Baaghi TV

Tag: پریس کانفرنس

  • تحریک انصاف کی پریس کانفرنس،صحافی کوئی نہ پہنچا،پولیس پہنچ گئی

    تحریک انصاف کی پریس کانفرنس،صحافی کوئی نہ پہنچا،پولیس پہنچ گئی

    تحریک انصاف کی پریس کانفرنس سے پہلے ہی پولیس پہنچ گئی، دفتر سیل کر دیا،

    تحریک انصاف کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے زیر اہتمام آج پریس کانفرنس کی جانی تھی لیکن اس سے پہلے ہی پولیس نے تحریک انصاف کا دفتر سیل کر دیا ہے اور اسکے علاوہ پولیس، نامعلوم افراد نے قیدیوں کی وینز کے ہمراہ دفتر کا گھیراؤ بھی کر رکھا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کو ڈی سی، ہائی کورٹ سے اجازت نامے کے باوجود لاہور میں کارنر میٹنگ کی اجازت بھی نہیں دی گئی اور اب پریس کانفرنس تک کرنے کا حق سلب کیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب پی ٹی آئی سردار عظیم اللہ خان میو ایڈوکیٹ نے لاہور ہائی کورٹ کیانی ہال میں وکلا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجرم کو ایئر پورٹ پر سہولیات دی گئیں، قانون کہتا ہے کہ مجرم جب تک گرفتار نہیں ہو گا اسکی کوئی درخواست نہیں لی جائے گی، حیرت کی بات ہے کہ اسکو حفاظتی ضمانت دی گئی،رانا ثناء اللہ کا بیان آن ریکارڈ موجود ہے کہ سائفر وزیر داخلہ میں موجود ہے، سائفر کو کمیٹی میں بھی ڈسکس کیا جا چکا، عمران خان کی آج ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی.کل ہم نے ایک پریس کانفرنس کا اعلان کیا تھا، ہم نے پولیس کو پریس کانفرنس کور کرنے کا نہیں کہا تھا، آج وہاں صحافی کوئی نہیں آیا، چار پولیس کی گاڑیاں موجود ہیں، اگر لیول پلینگ فیلڈ یہی ہے تو پھر کیا کہا جاسکتا ہے، ہم نے لاہور میں جلسے کی درخواست دی، جلسے کی اجازت کرنے کے باوجود نہیں کرنے دیا گیا، روز کسی نہ کسی کا دروازہ توڑا جاتا ہے،

    ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا

    وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟

    اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    الاہلی ہسپتال پر حملے کا اسرائیل کا حماس پر الزام،امریکی اخبار نے اسرائیلی جھوٹ کو کیا بے نقاب

    اسرائیلی حملے میں صحافی کے خاندان کی موت

  • عمران خان کی آئین توڑنے کی روایت پرانی ہے.  بلال اظہر کیانی

    عمران خان کی آئین توڑنے کی روایت پرانی ہے. بلال اظہر کیانی

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلال کیانی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے آئین کی خلاف ورزی کی اور ہم نے آئینی طریقے سے غیر آئینی وزیراعظم کو ہٹایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص مسلسل قوم سے جھوٹ بولتا رہا ہے جس نے اپنی سیاست کے لئے ریاست داؤ پر لگایا. البتہ اس شخص کو لانے کے لئے بھی آئین توڑا گیا تھا۔بلال کیانی کا مزیدکہنا تھا کہ سائفر بھی اس شخص کی آئین توڑنے کی کڑی تھی، عمران خان کی آئین توڑنے کی روایت پرانی ہے. یہی مہنگائی، بیروزگاری اور انتشار کی وجہ ہیں۔

    بلال کیانی کا مزیدکہنا تھا کہ سائفر بھی اس شخص کی آئین توڑنے کی کڑی تھی، عمران خان کی آئین توڑنے کی روایت پرانی ہے. یہی مہنگائی، بیروزگاری اور انتشار کی وجہ ہیں۔ بلاول اختر کیانی نے مزید کہا کہ 8 مارچ کو تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی اور اسی روز ہی سائفر آیا، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتا دیکھ کر 30 مارچ کو سائفر لہرایا گیا، اس جھوٹ کی تصدیق اعظم خان بھی کر چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ امریکی سائفر سے متعلق ہونے والی تحقیقات اور سابق بیورو کریٹ اعظم خان کے بیان کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا تاہم ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی لیگل ڈیپارٹمنٹ کی رائے کے بعد کی جائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کو سائفر کے سیاسی استعمال کی قیمت چکانا پڑے گی۔ خواجہ آصف
    بھتہ طلبی پر ایس ایچ او سول لائن کو ساتھیوں سمیت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا
    ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں. امریکہ
    عمران خان کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع
    وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کروایا ہے، جس میں انھوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے سیاسی مقاصد کے لیے سائفر کا ڈرامہ رچایا تھا۔ دوسری جانب اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے نے عمران خان کو 25 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

  • حب :خضدار کی تحصیل وڈھ میں حالیہ کشیدگی کے حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی اہم پریس کانفرنس

    حب :خضدار کی تحصیل وڈھ میں حالیہ کشیدگی کے حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی اہم پریس کانفرنس

    حب/لسبیلہ ،باغی ٹی وی (حکیم بلوچ نامہ نگار) بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ میں صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا وڈھ میں حالیہ کشیدگی کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس
    صوبائی وزیر داخلہ کے ہمراہ ایم پی اے زابد ریکی ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ ڈی آئی جی پرویز خان عمرانی ایس ایس پی فہد خان کھوسہ ودیگر آفیسران موجود تھے
    صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ سردار اختر جان مینگل میر شفیق الرحمن مینگل نے ہمیں جو عزت دی ہے ہم ان کے مشکور ہیں۔
    الحمداللہ دونوں فریقین سے ہماری باتیں ہوئیں جس کے بدولت جو جنگ کا خطرہ تھا وہ ٹل گیا، .اس سے قبل علماء کرام اور سردار اسلم بیزنجو سردار نصراللہ خان ساسولی و دیگر نے امن قائم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کئے تھے.
    عوام بے فکر رہیں گشیدہ صورتحال کو ختم کرنے کے لیے مثبت بات چیت ہوئی ہے حالات پر جلد قابو پایالیا جائیگا ۔
    وڈھ کے موجودہ صورتحال کے متعلق صوبائی حکومت کی طرف سے آئی ہوئی وفد علاقے کے پرامن فضا کو بحال کرنے کے لیے بہترین کردار ادا کی۔

  • گرفتار خواتین پر تشدد کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،آئی جی پنجاب

    گرفتار خواتین پر تشدد کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،آئی جی پنجاب

    لاہور: انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ گرفتار خواتین پر تشدد کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہےعوام اپنے اداروں پر اعتماد بحال رکھیں-

    باغی ٹی وی: آئی جی پنجاب عثمان انور نے دیگر پولیس حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے تقاضے پورے کرکے
    ہی گرفتاری کی جاتی ہے ہر شخص کی گرفتاری قانون کےمطابق ہوتی ہےلیگل طریقہ کار کو سمجھنا ضروری ہے ، کسی شخص کو گرفتار کیا جاتاہے ، پھر ریمانڈ لیا جاتا ہے یا پھر شناخت کیلئے جیل بھیج دیا جاتا ہے ، ریمانڈ کے بعد وہ شخص ڈسچارج ہوتاہے یا پھر جیل جاتاہے اور پھر جیل سے ضمانت پر رہا ہوتاہے ، یہ طریقہ کار پنجاب حکومت کے انڈر ہے تمام لیگل طریقہ کار کےدوران کیمرہ موجود ہیں، پولیس سٹیشن اور جیل کے اندر 150 سے زائد کیمرے موجود ہیں۔


    آئی جی عثمان انورکا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر گرفتار خواتین سے متعلق جعلی خبریں لگائی گئیں، گرفتار خواتین پر تشدد کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہےعوام اپنے اداروں پر اعتماد بحال رکھیں، پٹرول بم بنا کر دینے والی خواتین ہیں، لوگوں کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہےگرفتار لوگوں نے خود ہی اپنے ساتھیوں کا بتایا ہے، جس کے بعد سی سی ٹی وی کیمروں سے تصدیق کی گئی اور پھر گرفتاریاں کی گئیں مظاہرین نے خاتون ایس ایچ او پر تشدد کیا، توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کا مکمل ڈیٹا موجود ہے میرے اپنے دوست پولیس افسران کے بچے گرفتار ہوئے، ہم نے ان بچوں کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کیا ہے۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کا کہناتھا کہ اوور سیز پاکستانیوں اور ڈاکٹروں سے کہنا چاہتاہوں کہ سوشل میڈیا پر یہ چلنے والی پوسٹ جس میں احتجاج کیا جارہاہے انہوں نے ایک تصویر دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خاتون تھیں جو چیک سلواکیا سے آئیں تھیں ، کچھ سال پہلے وہ ہیروئن کے مقدمے میں گرفتار ہوئیں ۔

    آئی پنجاب نے کہا کہ سوشل میڈیا انفلواینسرز سے کہوں گا کہ اگر آپ کوئی پوسٹ کرتے ہیں اور پھر اسے ڈیلیٹ کرتے ہیں تو پنجابی میں اسے تھوک کر چاٹنا کہتے ہیں سوشل میڈیا پر چلنے والی پوسٹیں پرانی اور جعلی ہیں۔یہ بھی ایک پوسٹ چل رہی ہے کہ پولیس ظلم کر رہی ہے ، یہ بھی 2021 کی پوسٹ ہے ، سوشل میڈیا پر خواتین پر تشدد کا جھوٹا پراپیگنڈہ کیا جارہاہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہاں پر لیڈی پولیس افسر کے علاوہ کسی نے خواتین سے تفتیش نہیں کی ،سیف سٹی کیمروں کے ذریعے شناخت کی گئی ،لوگوں نے فخر کے ساتھ آرمی تنصیبات پر حملے کر کے فیس بک اکاﺅنٹس پر تصاویر لگائیں انہیں بھی گرفتار کیا گیا اور نادرا سے شناخت کی گئی ، صحافیوں کے بھی نام آ رہے تھے –

    آئی جی پنجاب نے کہا کہ جیوفینسنگ پر آنے والے نمبرز کو بھی ویریفائی کیا گیاواٹس ایپ گروپس میں ہدایات دی جاتی رہیں، جب وہ گرفتار ہوئے ، کچھ نے اپنے فونز توڑ دیئے ، ہمارے پاس فونز موجود ہیں، بیسیوں کی تعداد میں ہیں، ان واٹس ایپ گروپ میں نمبرز اور ہدایات موجود ہیں پوری سازش کی چین میڈیا کے سامنے رکھوں گا، آج کی پریس کانفرنس کا مقصد خواتین کے ساتھ ہونے والے سلوک کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہوں پر گفتگو کرنا ہے ۔

    آئی عثمان انور نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آج انتہائی افسوسناک پوسٹ کی جارہی ہے کہ خواتین جو جیلوں سے نکل رہی ہیں ان کے جسم پر کٹس کے شانات تھےلعنت ہے ان لوگوں پر جو جھوٹ بولتے ہیں جیل میں لیڈی ڈاکٹرز موجود ہیں، 150 کیمرے لگے ہوئے ہیں، عورتوں کے کمرے الگ ہیں۔ کسی ایک عورت کے ساتھ بھی زیادتی ہوئی تو ہم اس کے جوابدہ ہوں گے کب تک اپنے ٹویٹس ڈیلیٹ کرتے رہیں گے-

    دوران پریس کانفرنس ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اس وقت 13 خواتین لاہور کی جیل میں قید ہیں، جبکہ دو پنڈی میں قید ہیں۔ جن میں طیبہ ، صنم ، مریم ، عالیہ ،صبوہی ، خدیجہ ، ہما، ارم، ممتاز ، عائشہ ، ماہم اور عفت شامل ہیں ۔ابھی یاسمین راشد جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات کروائی جارہی ہے ، جن لوگوں کو شناخت پریڈ کیلئے بند کیا گیاہے-

    ڈاکٹر انوش مسعود کا کہناتھا کہ یاسمین راشد کی ملاقات کروائی جارہی ہے سوشل میڈیا پرغلط خبریں چلائی جارہی ہیں،خواتین کو گھر سے کپڑے منگوا کر دیئے گئے ہیں،اس کی لسٹ بھی ان کے دستخط کے ساتھ موجود ہے، انہیں مکمل طبی اور دیگر سہولیات دی جارہی ہیں –

    انہوں نے کہا کہ انہیں قانون ملاقات کی اجازت نہیں دیتا ،جہاں تک ان کی بات یہ ہے کہ ان کے ساتھ سلوک اچھا نہیں کیا جارہاہے ، تو میں ان سے جیل میں ملی ہوں ، سیکیورٹی سخت ہے ، جیل میں خواتین کے حصے میں آدمی داخل ہی نہیں ہو سکتا ہے ، اس کے دو گیٹس ہیں، ایک گیٹ سے گزر کر ایک اور گیٹ آتا ہے ، خدیجہ شاہ سے ملاقات کی ہے ، اسے دمے کا مسئلہ ہے ، اس کو ادویات دے دی گئیں، عفت کو سکن کا مسئلہ تھا ، انہیں ادویات دے دی گئیں ہیں، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سائیکالوجسٹ موجود ہیں ۔

  • ڈی جی خان : وقت کی پابندی نہ کرنے پر ورکنگ جرنلسٹ کا آر پی او کی پریس کانفرنس کابائیکاٹ

    ڈی جی خان : وقت کی پابندی نہ کرنے پر ورکنگ جرنلسٹ کا آر پی او کی پریس کانفرنس کابائیکاٹ

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(نامہ نگار) وقت کی پابندی نہ کرنے پر ورکنگ جرنلسٹ کا آر پی او کی پریس کانفرنس کابائیکاٹ
    پولیس لائنز میں آر پی او ڈیرہ غازیخان نے پریس کانفرنس کرناتھی جس کیلئے صحافیوں کو صبح 10بجے کاوقت دیاگیا لیکن ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی دو گھنٹے تاخیر کے باوجود بھی پولیس لائنز نہ پہنچے ،دو گھنٹے سے زائد تاخیر پر صدر پریس کلب ڈیرہ غازی خان بخت محمد کھوسہ، جنرل سیکرٹری بشیر احمد چوہان سمیت دیگر عہدیداروں اور صحافیوں نے پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا ،سارا دن ایک ہی پریس کانفرنس پر وقت ضائع کرنا ممکن نہیں ۔صحافی حضرات ۔آر پی او کو وقت کی اہمیت کو سمجھنا چاہئیے ہیں صحافی حضرات
    تفصیلات کے مطابقریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی نے پولیس لائنز میں پریس کانفرنس کیلئے صحافیوں کو مدعو کیاگیا، پبلک ریلیشنز آفیسر نے پریس کانفرنس کےلیے دس بجے کا وقت بتایاتھا ،پولیس لائنز میں تقریب کے تمام انتظامات بھی بروقت کر لیے جانے کے باوجود ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی سوا بارہ بجے تک پنڈال میں نہ پہنچے ۔جس پر صدر پریس کلب ڈیرہ غازی خان بخت محمد کھوسہ کی سربراہی میں صحافیوں صدر انجمن صحافیاں غلام مصطفی لاشاری سمیت جنرل سیکرٹری عابد بزدار، عابد یحیٰی بابر، عرفان خٹک، حسنین احمد، آمین کھلول، عاشق کھلول، عبدالرزاق کھوسہ، منظور لغاری، فرید کھوسہ، چوہدری شکیل احمد،ڈاکٹر مصطفی بڈانی،و دیگر نے وقت جیسی قیمتی دولت کے ضیاع پر احتجاج کرتے ہوئے پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا ۔۔اس موقع پر بائیکاٹ کرنے والے صحافیوں کا کہنا تھا کہ محض ایک ایسی کانفرنس جو خود ستائشی پر مبنی تھی کےلیے سارا دن ضائع نہیں کیا جاسکتا اور ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کو وقت کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے متکبرانہ انداز کو ترک کردینا چاہئیے ،صحافی محکمہ پولیس کے ملازمین نہیں بلکہ معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں اور اگر صحافیوں کے ساتھ ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کا رویہ اس طرح کا ہے تو پھر انکے ماتحتوں ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز سمیت تھانیداروں اور عام سائلین کو دن بھر بٹھا کر خوار کیاجاتا ہوگا، اگر ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کوئی انکوائری یاکسی مقدمہ کی سماعت بھی اسی طرح کرتاہوگا،تو پھر اس نظام انصاف کا اللہ ہی مالک ہے،تمام ورکنگ جرنلسٹ نے انسپکٹرجنرل پنجاب سے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کے اس رویہ اور غفلت پر نوٹس لیں

  • انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کا قومی مرحلہ 14 تا 23 جولائی لاہور کے سٹیڈیم  میں جاری رہے گا،آصف باجوہ

    انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کا قومی مرحلہ 14 تا 23 جولائی لاہور کے سٹیڈیم میں جاری رہے گا،آصف باجوہ

    انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کا قومی مرحلہ 14 تا 23 جولائی لاہور کے سٹیڈیم میں جاری رہے گا،آصف باجوہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے پی ایچ ایف ہیڈکوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب ہاکی چیمپیئن شپ کا قومی مرحلہ 14 تا 23 جولائی نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جاری رہے گی۔اس موقع پر انکے ہمراہ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری لفٹننٹ کرنل (ر) آصف ناز کھوکھر,اولمپیئن ریحان بٹ اور اولمپیئن محمد ثقلین بھی موجود تھے.

    تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کے حوالے سے سیکریٹری پی ایچ ایف اولمپیئن آصف باجوہ نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ میں ملک کی ٹاپ دس ہاکی کلبز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں ڈسٹرکٹ لیول پرملک کی تمام کلبز نے حصہ لیا۔
    دوسرے مرحلے میں تمام ڈسٹرکٹس کی فاتح کلبز نے ڈویژنل چیمپئن شپ میں حصہ لیا۔تیسرے مرحلے میں تمام ڈویژنز کی چیمپئن کلبز صوبائی کلب چیمپئن شپ کا حصہ بنیں گی۔ یہ مقابلے ستائئس جون سے ہوں گے۔صوبائی چیمپئن شپ کی دس کلبز کی ٹیمیں قومی کلب چیمپئن شپ میں حصہ لیں گی۔
    آقومی کلب چیمپئن شپ میں پنجاب کی چار، خیبرپختونخوا اور سندھ کی دودو ٹیمیں حصہ لیں گی ۔بلوچستان اور وفاقی دارالحکومت کی ایک ایک ٹیم چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔پورے ملک میں بیک وقت انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کروائی گئی۔728 ہاکی کلبز نے اس چیمپئن شپ میں حصہ لیا.پہلا مرحلہ 15 سے 25 مئی تک تمام ڈسٹرکٹس تک کھیلا گیا .

    چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ کا قومی مرحلہ 14 سے 23 جولائی تک نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہوگا ۔تیسرے مرحلے میں ڈویژنز کی چیمپئن کلبز صوبائی کلب چیمپئن شپ کا حصہ بنیں گی.صوبائی چیمپئن شپ سے دس کلبز کی ٹیمیں قومی انٹرکلب چیمپئن شپ میں حصہ لیں گی۔قومی انٹر کلب چیمپئن شپ میں پنجاب کی چار، خیبرپختونخوا اور سندھ کی دودو ٹیمیں حصہ لیں گی۔ بلوچستان اور وفاقی دارالحکومت کی ایک ایک ٹیم چیمپئن شپ کا حصہ ہو گی۔فائنل میچ میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی ہوں گے۔
    آرمی ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے پی ایچ ایف کو کہا گیا ہے اس چیمپئن شپ کو سالانہ کلینڈر میں شامل کیا جائے .اس ٹورنامنٹ کے انعقاد پر آرمی چیف اور پوری پاک آرمی کے شکر گذار ہیں۔ فیصل آباد سے ایک چھوٹے سے گاؤں کے کے 252 ہاکی کلب کی ٹیم جیت کر آئی ہے ۔

  • جولائی کے شروع میں لوڈ شیڈنگ میں کمی ہو گی، خرم دستگیر

    جولائی کے شروع میں لوڈ شیڈنگ میں کمی ہو گی، خرم دستگیر

    جولائی کے شروع میں لوڈ شیڈنگ میں کمی ہو گی، خرم دستگیر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ صنعتی شعبے کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے،بجلی کا شارٹ فال4ہزار میگاواٹ کے قریب ہے اور ملک میں بجلی کی پیداوار22ہزار جبکہ طلب26ہزار میگاواٹ ہے۔

    اسلام آباد میں پریس کرنفرنس کے دوران وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ کوشش ہے دو سے تین ہفتوں میں بجلی کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کریں گے اور ساتھ میں کوئلے کی کمی کو بھی پورا کر لیا گیا ہے۔کروٹ ہائیڈو پاور کو فروری2022میں مکمل ہونا تھا جسے اب فعال کیا جارہا ہے مزید براں آئندہ ماہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی ۔

    انہوں نے موسم کے حوالے سے کہا کہ موسم کی شدت اور ہائیڈل پاور میں کمی کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور ری فیولنگ سے کروٹ ٹو اپنی استعداد سے 1100میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔ ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بجلی کی بچت کے حوالے سے بھی حکومت نے پلان بنا چکی ہے ماضی میں  شروع ہونے والے منصوبے مکمل ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت نے بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کیلئے اقدامات نہیں کیے۔

    خرم دستگیر کا مزید اس حوالے سے کہنا تھا کہ تریموں پاور پلانٹ اسی سال اپنی پیداوار شروع کر دے گا۔اور جولائی کے اشروع میں لوڈ شیڈنگ میں خاطر خواہ کمی ہو گی۔

    گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ہفتے کو چھٹی اور 20 فیصد لوگوں کو گھروں سے کام کرنے کی تجویز دی جا چکی ہے۔

  • کسی کو بھی پاکستان چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے،وزیرخارجہ

    کسی کو بھی پاکستان چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے،وزیرخارجہ

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے، جہاں ان کی چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات ہوئی۔

    باغی ٹی وی : گونگژو میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون پر خصوصی توجہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر اور وزارت خارجہ کے حکام بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ملاقات میں موجود تھے۔


    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چینی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہی ہے کسی کو بھی پاکستان چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے-

    انہوں نے کہا کہ پاکستان چینی شہریوں پر ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے کی مذمت کرتا ہے اور چینی شہریوں پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور ہر مشکل وقت میں چین کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہوں پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے-


    وزہر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم اورپاکستانی قوم کیجانب سے چین کے لیے نیک خواہشات لایا ہوں میرا دورہ دو طرفہ تعلقات کے 71ویں سالگرہ کےموقع پراہمیت کا حامل ہےپاکستان چین دوستی نہ صر ف علاقائی بلکہ عالمی امن کے لیےبھی ضروری ہے اوربطور وزیرخارجہ چین کے پہلے دورے پر انتہائی مسرت ہے سی پیک منصوبے پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے-

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ملک افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہشمند ہے اور کسی کو بھی پاکستان چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کر رہا ہے۔


    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری پاک چین تعلقات کے 71 برس کی تکمیل پر اپنے ہم منصب چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ہمراہ کیک بھی کاٹا-

    قبل ازیں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی خصوصی دعوت پر دوروزہ سرکاری کی غرض سے چین پہنچے وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

    اس حوالےسےدفترخارجہ کا کہنا ہےکہ دورے کےدوران وزیر خارجہ اپنے چینی ہم منصب کےساتھ وسیع مشاورت کریں گےدونوں وزرائے خارجہ پاکستان اور چین کےدرمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون پر خصوصی توجہ کےساتھ دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کاجائزہ لیں گے دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان چین پاکستان اقتصادی راہداری پر پیشرفت، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو فلیگ شپ پروجیکٹ پر بھی بات چیت ہوگی، دونوں فریقین اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا دورہ، پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 71 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ہے، اسٹیٹ کونسلر وانگ ژی نے بلاول بھٹو زرداری کو وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کا خط لکھا تھا، دونوں وزرائے خارجہ نے قبل ازیں 11 مئی 2022ء کو ورچوئل میٹنگ کی تھی۔

  • حکومت ایک دن میں 33 بل ایوانوں سے منظور کرسکتی ہے تو کنٹونمنٹ ایکٹ میں بھی ترمیم کرے،پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن

    حکومت ایک دن میں 33 بل ایوانوں سے منظور کرسکتی ہے تو کنٹونمنٹ ایکٹ میں بھی ترمیم کرے،پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن

    راولپنڈی : جوائنٹ ایکشن کمیٹی آف آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن پریس کانفرنس منعقد کی گئی-

    باغی ٹی وی : جوائنٹ ایکشن کمیٹی آف آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن پریس کانفرنس میں ابرار احمد خان نے کہا کہ چیف جسٹس کنٹونمنٹ حدود سے31 دسمبر تک تعلیمی اداروں کی بے دخلی کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

    بچہ والدین کو گھر سے نکالے گا تو کتنی ملے گی سزا؟

    ابرار احمد خان نے کہا کہ حکومت ایک دن میں 33 بل ایوانوں سے منظور کرسکتی ہے تو کنٹونمنٹ ایکٹ میں بھی ترمیم کرے سکول سیل کئے جانا تعلیم دشمنی ہے، متبادل جگہ کی فراہمی تک کام کرنے دیا جائے کل 28 دسمبر کو نجی اسکولز مالکان کا پرنسپل کنونشن منعقد کیا جارہا ہے-

    عمران خان،عثمان بزدار آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے،احسن اقبال

    ابرار احمد خان نے مزید کہا کہ کنونشن میں ملک بھر سے تعلیمی ماہرین بھی شرکت کریں گے،کنونشن میں ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے کی تاریخ کا اعلان کریں گے،74سال گزر گئے افسوس 74 فیصد شرح خواندگی بھی حاصل نہ کرسکے ملک بھر کے بیالیس کنٹونمنٹس بورڈ میں کوئی نئے تعلیمی ادارے نہیں بنائے گئے-

    آئندہ قومی الیکشن میں پی ٹی آئی کا مکمل صفایا کیا جائےگا ،سینیٹر مولانا عطا الرحمان

  • مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل

    مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل

    مودی کو کالیں کریں عمران خان،مودی کے جیتنے کی دعائیں مانگیں عمران اور مودی کا یار نواز شریف؟. فردوس امجد باجی کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیاءہوتی ہے،ایسے بیان دینے سے پہلے اپنے آقا سے ہدایت لے لیا کریں. دان رات ”راجکماری راجکماری“کرتے آپ کو راجکماری فوبیا ہو گیا ہے
    راجکماری نے پاکستان ڈھگ انسٹیٹیوٹ کی نیندیں حرام کردی ہیں.ہماری راجکماری کا خوف سر چڑھ کے بول رہا ہے.اب بھانت بھانت کا پانی پینے والی خادمہ ہمیں وفاداری سکھائے گی. تحریک انصاف اس وقت لوٹا کریسی اور لوٹ سیل ایسوسی ایشن کے نرغے میں ہے. تحریک انصاف کے باضمیر لوگ کھڈے لائن اور چاپلوسوں کا ٹولہ نمود نمائش کے فرائض پر براجمان ہے. ٹھگوں کا ٹولہ جتنی مفت کی روٹیاں کھاسکتا ہے کھالے قوم کے ٹیکس کا پیسہ تم لوگوں کو ہضم نہیں ہونے دیں گے