Baaghi TV

Tag: پرویز خٹک

  • باری باری کرسی کیلئے حکمران بننے والے مہنگائی لا کر قیمتیں بڑھا رہے ہیں ،پرویز خٹک

    باری باری کرسی کیلئے حکمران بننے والے مہنگائی لا کر قیمتیں بڑھا رہے ہیں ،پرویز خٹک

    چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ لگتا ہے ن لیگ اور جے یو آئی میں اتحاد ہوگا، پی ٹی آئی پی کی مختلف اضلاع میں مختلف سیاسی جماعتوں کیساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کی بات چیت جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : پرویز خٹک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، محمد بشیر کو پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں، محمد بشیر سے پرانا تعلق ہے اور عرصے سے اکٹھے چل رہے ہیں اس ملک میں 75 سال سے حکومتیں رہیں، مہنگائی اور بے روزگاری میں لیے گئے قرضوں کا بوجھ بھی عوام پر ڈالا گیا ہے ، باری باری کرسی کے لیے حکمران بننے والے مہنگائی لا کر قیمتیں بڑھا رہے ہیں ہم نے کیوں ترقی نہیں کی؟ کیوں ہمیں انصاف نہیں ملا؟ کیوں بیروزگاری ہورہی ہے؟ ان لوگوں کو ہم بار بار آزما چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا آگے نکل گئی اور ہم پیچھے جارہے ہیں، دنیا میں ہماری حیثیت ختم ہوگئی ہے، ہم قرضوں سے بھر گئے ہیں، کسی کے پاس کوئی پالیسی نہیں کہ سرمایہ کاری کیسے آئے گی، اس ملک میں بڑی بیماری اور کینسر قرضہ ہے، قرضہ واپس کرنے کیلئے دوبارہ قرضہ لینا پڑرہا ہے۔

    واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ اور ویب ورژن میں نیا فیچر متعارف

    پرویز خٹک نے کہا کہ اللہ کرے پاکستان میں ایماندار لیڈر آئے اور قرضوں سے جان چھڑائے، میں نہیں دیکھ رہا کہ کسی کے پاس ایسی پالیسی ہے کہ ملک ترقی کرے گا، میں مختلف پارٹیوں کے ساتھ مختلف ضلعوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کروں گا، دوسری پارٹیوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات چیت چل رہی ہے، جلد رزلٹ سامنے آجائے گا۔

    پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ سابقہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف سے قرضے لیے، آئی ایم ایف ہمارا ہمدرد نہیں، ہم سے سود سمیت پیسے واپس لیتے ہیں، وفاق میں اچھے وزیر اعظم کو آنا چاہیے جو ملک سے مخلص ہو، ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے،سوچنا ہوگا کہ ہمارا مجرم کون ہے۔

    ٹرمپ کی دوسری اہلیہ کا خفیہ معاشقہ ،ایف بی آئی کی رپورٹ میں نئے انکشافات

    پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وہ خود فی الوقت میں وزیراعظم کے نہیں وزیر اعلیٰ کے امیدوار ہیں لگ رہاہے کہ ہمارے صوبے میں مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کا اتحاد ہو جائے گا،پی ٹی آئی پی کی مختلف اضلاع میں مختلف سیاسی جماعتوں کیساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کی بات چیت جاری ہے۔

  • عمران خان کا ساتھ بہت امیدوں کے ساتھ دیا تھا مگر وہ وزیراعظم بنتے ہی بدل گئے،جہانگیر ترین

    عمران خان کا ساتھ بہت امیدوں کے ساتھ دیا تھا مگر وہ وزیراعظم بنتے ہی بدل گئے،جہانگیر ترین

    راولپنڈی: چئیرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ساتھ بہت امیدوں کے ساتھ دیا تھا مگر وہ وزیراعظم بنتے ہی بدل گئے-

    باغی ٹی وی: راولپنڈی میں استحکام پاکستان پارٹی کے ڈویژنل سیکرٹریٹ آفس کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں اپنے اوپر ہونے والے مظالم پر بہت بات کرسکتا ہوں لیکن میں آگے دیکھنا چاہتا ہوں، میں وہ مقصد حاصل کرنا چاہتا ہوں جس کا خواب دیکھا تھا، اپنی ذات کے لیے بہت کچھ کرلیا ہے، اب ملک کی خاطر کچھ کرنا چاہتے تھے، بڑی امید کے ساتھ روایتی سیاسی پارٹیوں کو چھوڑ کر نیا پاکستان بنانے والے لیڈر کے ساتھ کھڑے ہوئے تھے لیکن وہ صاحب جب وزیراعظم بنے تو امیدیں پوری نہ ہونے پر بہت افسوس ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ساتھ بہت امیدوں کے ساتھ دیا تھا مگر وہ وزیراعظم بنتے ہی بدل گئے، پہلے دن جو انسان وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھا تھا وہ کوئی اور ہی انسان تھا، علیم خان کو جیل میں بھیجنا بہت بڑا ظلم تھا، ہم پاکستان کو پہلے ایشا اور پھر دنیا بھر کا اچھا ملک بنائیں گے۔

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ایک نیا ملک بنائیں گے جہاں انصاف ہوگا، روزگار ملے گا، قیادت ایمان دار ہوگی، آج آپ لوگوں کا جذبہ دیکھ کر بہت خوش ہوا ہوں آپ سب کو مبارک ہو، یہ ایک ابتداہے، آپ سے وعدہ کرتا ہوں اپنی باتوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، پوری جستجو کے ساتھ ایمانداری اور پاک سوچ سے محنت کریں گے، جو امیدیں تھیں وہ نہیں ہوسکا، اب ہم خود پورا کریں گے، ابھی زندگی باقی ہے، پاکستان میں کوئی کمی نہیں ہے، ابھی بتدا ہے اب ہماری پارٹی سیاست شروع کرے گی۔

    دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک کا کہنا ہےکہ عمران خان نے تبدیلی کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا،اضاخیل میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ تبدیلی کے نام پر اقتدار میں آنے کے بعد عمران خان کسی اور راستے پر چل پڑے چیئرمین پی ٹی آئی کے غلط راستے پر چلنے سے ان کے ساتھیوں نے راہیں جدا کرلیں،مولانا فضل الرحمان ہماری فکر کرنا چھوڑ کر اپنی خیر منائیں، ایک بار پھر ڈی آئی خان میں مولانا فضل الرحمان کی سیٹ خطرے میں نظر آرہی ہے۔

  • اسد قیصر کی گرفتاری کے ذمہ دار پرویز خٹک ہیں،پی ٹی آئی ترجمان

    اسد قیصر کی گرفتاری کے ذمہ دار پرویز خٹک ہیں،پی ٹی آئی ترجمان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان شعیب شاہین نے کہا ہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی گرفتاری کے ذمہ دار پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویز خٹک ہیں-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ انہیں اسد قیصر نے خود پرویز خٹک کے کردار سے متعلق بتایا تھا اسد قیصر نے پرویز خٹک کے ایک حریف کو پی ٹی آئی میں شامل کروایا تھا اس لیے اسد قیصر کی معلومات کے مطابق پرویز خٹک کا ان کی گرفتاری میں کردار ہے۔

    یاد رہے کہ اسد قیصر کو دو روز قبل اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کیے تھے،پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیااسلام آباد کی مقامی عدالت نے اسد قیصر کو وفاقی پولیس کے حوالے کرتے ہوئے جوڈیشل لاک اپ میں رکھنے کا حکم دیا تھاآج اسلام آباد پولیس نے قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کو مقامی عدالت میں پیش کیا تھا اس موقع پر تفتیشی افسر نے کہا کہ جب تک خیبر پختون خوا پولیس نہیں آتی، انہیں جوڈیشل کر دیا جائےانہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا جائےجس پر عدالت نے اسد قیصر کو وفاقی پولیس کے حوالے کرتے ہوئے جوڈیشل لاک اپ میں رکھنے کا حکم دیا تھا۔

    اڈیالہ جیل میں پرویز الہی کی فیملی سے ملاقات

    سانحہ نو مئی،شاہ محمود قریشی نے بیان ریکارڈ کرا دیا

    اسرائیلی فوج کا رات کی تاریکی میں غزہ پر حملہ،51 فلسطینی شہید سینکڑوں زخمی

  • پرویز خٹک نے  غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو نکالنے کی حمایت کردی

    پرویز خٹک نے غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو نکالنے کی حمایت کردی

    پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے نگراں حکومت کی غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو نکالنے کی حمایت کردی ہے اور پشاور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلم لیگ ق کےصوبائی صدر علامہ محمد شعیب ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی پی میں شامل ہوئے جبکہ اس موقع پر پرویز خٹک نے غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو نکالنے سے متعلق کہا کہ بغیر ریکارڈ کے افغان باشندوں کو واپس جانا چاہیے، ملک کو کباڑہ بنایا ہے ہر بندہ آکر گھومتا پھرتا ہے۔

    علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ کرسی نہیں بہتری چاہتا ہوں تاکہ عوام کو فائدہ پہنچا سکوں جبکہ پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم عوام کو گمراہ کر رہی ہے، میں کسی کے خلاف نہیں ہوں اور نا کسی سے مقابلے کے لئے آیا ہوں۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پرویز خٹک سے اتحاد نہیں کریں گے. مولانا فضل الرحمان

    آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے سابق لیجنڈری بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

    نیپا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے. قومی ادارہ صحت

    ‎‎مارینا ایوانوونا تسوتایوا م کو بیسویں صدی کے روسی ادب میں نمایاں مقام حاصل

    نیب کا انٹیلی جنس ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ

    سولرپینلز کی مزید 6 فرضی کمپنیاں بے نقاب،13 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف

    آسٹریلیا کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری،8 کھلاڑی آؤٹ
    خیال رہے کہ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پی ملک میں نظام ٹھیک کرنے کے ساتھ اصلاحات لانا چاہتی ہے۔ جیسے کہ ہم نے ماضی میں جب میں وزیر اعلیٰ تھا اور کی پی کے میں بہت ساری تبدیلیاں لائے تھے لہذا اب بھی ہم چاہیں گے اس ملک کو اسی طرح ترقی کی طرف لے جائیں گے.

  • عمران خان امیروں کا ساتھی ہے. پرویز خٹک

    عمران خان امیروں کا ساتھی ہے. پرویز خٹک

    سربراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹرین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان امیروں کا ساتھی تھا، اپنے دور اقتدار میں کوئی کارکردگی نہیں دکھائی، مانسہرہ میں کارکنوں سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کو آزمایا اس کے بعد اپنی پارٹی بنائی۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اس لئے چھوڑی کیونکہ وہاں لوٹ مار تھی، سیاستدان عوام سے کیے گئے وعدے اسمبلیوں میں پہنچ کر بھول جاتے ہیں، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان بنانے کیلئے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے، لیکن تحریک انصاف کی ساڑھے 3 سال کی کارکردگی کچھ نہیں تھی۔

    پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت میں خوشحالی آئی نہ ہی انصاف آیا، جبکہ اس سے قبل کہنا تھا پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جن لوگوں کی وجہ سےحکومت بنائی آج وہ میرے ساتھ ہیں، نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی کامیابی میں اہم کردار میرا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خیبر پاک افغان بارڈر پر کشیدگی تیسرے روز بھی جاری
    پاکستان کا روشن مستقبل چین کے ساتھ جڑا ہوا ہے،سینیٹر رانا محمود الحسن
    بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

    تاہم ان کا کہنا تھا کہ انتخابات تک پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا سے صفایا کردیں گے، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتا تھا کہ کسی کے جانے سے مجھے فرق نہیں پڑتا، آج میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بتانا چاہتا ہوں کہ تمہیں فرق ضرور پڑے گا اور پرویز خٹک نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک میں انقلاب کے ذریعے بادشاہت قائم کرنا چاہتا تھا۔

  • 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کیلئے نوجوانوں سے حلف لیا گیا تھا،پرویز خٹک

    9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کیلئے نوجوانوں سے حلف لیا گیا تھا،پرویز خٹک

    اسلام آباد: پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کے لیے الگ الگ ٹیمیں بنائی گئی تھیں۔

    باغی ٹی وی : سابق پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کا 9، 10 مئی واقعات سے متعلق بیان میں کہا کہ جس وقت ہماری حکومت کا خاتمہ کیا گیا تو توڑپھوڑ کا منصوبہ بنایا گیا، نوجوانوں سے حلف بھی لےلیا گیا تاکہ ایک فورس تیار ہوجائے، فوجی تنصیبات پر حملوں کیلئے خیبرپختو نخوا میں بنائی گئی ٹیم میں مراد سعید اور علی امین گنڈا پور شامل تھے،دھرنوں اور جیل بھرو تحریک کا مقصد لاٹھی چارج اور جیلوں میں ڈالنے کا خوف ختم کرنا تھا، فوج کے خلاف ایسا حملہ ملک کی توہین ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان فرعون تھا وہ تاحیات ملک کا بادشاہ رہنا چاہتا تھا،انھوں نے مزید کہا کہ جتنے راز ان کے پاس ہیں کسی کے پاس نہیں ہیں،عمران خان نہیں چاہتے تھے کہ پارٹی میں کوئی لیڈر ہو وہ اپنے آگے کسی کو لیڈر نہیں مانتے تھے، شاہ محمود اور اسد عمر کی حیثیت ٹکے کی نہیں تھی۔

    امریکا کی غلامی کرتے ہوئے عمران خان کو اندرکیا گیا،لطیف کھوسہ

    پرویز خٹک نے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جہاں پھنس گئے ہیں وہاں سے نکلنا آسان نہیں۔ جھوٹ بول بول کر انھوں نے نوجوانوں کو خراب کر دیا، ایک وقت آئے گا پورا صوبہ پی ٹی آئی کو چھوڑ دے گا ساڑھے تین سال چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ وقت ضائع کیا، تحریک انصاف نے اس ملک کے لئے کچھ نہیں کیا۔

    دُنیا کے کئی ممالک میں جمعرات کو سُپربلیو مون کا نظارہ کیا جاسکے گا

  • چیئرمین پی ٹی آئی کو پنجاب میں الیکشن میں دلچسپی نہیں تھی،پرویز خٹک

    چیئرمین پی ٹی آئی کو پنجاب میں الیکشن میں دلچسپی نہیں تھی،پرویز خٹک

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان فوج کے خلاف انقلاب لانا چاہتے تھے-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نےپشاور میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ بلین ٹری سونامی اور بی آر ٹی جیسے منصوبوں کو تنقید کے بعد بھی پورا کیا، نیب نے بلایا اور ٹیکنیکل چیزوں پر بات کی، میرے خیال میں عام انتخابات اگلے سال فروری میں ہو ں گے، لوگ انتخابات سے متعلق عدالتوں میں چلے گئے تو مزید تاخیر ہوسکتی ہے۔

    پرویز خٹک نے کا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 4 کیسز بہت زیادہ تشویشناک ہیں، توشہ خانہ سے خریدی گئی گھڑی کو کلیئر نہ کرنا چیئر مین پی ٹی آئی کیخلاف بڑا کیس ہے، سائفر کو جلسوں میں دکھانا چیئرمین پی ٹی آئی کی دوسری بڑی غلطی تھی، 190ملین پاؤنڈ کا کیس چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف تیسرا بڑا کیس ہے، 9مئی کے واقعات پی ٹی آئی کے خلاف چوتھا بڑا کیس ہے، ہمیں کابینہ کے اجلاس میں بند لفافہ دیکھا کر دستخط لیے گئے-

    لائیو نشریات کے دوران بی بی سی اینکر کی زبان پھسل گئی

    سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی فوج کے خلاف انقلاب لانا چاہتا تھے، عمران خان 18 ویں ترمیم کے خلاف تھے، وہ صدراتی نظام لانا چاہتے تھے، نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وزیر اعلیٰ بنے سیکرٹری نہ بنے، گورنر خیبرپختونخوا پہلے سیاسی مداخت کرتا تھا اب کچھ ٹھیک ہے پی ٹی آئی کا ایک سوشل میڈیا نیٹ ورک ہے، سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ذریعے لوگوں کے خلاف ٹارگٹ دیا جاتا ہے، پی ٹی آئی پختونخوا کے اہم رہنما جلد پارلیمنٹرین کا حصہ ہوں گے، 2 ماہ میں پارٹی ایک طاقت بن کر ابھرے گی۔

    مڈغاسکراسٹیڈیم میں بھگڈر مچنے سے12 افراد ہلاک جبکہ 80 زخمی

    پرویز خٹک نے کہا کہ اپریل 2022 کے بعد الیکشن کیلئے جنرل فیض اور باجوہ نے تین مرتبہ مواقع فراہم کیے اور ماحول بنایا لیکن چیئرمین پی ٹی آئی نے نہیں مانے، جنرل باجوہ نے کہا کہ شہباز شریف لکھ کر دیں گے کہ اسمبلی تحلیل ہو جائے گی انہوں نے عمران خان کو کہا کہ دھرنا ختم کردو لیکن وہ نہیں مانے جنرل باجوہ نے ہمارا بہت ساتھ دیا، آخر میں باجوہ نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیئے چیئرمین پی ٹی آئی کو پنجاب میں الیکشن میں دلچسپی نہیں تھی۔

    سربراہ بی این پی عوامی اور سابق صوبائی وزیر اسد بلوچ کے گھر پر …

    انہوں نے کہا کہ میرا اور میری جماعت کامقصد خیبرپختونخوا میں حکومت بنانا ہے۔ ہر حلقے میں دو بہترین امیدوار لائیں گے خیبرپختونخوا میں معاشی بحران کی ذمہ داری پی ٹی آئی حکومت تھی پارٹی میں 90 فیصد الیکٹ ایبلز میں میں لے کر آیا تھا-

  • اقتدار کے بھوک نے عمران خان کو اس مقام پر لا کھڑا کیا،پرویز خٹک

    اقتدار کے بھوک نے عمران خان کو اس مقام پر لا کھڑا کیا،پرویز خٹک

    پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عدالت کا فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری عدالتیں آزاد ہیں، جو بھی چوری یا کرپشن کرے گا ان کے لئے قانون موجود ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارا مؤقف تھا مسئلے کا حل بات چیت سے ممکن ہے، اقتدار کی بھوک نے چئیرمین پی ٹی آئی کو اس مقام پر لا کھڑا کیا۔
    ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کو مضبوط کرنے میں کئی برس لگے ہیں، اقتدار کے لالچ میں چئیرمین پی ٹی آئی نے پارٹی کے ٹکڑے کردیے، جس نے بھی ان کو وزیراعظم بننے میں مدد کی ان کوسب کے سامنے رسوا کیا۔پرویز خٹک نے کہا کہ کہ ہم نے بار بارعمران خان کو کہا اسمبلی مت توڑیں، لیکن وہ ہٹ دھرمی پر ڈٹے رہے، کے پی میں اب ان کو مزید ایڈونچر کی اجازت نہیں دی جائے گی، نوجوان اب ان کی مکاریاں اور فریب سمجھ چکے ہیں۔

  • 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہی تھا،پرویز خٹک

    9 مئی کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہی تھا،پرویز خٹک

    سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 9 مئی کے دن جو کچھ ہوا سب عمران خان کا کیا دھرا ہے۔نجی ٹی وی پہ انکشاف کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں سینیئر پارٹی قیادت کو پُر امن احتجاج کی لائن دی گئی تھی جبکہ حملوں وغیرہ کیلئے ایک الگ گروپ بنایا گیا تھا جو ہمارے علم میں نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ حملوں کیلئے بنائے گئے اس گروپ کو ہدایات کہیں اور سے مل رہی تھیں، شکر ہے اس دن گولی نہیں چلی ورنہ انتشار ہو جاتا۔
    پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد کی خواہش یا امکان کی خبر سراسر جھوٹ ہے، سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس دن کا ڈرامہ اس لیے رچایا گیا تھا کہ ملک میں اور فوج میں انتشار پھیلے اور فوج بدنام ہو پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اس سارے معاملے کے فیصلے عمران خان خود کرتا تھا اور سینیئر قیادت کی رائے کو کبھی خاطر میں نہیں لاتا تھا۔خیال رہے کہ 9 مئی کے روز تحریک انصاف کے چیئرمین کی گرفتار ی کے بعد پی ٹی آئی کے مشتعل مظاہرین نے ملک کے مختلف شہروں میں جلاؤ گھیراؤ کرتے ہوئے سرکاری و نجی املاک اور عوامی مقامات کو نذرآتش کردیا تھا۔

  • پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرین کور کمیٹی کا اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

    پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرین کور کمیٹی کا اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

    پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرین کور کمیٹی کا اجلاس پرویز خٹک کے زیر صدارت پشاور میں منعقد ہوا ، اجلاس میں سابق وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان سمیت کور کمیٹی ممبران کی شرکت کی، اجلاس میں کور کمیٹی نے متفقہ طور پر پرویز خٹک کو پارٹی چئیرمین جبکہ محمود خان وائس چئیرمین منتخب کیا گیا، کور کمیٹی نے ضیاء اللہ خان بنگش کو پارٹی انفارمیشن سیکرٹری نامزد کردیا۔ اس موقع پر محمود خان نے کہا کہ میں تمام ممبران کو آج اس اجلاس میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آج کا ہمارا اکٹھا ہونا اس بات کا امر ہے کہ ہم سب اس ملک اور خصوصا” خیبر پختونخواہ میں امن چاہتے ہیں اور امن اور خوشحالی کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں۔
    پارٹی چئیر مین پرویز خٹک نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرین تمام حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔ ہماری پارٹی میں سب کے لئے دروازے کھولے ہیں پارٹی میں شمولیتی پروگرام شروع ہیں اس کے علاوہ باقی پارٹیوں کے ساتھ بھی ہم اتحاد کرسکتے ہیں۔ پرویز خٹک نے مزید بتایا کہ
    انتخابات کی تیاری کے لئے 19 اگست سے نوشہرہ میں پہلا جلسہ منعقد کرکے ہم اپنی عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ اسکے بعد مانسہرہ، کوہاٹ، ڈی آئی خان، سوات، کوہستان، ہنگو، پشاور، مردان، بونیر، ایبٹ آباد میں بھی جلسے منعقد کئے جائیں گے۔ جسکی کور کمیٹی نے منظوری دے دی۔ پارٹی کے آئین منشور اور اغراض و مقاصد کا بھی کور کمیٹی نے جائزہ لیا۔ مزید کام کے لئے کمیٹی کو ٹاسک حوالے کردیا گیا۔
    پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرین کا سلوگن امن، ترقی اور خوشحالی ہوگا جسکی کور کمیٹی نے منظوری دے دی۔ پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان اور خصوصا” خیبر پختونخواہ میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنا ہے۔ جس کے لئے ہم ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ ریاستی اداروں کے ساتھ جنگ نہیں بلکہ ان کومضبوط کرنا ہے۔ اور ہم نے اس صوبہ میں پہلے بھی عوام کی خدمت بھرپور انداز میں کی ہے اور انشاءاللہ آگے بھی اپنی خدمات کا سلسلہ اس صوبہ اور ملک پاکستان کے لئے بھرپور طریقہ سے ادا کریں گے۔