیلانی سجادہ نشین درگاہ عالیہ قادریہ قلندریہ ٹھینگ موڑ اللہ آباد قصور کی علماء کے ہمراہ مسلم لیگ میں شمولیت
    دوسری جانب مسلم لیگ ہاؤس میں پاکستان مسلم لیگ علماء مشائخ ونگ پنجاب کے سید پیر سید مناظر حسین گیلانی سے ملاقات کے بعد پیر محمد احمد شاہ قادری گیلانی زیب سجادہ نشین درگاہ عالیہ قادریہ قلندریہ ٹھینگ موڑ الہ آباد ضلعی قصور نے اپنے دیگر علماء فیاض چشتی، پیر اعجاز رضوی، محمد ایاز، چوہدری محمد علی، چوہدری غلام علی نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ چوہدری شجاعت حسین،چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔پاکستان مسلم لیگ علماء ومشائخ ونگ پنجاب کے صدر پیر سید مناظر حسین گیلانی نے پیر سید مناظر حسین گیلانی اور ان کے ساتھی علماء کی مسلم لیگ میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ علماء مشائخ کی مسلم لیگ میں شمولیت سے پاکستان مسلم لیگ مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ علماء مشائخ پاکستان مسلم لیگ کی قابل فخر سیاسی و اخلاقی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے رواداری، اعتدال پسندی، برداشت اور بردباری جیسی اعلیٰ انسانی اقدار کے فروغ اور وطن عزیز میں مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے سیاسی، جمہوری و اقتصادی استحکام کے لیے اپنی ملی، قومی و تنظیمی ذمہ داریاں پوری کریں

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

     این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    پیپلز پارٹی کی ایک کارنر میٹنگ میں اپنے ہی جیالوں کو دھمکی

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن کے دن ووٹر کا امتخان لینے کا فیصلہ کرلیا،

  • پرویز الہیٰ کے وکیل کو حراست میں لے لیا گیا

    پرویز الہیٰ کے وکیل کو حراست میں لے لیا گیا

    تحریک انصاف کے صدر سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل کو گوجرانوالہ سے مبینہ طور پر نا معلوم افراد نے حراست میں لے لیا

    پرویز الہیٰ کے وکیل عامر سعید راں کے بھائی نے دعویٰ کیا کہ عامر سعید عام انتخابات 2024 کے لیے پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی کوشش کر رہے تھے کہ انہیں رات گئے نا معلوم افراد نے حراست میں لیا.پرویز الٰہی کے وکیل کے بھائی نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عامر سعید راں کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔

    واضح رہے کہ 10 ماہ قبل عامر سعید راں لاہور لاہور سے لاپتہ ہوئے تھے جنہیں عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب نے اسلام آباد سے بازیاب کرایا تھا۔

    عامر سعید راں پنجاب کے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بھی رہ چکے ہیں، عامر سعید راں لاہور ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔

    لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

    عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

     الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

  • چوہدری پرویز الہی پی ٹی آئی کے مرکزی صدر  مقرر

    چوہدری پرویز الہی پی ٹی آئی کے مرکزی صدر مقرر

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد چوہدری پرویز الٰہی پارٹی کے مرکزی صدر بن گئے ہیں-

    باغی ٹی وی ٌ پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کو مرکزی صدر پی ٹی آئی مقرر کر دیا گیا ہے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی وائس چئیرمین ،فردوس شمیم نقوی ، سیف اللہ ابڑو، قاسم سوری اور مشتاق غنی پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدور ہوں گے۔

    واضح رہے کہ 2 دسمبر کو ہونے والے انٹراپارٹی الیکشن میں بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے، عمر ایوب جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے، اس کے علاوہ یاسمین راشد پنجاب کی صدر اور علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے صدر منتخب ہوئےپی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے ایک روز قبل انٹرا پارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چلینج کرتے ہوئے سارے عمل کو مشکوک قرار دیا تھا، اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دئیے ہیں، درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن قواعد و ضوابط، شیڈول، کاغذات نامزدگی اور طریقہ کارکا نہیں بتایا گیا ، 2 دسمبرتک انتخابات کے بارے میں معلومات پی ٹی آئی ویب سائٹ پر نہیں تھیں۔

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات،درخواستیں ابتدائی سماعت کیلئے مقرر

    دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق 11 درخواستیں ابتدائی سماعت کے لئےمقرر کردیں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کے خلاف درخواستوں پر کاز لسٹ جاری کردی جاری کاز لسٹ کے مطابق 8 دسمبر کو پی ٹی آئی کے نئے انٹرپارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی ابتدائی سماعت ہوگی پی ٹی آئی کے انٹرپارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دینے سے متعلق الیکشن کمیشن میں 11 درخواستیں دائر کی گئی تھیں، درخواست گزاروں میں اکبر ایس بابر کے علاؤہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما راجہ طاہر نواز، نورین فاروق سمیت دیگر شامل ہیں۔

    ہمارا ایجنڈا صرف سڑکوں، تعلیم اور صحت تک محدود نہیں ہوگا ،نواز شریف

  • پی ٹی آئی پاکستان میں ہر سیٹ پر اپنا امیدوار کھڑا کرے گی،پرویز الہی

    پی ٹی آئی پاکستان میں ہر سیٹ پر اپنا امیدوار کھڑا کرے گی،پرویز الہی

    لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے رہنما پرویزالہیٰ کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر ضلع کچہری لاہور میں پیش کیا گیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس نے پرویزالٰہی کو راولپنڈی اڈیالہ جیل سے لاہورضلع کچہری میں پیش کیا اور جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی عدالت نے پرویزالٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روزہ توسیع کردی اور انہیں 14 دسمبرکو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    پیشی کے بعد لاہور کی ضلع کچہری کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ کیا اب بھی نوازشریف کے لاڈلے ہونے میں کوئی شک باقی رہ گیا ہے، یہ دونوں بھائی عوامی عدالت میں حساب دینے کیلئے تیار رہیں،شریف برادران اللہ اور عوام کی عدالت سے کیسے بچیں گے، اس بار قوم انہیں الیکشن میں آٹے دال کا بھاؤ یاد کروا دیں گے، مہنگائی کے شہنشاہ شہبازشریف کو الیکشن میں لگ پتا جائے گا، عوام ان لاڈلوں کو ووٹ کی پرچی کے ذریعے باہر نکالیں گے،یہ عوامی غیض وغضب سےنہیں بچ سکیں گےن لیگ ہر بارعوام کو گمراہ کرکےاقتدار حاصل کرتی ہے، اب ان لاڈلوں کو چاہئے کہ عوام کی جان چھوڑ دیں، شہباز شریف نے 16 ماہ میں وائے لیول پلیئنگ فیلڈ حاصل کرنے کے کچھ نہیں کیا۔

    عمران خان توشہ خانہ کیس: ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا پر فیصلہ …

    پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں گے، تحریک انصاف بلے کے نشان کے ساتھ الیکشن میں اترے گی، اور پورے پاکستان میں ہر سیٹ پر اپنا امیدوار کھڑا کرے گی، یہ بات نہایت افسوسناک ہے کہ سستی شہرت کے کاموں پر اربوں روپے ضائع کیے جا رہے ہیں۔

    190 ملین پاؤنڈ کیس:چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دائر

  • پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر اینٹی کرپشن سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب

    پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر اینٹی کرپشن سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب

    لاہور: ہائیکورٹ میں اختیارات کے تجاوز کے مقدمہ میں پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران عدالت نے اینٹی کرپشن سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : اختیارات سے تجاوزکرنے کے مقدمے پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی،سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے کی، درخواست گزار کی جانب سے عامر سعید ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ پرویز الہیٰ نے محمد خان بھٹی کی تقرری میں اختیارات سے تجاوز نہیں کیا، محمد خان بھٹی کا نام اس مقدمہ سے خارج کیا جاچکا ہے محمد خان بھٹی کو پرنسپل سیکرٹری تعینات کرنے پر پرویز الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

    190 ملین پاؤنڈ کیس،احتساب عدالت کے جج اور نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

    190 ملین پاؤنڈ کیس میں پیشی، بشریٰ بی بی کے خلاف نعرے بازی

    نواز شریف کی آج عدالت پیشی، سیکورٹی کے سخت انتظامات

  • عدالتوں کی عزت اس میں نہیں کہ ہم ایگزیکٹو کو عدالتوں میں کھڑا کریں،عدالت

    عدالتوں کی عزت اس میں نہیں کہ ہم ایگزیکٹو کو عدالتوں میں کھڑا کریں،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ: ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کے خلاف توہیں عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست پر وکلا کو سننے کے بعد دوبارا فیصلہ محفوظ کرلیا ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بیوروکریسی کے پیش نہ ہونے پر افسوس ہوا،ایسے میں میرے لیے عدالت لگانا مشکل ہے ،ہم رول آف لا کے لیے بیٹھے ہیں ،عدالتی معاون سے امید ہے وہ دلائل سے میری معاونت کریں گے ،زیڈ اے بھٹو کا مقدمہ بھی نامور وکلا نے لڑا ،ہمیں ایگو کی بجاے پاکستان کا سوچنا چاہیئے،عدالتوں کی عزت اس میں نہیں کہ ہم ایگزیکٹو کو عدالتوں میں کھڑا کریں ۔عدالتوں کا کام آرڈر دینا ہے ،بیوروکریسی کو عدالتوں میں لانے کی ضرورت نہیں، ہمارا ادارہ عدلیہ ہے ۔ہم اپنے ادارے کی پاسداری کریں گے ، ان افسران نے عدالت میں غلطی تسلیم کی اور خود کو عدالتی رحم و کرم پر چھوڑا۔

    عدالت کے حکم کے باوجود چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد پیش نہ ہوئے ،عدالت نے پیش نہ ہونے پر چیف کمشنر اسلام آباد اورائی جی اسلام آباد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں ۔جسٹس سلطان تنویر نے قیصرہ الہی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت سے ضمانت ملنے کے باوجود اسکے شوہر پرویز الہی کو گرفتار کر لیا گیا ۔عدالت ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے،

    بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

  • مونس الہیٰ کی منجمد ہونیوالی جائیداد کی تفصیلات

    مونس الہیٰ کی منجمد ہونیوالی جائیداد کی تفصیلات

    مونس الہی کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کا مقدمہ ،مونس الہی کی منجمد ہونے والی جائیداد اور بینک اکاونٹس کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    مونس الہی کے لاہور میں آٹھ مختلف بینک اکاونٹس منجمد کر دیے گئے۔مونس الہی کے مختلف بینک اکاونٹس میں 48 کروڑ 76 لاکھ سے زائد رقم آئی۔ مونس الہی نے ساری رقم ان بینک اکاونٹس سے نکلوا لی۔رقم جمع اور نکلوانے میں استعال ہونے والے تمام بینک اکاونٹس منجمد کر دیے گئے۔ مونس الہی کے مختلف بینک اکاونٹس منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوئے۔ مونس الہی کی چھ مختلف پراپرٹیز کو بھی منجمد کر دیا گیا۔ مونس الہی کی قصور میں پانچ پراپرٹیز کو منجمد کیا گیا۔ مونس الہی کی راولپنڈی میں ایک پراپرٹی کو منجمد کیا گیا۔ مونس الہی نے پراپرٹیز منی لانڈرنگ سے بنائی ہیں۔ عدالت کے حکم پر مونس الہی کے بینک اکاونٹس اور پراپرٹیز کو منجمد کیا گیا ہے

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

    دوسری جانب مونس الٰہی کو وطن واپس لانے کے لیے قانونی عمل کا آغاز کردیا گیا،نگران وفاقی حکومت نے اس ضمن میں انٹرپول سے رابطہ کیا ہے، انٹرپول کے ساتھ عدالتی حکم اور مقدموں کی تفصیل بھی شیئر کی گئی ہے، عدالت نے مونس الٰہی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے تاہم مونس الہٰی تحقیقات سے بچنے کے لئے پہلے سے ہی ملک سے فرار ہے، ایف آئی اے نے مونس الہٰی کو عدالت سے اشتہاری کرانے اور مونس الہٰی کا ریڈ نوٹس جاری کرانے کا فیصلہ کیا تھا،

  • جب  عمران خان وزیر اعظم تھے تو خاور مانیکا کو اس وقت انٹرویو دینا چاہیے تھا ،پرویز الہی

    جب عمران خان وزیر اعظم تھے تو خاور مانیکا کو اس وقت انٹرویو دینا چاہیے تھا ،پرویز الہی

    راولپنڈی: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ الیکشن بلے کے نشان پر لڑیں گے، پی ٹی آئی چھوڑنے والے سب واپس آئیں گے۔

    باغی ٹی وی : انسداد دہشتگردی عدالت میں صحافیوں سے گفتگو میں پرویز الہی نے کہا کہ خاور مانیکا کو اپنے ہی گھر کا پردہ چاک نہیں کرناچاہیے تھا جب چیئرمین پی ٹی آئی وزیر اعظم تھے تو اس وقت انٹرویو دینا چاہیے تھا الیکشن شیڈول آنے کے بعد ٹکٹ ہمارا ہی ہوگا ہماری کمپین کو نہیں روک سکتے کسی کا دل کمزور ہے تو ساتھ وکیل کو کورنگ امیدوار کے طور پر کھڑا کرلے۔

    سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ نوبت یہاں تک آ گئی ہے کہ ان شریفوں کی وجہ سے مہنگائی بڑھ گئی ہے، انتظامیہ کے ذریعے ووٹ مانگ رہے ہیں، دفاتر سیاسی کام کررہے ہیں، الیکشن کمیشن کو صورت حال کا نوٹس لینا چاہیے،ووٹ پی ٹی آئی کا ہے، پی ٹی آئی کو نہ چھوڑیں،ف الیکشن کمشنر ہمیں ہمارا حق دیں اور جلسے کرنے دیں، جو بھی الیکشن میں کھڑا ہوگا ہمارے ساتھ ہی مقابلہ ہوگا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اختلافات اندرونی خبر ہوگی،لاڈلے کا سلوک کسی کو کچھ نہیں دیتا۔

    جہانگیر ترین کا لودھراں سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تلہ گنگ سے الیکشن لڑ رہا ہوں، وہاں بھی یہی ہو رہا ہے اٹک، فتح جنگ میں بھی یہی کچھ ہو رہاہے، لاہور میں بھی یہی ہو رہاہے، پولیس اور انتظامیہ ان کے لیے کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں،شیڈول آئے گا تو ہم سپریم کورٹ جائیں گے اللہ کے بعد سپریم کورٹ انصاف فراہم کرے گی ان کے گھر جاتی امرا کا الیکشن نہیں ہے الیکشن کی تاریخ اب تبدیل نہیں ہوسکتی، شیڈول کے بعد انتخابی ماحول بنے گا۔

    انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا جس طرح کھیلا ہے، کرکٹ میں فیئر اینڈ فری نظر آیا۔ ایسے ہی ہمارا الیکشن بھی فیئر اینڈ فری نہ ہوا تو بہت رولا ہوگا، ہمارا کپتان بھی تگڑا ہےجیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ابھی ملاقات نہیں ہوئی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت پیر تک ملتوی

    دوسری جانب اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے خاور مانیکا کا بیان جھوٹ ہے ملک کو جمہوریت کے بجائے تنزلی کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔ تحریک انصاف کو مائنس کرنے اور قائدین کے گھریلو معاملات پر بلاجواز مداخلت کی جا رہی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ خاور مانیکا کا بیان جھوٹ ہے، بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا پہلا جلسہ یکم دسمبر کو پشاور میں ہوگا پی ٹی آئی جلد ملک بھر میں جلسوں کا شیڈول جاری کرے گی جلسوں میں رکاوٹ ڈالی گئی تو سپریم کورٹ جائیں گے چیئرمین وکلا کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے جلسے جلوس اور کارنر میٹنگ فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

    ملک میں اگر کوئی مسئلہ ہے تو پرانے سیاستدانوں کی انا کا مسئلہ ہے،بلاول بھٹو

  • محمد خان بھٹی کی تعیناتی کیس، پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت خارج

    محمد خان بھٹی کی تعیناتی کیس، پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت خارج

    لاہور: اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

    باغی ٹی وی : عدالت میں پنجاب اسمبلی میں محمد خان بھٹی کی بطور پرنسپل سیکرٹری بھرتی کیس میں پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی،دوران سماعت پراسیکیوشن نے درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی، عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا، فیصلے میں پرویز الہی کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

    واضح رہے کہ پرویز الہٰی پر محمد خان بھٹی کی بطور پرنسپل سیکرٹری غیر قانونی بھرتی کا الزام ہے،ایف آئی آر کے مطابق سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی پر الزام ہے کہ انہوں نے اختیارت کا غلط استعمال کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں محمد خان بھٹی کو غیر قانونی طور پر پرنسپل سیکرٹری بھرتی کیا۔

    بچوں کا عالمی دن،غزہ کے بچوں کو نہیں بھولنا چاہئے،بلاول،شیری رحمان،راجہ پرویز اشرف

    سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس،جسٹس سردار طارق مسعود کیخلاف شکایت خارج

    موسیٰ کے ماننے والے فرعون کے نقش قدم پر بچوں کو شہید کر رہے ہیں، …

  • عمران خان سے جیل میں ملنے کون آتا؟ پرویز الہیٰ نے سچ بتا دیا

    عمران خان سے جیل میں ملنے کون آتا؟ پرویز الہیٰ نے سچ بتا دیا

    تحریک انصاف کے صدر، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ خدا کی قسم مجھے آج تک کسی نے پریس کانفرنس کا نہیں کہا،

    عدالت پیشی کے موقع پر چودھری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی میرے ساتھ والے سیل میں ہیں،آئی ایم ایف اور یورپی یونین کے لوگ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے آتے ہیں، پی ٹی آئی کو اتنے ووٹ پڑیں گے جس کی کوئی حد نہیں ہو گی،ن لیگ کے پاس لاہور سمیت پورے پاکستان میں الیکشن کے لیےبندے نہیں ،ہمارے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہمیشہ ہی اچھے تعلقات رہے ہیں ،چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ،
    الیکشن کی تاریخ سپریم کورٹ کے کہنے پر ملی ہے ،اس الیکشن میں دھاندلی نہیں ہو گی

    ضلع کچہری لاہور، پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ ،جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی ،عدالت میں پرویز الٰہی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر پرویز الہی کو پیش کیا گیا ،جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ پر سماعت کی ،عدالت نے پرویز الٰہی کو ملاقات کی اجازت بھی دے دی

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ: پرویز الہی کو مجسٹریٹ کی جانب مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کو معطل کرنے کا معاملہ ،پرویز الہی کی سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،دورکنی بنچ نے اپیل پر سماعت 23 نومبر تک ملتوی کر دی ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے اپیل کے قابل سماعت ہونے پر تیاری کے لیے مہلت طلب کی ،وکیل پرویز الہیٰ نے کہا کہ مجسٹریٹ نے ریکارڈ دیکھ کر پرویز الٰہی کو ڈسچارج کیا۔جسٹس شہرام نے کہا کہ آپ کے کیس میں نظر ثانی کی درخواست مسترد ہو چکی ہے ۔مناسب ہے اپ نظر ثانی کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ جاتے ۔بادی النظر میں سرکار نے بھی قانون کو بائی پاس کرکے سنگل بنچ سے رجوع کیا.

    عدالت میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب پیش ہوئے اور اپیل کے قابل سماعت نہ ہونے پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انٹر کورٹ اپیل قابل سماعت نہین ہے ، جسٹس شہرام نے استفسار کیا کہ آپ یہ بات نہ کریں ۔آپکا سنگل بنچ سے رجوع کرنا کیا درست تھا؟پرویز الٰہی کی طرف سے افتاب باجوہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے،جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی،اپیل میں‌موقف اختیار کیا گیا کہ سنگل بینچ نے حقائق کے برعکس جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ معطل کیا ،گوجرانولہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے قانون کے مطابق فیصلہ دیا تھا ،عدالت سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے.