Baaghi TV

Tag: پریانکا چوپڑا

  • پریانکا چوپڑا زیادہ معاوضہ لینے والی ہیروئن بن گئیں

    پریانکا چوپڑا زیادہ معاوضہ لینے والی ہیروئن بن گئیں

    پریانکا چوپڑا نے معروف فلم ساز ایس ایس راجا مولی کی ایک فلم میں کام کرنے کے 30 کروڑ روپے معاوضہ لیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا ساؤتھ انڈین فلموں کے کامیاب ترین ہدایت کار اور فلم ساز راجا مولی کی نئی فلم SSMB29 میں کام کر رہی ہیں۔ دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور نین تارا سے مہنگی ترین اداکارہ ہونے کا اعزاز چھین لینے والی اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ پریانکا چوپڑا ہیں۔اس فلم میں پریانکاچوپڑا کے مدمقابل ساؤتھ انڈین سپر اسٹار مہیش بابو ہیں اور یہ فلم بھارت کی سب سے مہنگی فلم ہوگی جس پر تقریباً ایک ارب بھارتی روپے لاگت آئے گی۔

    پریانکا چوپڑا اپنے شوہر کے ساتھ لاس اینجلس میں رہائش پذیر ہیں اور انھوں نے ایمیزون پرائم ویڈیو کی سیریز ’سیٹاڈل‘ کےلیے 41 کروڑ روپے کا معاوضہ لیا تھا۔اداکارہ ماضی میں بھی بالی ووڈ میں کام کرچکی ہیں لیکن گزشتہ چار سال سے وہ انڈسٹری سے باہر تھیں اور آخری فلم میں راج کمار راؤ کے ساتھ کی تھی۔

    سندھ میں رواں برس ملیریا کے 13 ہزار سے زائد کیس رپورٹ

    کراچی سے گرفتار دہشت گردوں نے سنسنی خیز انکشافات کر دیے

    شدید گرمی کی لہر،کراچی اور سندھ میں بارش سے متعلق پیش گوئی

    کراچی، آگ 11 روز گزرنے کے باوجود شدت سے برقرار

  • پریانکا نے  ہدایتکار کی ایک ڈیمانڈ پر فلم کرنے سے صاف انکار کردیا تھا،والدہ

    پریانکا نے ہدایتکار کی ایک ڈیمانڈ پر فلم کرنے سے صاف انکار کردیا تھا،والدہ

    ممبئی: بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی نے ہدایتکار کی ایک ڈیمانڈ پر فلم کرنے سے صاف انکار کردیا تھا۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں ایک انٹرویو میں مدھو چوپڑا نے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کو لے کر بےحد حساس تھیں اور کبھی اسے فلم کے سیٹ پر یا کسی آفس میں اکیلا نہیں چھوڑتی تھیں، پریانکا ہمیشہ فوری فیصلہ لیتی ہے اور چاہے اسے فلم سے ہاتھ دھونا پڑے مگر وہ اپنے اصولو ں پر کام کرنے کو ترجیح دیتی ہے۔

    مدھو چوپڑا نے کہا کہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں، میں سیٹ پر ایک ڈائن (چڑیل) کی طرح بیٹھی رہتی تھی کیونکہ پریانکا بہت چھوٹی تھی اور بہت محفوظ ماحول سے آئی تھی ہمیں یہ سننے کو ملا تھا کہ بالی ووڈ محفوظ جگہ نہیں ہے، اور وہ ہماری واحد بیٹی ہے، تو ہم کوئی خطرہ نہیں اٹھانا چاہتے تھے-

    علیمہ خان پی ٹی آئی وکلاء پر برس پڑیں

    پریانکا کی والدہ نے ماضی کے ایک واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ پریانکا نے ایک ہدایتکار کی فلم کرنے سے صرف اس لئے انکار کردیا تھا کہ وہ ہدایتکار اسے میرے سامنے نہیں بلکہ اکیلے میں فلم پڑھ کر سنانا چاہتا تھا،پریانکا نے اس ہدایتکار کو کہا کہ اگر آپ میری ماں کے سامنے مجھے فلم کی کہانی نہیں سُنا سکتے تو میں آپ کیلئے فلم نہیں کر سکتی۔

    اداکارہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ ہم نے سن رکھا تھا کہ یہ جگہ اچھی نہیں ہے اس لئے اپنی اکلوتی بیٹی کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑا اور ہر وقت اس کے ساتھ کسی چڑیل کی طرح چپکی رہی کوئی ہم کوئی چانس نہیں لے سکتے تھےمیں اسے ہمیشہ کہتی تھی کہ اگر تم چونّی (25 پیسہ) کی طرح برتاؤ کرو گی تو لوگ تمہیں اس طرح ہی دیکھیں گے، اپنے آپ کو ایک روپیہ بنالو تو لوگ بھی تمہاری ویسی ہی قدر کریں گے اور تمہیں کبھی ردی کی طرح نہیں سمجھیں گے-

    اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج

    مدھو چوپڑا نے فلم رام لیلا کی ریلیز کے تقریباً 12 برس بعد پریانکا چوپڑا کو مرکزی کردار سے ہٹائے جانے پر بات کی ہےرام لیلا 2013ء میں ریلیز ہوئی، جس میں مرکزی کردار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے ادا کیا، فلم کو باکس آفس پر خوب سراہا گیا فلم کی خاص بات پریانکا چوپڑا کا ڈانس نمبر تھا، جس نے فلم بینوں کو خاصہ متاثر کیا تھا لیکن اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ مرکزی کردار کےلیے فلم ساز سنجے لیلا بھنسا لی نے پہلے پریانکا چوپڑا کو آفر کی تھی۔

    اپنے تازہ انٹرویو میں مدھو چوپڑا نے بتایا کہ سنجے لیلا بھنسالی نے رام لیلا میں ہیروئن کے مرکزی کردار کےلیے پہلے پریانکا چوپڑا کو پیشکش کی،انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بہت زیادہ باتیں تو یاد نہیں لیکن صرف اتنا جانتی ہوں کہ میں کلینک میں تھی کہ پریانکا چوپڑا، سنجے لیلا بھنسالی کے دفتر سے واپس آئی اور مجھے بتایا کہ فلم میں میرا صرف ایک گانا ہے، میں نے پوچھا کیا ہوا؟ تو اس نے جواب میں کہا ’میر ے خیال میں یہی بہتر ہے-

    یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی منافع خور سزا سے بچ نہ پائے،وزیراعظم

    مدھو چوپڑا نے یہ بھی کہا کہ ہوسکتا ہے پریانکا نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہو، باہمی گفت و شنید سے دونوں فیصلے پر راضی ہوگئے ہوں کیونکہ وہ اب بھی بہت اچھے دوست ہیں، اس کے بعد سنجے نے پریانکا کو ’میری کوم‘ کے مرکزی کردار کی پیشکش کی، بیٹی اُسے کرنے میں ہچکچارہی تھی لیکن پھر اُس نے کہا میں میری کوم کے ساتھ کچھ وقت گزار کر دیکھتی ہوں۔

  • ڈائریکٹر کی بےہودہ گفتگو سن کر فلم سے انکار کیا تھا ، پریانکا چوپڑا کا انکشاف

    ڈائریکٹر کی بےہودہ گفتگو سن کر فلم سے انکار کیا تھا ، پریانکا چوپڑا کا انکشاف

    پہلے بالی ووڈ اور پھر ہالی ووڈ میں نام کمانے والی معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ایک بار اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں پیش آنے والے ایک پریشان کن واقعہ کا ذکر کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق فوربس پاور وومنز سمٹ میں گفتگو کرتے ہوئے 42 سالہ اداکارہ نے ایک تکلیف دہ اور غیر انسانی تجربہ کا ذکر کیا، انکے مطابق وہ اس وقت فلم انڈسٹری میں نو وارد اور صرف 19 برس کی تھیں۔ انکے مطابق ایک فلم کی شوٹ کے موقع پر انکی ایک ہدایتکار سے پریشان کن مڈبھیڑ ہوئی۔میں نے ان سے کہا، کیا آپ میرے اسٹائلسٹ سے بات کرکے اسے بتائیں گے کہ آپ کپڑوں اور چیزوں کے معاملے میں کیا چاہتے ہیں۔ جس پر انہوں نے فون پر کسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اداکارہ کے زیر جامہ کو دیکھنے کےلیے سنیما آتے ہیں، تو جسم کے نچلے حصے کے کپڑے کافی مختصر ہونے چاہئیں تاکہ میں انکے اندرونی کپڑے دیکھ سکوں۔

    پریانکا کے مطابق ہدایتکار نے یہ جملے کئی بار ادا کیے۔ انکے مطابق یہ سن کر انکا دل ٹوٹ گیا تھا اور گھر جا کر میں نے اپنی والدہ سے کہا میں اس شخص کو دوبارہ دیکھنا نہیں چاہتی، جس کے بعد میں نے انکے ساتھ فلم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

    سعودی عرب پاکستان سیاحوں کیلئے پسندیدہ ترین مقاما ت میں شامل

    اسرائیلی کمپنی کی اہم افراد کے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش

    امریکی طیارہ حادثہ،چند لمحے قبل کیا ہوا، اہم انکشاف،مرنے والوں میں پاکستانی شامل

    صارم زیادتی قتل کیس، پولیس کی فلیٹس میں دوبارہ تلاشی

    واشنگٹن فضائی حادثہ،ہوابازی کے حفاظتی معیار کا جائزہ لیا جائے گا، وائیٹ ہاؤس

  • میں‌ نے جو سوچا تھا اسی مقام پر ہوں پرینیتی چوپڑا

    میں‌ نے جو سوچا تھا اسی مقام پر ہوں پرینیتی چوپڑا

    بالی وڈ‌اداکارہ پرینیتی چوپڑا جو کہ پریانکا چوپڑا کی کزن بھی ہیں انہوں نے ہندی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو دیکھتے ہی دیکھتے بالی وڈ کے افق پرچھا گئیں . ان کو آتے ہی بڑے بینرز کی فلمیں آفر ہوئیں. پرینیتی نے ثابت کیا کہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں وہ ایک بڑی تعداد میں‌فین فالونگ رکھتی ہیں اور ان کے مداح ان کی فلموں‌کے منتظر رہتے ہیں. حال ہی میں اداکارہ نے انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ جو وقت گزر گیا ہے میں اسکو بہت ہی زیادہ حیرانی کے ساتھ دیکھتی ہوں. میں‌ سمجھتی ہوں کہ جو وقت میری زندگی میں‌پیچھے گزرا ہے وہ بہت ہی اچھا تھا میں

    نے اسے بہت زیادہ انجوائے کیا. پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ انسان کی زندگی میں اسکی قسمت بہت اہم کردار ادا کرتی ہے میرا اس بات پر مکمل یقین ہے اس لئے میں‌کبھی بھی قسمت سے نہیں‌لڑتی. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں‌ کہا کہ ہر انسان جب اپنا کیرئیر شروع کرتا ہے تو اس کے کچھ خواب ہوتے ہیں میں‌نے بھی جب کیرئیر شروع کیا تو میرے کچھ خواب تھے ، اور میں سمجھتی ہوں‌کہ میں آج جس بھی مقام پر ہوں اس سے مطمئن ہوں اور اسی مقام کا میں نے خواب دیکھا تھا.

  • کالی رنگت کی وجہ سے پریانکا چوپڑا کس طرح سے مشکلات کا رہیں شکار

    کالی رنگت کی وجہ سے پریانکا چوپڑا کس طرح سے مشکلات کا رہیں شکار

    بالی وڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میری رنگ سانولی ہے اس وجہ سے میں‌بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنتی رہی ہوں. مجھے کالی بلی کہہ کر پکارا جاتا تھا میری بے عزتی کی جاتی تھی کہ میں‌کالی ہوں. میں کبھی ایسے القابات سے گھبرائی نہیں تھی لیکن سوچتی ضرور تھی برطانوی راج کو ختم ہوئے کئی دہائیاں ہو چکی ہیں لیکن اب بھی گوری رنگت کو ہی سب سے بڑا مانا جاتا ہے ، پریانکا نے کہا کہ میری رنگت کی وجہ سے کوئی بھی میری صلاحیتوں کو ماننے کے لئے تیار نہ تھا. لیکن میں نے بھی ہمت نہ ہاری اور میں لگی رہی اور جو کام ملا وہ کیا اور ایک وقت آیا کہ میری صلاحیتوں کا اعتراف کیا گیا . میرے کام نے ناقدین کے منہ بند کر دئیے . انہوں نے کہا کہ

    آج بھی سوچتی ہوں اور پیچھے مڑ کر دیکھتی ہوں تو محسوس کرتی ہوں کہ اپنی سانولی رنگت کی وجہ سے مجھے اپنے دیگر ساتھیوں‌کی نسبت زیادہ محنت کرنی پڑتی تھی . انہوں نے کہا کہ کالی رنگت جس کی بھی ہو اس کی صلاحیتوں‌کو صرف اس کی رنگت کی وجہ سے نظر انداز کر دیا جاتا ہے.

  • کیا پریانکا چوپڑا شاہ رخ خان کےلئے ریڈ سی فلم فیسٹیول میں‌موجود تھیں؟

    کیا پریانکا چوپڑا شاہ رخ خان کےلئے ریڈ سی فلم فیسٹیول میں‌موجود تھیں؟

    بالی وڈ‌ کنگ شاہ رخ خان جو کہ سعودی عرب میں موجود تھے وہاں انہوں نے پہلے اپنی فلم ڈنکی کی شوٹنگ مکمل کی اس کے بعد انہوں نے عمرے کی ادائیگی کی اور پھر وہاں ریڈ‌ سی فلم فیسٹیول میں شرکت کی وہاں انہیں ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا. اس موقع کی ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب شاہ رخ خان ایوارڈ وصول کررہے تھے اس وقت پریانکا چوپڑا ان کے سامنے بیٹھی ہوئی تھیں . اس موقع پر پریانکا چوپڑا بڑی آستینوں کے ساتھ چمکدار خاکستری گاؤن کے ساتھ میں ہیروں کا قیمتی ہار پہنے ہوئیں تھیں. پریانکا چوپڑا نے ریڈ کارپٹ پر فوٹوگرافرز کو پوز بھی دیا. خبریں یہ بھی ہیں‌کہ اس

    موقع پر پریانکا کے ساتھ ساتھ کاجول بھی موجود تھیں اور اپنے دوست کو ملنے والے ایوارڈ‌کی خوشی منا رہی تھیں . یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی اگلے برس تین فلمیں ریلیز ہونے جا رہی ہیں جن میں ڈنکی ، پٹھان اور جوان شامل ہیں .
    جبکہ پریانکا چوپڑا روسو برادرز کی ویب سیریز Citadel on Amazon Prime اور دو فلموں: Ending Things اور Love Again میں نظر آئیں گی۔ پریانکا اگلے برس کترینہ اور عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کریں گی.

  • پریانکا کی شادی کے 4 سال ، شوہر نے سوشل میڈیا پر دی مبارکباد

    پریانکا کی شادی کے 4 سال ، شوہر نے سوشل میڈیا پر دی مبارکباد

    سابقہ مس ورلڈ‌پریانکا چوپڑا کا شمار بالی وڈ‌کی نامور ہیروئنز میں‌ہوتا ہے انہوں نے نہایت ہی کم وقت میں ثابت کیا کہ وہ بہترین اداکارہ ہیں. پریانکا ویسے تو بطور ہیروئین ہی کام کیا ہے لیکن انہوں نے ایک دو فلموں میں منفی کردار بھی ادا کیا. پریانکا کا نام اکشے کمار و دیگر کے ساتھ جڑا لیکن انہوں نے شادی کے لئے نک جونس کا انتخاب کیا. نک جونس اور پریانکا چوپڑا کی شادی کو چار سال بیت گئے ہیں. دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خاصے خوش ہیں. ان کی ایک بیٹی ہے.پریانکا شادی کے بعد امریکہ میں ہی رہتی ہیں‌ ہندی پراجیکٹس کے لئے وہ ہندوستان آتی جاتی

    رہتی ہیں. نک جانس نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر اپنی بیوی پریانکا چوپڑا کو سوشل میڈیا پر مبارکباد دی. نک جانس نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصویر لگا کر پریانکا چوپڑا کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شادی کے چار سال کیسے گزر گئے پتہ ہی نہیں چلا مائی لو. نک جانس نے جیسے ہی اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی پریانکا کے مداحوں نے بھی اداکارہ کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دینا شروع کر دیں. یاد رہے کہ پریانکا چوپڑہ ایک بہت بڑی تعداد میں پوری دنیا میں‌فین فالونگ رکھتی ہیں.

  • پہلے میں کام کرنے کی دیوانی تھی اب جا کر فیملی کی اہمیت سمجھنے لگی ہوں پریانکا چوپڑا

    پہلے میں کام کرنے کی دیوانی تھی اب جا کر فیملی کی اہمیت سمجھنے لگی ہوں پریانکا چوپڑا

    عالمی آئیکن پریانکا چوپڑا کو حال ہی میں تین سال بعد ممبئی کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔بیٹی کی پیدائش کے بعد ان کا یہ ممبئی کا پہلا دورہ تھا. بنیادی طور پر وہ اپنے ہیئر کیئر برانڈ کے پروموشنل ٹور پر تھیں۔ اپنے دورے کے دوران پرینکا کو اپنے مداحوں سے ملاقات اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں پریانکا چوپڑا نے اپنی زندگی میں کام کرنے کی اہمیت کے بارے میں بتایا انہوں نے کہا کہ بیس سال کی عمر میں ، میں نے بہت کام کیا اور کام کی دیوانی بن چکی تھی اس دوران مجھے کوئی ہوش نہیں ہوتی تھی کہ کسی قریبی دوست رشتہ دار سے ملنا ہے لیکن جب میں‌نے تیس سال کی عمر میں قدم رکھا تو رشتوں کی اہمیت کو محسوس کرنے لگی . میں نے کام اور زندگی میں توازن کرنا

    سیکھا. میں‌نے بیس سال کی عمر میں جو کام کیا تب محسوس کرتی تھی کہ میرا کام میری زندگی ہے 24 گھنٹے کام کرنا پڑتا تو کر لیتی. لیکن اب میں‌نے کام اور زندگی میں توازن کرنا سیکھ لیا ہے. اب میں سمجھتی ہوں کہ اپنے قریبی لوگوں کو وقت دیاجانا چاہیے انہیں ہماری ضرورت ہوتی ہے. یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا ، کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم جی لے زرا میں نظر آئیں گی. اپنے حالیہ دورے کے دوران پریانکا نے انکشاف کیا کہ یہ تینوں فرحان اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی جی لے زرا فلم کی شوٹنگ 2023 میں شروع کریں گی۔

  • پریانکا چوپڑا کی بیٹی مالتی کو ہنسی تو پھنسی دیکھنی چاہیے پرینیتی چوپڑا

    پریانکا چوپڑا کی بیٹی مالتی کو ہنسی تو پھنسی دیکھنی چاہیے پرینیتی چوپڑا

    پرینیتی چوپڑا آج کل فلم اونچائی کے لئے مصروف ہیں اس فلم کو راج شری پروڈکشن کے تحت سورج برجاتیا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اس فلم میں امیتابھ بچن، انوپم کھیر، بومن ایرانی اور ڈینی ڈینزونگپا نے چار دوستوں کے ساتھ نینا گپتا، ساریکا اور نفیسہ علی معاون کردار ادا کررہے ہیں. یہ فلم 11 نومبر 2022 کو ریلیز ہونے والی ہے۔پرینیتی چوپڑا جو کہ پریانکا چوپڑا کی کزن بھی ہیں ان کے ایک حالیہ انٹرویو میں ان سے پوچھا گیا کہ ان کی ایک فلم کون سی ہوگی وہ چاہیں گی کہ ان کی بھانجی بڑی ہونے کے بعد اسے دیکھے۔ اس پر، شدھ دیسی رومانوی اداکارہ نے کہا کہ اگر مالتی کو میری کوئی بھی فلم دیکھنا ہے، تو اسے ہنسی تو پھنسی دیکھنی ہوگی کیونکہ یہ میری بچوں کے لیے سب سے زیادہ دوستانہ فلم ہے۔ میں مالتی

    کے ساتھ ساتھ سب بچوں کو کہوں گی وہ اس فلم کو ضرور دیکھیں. پرینیتی سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ ماسی بن کر خوش ہیں؟ اس پر اداکارہ نے جواب دیا، جی میں بہت زیادہ خوش ہوں اور مالتی بہت پیاری ہے بلکہ سب سے خوبصورتی بچی ہے. یاد رہے کہ پرینیتی کو آخری بار بائیوگرافیکل اسپورٹس ڈرامہ سائنا میں دیکھا گیا تھا، جو کہ بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کی زندگی پر مبنی تھی اور اسے امول گپتے نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ اداکارہ اکشے کمار کے ساتھ 2019 کی فلم کیسری کے بعد ایک نئے پروجیکٹ کے لیے دوبارہ ایک ساتھ دکھائی دیں گی.

  • پریانکا چوپڑہ کا دورہ افریقہ، بولیں دعا ہے دوبارہ جائوں تو وہاں حالات ٹھیک ہوں

    پریانکا چوپڑہ کا دورہ افریقہ، بولیں دعا ہے دوبارہ جائوں تو وہاں حالات ٹھیک ہوں

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑہ نے حال ہی میں افریقہ کا دورہ کیا ہے. اس دورے کی یہ بہت ساری یادیں لیکر واپس ممبئی لوٹی ہیں‌. پریانکا چوپڑہ جب افریقہ سے واپس آئیں تو اس کے بعد انہوں نے ایک انٹرویو دیا اس انٹرویو میں ان سے اس دورے کے بارے میں سوالات ہوئے تو انہوں نے جن دو باتوں‌پربات کی وہ یہ ہیں کہ ایک تو انہوں نے کہا کہ وہاں‌کے لوگ بہت خوش دل نرم مزاج اور پرجوش ہیں وہ اپنے مہمانوں کی عزت کرتے ہیں اور ایسے ملتے ہیں‌ کہ ایسا لگتا ہے جیسے کوئی اپنا مل رہا ہے. دوسرا یہ کہ وہاں کے حالات ایسے ہیں کہ دل پریشان ہو

    گیا ، میں گھانا کے علاقے میں‌گئی وہاں پر میں نے بہت سارے بچوں‌کو پریشان حال میں دیکھا بھوکے پیاسے دیکھا. میں یہ دیکچھ کر بہت پریشان ہوئی ، بطور ماں‌میں یہ سوچتی ہوں کہ اگر میرا بچہ بھوکا ہو اور میرے پاس اسکو کچھ دینے کو نہ ہو تو میری کیا حالت ہوگی، بس ایسے ہی حالات میں‌وہاں مائیں دیکھیں. پریانکار چوپڑہ نے کہا کہ مجھے دوبارہ موقع ملا تو میں‌یقینا افریقہ جائوں گی لیکن میری دعا ہے کہ اب جب بھی میں وہاں جائوں وہاں‌کے حالات اچھے ہوں جو کچھ میں نے دیکھا ہے جن تکالیف میں وہاں کی مائوں کو دیکھا ہے وہ ان میں نہ ہوں.