Baaghi TV

Tag: پریڈ گراؤنڈ

  • یوم پاکستان پریڈ،سیاسی و عسکری قیادت کی شرکت

    یوم پاکستان پریڈ،سیاسی و عسکری قیادت کی شرکت

    آج ملک بھر میں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

    دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ یوم پاکستان کی مرکزی تقریب شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں ہوئی، جہاں مسلح افواج کے دستوں نے اپنی بھرپور طاقت اور نظم کا مظاہرہ کیا، افواج پاکستان کی پریڈ کے مہمان خصوصی صدر مملکت آصف علی زرداری تھے، سعودی عرب کے وزیر دفاع سمیت غیر ملکی مہمان بھی شریک ہوئے،وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی پریڈ کی تقریب میں شریک تھے،شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں تقریب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرسمیت سروسزچیف بھی موجود تھے فاقی وزرا ارکان اسمبلی اور پاکستان میں غیرملکی سفرا بھی تقریب میں موجود تھے،

    پاک فوج کے مختلف یونٹوں کے دستوں نےسلامی پیش کی جبکہ پاک فضائیہ کے جدید طیارے جے ایف 17، ایف سولہ اور میراج طیارے نےفضائی مظاہرہ کیا،پریڈ میں صوبوں کا خصوصی ثقافتی شو بھی ہوا ،

    یہ ملک ہے تو سب کچھ ہے ہم اسی ملک کی وجہ سے آج قائم ہیں
    یوم پاکستان کے حوالے سے پریڈ گراؤنڈ کو سجانے والے افراد نے وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، آج ہمارے پاکستان اور غیر ملکی طرز کا بہت بڑا پروگرام ہے جو ہم نے کور کیا ہے،ہمارے لیے بہت بڑا اعزاز ہے کہ ہم نے 23 مارچ کے پروگرام کو کور کیا ہے،ہم نے قائد اعظم اور علامہ اقبال کی بہت بڑی تصاویر لگائی ہیں،ہماری پوری ٹیم جوش و جذبے کے ساتھ کام کر رہی ہے،قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پورٹریٹ لگاتے وقت لوگوں کے اندر ایک جذبہ تھا کہ یہ ہمارے محسن ہیں جنہوں نے پاکستان بنایا تھا،یہ ملک ہے تو سب کچھ ہے ہم اسی ملک کی وجہ سے آج قائم ہیں

    قرارداد پاکستان نشان منزل کا پیش خیمہ، صرف سات برس میں سفر آزادی مکمل
    پاکستان وہ واحد مملکت ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر بنی،23 مارچ ہمیں اس عظیم دن کی یاد دلاتا ہے جب ہمارے پیارے وطنِ عزیز کے تصور کو حتمی شکل دی گئی،اس سفر کا آغاز سر سید احمد خان کے وژن اور دور اندیشی سے ہوا،سر سید احمد خان نے قوم کا مستقبل تاریک دیکھتے ہوئے بیداری قوم کا بیڑہ اٹھایا،علامہ اقبال نے تقدیر کو تدبیر سے حل کرنے کی تجویز پیش کی ،مسلمانوں نے آل انڈیا مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے جدوجہد آزادی شروع کی،ہندوستان کے مسلمانوں کو جلد ہی اس بات کا ادراک ہوا کہ مسلمانوں کی اپنی الگ نمائندگی کے بغیر الگ وطن کا حصول ناممکن ہے،اللّٰہ تعالیٰ نے ایسا رہبر بھیجا جس نے مسلمانوں میں جدوجہد آزادی کی نئی روح پھونکی،اقوام کی زندگی میں بعض لمحات بڑے فیصلہ کن ثابت ہوتے ہیں، ایسا ہی لمحہ مسلمانان برصغیر کی تاریخ میں 23 مارچ 1940 کو آیا ،قائد اعظم نے دو قومی نظریے کو اٹل حقیقت منوا کر مسلمانوں کے سیاسی و سماجی حقوق کے لیے کلمہ حق کو نصب العین بنا لیا،آزادی کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لیے قائد اعظم نے جوانوں کو متحرک کیا،نوجوان مسلم خواتین بھی تحریک آزادی کا ہراول دستہ بن چکی تھی دیگر اقلیتیں بھی ان انڈیا مسلم لیگ میں شامل ہونے لگی تھیں،اب دشمنان پاکستان مخالفت اور مظالم پر اتر آئے تھے،قرارداد پاکستان نشان منزل کا پیش خیمہ ثابت ہوئی اور صرف سات برس میں سفر آزادی مکمل ہوا،مسلمانوں کو مدبر لیڈران کی قیادت نصیب ہوئی جس میں قائد اعظم کی سربراہی میں مسلمانوں کو پاکستان جیسی مملکت نصیب ہوئی،

    پاکستان بننے سے پہلے جہاں ہم جس علاقے میں رہتے تھے وہاں کوئی مسجد نہ تھی،شہری
    ہندوستان سے ہجرت کرنے والے پاکستانیوں نے اس وقت کا احوال بتایا،پنجاب کے رہائشی کا کہنا ہے کہ "پاکستان بننے سے پہلے جہاں ہم جس علاقے میں رہتے تھے وہاں کوئی مسجد نہ تھی”، "قائد اعظم کو اندازہ ہو چکا تھا کہ بنیے کی قوم کھوٹی ہے، ہم ان کے ساتھ نہیں چل سکتے”، خیبر پختونخوا کے رہائشی کا کہنا تھا کہ "ایک بار میں اچار لینے گیا جہاں ہندو اچار بنا رہے تھے، میرا پاؤں اچار کے ڈبے پر لگا تو انہوں نے یہ کہہ کر سارا اچار پھینک دیا کہ یہ پلید ہو گیا ہے”، "1906 میں مسلم لیگ وجود میں آئی جس کے قیام کا مقصد مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ تھا”، گلگت بلتستان کے رہائشی کا کہنا تھا کہ "قائدا اعظم بہت اچھے انسان تھے انہوں نے مسلمانوں کی بہتری کے لیے بہت کوششیں کی، قائدا اعظم کی برکت کی وجہ سے پاکستان آزاد ہوا”، پاکستان بے شمار قربا!نیوں سے تخلیق ہوا اور اب ہمارا فرض بنتا ہے کہ اس کو ترقی کی ان بلندیوں پر لے جائیں جہاں پہ قائد اعظم کا قول سچ ثابت ہو جائے کہ؛”دنیا کی کوئی طاقت بھی پاکستان کو نہیں مٹا سکتی”

    پاکستان کو امن، ترقی اور استحکام کا گہوارہ بنانے کے اپنے پختہ عزم کی تجدید کریں،وزیراعظم
    یوم پاکستان کے موقع پر وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں اندرون اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ’یوم پاکستان‘ پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ 23 مارچ ہماری تاریخ کا ایک اہم دن ہے۔ 1940 میں اسی دن برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں نے تاریخی ’’قرارداد لاہور‘‘ کے ذریعے ایک علیحدہ وطن کا مطالبہ کیا جہاں وہ اسلام کے اصولوں کے مطابق آزادی سے اپنی زندگی گزار سکیں۔ تحریک آزادی کے رہنماؤں کی انتھک اور مسلسل سیاسی جدوجہد سے جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا خواب شرمندہء تعبیر ہوا اور 14 اگست 1947 کو پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک آزاد ملک کے طور پر ابھرا۔ ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان کے لیے مثالی قربانیاں دیں۔ لاکھوں مسلمانوں نے ہندوستان میں اپنے گھر بار چھوڑ کر پاکستان ہجرت کرنے کا فیصلہ کیا۔ نئی ریاست کو بے پناہ چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا جن میں سماجی، اقتصادی ڈھانچے اور ریاستی اداروں کی تشکیل اور مہاجرین کی آباد کاری شامل تھیں۔ علاوہ ازیں نئی ریاست کو انتہائی کم وسائل کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کرنا پڑا۔ تاہم، قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں نوزائیدہ ریاست کو درپیش ان گھمبیر چیلنجوں کے باوجود ایک آزاد جمہوری ریاست کی بنیاد رکھی گئی۔ پاکستانی عوام نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں اپنے نمائندوں کو منتخب کیا جس کے نتیجے میں وفاقی اور صوبائی سطح پر حکومتیں وجود میں آ چکی ہیں۔ ہم پاکستان کو درپیش سنگین چیلنجوں سے پوری طرح آگاہ ہیں جن میں مہنگائی، بے روزگاری، توانائی کے شعبے کا بڑھتا ہوا گردشی قرضہ ، مالیاتی اور تجارتی خسارہ اور سب سے بڑھ کر دہشت گردی کا عفریت شامل ہیں۔ تاہم بحیثیت قوم ہم نے غیر معمولی حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنا ہے اور وقت کی کسوٹی پر پورا اترنا ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ایک مربوط پالیسی اصلاحات کے فریم ورک کے ساتھ پاکستان کو معاشی بحالی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ان اقدامات سے معاشی استحکام آئے گا اور ہم مہنگائی کی موجودہ لہر پر قابو پا لیں گے۔آئیے آج کے دن پاکستان کو امن، ترقی اور استحکام کا گہوارہ بنانے کے اپنے پختہ عزم کی تجدید کریں۔ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ہمارے آج کے فیصلے اور کارکردگی ہمارے اور ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل کا تعین کریں گے۔ آئیں ہم سب مل کر ایک ایسے پاکستان کے لیے جدو جہد کریں جو ہر قسم کے مذہبی ، نسلی اور سیاسی تفریق سے پاک ہو اور جہاں ہماری مشترکہ اقدار پھل پھول سکیں۔ پاکستان پائندہ باد!

    سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےیوم پاکستان کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ قوم نے غیر معمولی حالات میں ہمیشہ استقامت کا مظاہرہ کیا۔ 23 مارچ پاکستان کے حصول کا سنگ میل ہے، جمہوری روایات میں سیاسی انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں، ڈائیلاگ کے ذریعے وجود میں آنے والا ملک ڈائیلاگ سے ہی آگے بڑھے گا۔

    پاکستان کا مستقبل روشن اور امید افزا ہے.بلاول زرداری
    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم قراردادِ پاکستان پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ آپ سب کو یوم پاکستان مبارک ہو،آج کے دن قوم اپنے بانی اجداد کی دور اندیشی، قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے،قوم کے بانی اجداد نے ایک ایسے وطن کے قیام کے لیے انتھک جدوجہد کی جہاں آزادی، انصاف اور مساوات کا راج ہو،یوم پاکستان ملک کے بانیان کی جدوجہد کو اور ترقی کی جانب اجتماعی سفر کو سلام پیش کرنے کا دن ہے،پیپلز پارٹی بانی اجداد کے نظریات بالخصوص قائد اعظم کے وژن کی پاسداری کے لیے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑی رہے گی،آج ہم شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے غیر متزلزل عزم کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بے خوف ہوکر عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی،شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ایک عظیم مقصد کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،قائدِ عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی میراث ہمارے لیے ان کے مشن کو پایئہ تکمیل پر پہنچانے کے سفر میں رہنمائی کی کرن ہے،آج کے دن ہر پاکستانی کو اپنے پیارے ملک کے روشن مستقبل کی تعمیر کے مشترکہ مقصد کے لیے تجدید عہد کرنا چاہیے،آئیے ہم سب مل کر امید، حوصلہ اور عزم کے ساتھ آگے بڑھیں.آئیے ہم سب اس یقین کامل سے آگے بڑھیں کہ پاکستان کا مستقبل روشن اور امید افزا ہے.

    صدر مملکت آصف زرداری نے سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا،ایوان صدر میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کو نشان پاکستان سے نوازنے کے لیے تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف اور دیگر نے شرکت کی،تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی وزیر دفاع شہزاد خالد بن سلمان کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا۔

    پاکستان سفارتخانہ قاہرہ میں 84ویں قومی دن کی تقریب منعقد ہوئی،پاکستان سفارتخانہ قاہرہ نے پاکستان کا 84واں قومی دن روایتی جوش و جذبے سے منایا، سفیر ساجد بلال نے قومی ترانے کی دھن پر قومی پرچم لہرایا،سفارت خانے نے قومی دن کے موقع پر مصر کے پبلک بزنس سیکٹر کے وزیر انجینئر محمود عصمت نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی

    یوم پاکستان کے موقع پر اچھرہ بازار واقع کے ہیرو کو خراج تحسین پیش کیا گیا، جنہوں نے اپنی جان و مال کی پرواہ کیے بغیر مشتعل ہجوم سے پولیس کے آنے تک خاتون کو اپنی دکان میں پناہ دی۔

  • تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل،جلد اچھی خبر آئے گی،وفاقی وزیر کا دعویٰ

    تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل،جلد اچھی خبر آئے گی،وفاقی وزیر کا دعویٰ

    تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل،جلد اچھی خبر آئے گی،وفاقی وزیر کا دعویٰ
    اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں

    پریڈ گراؤنڈ میں مین کینیٹنر تیار کر دیا گیا ہے،میڈیا گیلری بھی بنا دی گئی ہے، قائدین کے لئے الگ سے ٹرک کا انتظام کیا گیا ہے،کرسیاں بھی لگا دی گئی ہیں ،جلسے سے وزیراعظم خطاب کریں گے، ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے،

    پی ٹی آئی جلسہ کیلئے سرکاری ملازمین کو بھی جلسہ گاہ پہنچنے کا حکم دے دیا گیا۔ تمام ملازمین کی حاضری لگے گی۔ تمام محکموں کو احکامات واٹس ایپ کے ذریعے پہنچا دیئے گئے، تمام سرکاری ملازمین کی حاضری محکمے کا سربراہ دے گا، ملازمین کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ہر صورت جلسہ میں پہنچیں ،اتوار کو کوئی چھٹی نہیں ہے

    دوسری جانب نئے پاکستان میں پرانی واردات گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع ہو گئی حکومتی مشینری کو متحرک کر دیا گیا ریاستی اداروں کے ذریعے گاڑیاں ٹرانسپورٹ اڈوں سے قبضہ میں لی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں،ٹرانسپورٹرز کے مطابق ہم کو پہلے ہی مسلم لیگ ن نے اپنے جلسہ کے لیے بک کر رکھا ہے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ قابل افسوس ہے سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ کہیں مسلم لیگ ن چکوال سے کارکنوں کو نہ جانے کی حکمت عملی تو نہیں؟ مسلم لیگ نواز چکوال کی قیادت کو فوری صورت حال کا جائزہ لے کر اقدامات کرنے ہوں گے۔

    سرکاری گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں پر پارٹی پرچم لگائے جا رہے ہیں تا کہ کسی کو پتہ نہ چلے،

    https://twitter.com/AbdulAzizAwan13/status/1507681600992997378

    ایک صارف کا کہنا ہے کہ 100 فیصد حکومتی خرچے سے سب ہو رہا ہے پچھلے کئی دن سے لاہور میں سرکاری ملازمین اور مشینری پینا فلیکسیز اور بینرز لگانے میں لگی ہے اور سرکاری گاڑیوں میں سب سامان پہنچایا جا رہا ہے کیمپ تک سرکاری خرچے سے لگائے جا رہے ہیں اور 6000 روپے فی بندہ مل رہا ہے جلسے پر جانے کا

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ 128 سرکاری گاڈیوں پر گلگت بلتستان سے جبکہ 980 سرکاری گاڈیوں پر چترال, دیر, بونیر, سوات سے گریڈ 18 تا گریڈ 16 تک کے تمام سرکاری آفیسران کو اسلام آباد لایا گیا ہے جبکہ گریڈ 9 تا گریڈ 1 کے سرکاری ملازمین کے لیے بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ کل 19700 سرکاری ملازم اسلام آباد لاے گیے ہیں۔

    https://twitter.com/Malang08706997/status/1507595737533538307

    وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمرا ن خان کے خلاف چوراکھٹے ہوچکے ہیں بلاول بھٹو کے جو منہ میں آتا ہے بول دیتے ہیں عمران خان چوروں کے سامنے اکیلے کھڑے ہیں ، عمرا ن خان چوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے

    وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ مالاکنڈ کے بعد سیاسی مسخرے کو مسترد کرنے پر پارا چنار کے عوام بھی مبارکباد کے مستحق ہیں، چوروں کا ٹولہ ملک میں جہاں بھی جاتا ہے رسوائی کا سامنا رہتا ہے،شکست کے واضح آثار نے سارے ٹولے پر پاگل پن سوار کررکھا ہے،سارے خطے کو موت کی وادی پرچی چیئرمین کی جماعت نے بنایا، فرزند زرداری کی جماعت شہدا کے وارث نہیں،

    وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کل تاریخی جلسہ ہوگا،پورا ملک پی ٹی آئی کے رنگوں میں رنگا ہے عدم اعتماد لاکر اپوزیشن والوں نے اچھا کام کیا،چوری کے پیسے عدم اعتماد کامیاب بنانے کے لیے استعمال ہوئے ،ذوالفقار بھٹو کے بعد دوسری بار خارجہ پالیسی آزاد ہے،معیشت کے چلتے پہیے کے خلاف سازش ہورہی ہے، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے احکامات پر مکمل عمل کرینگے،کل پرامن انداز میں اپنے لیڈر کو خراج تحسین پیش کریں گے، اپوزیشن کے جلسوں کو ویلکم کرتے ہیں ایم کیو ایم سے ملاقات ہوگئی ہے ،ق لیگ سے ملاقات ہو رہی ہے،4 منحرف اراکین رابطے میں ہیں ،جلد اچھی خبر آئے گی شہریار آفریدی کی بات کو غلط انداز میں پیش کیا جارہا ہے،

    وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وزیراعظم بننے سے پہلے کہا تھا کہ قوم کا سر جھکنے نہیں دوں گا ،وزیراعظم عمران خان نے نہ اپنا سر جھکایا نہ قوم کا سر جھکنے دیا،عمران خان جیسا دلیر لیڈر کوئی نہیں ہے،وزیراعظم عمران خان اچھائی کیلئے باہر نکل رہے ہیں،شہباز، زرداری اڈیالہ جیل جائیں گےوزیراعظم نے امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا ایبسلوٹلی ناٹ، یہ پالش لے کر بوٹ چمکانے کیلئے ہمیشہ تیار بیٹھے ہوتے ہیں،عمران خان نے پوری دنیا میں اسلاموفوبیا کیخلاف آواز بلند کی، آصف زرداری،شہبازشریف کیلئےاڈیالہ جیل میں ہتھکڑیاں تیارہیں،شہبازشریف کہتےہیں عمران خان نےیورپی یونین کوللکارا،عمران خان کبھی جھکا نہ قوم کوجھکنے دے گا، لوگوں نےعمران خان کو ووٹ دیایہ ووٹ عمران خان کی امانت ہےکسی کوخیانت نہیں کرنےدیں گے،

    وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کا پروگرام بنایا تو وزیراعظم عمران خان نے ڈی چوک میں جلسے کا اعلان کر دیا، ڈی چوک میں سپریم کورٹ نے جلسہ کرنے سے روکا تو اب کل اتوار کو پریڈ گراؤنڈ میں تحریک انصاف کا جلسہ ہو گا جس میں وزیراعظم عمران خان اہم اعلان کریں گے

    پریڈ گراؤنڈ جلسے کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں، ملک بھر سے تحریک انصاف کے کارکنان اسلام آباد پہنچیں گے اور جلسے میں شریک ہوں، کئی شہروں سے قافلے روانہ ہو چکے ہیں، کئی قافلے اسلام آباد پہنچ بھی چکے ہیں،

    ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری

    گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

    اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے

    مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود

    پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل

    پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات

    لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے

    کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

    ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی

    اللہ نے یہ اجازت نہیں دی اچھے برے کی جنگ ہوتوآپ کہیں میں نیوٹرل ہوں،،وزیراعظم

    وفاقی دارالحکومت میں جلسوں کا موسم،سیکورٹی سخت،ٹریفک پلان بھی جاری

    تحریک انصاف کا جلسہ،قافلوں کی آمد جاری،تاریخی جلسہ ہو گا،اسد عمر

    مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے،مریم اورنگزیب

    اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومت متحرک، اہم ملاقاتیں طے

    عمران خان کو کہہ دیا وقت سے پہلے الیکشن کرواؤ،شیخ رشید

    10 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے ؟سینیٹر پلوشہ خان

    ہنڈیا آدھی تو تقسیم ہوچکی،ابھی بہت سے ادا کار تبدیل ہونے ہیں،چودھری پرویز الہی

    ہم سلیکٹڈ کے سامنے نہیں جھکیں گے ،بلاول

    مہنگائی مکاؤ مارچ،مریم نواز نے نکلنے سے پہلے کیا کیا؟ تصاویر سامنے آ گئیں

  • تحریک انصاف کا جلسہ،قافلوں کی آمد جاری،تاریخی جلسہ ہو گا،اسد عمر

    تحریک انصاف کا جلسہ،قافلوں کی آمد جاری،تاریخی جلسہ ہو گا،اسد عمر

    تحریک انصاف کا جلسہ،قافلوں کی آمد جاری،تاریخی جلسہ ہو گا،اسد عمر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کا پروگرام بنایا تو وزیراعظم عمران خان نے ڈی چوک میں جلسے کا اعلان کر دیا، ڈی چوک میں سپریم کورٹ نے جلسہ کرنے سے روکا تو اب کل اتوار کو پریڈ گراؤنڈ میں تحریک انصاف کا جلسہ ہو گا جس میں وزیراعظم عمران خان اہم اعلان کریں گے

    پریڈ گراؤنڈ جلسے کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں، ملک بھر سے تحریک انصاف کے کارکنان اسلام آباد پہنچیں گے اور جلسے میں شریک ہوں، کئی شہروں سے قافلے روانہ ہو چکے ہیں، کئی قافلے اسلام آباد پہنچ بھی چکے ہیں،

    ایک صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد آج ھی سے اسلام آباد پہنچ رہی ہے،یہ اسلام آباد کے ایک فٹ بال گراؤنڈ کے مناظر ہیں۔راولپنڈی اسلام آباد میں لوگ آج ھی سے پہنچ رہے ہیں مجھے نہیں لگتا کہ پریڈ گراؤنڈ جیسے بڑے ایریا میں بھی کل لوگ سما جائیں گے۔

    https://twitter.com/PTIworldwide/status/1507589187410837506

    گلگت بلتستان سے چلنے والا قافلہ اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ ایک صارف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ اتنے لوگ کسی لیڈر کے لئے اتنی مسافت طے کر کے اسلام آباد پہنچ رہیں ہیں ۔

    رکن اسمبلی امجد علی خان کا کہنا تھا کہ میانوالی کے عوام نے عمران خان کی آواز پر ہمیشہ لبیک کہا ہے۔ انشاء اللہ کل میانوالی سے عوام کا ایک جم غفیر اسلام آباد میں کپتان کے جلسے میں شامل ہو کر کپتان سے اپنی محبت اور سپورٹ کا اظہار کرے گا۔

    تحریک انصاف کے جلسے کے لئے لاہور میں پی ٹی آئی کے کارکنان میں بھی جوش و خروش نظر آتا ہے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ جلسہ 27 مارچ سے پہلے لاہور میں عمران خان کے کارکن پرجوش ۔

    وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک بھرسے قافلے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوچکے ہیں، 27 مارچ کو ایک تاریخی جلسہ ہونے جا رہا ہے قوم ایسے نکلے گی جو پہلے کبھی بھی نہیں دیکھا گیا ہوگا۔ قوم کا لیڈر عمران خان حرمت رسولﷺ کا مقدمہ لڑ رہا ہے بیرون ممالک سے بھی لوگ جلسہ میں شرکت کیلئے آ رہے ہیں، عوام نے فیصلہ کر لیا ہے جو 27 مارچ کو گراؤنڈ میں نظر آئے گا۔

    https://twitter.com/waqas_amjaad/status/1507376218726973445

    وزیراعظم عمران خان نے بھی عوام کو 27 مارچ کے جلسے میں شرکت کی دعوت دے رکھی ہےوزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ملک کا مستقبل بچانے کیلئے نکلیں عوام گھروں سے نکل کر اپوزیشن کی سیاسی قبر کھود دے گیاپوزیشن کا سیاسی جنازہ نکلے گا۔اپوزیشن کے سیاسی جنازے پر نیا پاکستان کھڑا ہو گا

    وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہناہے کہ کراچی اور گلگت بلتستان سے قافلے امربالمعروف جلسے میں شرکت کیلئے رواں دواں ہیں گلگت بلتستان سے 20 کلومیٹر لمبا جلوس جلسے میں شرکت کیلئے آرہا ہے اپوزیشن والوں تیاری پکڑو اب ٹانگیں نہ کانپیں

    پی ٹی آئی جلسے میں شرکت کیلئے گلگت بلتستان سے قافلہ اسلام آباد میں داخل ہو گیا ہے،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان قافلے کی قیادت کررہے ہیں اسلام آباد داخلے پر قافلے کا ایچ نائن کے مقام پر پڑاؤ ، ناشتے کا اہتمام کیا گیا ہے،

    تحریک انصاف سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ کاروان سندھ اسلام آباد کے قریب پہنچ گیا،کاروان کے شرکا امربالمعروف جلسے میں شرکت کریں گے، ہمارا ہراول دستہ کچھ دیر میں اسلام آباد پہنچ جائے گا،گزشتہ صبح سے جاگ رہے ہیں ہمارے جذبے جوان ہیں،

    سندھ میں گورنر راج کا وزیراعظم کو دیا گیا مشورہ

    کس نے کہا گیم ختم ہوا ،ابھی تو شروع ہوا ہے ،وفاقی وزیر

    حملہ ہوا تو اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے ،تین سابق وزراء اعظم کا خط

    وزیراعظم کی زیر صدارت سینئر وزراء کا اجلاس، ڈی چوک جلسے بارے بھی اہم مشاورت

    ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری

    گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

    اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے

    مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود

    پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل

    پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات

    لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے

    کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

    ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی

    اللہ نے یہ اجازت نہیں دی اچھے برے کی جنگ ہوتوآپ کہیں میں نیوٹرل ہوں،،وزیراعظم

    وفاقی دارالحکومت میں جلسوں کا موسم،سیکورٹی سخت،ٹریفک پلان بھی جاری