Baaghi TV

Tag: پرویز کلیم

  • ناصر ادیب  پاکستان فلم رائٹرز ایسوسی ایشن کے تاحیات چیئرمین منتخب

    ناصر ادیب پاکستان فلم رائٹرز ایسوسی ایشن کے تاحیات چیئرمین منتخب

    جب سے فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز ہوئی ہے اور ریلیز ہونے کے بعد اس نے جو کامیابیوں کے ریکارڈز قائم کئے ہیں اس کے بعد اس فلم کے رائٹر ناصر ادیب کی تو جیسے لاٹری ہی لگ گئی ہو. ناصر ادیب کو ہر طرف ہاتھوں ہاتھ لیا جا رہا ہے ، ہر فلم میکر اور شوبز سے جڑی شخصیت ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں نظر آتی ہے. حال ہی میں‌جو ایک نئی ڈویلپمنٹ ہوئی ہے اس نے ناصر ادیب کی شہرت میں مزید اضافہ کر دیا ہے . ناصر ادیب کو پاکستان فلم رائٹرز ایسوسی ایشن کا تاحیات چیئرمین منتخب کر دیا گیا ہے. پاکستان فلم رائٹرز ایسوسی ایشن کے آئین میں ترامیم کی گئی ہے جس کے بعد ناصر ادیب تاحیات چیئرمین جبکہ پرویز کلیم وائس چیئرمین ہوں گے۔ اسی طرح اشفاق کاظمی سیکرٹری جنرل اور جوائنٹ

    سیکرٹری باسو چوہدری کو بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔فلم رائٹرز ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس ایور نیو اسٹوڈیو میں قائم تنظیم کے آفس میں ہوا۔ جس میں سینئر ڈائریکٹر حسن عسکری،الطاف حسین،پرویز کلیم،اشفاق کاظمی،عاصمہ حزیں قادری، طارق ساحلی،باسو چودھری جرار رضوی،حیدر راج ملتانی،اشفاق علی اورزیڈ اے زلفی نے شرکت کی۔اس نئی ڈویلپمنٹ کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے اس موقع پر ناصر ادیب نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اس نئی ذمہ داری کو اچھی طرح‌ سے نبھانے کی کوشش کروں گا.

  • افضال احمد کا انتقال جن حالات میں ہوا دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی ہے پرویز کلیم

    افضال احمد کا انتقال جن حالات میں ہوا دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی ہے پرویز کلیم

    سینئر اداکار افضال احمد کا انتقال شوبز انڈسٹری کا ایسا خلاء ہے جو کبھی پورا نہیں ہو سکتا. افضال احمد نے جن لوگوں کے ساتھ کام کیا ان میں‌پرویز کلیم کا نام قابل زکر ہے. پرویز کلیم اس حوالے سے کہتے ہیں‌کہ افضال احمد نہایت ہی پروفیشنل تھے. انہوں نے مجھ سے جب جنم جنم کی میلی چادر لکھوانے کےلئے رابطہ کیا تو میں اُن وقتوں میں بہت مصروف تھا میں نے کہا کہ میں تو بہت مصروف ہوں لیکن وہ ہنر جانتے تھے کہ انہوں نے کسی سے کیسے کام لینا ہے. انہوں نے آخر کار مجھے منا ہی لیا. پرویز کلیم نے کہا کہ انہوں نے اپنی ساری زندگی اس کام کو کرنے میں لگا دی . لیکن وہ جن حالات میں انتقال کئے ہیں وہ نہایت ہی تکلیف دہ ہے.پرویز کلیم نے کہا کہ وہ جس چیز کے بارے میں ٹھان لیتے تھے

    اسکو کرکے چھوڑتے تھے بہت کچھ کرنا چاہتے تھے لیکن تماثیل تھیٹر ہی بنا سکے. یہ اپنی طرز کا منفرد تھیٹر تھا. انہوں نے کہا کہ فنکار اگر کسمپرسی کی حالت میں انتقال کرتے ہیں تو کئی فنکاروں کا اس میں اپنا قصور ہوتا ہے کیونکہ وہ جو کماتے ہیں اسکو سنبھالتے نہیں لیکن افضال احمد کے حوالے سے ایسا نہیں تھاکیونکہ انہوں نے تو اپنا گھر بیچ کر تماثیل بنایا تھا.

  • مدیحہ شاہ کی فلم رنگ عشقے دا 23 دسمبر کو ریلیز ہوگی

    مدیحہ شاہ کی فلم رنگ عشقے دا 23 دسمبر کو ریلیز ہوگی

    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی ریلیز کے بعد پنجابی فلموں کو ایک سہارا ملا ہے، پنجابی فلموں کے شائقین کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کو اب ایک اور پنجابی فلم دیکھنے کو ملے گی جس کو پرویز کلیم نے ڈائریکٹ اور کاشف ریاض نے پرڈیوس کیا ہے. 23 دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ” رنگ عشقے دا ” کی کاسٹ میں مدیحہ شاہ ، علی عباس سید، آمنہ راہی ، رازیا خان ، نغمہ بیگم ، اچھی کان ، وسیم علی ، وہاج خان ، سعید سیکی، حسن عباس ، طاہر نوشاد ، شمع ، ہانی بلوچ ، جنت علی اور افتخار ٹھاکر کے نام قابل زکر ہیں . فلم کا میوزک ذوالفقار علی نے دیا ہے

    جبکہ گیت ڈاکٹر خاقان حیدر غازی ، مشتاق علوی اور علی عباس سید نے لکھے ہیں. فلم کے حوالے سے پرویز کلیم کا کہنا ہےکہ انہوں نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر بہت محنت کی ہے اور شائقین ان کی فلم کو پسند کریں گے. پرویز کلیم کا یہ بھی دعوی ہے کہ رنگ عشقے دا کی کہانی مختلف ہے اور مدیحہ شاہ کے ساتھ ایک عرصے کے بعد کام کرکے بہت مزہ آیا ہے. فلم کا میوزک بھی شائقین کی پسند کو مد نظر رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے یقینا شائقین کو میوزک بھی بہت پسند آئیگا.