Baaghi TV

Tag: پری مون سون

  • ملک میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ  کل سے شروع ہونے کا امکان

    ملک میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ کل سے شروع ہونے کا امکان

    اسلام آباد:ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ 20 جون سے شروع ہونے کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ 20 جون سے شروع ہونے کا امکان ہے جو 23 جون تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا اس دوران خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی، جبکہ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ بھی 20 جون سے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 20 سے 23 جون کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، گجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور پشاور سمیت درجنوں اضلاع میں آندھی، گرج چمک اور وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے اس دوران چند علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے،اسلام آباد سمیت بالائی و وسطی علاقوں میں تیز بارش، جھکڑ اور گرج چمک کے باعث بجلی کی تاریں، درخت، گاڑیاں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

    ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹول پلازوں کی عام نیلامی

    محکمہ موسمیات کے مطابق 21 سے 23 جون کے دوران ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، قلات، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور ساہیوال میں بھی بارش اور آندھی کی پیش گوئی کی گئی ہے جب کہ 22 سے 24 جون کے دوران سکھر، لاڑکانہ، دادو اور جیکب آباد کے علاقوں میں آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس سال مون سون بارشیں معمول سے 25 فیصد زیادہ ہونے کی توقع ہے جب کہ لاہور، گجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور راولپنڈی میں یہ شرح 40 سے 60 فیصد تک ہو سکتی ہے۔

    بنیان المرصوص میں کامیابی امن کی جیت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ ممکنہ خطرات کے پیش نظر شہروں میں عوامی آگاہی مہم چلائی جائے، دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب واقع دیہات میں مساجد کے ذریعے اعلانات کروانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ مقامی سطح پر بروقت اطلاعات پہنچائی جا سکیں۔

  • عید پر بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

    عید پر بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پری مون سون کی بارشوں کے حوالے سے پیش گوئی کر دی۔

    باغی ٹی وی : چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ 19 جون کے بعد ملک میں پری مون سون کی بارشوں کا امکان ہے، اس سال معمول سے زیادہ بارش ہونے کی توقع کی جا رہی ہے، عید پر میدانی علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہےشہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،اس کے علاوہ صبح میں ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد رہا اور مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلیں گی۔

    غیر قانونی بھرتیاں کیس،چودھری پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو رہا کرنے …

    سوشل میڈیا پر لگام ڈالنے کیلئے فائر وال کی تنصیب کا فیصلہ

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں سالانہ اوسطاً 188 ملی میٹر بارش ہوتی ہے جس میں سے کم و بیش اوسطاً 141 ملی میٹر بارش مون سون کے دوران ہوتی ہے جس کی مقدار اس مرتبہ 35 فیصد زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کر دیا گیا ہے،درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے جس کی وجہ سے گلیشئرز کے پگھلنے کی رفتار میں بھی تیزی آئے گی اور اس صورت حال میں دریاؤں میں سیلابی صورت پیدا ہونے کے امکانات کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔

    این ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ اس سال معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی جس کے لیے مارچ سے تیاریاں شروع کر رکھی ہیں، ڈسٹرکٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے عوام کو آگاہی فراہم کی ہے۔

    ئی ایم ایف کے شرائط ، رواں مالی سال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند ترین …

  • پری مون سون بارشوں سےسیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

    پری مون سون بارشوں سےسیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

    وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ پری مون سون کی بارشوں سےسیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات نے25سے 30جون تک پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس سے گرمی کی موجودہ لہرمیں کمی ہو گی آج سے 30 جون تک اسلام آباد،راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے مری، گلیات کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے،جنوبی پنجاب،سندھ اوربلوچستان میں 26 سے 29 جون تک پری مون سون بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مرطوب ہوائیں داخل ہو رہی ہیں اور اس کے علاوہ 25 جون سے ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہےاس موسمی نظام کےزیراثر 24 جون کی رات سے 30 جون کے درمیان اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں، لکی مروت، کوہاٹ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ بعض مقامات پر تیز، موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

    روس میں مسلح بغاوت پر امریکا، قطر اور ایران کا ردعمل

    محکمہ موسمیات نے کہاکہ ان علاقوں کےعلاوہ میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، سیالکوٹ،نارووال، لاہور،گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ بعض مقامات پر تیز، موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔


    اس سسٹم کے زیر اثر 26 جون کی رات سے 29 جون کے دوران بارکھان، لورالائی، سبی، نصیر آباد، قلات، خضدار، ژوب، زیارت، موسیٰ خیل، ڈی آئی خان، کرک، وزیرستان، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، بہاولنگر، پاکپتن، اوکاڑہ میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر تیز، موسلادھار بارش کی توقع ہے اس موسمیاتی نظام کے زیر اثر سکھر اور جیکب آباد میں 27 اور 28 جون کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کہا کہ اس سسٹم کے زیر اثر گرمی کی موجودہ لہر میں کمی کا امکان ہے جب کہ موسلا دھار بارشوں کی صورت میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے،اس کےعلاوہ پہاڑی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا اندیشہ بھی ہے موسلادھار بارش اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ، لاہور کے نشیبی علاقوں میں 26 اور 27 جون کو اربن فلڈنگ کا باعث بن سکتی ہے۔

    شانگلہ میں امیرمقام کے قافلے پر فائرنگ

    شیری رحمان نے کہا کہ ہے متعلقہ محکموں کوالرٹ رہنےکی ہدایت کی گئی ہے،سیاحوں کو احتیاط برتنےکا مشورہ دیاگیا ہے،مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اورخیبرپختونخوا کےپہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہےاورڈی جی خان اورشمال مشرقی بلوچستان کےملحقہ علاقوں کےپہاڑی ندی نالوں میں سیلاب کا بھی امکان ہے۔

    مسافروں اور سیاحوں کو ہدایت کی جاتی ہےکہ وہ پیش گوئی کی مدت کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سےبچنے کے لیے محتاط رہیں اس میں کسانوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ موسم کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے زرعی معاملات ترتیب دیں۔

    محکمہ موسمیات نے کہا کہ آندھی، جھکٹر، گرج چمک اور شدید بارشوں کے باعث کمزور انفرا اسٹرکچرجیسےبجلی کے کھمبے، سولر پینل وغیرہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور عوام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ آندھی اور تیز بارش کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں۔

    پاکستان کو ٹیکس ریونیو میں اضافے کی ضرورت ہے،اسحاق ڈار