خیبر پختونخوا پی ٹی آئی سابق ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش نے پرویز خٹک کی قیادت میں پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے ساتھ سیاسی سفر کا آغاز کر کے پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا،پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے قائد پرویز خٹک خیبرپختونخوا پی ٹی آئی تھوڑنے میں سرگرم عمل ہیں،
کوہاٹ سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش کا پرویز خٹک کی قیادت میں پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے پلٹ فارم سے سیاست جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
کوہاٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات قابل افسوس ہے، اس کے بعد پی ٹی آئی کے ساتھ چلنا مناسب نہیں ہے،واضح رہے 9 اور 10 مئی کے پر تشدد احتجاج کے بعد پی ٹی آئی مسلسل توڑ پھوڑ کا شکار ہے،
Tag: پرویز خٹک

کے پی کے سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے کا پی ٹی آئی کو خیرباد

پرویز خٹک کو سپورٹ کرنے کے لئے لوگوں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،بیر سٹر سیف
پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ 184 دن ہوگئے خیبرپختونخوا پر غیر قانونی اور غیر آئینی حکومت نافذ ہے۔ پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس جرم میں شامل لوگوں کا احتساب ہوگا۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ ہمارے رہنماؤں اور کارکنوں کو غیر قانونی طور پر حراساں کیا جارہا ہے۔ اور ہمارے سابقہ وزیر ڈاکٹر امجد کے 14 سالہ بچے کو سوات میں پولیس نے غیر قانونی حراست میں رکھا۔ بیرسٹر سیف نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ شانگلہ میں شوکت یوسفزئی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ اور تحریک انصاف سے جڑے لوگوں کے کاروبار بند اور خاندانوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ بیرسٹر سیف نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ پرویز خٹک کو سپورٹ کرنے کیلئے لوگوں پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ اس نے کہا کہ عوام کا اعتبار عدالتوں اور قانونی نظام سے اٹھ گیا ہے۔ بیر سٹر سیف نے مزید بتایا کہ محظ وقتی فائدے اور اقتدار کے لیے ظلم کرنے والوں کا بہت جلد احتساب ہوگا۔

عمران خان ملک میں انتشار چاہتا ہے،صدر پی ٹی ائی پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے صدر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان کو جو غلط فہمی ہے کہ کسی کے جانے سے انہیں فرق نہیں پڑتا یہ غلط فہمی ہم دور کر دیں گے اور انہیں جلد پتہ چل جائے گا۔ان خیالات کا اظہار پرویز خٹک نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کا مقصد کوئی نیا پاکستان بنانا نہیں، یہ شخص ملک میں صرف انتشار چاہتا ہے تاکہ پاکستان آگے نہ بڑھ سکے، میرے سینے میں بہت سے راز دفن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں حکومت کو صرف ایک شخص اعظم خان چلا رہا تھا، 2013 کے انتخابات کے بعد مجھے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا صرف اس لیے بنایا گیا کہ میرے بغیر تحریک انصاف حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہی نہیں تھی۔ پرویز خٹک نے نجی ٹی وی شو میں کہا کہ میں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ نہ چلنے کا فیصلہ بہت پہلے کر لیا تھا۔ یہ بات درست ہے کہ یکم جون کو پی ٹی آئی چھوڑنے سے قبل میں مذاکراتی کمیٹی کا حصہ تھا مگر جب مجھے معلوم ہوا کہ ملک میں اصل ہو کیا رہا ہے تو فوراً پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ مجھ پر کسی نے کوئی دباؤ نہیں ڈالا۔
صدر پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز نے کہا کہ 2010 میں جب پی ٹی آئی کی ہوا چلی تو یہ پارٹی صوبے میں کچھ بھی نہیں تھی، جو لوگ آج میرے ساتھ کھڑے ہیں یہی تحریک انصاف کو اوپر لے کر گئے تھے۔سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان پارٹی میں کسی کو کچھ سمجھتا ہی نہیں، کسی کو آگے آنے کا موقع نہیں دیا جاتا، پی ٹی آئی میں صرف ’میں‘ ہی ’میں‘ ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز میں شمولیت کے حوالے سے لوگوں کی جو لسٹیں سوشل میڈیا پر جاری کی جا رہی ہیں وہ غلط ہیں، اصل لسٹ تو میرے پاس ہے جو کسی کو جاری ہی نہیں کی۔ بہت جلد لوگوں کی لائن لگے گی جو ہماری پارٹی کا حصہ بنیں گے۔
بڑی ملاقاتیں، بڑی ہلچل، بڑی پلاننگ، بڑے سرپرائز،کھیل آخری مرحلے میں ،شکنجہ سخت
مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کور کمانڈر کانفرنس ایک ریگولر بات ہے، وہ ریگولر ہوتی ہے، اب پاکستان میں الیکشن کے علاوہ بھی ہزار چیزیں ہیں کور کمانڈر کو بیٹھ کر فیصلے کرنے ہوتے ہیں، جہاں تک پارٹیوں کا تعلق ہے الیکشن کے قریب پارٹیاں بنتی ہیں،بدلتی ہیں،الحاق ہوتے ہیں، میں نے پرسوں کہا تھا کہ یہ ہفتہ ملکی سیاست میں بزی ہفتہ ہے اور بڑی بڑی خبریں آنی ہیں
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ دو اہم چیزیں ہیں پرویز خٹک اور محمو دخان دونوں عمران خان کے رائیٹ ہینڈ تھے، انتہائی قابل اعتماد، انتہائی فاضل انکے مطابق، انتہائی کام کرنیوالے، ان دونوں نے عمران خان کو چھوڑ دیا اور لوگوں نے بھی، یہ دو لوگ مین ہیں، اب عمران خان کیا کہیں گے، یہ تو انکی کرپشن کے بھانڈے پھوڑ رہے ہیں،کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کے پلین نے کے پئ کو دیوالیہ کر دیا، ابھی تک کے پی بچا ہوا تھا،پنجاب ، سندھ آزاد کشمیر سے توڑ پھوڑ ہو گئی تھی، آج کے پی میں آفیشیلی تحریک انصاف ٹوٹ گئی ہے، اب تو پارٹی شروع ہوئی ہے، دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کون چلائے گا عمران خان کے ذہن میں نہیں کیونکہ یہ عمران خان کو وہی پلین ہے کہ سو دن میں کرپشن ختم کر دینی ہے، دو سو لوگوں کی ٹیم ہے جو پاکستان کو ٹھیک کر دے گی، پچاس لاکھ گھر بنا دیں گے، نوکریاں دیں گے، یہ بھی اعلان تھے، اسکے ذہن میں کوئی پلان نہیں،مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اناؤنس کر دیں اسے وہ بندہ یا بندی مستحکم ہو گا،تاخیر کیوں کر رہے ہیں، بتا دیں، عمران خان کوئٹہ کیوں نہیں جا رہے کے سوال کے جواب میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہاسکو پتہ ہے کوئٹہ گیا اور ضمانت نہ ملی تو گرفتار ہو جاؤں گا اور پھر مچھ جیل، پیسی کہیں اور ریلیف کوئی اور عدالتیں دے رہیہیں، اب عمران خان کو جانا پڑے گا اور ضمانت کینسل ہو گی پھر گرفتار ہونا پڑے گا، بعد میں کوئی درخواست جائے گی، خان صاحب کے لئے اب برا وقت ہے
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ عمران خان کو ملٹری کورٹ سے کیسے بچا لے گی، قانون اور آئین کے تحت بات ہو رہی ہے، سپریم کورٹ نیا آئین تو نہیں بتا سکتی وہ صرف تشریح کر سکتی ہے، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، سپریم کورٹ کو یہ کیس نہیں سننا چاہئے، اس پر اپیل بھی ہو گی، یہ قابل سماعت نہیں ہو سکتا،چیف جسٹس کی یوٹیوبر کے ساتھ جو گفتگو سامنے آئی اسکے بعد تو وہ پارٹی بن گئے
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی سے میری تفصیلی بات ہوئی ہے ، جو وہ کہہ رہے ہیں وہ سمجھ میں آتا ہے، میں جو بات کرنے لگا ہوں لوگوں کو تکلیف ہو گی، انڈیا نے اپنا سپیس مشن بھیج دیا، ناسا کا مشن کتنی کم قیمت پر انہوں نے کیا وہ اب چاند پر لینڈ کریں گے اسکے بعد خلائی دوڑ میں وہ تین چار ممالک میں آ جائیں گے جنہوں نے چاند پر لینڈنگ کی، اور ہم ابھی تین بلین ڈالر ادھار کر قوم کو مبارکباد دے رہے ہیں، شاہد خاقان عباسی بڑی دیر سے کہہ رہے کہ اس ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر اکنامک پالیسی پر سائن کرنا ہیو گا کہ جو بھی دس سال حکومت ہو اکنامک پالیسی وہی چلے گی، ورنہ بہت مشکلات ہیں، دوسرا میرا خیال ہے کہ مریم نواز جب سے چیف کو آرڈینیٹر بنیں شاہد خاقان عباسی تب سے پارٹی میں ان فٹ ہیں،
ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی
زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا
لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان
لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے
شہبا ز شریف نے جب تک حکومت چلانی اب مولانا نے نخرے ہی دکھانے ہیں

پرویز خٹک کا پارٹی نام فائنل کرنے پر غور
باغی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک کا اپنے پارٹی کا نام پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز رکھنے پر غور،باغی ٹی وی کے مطابق پرویز خٹک کے پارٹی کا نام آج کسی بھی وقت فائنل ہو سکتا ہے،پرویز خٹک کو نئی پارٹی بنانے کا فیصلے پر پچاس سے زیادہ ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے سابق وزیر اعلی سمیت کئی ارکان صوبائی اسمبلی پرویز خٹک کے پارٹی کا حصہ بن سکتے ہے،واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بڑی تعداد میں پی ٹی ائی کے ارکان کو گرفتار کر لیا گیا تھا جس کے رہائی کے بعد انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تاہم پرویز خٹک پہ الزام تھا کہ وہ پی ٹی آئی ارکان کا پارٹی چھوڑنے کے لئے مجبور کر رہے ہے جس پر پارٹی نے پرویز خٹک سے جواب طلب کیا گیا ،تاہم تسلی بخش جواب نہ دینے کے بعد پرویز خٹک کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا ،

پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک کا نئی پارٹی بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما و سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے نئی جماعت بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کی قیادت میں نئی پارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے پرویز خٹک کی ملاقاتوں کا پہلا راؤنڈ اسلام آباد میں مکمل ہوگیا جبکہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقاتوں کا دوسرا راؤنڈ پشاور میں جاری ہے۔
قبل ازیں پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سابق سینئر رہنما پرویز خٹک کے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے بیک ڈور رابطے ہیں اور مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں سے پی ٹی آئی کی سابقہ قیادت کی پارٹی میں شمولیت کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے پرویز خٹک کی پارٹی میں شمولیت پر ن لیگ کے صدر کے پی کے امیر مقام بھی راضی ہیں اور اگر معاملات طے پا گئے تو پرویز خٹک شہباز شریف اور مریم نواز کی موجودگی میں پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
وزیراعظم کی جہانگیر ترین سے ملاقات،بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت
ذرائع کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک مسلم لیگ ن میں آئے تو خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد کو ساتھ لائیں گے اگر مسلم لیگ ن سے معاملات طے نہ پائے تو پرویز خٹک جمعیت علمائے اسلام(ف) سمیت دیگر سے معاملات کو آگے بڑھائیں گے پرویز خٹک کی جانب سے پی ٹی آئی کے اندر سے اپنا الگ گروپ بنانے کی بھی کوشش جاری ہے۔
سویڈن میں بائبل اور تورات کو جلانے کی اجازت دینے پر اسرائیل کا شدید ردعمل
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات کو دیکھ رہا ہوں، 9 مئی کے واقعات کی پہلے ہی مذمت کر چکا ہوں، ملک کا سیاسی ماحول بہت خراب ہے اس ماحول میں چلنا مشکل ہےاس کے بعد پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کی جانب سے پارٹی کو ارکان کو جماعت سے علیحدگی کی ترغیب دلوانے پر شوکاز جاری کیا تھا اور جواب مانگا تھا اور جواب نہ دینے پر ان کو پارٹی سے نکال دیا تھا-
صحت، تعلیم اور خود مختاری خواتین کے بنیادی حقوق ہیں،چیف جسٹس

پرویز خٹک نے چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف باتیں نہیں کیں، بیٹا اشتیاق خٹک
سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیٹے اشتیاق خٹک کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف باتیں نہیں کیں۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اشتیاق خٹک نے کہا کہ میرے والد کے نام سے منسوب تمام بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ اچھا وقت گزرا ہے، اس کے خلاف باتیں کیوں کریں۔اشتیاق خٹک نے یہ بھی کہا کہ پرویز خٹک عنقریب سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
واضح رہے عمر ایوب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ آپ کو 21 جون کو شو کاز دیا گیا، آپ نے مقررہ مدت کے دوران اطمینان بخش جواب نہیں دیا۔
نوٹس میں کہا گیا تھا کہ آپ سے پارٹی ممبران سے رابطہ اور پارٹی چھوڑنے کےلیے اکسانے پر پوچھا گیا تھا، آپ کی تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت فوری طور پر ختم کی جاتی ہے۔
پرویز خٹک کی تحریک انصاف نے بنیادی رکنیت ختم کردی
تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وزیر اعلیٰ و وفاقی وزیر پرویز خٹک کی تحریک انصاف نے بنیادی رکنیت ختم کردی ہے جبکہ پارٹی چھوڑنے کیلئے اکسانے پر شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر مرکزی رہنما کی بنیادی رکنیت ختم کی گئی ہے اور انہیں پارٹی سے نکالنے کا اصولی فیصلہ اس سے پہلے ہی ہوگیا تھا. اس نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل آپ کو آگاہ کیا گیا تھا تاہم آپ نے کوئی جواب نہیں دیا تھا.
سابقہ صوبائی صدر پرویز خان خٹک کی پاکستان تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی pic.twitter.com/B12X70UNyU
— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) July 12, 2023
خیال رہے کہ پرویز خٹک نے پارٹی نوٹس کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کوئی سرکاری ملازم تو نہیں جو شوکاز نوٹس کا جواب دیں گے انہیں شوکاز نوٹس کی کوئی پروا نہیں جبکہ انہوں نے عمران خان کو قصور وار ٹہراتے ہوئے کہا تھا کہ 9 مئی کا واقعہ چیئرمین پی ٹی آئی کا چند لوگو ں سے مشاورت کا نتیجہ ہے اور عمران خان کو میں نے ہمیشہ مثبت سیاست اور مثبت سوچ کا درس دیا ہے لیکن ان کی سوچ اور ایجنڈا کچھ اور ہے.یاد رہے کہ گزشتہ شوکاز نوٹس میں کہا گیا تھا کہ جماعت کےعلم میں آیا ہے کہ آپ اراکین سے روابط قائم کر کے انہیں جماعت سے علیحدگی اختیار کرنے پر اکسا رہے ہیں۔ شوکاز نوٹس میں بتایا گیا تھا کہ اگر تسلی بخش جواب نہیں ملا تو پرویز خٹک کے خلاف کارروائی ہوگی، 9 اور 10 مئی کے بعد پرویز خٹک نے صوبائی صدارت سے دستبردار ہوگئے ہیں.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سیاسی جماعت پر پابندی،ایاز صادق نے اعلان کر دیا
یوکرینی وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
کوئی بتا دے ریاست پر حملہ کرنا جرم ہے یا نہیں؟ جاوید لطیف
جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد رکن پارلیمنٹ کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی
پاکستان اور سری لنکن بورڈ الیون کا دو روزہ میچ ڈرا
دوسری جانب سوشل میں پر پی ٹی آئی کارکنان کا کہنا ہے کہ شکر ہے کہ پرویز خٹک سے جان چھوٹ گئی ہے کیونکہ ایسے لوگ صرف اور صرف اپنے مفاد کیلئے کام کرتے ہیں.
علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر مقرر
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور کوپی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا صدر مقرر کردیا گیا۔
باغی ٹی وی: پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے پارٹی چیئرمین کی ہدایت پرعلی امین گنڈاپور کوپی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا صدر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ علی اصغر کو پی ٹی آئی پختونخوا کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔
جی ایچ کیوحملہ کیس: پولیس کا راجہ بشارت کی گرفتاری کیلئےرہائش گاہ پر چھاپہ
واضح رہے کہ دو روز قبل پرویز خٹک نے پی ٹی آئی کی صوبائی صدارت سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد عہدہ خالی تھا،پرویز خٹک نے جمعرات کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تاہم اگلے لائحہ عمل کا اعلان مشاورت کے بعد کرنے کا کہا۔
سیکریٹری پنجاب اسمبلی جعلی بھرتی کیس میں گرفتار
پرویز خٹک کا کہنا تھا کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات کو دیکھ رہا ہوں 9 مئی کے واقعات کی پہلے ہی مذمت کر چکا ہوں ملک کا سیاسی ماحول بہت خراب ہے اس ماحول میں چلنا مشکل ہےآئندہ کا لائحہ عمل دوستوں اورپارٹی ورکر سے مشورہ کرکے طے کروں گا، جو پراپیگنڈا ہو رہا ہے وہ درست نہیں، سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا۔
گوجرانوالا : بریت کے بعد پرویز الہیٰ ایک اور مقدمے میں گرفتار

مشکل کی اس گھڑی میں خیبر پختونخوا کی قیادت عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، پرویز خٹک
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں خیبر پختون خوا کی قیادت عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔
باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ تحریک انصاف کسی صورت نہیں چھوڑیں گےملک میں معاشی بے روزگاری اور امن و امان کی صورتحال سنگین ہے۔ اس وقت گرینڈ مذاکرات کی اشد ضرورت ہے، ہمیں ملک کا سوچنا ہوگا۔
عمران خان کارکنوں کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں،شرجیل میمن
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جلد حکومتی ارکان سے بات چیت کرکے ملک اور قوم کی بہتری کیلئے اہم فیصلے کریں گے امید ہے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت مذاکرات کے سلسلے کو آگے بڑھائے گی۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ دفاع کے جذبےکو اقتدار کے بھوکے سیاستدان چیلنج کر رہے ہیں، نواز شریف نے جو کہا اس کی تائید کرتا ہوں، عمران خان اب دفاعی طور پر ملک کو کمزورکرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
قصورکا بریانی جلسہ لال حویلی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا،شیخ رشید
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جو لوگ چھوڑ کر جا رہے ہیں وہ عمران خان کی غلطیوں کا بوجھ نہیں اٹھا پا رہے، رانا ثنااللہ نے جو کہا وہ سو فیصد درست ہے، 14 ماہ میں جو غلطیاں کی ہیں وہ خودکی ہیں، مزید لوگ بھی اسےچھوڑیں گے، مذاکراتی ٹیم بنائی ہےاس میں مزید نام دیں تاکہ اگریہ چھوڑ گئے تو اس کا متبادل تو ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی کی 7 رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ کمیٹی میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد قیصر، حلیم عادل شیخ، عون عباس بپی، مراد سعید اور حماد اظہر کا نام شامل کیا گیا تھا۔
صدارتی ترکیہ میں صدارتی انتخابات کےدوسرے مرحلے میں ووٹنگ جاری








