Baaghi TV

Tag: پرچہ

  • پولیس ناکام،خود چور ڈاکو پکڑنے لگی عوام

    پولیس ناکام،خود چور ڈاکو پکڑنے لگی عوام

    قصور
    عوام اپنی مدد اپکے تحت چور ڈاکو پکڑنے پہ مجبور، حراست میں لئے گئے چور کی اطلاع
    ریسکیو 15 پہ دینے کے باوجود پولیس 3 گھنٹے بعد آئی

    تفصیلات کے مطابق قصور میں لوگ چوروں ڈاکوؤں کو اپنی مدد آپ کے تحت پکڑنے پہ مجبور ہیں
    محمد ریحان ولد قاری عبدالجبار سکنہ کوٹ اندرون موری گیٹ قصور نے تھانہ صدر قصور میں درخواست دی کہ قادر آباد سٹی قصور میں وہ ایک نیا مکان تعمیر کر رہا ہے جس میں چند دن قبل چوری کی واردات ہوئی اور جس کی پولیس کو تحریری درخواست دی گئی تاہم کوئی شنوائی نا ہوئی اسی دوران مورخہ 27/9/23 کو میں اپنے زیر تعمیر مکان سکنہ قادر آباد میں صبح کے وقت چکر لگانے گیا تو دو نامعلوم ملزمان سامان چوری کر رہے تھے جن میں سے ایک کو میں نے موقع پہ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور پولیس کو بذریعہ ریسکیو 15 اطلاع کی کہ میں نے نامعلوم چور کو پکڑا ہے تاہم اطلاع کے تین گھنٹوں بعد پولیس آئی اور ملزم کو حراست میں لے کر چلی گئی
    مدعی نے ڈی پی او قصور سے درخواست کی ہے کہ میری پہلی درخواست پہ ابھی تک کوئی عمل درآمد نہیں ہوا اور میں نے خود چور کو پکڑ کر حوالہ پولیس کیا ہے لہذہ میری موجودہ درخواست پہ مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کیا جائے اور مجھے میرا قیمتی سامان واپس دلوایا جائے

  • ریکارڈ یافتہ منشیات فروش منشیات سمیت گرفتار

    ریکارڈ یافتہ منشیات فروش منشیات سمیت گرفتار

    قصور
    تھانہ صدر کی کاروائی،ریکارڈ یافتہ ملزم منشیات سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار

    تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر قصور کے سب انسپیکٹر مشتاق حیدر نے کاروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
    ملزم آصف ولد محمد اشرف عرصہ دراز سے منشیات فروشی کا دھندہ کر رہا تھا اور ریکارڈ یافتہ تھا تاہم ہر بار پولیس سے بچ نکلتا تھا
    سب انسپیکٹر مشتاق حیدر نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو 1250 گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
    ملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے اور مذید تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ ملزم کے سہولت کار منشیات فروشوں کو پکڑا جا سکے

  • شراب فروش رنگے ہاتھوں گرفتار،مقدمہ درج

    قصور
    ڈسٹرکٹ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری،
    تھانہ سٹی پتوکی کی کاروائی، شراب فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس قصور کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں
    ڈی پی او قصور عمران کرامت نے احکامات جاری کئے ہیں کہ کرسمس و نیو ائیر نائٹ پہ شراب نوشی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا جائے
    حکم پہ عملدرآمد کرتے ہوئے تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او ثقلین بخاری نے کرسمس پہ شراب فروخت کرنے کیلئے کشید کرنے والے دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے جن کے قبضہ سے درجنوں لیٹر کشید شدہ شراب برآمد کی گئی ہے جو کہ کرسمس و نیو ائیر نائٹ پہ فروخت کرنی تھی
    دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا گیا ہے

  • آر پی او کے حکم کے باوجود ملزم گرفتار نا ہوا

    آر پی او کے حکم کے باوجود ملزم گرفتار نا ہوا

    قصور
    تھانہ صدر قصور نے آر پی او شیخوپورہ کے آرڈرز کے باوجود دفعہ 324 کے مقدمہکے ملزمان گرفتار نا کئے،مدعی سخت پریشان

    تفصیلات کے مطابق نصرت ولد عبد العزیز کوٹ غلام محمد نے بتایا کہ اس نے کچھ عرصہ قبل مجرم جمشید عالم سکنہ باہمنی والا وغیرہ کے خلاف مقدمہ نمبر 120/22 بجرم 234 تھانہ صدر میں درج کروایا ہوا ہے مگر ایس ایچ او نے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جن کی بیل 18 اگست کو قصور سے اور 19 ستمبر کو لاہور سے خارج ہو چکی ہے
    ملزمان کو گرفتار کروانے کیلئے 4 مرتبہ اے ایس پی سٹی قصور کے پاس گئے اور آخرکار بات نا بننے پہ آر پی او شیخوپورہ کے پاس گئے جنہوں نے خود کال کرکے ایس ایچ او تھانہ صدر قصور کو ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا مگر اس کے باوجود بھی ابھی تک پولیس کی جانب سے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا رہا جس پہ سخت تشویش ہے
    مدعی کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار نا کرنا معنی خیز ہے جس پہ سخت تحفظات ہیں
    آئی جی پنجاب نوٹس لے کر میری داد رسی کریں

  • زنا بالجبر کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے پر رشوت دینے والا گرفتار

    زنا بالجبر کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے پر رشوت دینے والا گرفتار

    لاہور:زنا بالجبر کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے پر رشوت دینے والا گرفتار،اطلاعات کے مطابق لاہور پولیس نے ایک ایسے مجرم کو گرفتار کرلیا ہے جوجھوٹ اور فریب کے ذریعے بہت بڑے واقعات کے ذریعے شرارت اور ذاتی مفادات کا خواہاں ہوتا ہے ،

    اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ایس پی اقبال ٹاؤن رضا تنویر نے درخواست پر ہدایات دیتے ہوئے اس مجرم تو پہنچنے میں‌ کامیاب ہوئے

    پولیس کا کہنا ہےکہ شیراکوٹ پولیس کو بہو کیساتھ زناء بالجبر کی درخواست موصول ہوئی۔۔پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست گذار شوکت کے مطابق اللہ دتہ نے اسکی بہو کیساتھ زناء بالجبر کیا۔۔

     

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کیلئے تفتیشی افسر نے درخواست دہندہ اور اسکی بہو سے دریافت کیا۔۔شوکت علی کی بہو نے بیان دیا کہ اسکا سسر جھوٹا مقدمہ درج کروانا چاہتا ہے۔۔

    یہ بھی معلوم ہواہے کہ ملزم شوکت نے مقدمہ درج کرنے کیلئے تفتیشی افسر کو 7500 روپے بطور رشوت پیش کئے۔۔رشوت دینے اور جھوٹا مقدمہ درج کروانے پر ملزم شوکت کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی

    ایس پی اقبال ٹاؤن رضاتنویر نے تفتیشی افسر سب انسپکٹر عبدالرحیم کو شاباش دیتے ہوئے اس مجرم کو سخت سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کوئی جھوٹ اور فریب سے معاشرے کے دیگر افراد کے لیے بدنامی اور تباہی کا سبب نہ بنے

     

     

  • سابقہ رنجش پر فائرنگ،ایک فرد شدید زخمی

    سابقہ رنجش پر فائرنگ،ایک فرد شدید زخمی

    قصور
    سابقہ رنجش پر آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے ایک شحض کو شدید زخمی کر دیا،زخمی ہسپتال منتقل،حالت تشویشناک

    تفصیلات کے مطابق قصور کے قصبہ کھڈیاں کے نواحی گاؤں کھائی ہتھاڑ میں آصف عرف اچھی، مراتب عرف مراتبی،سرفراز اور ذوالفقار نے کھائی ہٹھار اڈا میں بیٹھے ارشد علی پر آتشیں اسلحہ سے شدید فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ارشد علی شدید زخمی ہو گیا
    گولیاں ارشد علی کی ٹانگ میں لگیں
    واقعہ سابقہ رنجش کی بنا پر پیش آیا اس سے قبل بھی ملزمان کئی افراد کو
    ملزمان 2004 سے مفرور ہیں کئی افراد کو قتل کی دھمکیاں لگا رہے ہیں
    اہلیان علاقہ نے ڈی پی او قصور سے ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • ہسپتال میں زنانہ سٹاف کو ہراساں کرنے پر پرچہ

    ہسپتال میں زنانہ سٹاف کو ہراساں کرنے پر پرچہ

    قصور
    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور میں نجی سیکیورٹی کمپنی کے ملازمین کے خلاف فی میل نرسز کو ہراساں کرنے پر تھانہ میں ایف آئی آر درج
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور میں فی میل نرسز و دیگر زمانہ ملازمین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا اسکینڈل سامنے آ گیا جس میں درجنوں زنانہ ملازمین نے ایم ایس ڈی ایچ کیو قصور کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف درخواست دے دی ہے درخواست میں شفاقت نامی شخص کی طرف سے زنانہ سٹاف کو ہراساں کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں نجی سیکورٹی کا سپروائز شفاقت علی فی میل نرسز و دیگر زنانہ سٹاف کو ہراساں کرتا ہے درخواست گزار خواتین نے موقف اختیار کیا ہے کہ سپتال کے زنانہ عملہ کو فحش گوئی اور اشاروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے وہ سخت پریشان ہیں
    نیز کہ ایک نجی کمپنی کے سپروائز کا کیا کام کہ وہ زنانہ ملازمین کے کمروں میں آئے لہذہ اس کے خلاف کاروائی کرکے اس سزا دلوائی جائے تاکہ زنانہ سٹاف امن و سکون سے اپنا کام کر سکے

  • 144 کے ناجائز پرچے اور پولیس کے خرچے

    144 کے ناجائز پرچے اور پولیس کے خرچے

    قصور
    کنگن پور کے تاجر کی ڈی پی او سے انصاف کی اپیل
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کنگن پور کے شریف شہری و مقامی تاجر حاجی چوہدری کاشف علی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جناب زاہد نواز مروت سے اپیل کی ہے کہ گزشتہ روز پولیس تھانہ کنگن پور کے ملازمین نے دفعہ 144 کے تحت ناجائز مقدمہ درج کر دیا انہوں نے کہا کہ جن دکانداروں کو پولیس نے پکڑا تھا پیسے لیکر چھوڑ دیا ہماری بند دکانیں اور گھر میں بیٹھے ہوئے لوگوں کی ایف آئی آر درج کردی گئی ہے کیونکہ ہم۔نے رشوت نہیں دی اس لئے ہمیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاہد نواز مروت صاحب انصاف دلوائیں اور ہم پر ناجائز جھوٹا مقدمہ فوری طور پر خارج کیا جائے