Baaghi TV

Tag: پریس کلب

  • صحافی اپنے انتخابات پرامن نہیں کروا سکتے تو یہ سوچنے کی بات ہے،عدالت

    صحافی اپنے انتخابات پرامن نہیں کروا سکتے تو یہ سوچنے کی بات ہے،عدالت

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل پریس کلب انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست نمٹا دی

    نیشنل پریس کلب انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر صحافی اپنے انتخابات پرامن نہیں کروا سکتے تو یہ سوچنے کی بات ہے ،وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ کس طرح ہراساں کیا جا رہا ہے؟ وکیل نے عدالت میں کہا کہ پولیس کالز کر کے ہراساں کر رہی ہے کہہ رہے ہیں صلح کر لیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تو آپ صلح نہ کریں عدالت ہوا میں تو کچھ نہیں کریگی ،عدالت انویسٹی گیشن میں مداخلت نہیں کر سکتی درخواست گزار بھی نہیں کر سکتا عدالت وہ کام نہیں کریگی جو براہ راست نہیں کر سکتی،عدالت پولیس کو ہدایت کر دیتی ہے کہ ہراساں نہ کیا جائے۔

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت پریس کلب انتخابات میں مداخلت نہیں کرے گی

    واضح رہے کہ اسلام آباد پریس کلب میں ہونے والے الیکشن ایک گروپ نے جیتے تو دوسرے نے دھاندلی کا الزام لگا دیا،الیکشن کے بعد اسلام آباد پریس کلب میں لڑائی بھی ہوئی، دونوں گروپس نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمے بھی درج کروائے

    درندگی کا نشانہ بننے والی بچی کے والد نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی پر تیزاب پھینک دیا

    تیزاب گردی کا شکار "مریم” کا انصاف کا مطالبہ

    شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

    بے اولاد ہیں، بچہ خرید لیں، بچے پیدا کرنے کی فیکٹری، تہلکہ خیز انکشاف

    لاہور پریس کلب الیکشن، اعظم چودھری دوسری بار صدر منتخب

  • صحافی حسنین شاہ کوکیوں اورکس نےکس کےذریعے قتل کروایا؟CCPOلاہورنےسب کرداروں کو بے نقاب کردیا

    صحافی حسنین شاہ کوکیوں اورکس نےکس کےذریعے قتل کروایا؟CCPOلاہورنےسب کرداروں کو بے نقاب کردیا

    لاہور:صحافی حسنین شاہ کوکیوں اور کس نے کس کے ذریعے قتل کروایا؟سی سی پی او لاہورسب کرداروں کو بے نقاب کردیا،اطلاعات کے مطابق لاہور کے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور فیاض احمد دیو نے انکشاف کیا ہے کہ صحافی حسنین شاہ کو لین دین کے تنازع پر قتل کیا گیا جبکہ ان کے قتل کے الزام میں 4 افراد پکڑے گئے۔

    سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے ڈی آئی جی ڈاکٹر عابد، ایس ایس پی مستنصر فیروز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور اور ایس پی سٹی حفیظ بگٹی کے ہمراہ پولیس لائنز میں پریس کانفرنس کی۔

    سی سی پی او کا کہنا تھا کہ صحافی حسنین شاہ کا مرکزی ملزم عامر بٹ اور اس کے بھائی شاہد بٹ سےلین دین کا تنازع تھا، عامر بٹ نے بھائی سے مل کر حسنین شاہ کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور فرحان شاہ کے ذریعے شوٹر منگوائے۔

    سی سی پی اولاہور نے کہا کہ عامربٹ اورحسنین شاہ کے درمیان کچھ مالی معاملات تھے، جولوگوں کی جان سےکھیلنےکی کوشش کریں گےان کاپیچھا کریں گے، ہم نےکسی کوبھی شہرمیں بدمعاشی کرنےنہیں دینا، لاہورمیں گزشتہ مہینےجرائم میں کی شرح میں کمی آئی ہے۔

    ڈی ائی جی آپریشنز ڈاکٹرعابدخان نے بتایا کہ صحافی حسنین شاہ کےقتل میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرلیا، عامر بٹ اورحسنین شاہ کے درمیان لین دین کے معاملے پرتلخ کلامی ہوئی تھی، جس کے بعد ملزم عامربٹ نےاپنے بھائی اور دوست کے ساتھ ملکرقتل کا منصوبہ بنایا۔

    ڈاکٹر عابد خان کا کہنا تھا کہ عامر بٹ نے حیدر شاہ کو اور امجد پاشا کو مقتول کی نشاندہی کی ذمہ داری دی، گرفتار ملز م فرحان شاہ نے عامر بٹ کے کہنے پر شوٹرکو 5لاکھ کےعوض ہائرکیا، مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں کوشش کر رہی ہیں۔

  • کشمیر پریس کلب پر مبینہ قبضے اور صحافیوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں :پاکستان

    کشمیر پریس کلب پر مبینہ قبضے اور صحافیوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں :پاکستان

    اسلام آباد :کشمیر پریس کلب پر مبینہ قبضے اور صحافیوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں :ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے کشمیر پریس کلب ( کے پی سی) پر مبینہ قبضے اور صحافیوں کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کے خلاف بڑھتی ہراسانی، غیر قانونی گرفتاریوں اور جعلی فوجداری مقدمات کے اندراج کی مذمت کرتا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں پریس کلب پر ہونے والا حملہ بھارتی جرائم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی عکاسی کرتا ہے جب کہ بھارت نے گھناؤنے اور انسانیت سوز مظالم کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو زبردستی خاموش کرانے کے لیے وحشیانہ طاقت کا استعمال کیا۔

    ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پبلک سیفٹی ایکٹ اور آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ سمیت سخت اور غیر انسانی قوانین کا بڑھتا ہوا استعمال بھارت کی ’نوآبادیاتی ذہنیت‘ کی عکاسی کرتا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے عزم کو کبھی کمزور نہیں کر سکتی۔

    دوسری جانب پاکستان نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی ہمدردی کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں، انسانی حقوق کے محافظوں اور سول سوسائٹی کے دیگر کارکنوں کو ’ہراساں کرنے اور غیر قانونی گرفتاریوں‘ کے لیے بھارت کو جوابدہ ٹھہرائیں۔

    واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں مقامی انتظامیہ کی مبینہ مدد سے صحافیوں کے ایک گروپ نے کشمیر پریس کلب پر ’زبردستی اور غیر قانونی قبضے‘ کرلیا ہے۔

  • نیشنل لابنگ ڈیلیگیشن فارمنارٹی رائٹس کے وفد نے لاہور پریس کلب کا دورہ

    نیشنل لابنگ ڈیلیگیشن فارمنارٹی رائٹس کے وفد نے لاہور پریس کلب کا دورہ

    نیشنل لابنگ ڈیلیگیشن فارمنارٹی رائٹس کے وفد نے لاہور پریس کلب کی نومنتخب گورننگ باڈی کو مبارکباد پیش کرنے کے لئے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر صدر ارشد انصاری ، سینئرنائب صدر جاوید فاروقی ، سیکرٹری زاہد چوہدری اور جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر نے معززمہمانوںکاکلب آمد پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ مینارٹیزکوپاکستان میں برابر کے حقوق حاصل ہیں اور وہ بطورپاکستانی شہری ملک وقوم کی ترقی میں اپنابھرپورکردار ادا کر رہے ہیں۔ مینارٹیزوفد میںشامل خالد شہزاد ، آصف عقیل ، ڈاکٹر آئرہ اندریاس ، شہزاد فرانسس ، حبقوق گل اور ایڈوکیٹ عاطف نے کہاکہ کرسچئن میرج اور طلاق کے قانون پر حکومت نظرثانی کرے تاکہ مسیحیوں کو طلاق کی خاندانی پیچیدگیوں سے آزادی ملے۔ انھوں نے مزید کہاکہ سرکاری ملازمتوںمیں 5 فیصدجاب کوٹہ کو ابھی تک عملی جامہ نہیں پہنایاجارہا اس پر بھی توجہ کی ضرورت ہے ۔ وفد نے نومنتخب گورننگ باڈی کی کامیابی پر نیک تمناﺅں کا اظہارکیااور پھول پیش کئے۔

  • انتخابات ملتوی نٸی تاریخ کا اعلان بعد میں

    انتخابات ملتوی نٸی تاریخ کا اعلان بعد میں

    قصور
    ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے انتخابات ملتوی نٸی تاریخ کا اعلان 5 اپریل کے بعد کیا جاٸے گا
    تفصيلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے انتخابات جو کہ کل مورخہ 18 مارچ کو ہونے تھے کو کرونا الرٹ اور دفعہ 144 کے پیش نظر ملتوی کر دیا گیا ہے چیٸرمین و بانی ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور سردار شریف سوہڈل نے ممبران و امیدواران سے مشورے کے بعد فیصلہ کیا اور کہا کہ ہم قانون کا احترام کرتے ہیں اور اس مشکل گھڑی میں ہم صحافی برادری گورنمنٹ کے ساتھ کھڑی ہیں لہذہ 5 اپریل کے بعد الیکشن کی نٸی تاریخ کا اعلان کیا جاٸے گا پریس کلب کے تمام ممبران و امیدواران نے سردار شریف سوہڈل کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کیا

  • لاہورپریس کلب سے گھرکی ٹرسٹ ہسپتال کی ہمدردیاں

    لاہور:لاہور پریس کلب اورگھرکی ٹرسٹ ہسپتال کے درمیان ممبران اور ان کی فیملیز کو میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں۔معاہدے کے مطابق معزز ممبران اور انکی فیملیز کو گھرکی ٹرسٹ ہسپتال کی تمام سہولیات پر 25 فیصد رعایت حاصل ہوگی ۔

    لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے اس موقع پر کہا کہ ممبران اور ان کے خاندانوں کو ان مشکل حالات میں علاج معالجے کی سستی سہولیات کی فراہمی کا باقاعدہ منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت شہر کے تمام علاقوں میں ہسپتالوں سے معاہدوں کا منصوبہ پر عمل درآمد شروع ہو گیا ۔

    لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہاکہ آئندہ چند روز میں مزیدکئی ہسپتالوں سے معاہدے کرلئے جائیں گے تاکہ کلب کے ممبران کو ان کے علاقوں سے بھی یہ سہو لیا ت میسرآسکے ۔گھرکی ٹرسٹ ہسپتال کی سہولیات سے استفادہ کے خواہش مند ممبران کلب سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔ گورننگ باڈی نے گھر کی ہسپتال سے ایم اویو کےلئے ممبر گورننگ باڈی محمد احمد رضا کی کاوش کو سراہا۔

  • صحافیوں کے معاشی قتل کے خلاف فیصلہ کن جنگ  ، صحافتی تنظیموں نے اعلان کردیا

    صحافیوں کے معاشی قتل کے خلاف فیصلہ کن جنگ ، صحافتی تنظیموں نے اعلان کردیا

    لاہور : دنیا نیوز کی طرف سے سیکڑوں ملازمین کو برطرف کیے جانے پر تمام صحافی تنظیموں نے بے روز گار صحافیوں کی بحالی کے لیے آخری حد تک جائیں‌گے ان خیالات کا اظہار تمام صحافتی میڈیا تنظیموں نے کیا ،

    ذرائع کے مطابق میڈیا ہاﺅسز سے صحافیوں کی جبری برطرفیوں اور معاشی قتل کے خلاف لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کی زیراہتمام تمام صحافتی تنظیموں و گروپس کے قائدین اور متاثرین کا ہنگامی اجلاس پریس کلب میں ہوا جس میں صحافی قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ صحافتی دنیا کی معتبر شخصیت اور استاد ڈاکٹر مہدی حسن نے خصوصی شرکت کی ۔

    لاہور پریس کلب میں ہونےوالے اس اجلاس میں حال ہی میں بے روزگار ہونے والے اپنے ساتھی سجاد کاظمی کو ذہنی دباﺅ کی وجہ سے برین ہیمرج پر تشویش کا اظہارکیا گیا۔ سجاد کاظمی اس وقت بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کیلئے اجلاس میں دعائے صحت کی گئی ۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں آنے والی تجاویز کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا کہ آئے روز ہونے والی بے روزگاری ، تنخواہوں کی کٹوتیوں اور ذہنی ٹارچر کے خلاف میڈیا ہاﺅسز کے خلاف احتجاج کا آغاز کیا جائے جس کیلئے حکومتی ذمہ داران، سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں، ٹریڈ یونینز سے رابطے کرکے میڈیا انڈسٹری کے حالات سے آگاہی دی جائے گی جبکہ متاثرین کو قانونی معاونت فراہم کرنے کیلئے لیگل کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا جبکہ ہیومن رائٹس کمیشنزاور بین الاقوامی صحافتی تنظیموں سے بھی رابطے کرکے صحافیوں کے معاشی قتل عام بارے آگاہی دی جائے گی۔

    اس اجلا س میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا کا میڈیا ہاﺅسز کی انتظامیہ کے حوالے سے بھر پوراستعمال کیا جائے گا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہاگر کارکنوں کی بحالی اور برطرفیوں کا سلسلہ نہیں روکا جاتا تو 3 ستمبر بروز منگل کو دوپہر 2 بجے سے دنیا نیوز کا لاک ڈاﺅن کیا جائے گا اور طویل دھرنا دیا جائے گا جبکہ سٹی42 اور24 نیوز سے ملازمین کی چھانٹیوں اور برطرفیوں کے خلاف 6 ستمبر کو لاک ڈاﺅن کیا جائے گا اور 6 ستمبر کو ہی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا جس میں اداروں کے باہر مستقل دھرنے کا شیڈول دیا جائے گا۔