Baaghi TV

Tag: پریانکا گاندھی

  • پریانکا گاندھی کی پارلیمنٹ میں فلسطین کے بیگ کیساتھ آمد،بی جے پی آگ بگولہ

    پریانکا گاندھی کی پارلیمنٹ میں فلسطین کے بیگ کیساتھ آمد،بی جے پی آگ بگولہ

    نئی دہلی: بھارت میں کانگریس کی نو منتخب رکن پارلیمنٹ پریانکا گاندھی نے بھی فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کردیا،جس نے حکمران جماعت بی جے پی کو آگ بگولہ کر دیا-

    باغی ٹی وی: پریانکا گاندھی رکن منتخب ہونے کے بعد پارلیمنٹ کے اپنے پہلے ہی اجلاس میں فلسطین لکھا ہوا بیگ لے کر پہنچ گئیں،پریانکا گاندھی نے گزشتہ ہفتے بھارت میں فلسطینی ناظم الامور سے بھی ملاقات کی تھی۔

    کانگریس کی جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی کھل کر غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں اور فلسطینی عوام کی حمایت کا اظہار کر رہی ہیں نئی دہلی میں فلسطینی سفارت خانے کے چارج ڈی افیئرز عابد الرازگ ابو جزر نے پریانکا گاندھی سے ملاقات کی اور انہیں کیرالہ کے وایناڈ حلقہ سے انتخاب جیتنے پر مبارکباد دی۔

    بی جے پی لیڈر سمبت پاترا نے پریانکا گاندھی کی وائرل تصویر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ایسی حرکتیں خبروں میں رہنے کے لیے کرتے ہیں،گاندھی خاندان ہمیشہ دوسروں کو خوش کرنے کی کوشش کرتا ہے، چاہے اس کا مطلب ملک کے مفادات کے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔

    اس سے قبل جون میں پریانکا گاندھی نے غزہ میں اسرائیلی حکومت کی بربریت پر اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر سخت تنقید کی تھی،انہوں نے کہا تھا کہ غزہ کے معصوم لوگوں بشمول بچوں، خاندانوں اور کارکنوں کے لیے صرف بولنا ہی کافی نہیں ہے غزہ میں خوفناک تشدد اور قتل و غارت پر مزید سخت کارروائی عمل میں لانے کی ضرورت ہے۔

  • پریانکا گاندھی نے مودی کی تقریر کو ریاضی کا پریڈ قرار دے دیا

    پریانکا گاندھی نے مودی کی تقریر کو ریاضی کا پریڈ قرار دے دیا

    پریانکا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کو اسکول میں ریاضی کا پیریڈ قرار دے دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے مودی کی تقریر کو بورنگ کہہ دیا، اور نریندر مودی کی پارلیمنٹ میں 110 منٹ سے زائد کی تقریر کو اسکول کے ریاضی کے ڈبل پیریڈ جیسا قرار دے دیا۔پریانکا گاندھی نے کہا مودی کی تقریر تھی یا ریاضی کا ڈبل پیریڈ، مودی نے ایک بھی ایسی بات نہیں کہی جو نئی ہو، انھوں نے ہمیں بہت بور کر دیا تھا، یہ مجھے دہائیوں پیچھے لے گیا اور ایسا لگا جیسے میں ریاضی کے اُس ڈبل پیریڈ میں بیٹھی ہوں۔ جے پی نِڈا جی بھی ہاتھ مل رہے تھے لیکن جیسے ہی مودی ان کی طرف دیکھتے تو وہ ایسی اداکاری کرنے لگتے جیسے توجہ سے سن رہے ہوں، امیت شاہ نے بھی اپنا سر پکڑ رکھا تھا، پیوش گوئل اونگھ رہے تھے، یہ میرے لیے ایک نیا تجربہ تھا، میں نے سوچا تھا کہ وزیر اعظم کچھ نیا، کچھ اچھا کہیں گے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی نے اپنی تقریر میں گاندھی خاندان کو تنقید کا نشانہ بنایا، اور کہ کانگریس کے ایک خاندان نے آئین کو پامال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، میں اس ایک خاندان کا ذکر کر رہا ہوں کیوں کہ ہمارے 75 سال کے سفر میں انھوں نے 55 سال حکومت کی، اس خاندان کی غلط سوچوں، بری پالیسیوں کی روایت مسلسل جاری ہے۔ اس خاندان نے ہر سطح پر آئین کو چیلنج کیا ہے۔

    خیبر پختونخوا سے وفاق پر تین بار حملے کیا گیا، رانا ثناء اللہ

    بہاولپور: زیادتی کے بعد تیزاب گردی،لڑکی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا، مرکزی ملزم گرفتار

    کراچی: 3 کروڑسے مرمت پائپ لائن چار روز بھی نہ چل سکی

    پیپلز پارٹی کا وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہراولپنڈی،اسلام آباد، لاہور کے تعلیمی اداروں میں کل چھٹی کا اعلان

  • حکومت مخالف احتجاج، کانگریس لیڈر راہول اور پریانکا گاندھی گرفتار

    حکومت مخالف احتجاج، کانگریس لیڈر راہول اور پریانکا گاندھی گرفتار

    بھارت میں بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری پر مودی حکومت کے خلاف کانگریس کا ملک گیر احتجاج، نئی دہلی میں کانگریس لیڈر راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق ششی تھرور سمیت کئی کانگریس ممبران پارلیمنٹ کو بھی حراست میں لے لیا گیا، بھارت کے کئی مقامات پر سیکورٹی سخت کر دی گئی جبکہ دارالحکومت نئی دہلی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

    مسلم علی گڑھ یونیورسٹی نے نصاب سے دو بڑے مسلم سکالرز کی کتب نکال دیں

    پارٹی سربراہ سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ نے آج پارلیمنٹ میں سیاہ کپڑے پہن کر بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج کیا۔ راجیہ سبھا کی کارروائی آج اس وقت ملتوی کردی گئی جب کانگریس ارکان نے حکومت کی جانب سے تحقیقاتی ایجنسیوں کے مبینہ غلط استعمال پر ہنگامہ کیا۔

    انتظامیہ نے کانگریس کے مارچ سے پہلے دہلی کے کچھ حصوں میں بڑے اجتماعات پر پابندی لگاتے ہوئے امتناعی احکامات نافذ کر دیئے۔ پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے، دہلی پولیس نے کانگریس کو دارالحکومت میں احتجاج کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

    راہل گاندھی، پریانکا گاندھی واڈرا اور دیگر کانگریس لیڈروں کو دہلی پولیس نے اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ پارٹی ہیڈکوارٹر کے باہر کانگریس کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ احتجاج کر رہے تھے۔ انہیں دہلی کے کنگس وے کیمپ کے پولیس لائنز میں رکھا گیا ہے۔

    بھارت: حیدرآباد میں میونسپل اتھارٹیز کے عملے نے رات گئے مسجد کو شہید کردیا


    کانگریس لیڈر راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ تقریباً ایک صدی پہلے ہندوستان نے جن چیزوں کو اینٹ پر اینٹ رکھ کر بنایا تھا، وہ آپ کی آنکھوں کے سامنے تباہ ہو رہی ہے بھارت میں اب جمہوریت نہیں بلکہ آمریت ہے، جو کوئی بھی آمریت کے خلاف کھڑا ہوتا ہے اس پر وحشیانہ حملہ کیا جاتا ہے، جیل میں ڈالا جاتا ہے، گرفتار کیا جاتا ہے اور مارا پیٹا جاتا ہے۔

    اس موقع پر راہول گاندھی نے احتجاج میں پولیس تشدد کی تصاویر بھی پنے ٹوئٹر پر شئیر کیں، اور لکھا کہ اب جمہوریت ایک یاد ہی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت بھر میں دیگر مقامات پر بھی مظاہرے ہو رہے ہیں۔

    نام تبدیل کر کے فلموں میں کام کرنیوالا انڈیا کا 30 سال سے مفرور ’اشتہاری مجرم‘…