Baaghi TV

Tag: پر امن

  • پرامن ضمنی انتخابات کو یقینی بنانے کیلئےدن رات محنت کی،حمزہ شہباز

    پرامن ضمنی انتخابات کو یقینی بنانے کیلئےدن رات محنت کی،حمزہ شہباز

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ غیر جانبدار اور شفاف ضمنی انتخابات کے انعقاد پرتمام متعلقہ اداروں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ پرامن ضمنی انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے تمام متعلقہ اداروں نے دن رات محنت کی۔ووٹرز نے پرامن ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ کچھ مقامات پر ناخوشگوار واقعات پیش آئے،جس پر فوری ایکشن لیاگیا۔

    اپنے بیان میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 20حلقوں میں مجموعی طورپر امن و امان کی صورتحال اطمینان بخش رہی۔ پرامن ماحول میں ضمنی الیکشن کا انعقاد یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔وضع کردہ سکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا گیا۔ پرامن ماحول میں ضمنی الیکشن کا انعقاد ہماری ذمہ داری تھی جسے بطریق احسن پورا کیاگیا۔ امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے گئے۔الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر انتظامیہ اورپولیس نے عملدرآمدکرایا۔

    صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے پنجاب میں ضمنی الیکشن کے پرامن انعقاد پر اپنے پیغام میں کہا کہ الحمد اللہ آج پنجاب میں پرامن الیکشن کا انعقاد ہوا ، پورے پنجاب میں کہیں بھی کوئی سنگین واقعہ پیش نہیں آیا نہ کوئی جانی نقصان ہوا ہے ،کچھ مقامات پر معمولی جھگڑے ہوئے لیکن حالات پر قابو پا لیا گیا ،پنجاب کو اسلحہ سے پاک کرنے کی کمپین بلا امتیاز اور مؤثر طریقے سے چلائی گئی اور پورے دن میں ایک گولی بھی نہیں چلی.

  • پاکستان پرامن ملک اور ہمارا دوسرا گھر ہے،بھارتی سکھ یاتری

    پاکستان پرامن ملک اور ہمارا دوسرا گھر ہے،بھارتی سکھ یاتری

    جوڑ میلے میں شرکت کے لیے پاکستان آئے سکھ یاتریوں نے کرتاپور کا دورہ کیا۔ترجمان متروکہ وقف بورڈ املاک کے مطابق ان سکھ یاتریوں کی مختلف سنگتوں نے نارووال ضلع کی تحصیل شکرگڑھ میں واقع کرتارپور کے مقام پر واقع دنیا کے سب سے بڑے گوردوارہ صاحب کا درشن کیا۔

    سنگتوں کے گوردوارہ صاحب کرتارپور پہنچنے پر گیانی صاحب،سردار اندرجیت سنگھ پاکستان گوردوارہ پربندھک کمیٹی،مترکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائن رانا شاہد‘ڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل ودیگر انتظامیہ کے افسران نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔چیئرمین بورڈ حبیب الرحمن گیلانی کے احکامات کی روشنی میں مہمانوں کے لیے
    بہترین انتظامات کئے گئے۔ اس موقع پر بھارت سے آئے سکھ یاتریوں نے حکومت پاکستان کی جانب سے کئے گئے شاندار انتظامات پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

    بھارتی سکھ یاتریوں لکی سنکھ‘رنجیت سنگھ اور گوبند سنگھ نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے‘ پنجاب حکومت نے جس طرح ہمارے لئے سیکورٹی کے انتظامات کئے ہیں اس کے لیے ہم بے حد شکر گزار ہیں‘متروکہ وقف املاک بورڈ نے بھی ہمارے مذہبی مقامات کی دیکھ بھال کے لئے بہت اچھے اقدامات کئے ہیں جس پر ہمیں دلی خوشی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں‘ مذہبی دورہ کے کے دوران پاکستانیوں نے ہمیں جتنی عزت اور محبت دی ہم اس کو فراموش نہیں کرسکتے‘ہم یہاں سے محبتیں سمیٹ کر واپس جائیں گے۔واضح رہے کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ مذہب کے ماننے والوں کی کثیر تعداد جو کہ سکھ مذہب کے پانچویں گرو شہید گرو ارجن دیو جی کی یاد میں لگنے والے جوڑمیلے میں شرکت کے لئے پاکستان میں موجود ہے