Baaghi TV

Tag: پریانکا چوپڑہ

  • پریانکا چوپڑہ عالیہ بھٹ اور کترینہ کے ساتھ جی لے زرا کی شوٹنگ کب کریں گی؟‌

    پریانکا چوپڑہ عالیہ بھٹ اور کترینہ کے ساتھ جی لے زرا کی شوٹنگ کب کریں گی؟‌

    بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جو حال ہی میں تین سال کے طویل عرصے کے بعد ممبئی واپس آئی ہیں. کہا جا رہا ہےکہ اداکارہ اپنی فلم جی لے زرا کی شوٹنگ کے لئے آئی ہیں. اس فلم میں ان کے ساتھ کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ بھی ہیں. فلم کو فرحان اختر ڈائریکٹ کررہے ہیں.پریانکا چوپڑہ، عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف پہلی بار کسی بھی پراجیکٹ میں ایک ساتھ دیکھی جا رہی ہیں. جب سے اس فلم کا اعلان ہوا ہے یہ فلم ہے سرخیوں میں ، مداح ان تینوں‌کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بےتاب ہیں. کورونا کی وجہ سے اس فلم کی شوٹنگ کا شیڈیول ملتوی کر دیا گیا تھا لیکن اب فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہونے جا رہا ہے. پریانکا چوپڑہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے اپنے

    کیرئیر میں ایک طویل وقت گزارا ہے اور یہی دیکھا ہے کہ ہیرو کو ہم خواتین ہیروئنز پر زیادہ ترجیح دی جاتی ہے ہیروز یا فلم میں‌کام کرنے والے مرد فیصلہ کرتے ہیں کہ فلم کہاں شوٹ کی جائے، کس کو کاسٹ کیا جائے، مجھے یہ سب اب بورنگ لگتا ہے. ہم جس دور میں آج جی رہے ہیں وہ تبدیل ہو چکا ہے. انہوں‌نے کہا میں ہندی فلمیں کرنا چاہتی ہوں‌کہ لیکن خواتین کی شرائط پر. انہوں‌نے کہا کہ فلم جی لے زرا کی شوٹنگ اسی سال شروع ہو جائیگی. انہوں نے کہا کہ میں عالیہ اور کترینہ کے ساتھ کام کرنے کے لئے کافی پرجوش ہوں مجھے امید ہے کہ ہم ایک اچھا پراجیکٹ لے کر آ رہے ہیں.

  • پریانکا چوپڑہ امریکہ سے ہندوستان فلم جی لے زرا کی شوٹنگ کروانے آ گئیں

    پریانکا چوپڑہ امریکہ سے ہندوستان فلم جی لے زرا کی شوٹنگ کروانے آ گئیں

    پریانکا چوپڑا کا شمار ٹاپ اداکاروں میں ہوتا ہے اور وہ بین الاقوامی فنکارہ کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں. پریانکا کے کریڈٹ پر کئی سپر ہٹ فلمیں ہیں. انداز اور مجھ سے شادی کروگی میں ان کے کرداروں کو سراہا گیا بعد ازاں انہوں نے حیران کر دینے والے کردار بھی نبھائے. پریانکا جو پچھلے چند برسوں سے امریکہ میں مقیم ہیں۔ تین سال کے طویل عرصے کے بعد وہ ہندوستان واپس آنے کے لیے ہو گئی ہیں تیار اور وہ آچکی ہیں بھارت . انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنے بورڈنگ پاس کی ایک تصویر بھی شئیر کی اور لکھا کہ آخر کار گھر جا رہی ہوں. جب سے پریانکا کے گھر بیٹی پیدا ہوئی ہے پریانکا کا یہ پہلا سفر ہے . اطلاعات یہ ہیں کہ پریانکا چوپڑا اپنی فلم جی لے زرا کی شوٹنگ کے لئے ہندوستان آئیں ہیں اس فلم

    میں ان کے ساتھ عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گی. تاہم ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری فرحان اختر کر رہے ہیں، جو اپنے آخری وینچر ڈان 2 کے بعد ہدایت کار کی کرسی پر واپس آ رہے ہیں ۔یاد رہے کہ پریانکا چوپڑہ کے پاس پائپ لائن میں متعدد پروجیکٹس ہیں۔ وہ جلد ہی ایمیزون پرائم ویڈیو کے ویب شو سیٹاڈیل میں نظر آئیں گی۔ اداکارہ سیم ہیگن اور سیلائن ڈیون کے مدمقابل فلم اٹز آل کمنگ بیک ٹو می میں بھی نظر آئیں گی۔

  • پریانکا چوپڑا کیوں ہوئیں خوش ملالہ یوسفزئی سے ؟

    پریانکا چوپڑا کیوں ہوئیں خوش ملالہ یوسفزئی سے ؟

    بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ جو کہ ملالہ یوسفزئی سے بہت زیادہ متاثر ہیں وہ اکثر و بیش تر ملالہ سے ملتی اور ان کے ساتھ تصاویر بنواتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ وہ ملالہ کی امن کے لئے کاوشوں کی بہت سراہنا کرتی رہتی ہیں۔ پریانکا چوپڑہ ملالہ یوسفزئی سے بہت ہیں خوش ان کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسفزئی نے امریکی کامیڈین حسن منہاج کو انفالو کرکے بہت اچھا کام کیا ہے۔ امریکی کامیڈین حسن منہاج نے ملالہ یوسفزئی کا اپنے ایک پروگرام میں مذاق اڑایا اور کہا کہ میں تو ملالہ کو فالو نہیں کرتا لیکن یہ مجھے فالو کرتے ہیں۔ اس قسم کے مذاق کی وڈیو کے منظر عام پر آنے

    کے بعد ملالہ یوسفزئی نے بھی حسن منہاج کو انفالو کر دیا اور ملالہ کے اس عمل سے ان کے مداح کافی خوش ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ ایسے لوگوں کو بالکل بھی فالو کرنے کی ضرورت نہیں ہے جو دوسروں کا مذاق بناتے ہیں اور ان کی عزتیں اچھالتے ہیں۔ ملالہ یوسفزئی نے جب حسن منہاج کو انفالو کیا تو ان کے مداحوں میں سب سے پہلے پریانکا چوپڑہ نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ملالہ کی جانب سے ایسا ہی کیا جانا چاہیے تھا۔پریانکا چوپڑہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں حسن منہاج کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کا سکرین شاٹ شئیر کیا اور لکھا کہ یہ وہی لڑکی ملالہ ہے جس کا مذاق بنایا گیا ہے۔

  • جو چاہا وہ مل گیا ، پریانکا چوپڑہ کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں

    جو چاہا وہ مل گیا ، پریانکا چوپڑہ کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں

    مس ورلڈ اور بالی کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑہ کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں ہے کیونکہ ان کو وہ کردار کرنے کو مل گیا ہے جو وہ کرنا چاہتی تھیں. پریانکا کے کام کی گونج جب ہالی وڈ میں پہنچی تو انہیں وہاں کچھ پراجیکٹس آفر ہوئے جن میں بے واچ، کوانٹیکو، دی میٹریکس ریزرکشینز کے نام قابل زکر ہیں. پریانکا نے ثابت کیا کہ وہ ہالی وڈ کی فلموں کے لئے بھی بہترین چوائئس ہیں. پریانکا چوپڑہ ایک بار پھر ہالی وڈ کے ایک پراجیکٹ میں کام کررہی ہیں اس پراجیکٹ میں ان کا کردار کیا ہو گا اس پر انہوں نے ابھی تک بات نہیں کی لیکن ایک انٹرویو میں اتنا ضرور کہا ہے کہ مجھے ہالی وڈ میں کام کرتے ہوئے دس سال کا عرصہ بیت چکا ہے اس دوران مختلف فلمز میں کام بھی کیا لیکن میں جیسا کردار کرنا چاہتی تھی یا جس کردار

    کی تلاش میں تھی وہ نہیں مل رہا تھا لیکن اب جا کر مجھے وہ کردار ملا ہے اور میں اسے کرنے جا رہی ہوں یہ وہ کردار ہے جسے میں کرنے کی خواہش کب سے دل میں رکھے ہوئے تھی. انہوں نے اسی انٹرویو میں مزید کہا کہ میں‌نے ہمیشہ چیلنجنگ کام کئے ہیں کبھی بھی ایسا کام نہیں کیا جس میں چیلنج نہ ہو انہوں نے کہا کہ مجھے رسک لینا بھی اچھا لگتا ہے اور رسک لینے کے بغیر کام کرنے کا مزہ نہیں آتا. پریانکا کے مطابق ان کو لگتا ہے کہ انہیں ابھی بھی بہت سارا کام کرنا ہے.