Baaghi TV

Tag: پسوڑی

  • گلوکارہ شے گل نے لٹھے کی چادر کو منفرد انداز میں گا کر دل جیت لئے

    گلوکارہ شے گل نے لٹھے کی چادر کو منفرد انداز میں گا کر دل جیت لئے

    گلوکارہ شے گل جنہوں نے علی سیٹھی کے ساتھ گانا پسوڑی گایا . اس گانے نے عالمی شہرت حاصل کی. ہر کوئی اس گانے کا دیوانہ نظر آتا ہے چاہے وہ اردو سمجھتا ہے یا نہیں لیکن اس گانے کا میوزک بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. گلوکارہ شے گل اس وقت پاکستان کی ٹاپ کی گلوکاروں میں شمار کی جاتی ہیں . انہوں نے حال ہی میں‌ معروف پنجابی گیت لٹھے دی چارد کو منفرد انداز میں گا کر دھوم مچا دی ہے. اس گانے کو بہت زیادہ پسند اس لئے بھی کیا جا رہا ہے کہ کیونکہ شے گل نے اس گانے کے نئے ورژن کو اپنے انداز سے گایا ہے. شے گل کے نئے گیت لٹھے

    دی چادر اس وقت نیشن کا نیا کریز بنا ہوا ہے. یاد رہے کہ شے گل کا گانا پسوڑی رواں برس ہی ریلیز ہوا ہے اور دیکھتے ہی دیکھے علی سیٹھی اور شے گل کو عالمی سطح پر وہ کامیابی ملی ہے جس کا خواب ہی دیکھا جس سکتا ہے. شے گل مزید کونسے پراجیکٹ‌کررہی ہیں اسکی تفصیلات تو سامنے نہیں آئیں لیکن اتنا ضرور ہے کہ آج شے گل ایک بڑی شخصیت اور گلوکارہ بن چکی ہیں‌. شے گل نے ایک اور گانا بھی ریلیز کیا ہے جسے حسن اینڈ روشن نے گایا ہے.

  • پسوڑی گانے نے بڑے گلوکاروں کو پسوڑی ڈال دی

    پسوڑی گانے نے بڑے گلوکاروں کو پسوڑی ڈال دی

    اس برس کوک سٹوڈیو کے لئے گایا ہوا گیت پسوڑی جسے علی سیٹھی نے گایا ہے نے پاکستان کیا دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرتے ہوئے ہر دم کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کئے ہیں. علی سیٹھی کا گایا ہوا یہ گیت گوگل پر سرچ کیا جانے والا سب سے بڑا گانا بن گیا ہے ۔گوگل کی جانب سے 2022 کی مقبول ترین سرچز کی عالمی فہرست میں پسوڑی کو سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا گانا قرار دیا گیا ہے۔ فہرست کے مطابق گلوکار علی سیٹھی اور شائے گل کے گیت نے مقبول ترین کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس کے گانے بٹر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ پسوڑی گانے کی

    مقبولیت کا یہ عالم ہے انٹرنیشنل گلوکاروں اور آرٹسٹوں نے بھی اس گیت کو گایا اور وڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں . پسوڑی گانے پر بالی وڈ کے فنکار بھی تھرکتے اور گاتے ہوئے دکھائی دئیے. شترو گن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا نے ایک وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی جس میں وہ گاڑی میں بیٹھی ہیں اور اونچی اآواز میں علی سیٹھی کا گانا پسوڑی چل رہا ہے اور وہ اس پر ڈانس کررہی ہیں. اگر ہم مجموعی طور پر دیکھیں تو پسوڑی گانا اس سال دنیا بھر کے چارٹ بسٹرز میں نمبر ون رہا .

  • اریجیت سنگھ پسوڑی کے دیوانے ، لائیو کنسرٹ میں گا دیا

    اریجیت سنگھ پسوڑی کے دیوانے ، لائیو کنسرٹ میں گا دیا

    ارجیت بھارت کے نامور گلوکار ہیں ان کے کریڈٹ پر ایک سے بڑھ کر ایک گیت ہے جو انہوں نے موجودہ وقت کے تقاضوں کے مطابق گایا ہے. اریجیت کے دیوانے بھارت سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں‌پائے جاتے ہیں لیکن وہ دیوانے ہیں علی سیٹھی کے گائے ہوئے گیت پسوڑی کے . جی ہاں اریجیت سنگھ نے حال ہی میں ایک لائیو کنسرٹ کیا ہے اس میں انہوں نے علی سیٹھی کا گایا ہوا گانا پسوڑی گا کر داد سمیٹی. اریجیت کی اس کنسرٹ کی وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارتی گلوکار پسوڑی گا رہا ہے.

    یاد رہے کہ علی سیٹھی نے پسوڑی گانا کوک سٹوڈیو 14 میں گایا تھا، جب سے گایا تھا تب سے اب تک انہیں اس گانے کی وجہ سے پوری دنیا میں بے حد پذیرائی ملی ہے. یہاں تک کہ انگریز بھی اس گانے کو انجوائے کررہے ہیں. کوک سٹوڈیو پاکستان کا واحد وہ پلیٹ فارم ہے جو ہر کسی کو گانے کا موقع دیتا ہے خصوصی طور پر نئے ٹیلنٹ کو کیرئیر بنانے کے مواقع فراہم کرتاہے. پسوڑی گانا اریجیت سے پہلے بھی بالی وڈ کے بہت سارے سٹارز گاتے سانئی دئیے ہیں ، چند ہفتے پہلے سوناکشی سنہا اس گانے کو اپنی گاڑی میں دوران سفر گاتی اور انجوائے کرتی ہوئی دکھائی دیں .

  • سوناکشی سنہا بھی پسوڑی کے سحر میں مبتلا

    سوناکشی سنہا بھی پسوڑی کے سحر میں مبتلا

    سوناکشی سنہا بھی پسوڑی کے سحر میں مبتلا

    علی سیٹھی کا گایا ہوا گیت پسوڑی کو صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں‌مقبولیت حاصل ہوئی ہے یہاں تک کہ ہالی وڈ کے سٹارز نے بھی اس گیت کو انجوائے کیا. انڈیا کے سٹارز کے سر چڑھ کر اس گانے کا جادو بول رہا ہے، وہاں کونسی ایسی بڑی شوبز سلیبرٹی ہے جس نے اس گانے کو پسند نہیں کیا. اگر گوگل کیا جائے یا یوٹیوب پہ سرچ کیا جائے تو ہزاروں لوگوں نے اس گانے پر ڈانس کی مختلف وڈیوز اپلوڈ کر رکھی ہیں. پسوڑی گانے پر سوناکشی سنہا بھی تھرک اٹھی ہیں . حال ہی میں سوناکشی سنہا کی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اداکارہ ہما قریشی و دیگر میل سٹارز کے ساتھ گاڑی میں بیٹھی ہوئی ہیں. اس گاڑی میں دوران سفر

    پاکستانی گلوکار علی سیٹھی کا گیت پسوڑی لگا ہوا ہے. اس گانے پر گاڑی میں‌بیٹھے تمام افراد ڈانس کررہے ہیں سوناکشی وڈیو بھی بنا رہی ہیں اور بیٹھی بیٹھی ڈانس بھی کررہی ہیں. اسی طرح سے ہما قریشی بھی گانے کو خوب انجوائے کررہی ہیں.یاد رہے کہ علی سیٹھی کا یہ گانا کوک سٹوڈیو کے لئے گایا گیا اس گانے کو اس قدر مقبولیت حاصل ہوئی ہے پوری دنیا اس گانے کے سحر میں مبتلا ہو گئی ہے اہم بات یہ ہے کہ یہ سحر ٹوٹنے کا نام ہی نہیں‌لے رہا ہر جگہ پسوڑی گانا ہی سنائی دیتا ہے، علی سیٹھی آج کل جہاں بھی جاتے ہیں ان سے پسوڑی گانے کی فرمائش کی جاتی ہے۔

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    مقبولیت کا بھوت،عمران خان کو لے ڈوبے گا،کچے ذہن اور تباہی کی خطرناک منصوبہ بندی

  • پسوڑی گانے نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    پسوڑی گانے نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا گانا پسوڑی جب سے ریلیز ہوا ہے تب سے ہر گزرتے ہفتے مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کررہا ہے. علی سیٹھی کے اس گانے کی مقبولیت کا یہ عالم ہے دنیا کے بڑے بڑے فنکاروں نے اس گانے پر پرفارم کرکے وڈیوز بنا کر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس سے شئیر کیں . بھارت میں کئی نامور گلوکاروں نے بھی اس گانے کو گایا اور وڈیوز بنا کر گانے کی تعریفوں کے پل باندھے. پسوڑی گانا رواں برس فروری میں ریلیز کیا گیا تھا لیکن تب سے لیکر اب تک اس گانے کی مقبولیت میں‌کمی نہیں آئی.پسوڑی گانے نے اب تک کئی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے ہیں، کئی عالمی ریکارڈز اپنے نام کیے۔ اس گانے نے

    اسٹریمنگ ویب سائٹ اسپاٹی فائے کی 50 عالمی وائرل ویڈیوز کی مارچ میں جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ٹاپ تھری میں بھی جگہ بنالی تھی۔ اسے ناصرف بھارت بلکہ امریکا، برطانیہ، کینیڈا، مشرق وسطی ممالک اور افریقہ میں بھی گایا گیا اور لوگوں نے اس پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنائیں۔ اس گانے کی مقبولیت پر علی سیٹھی خاصے ہیں خوش اسی خوشی میں انہوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا ایک وڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ پسوڑی گانے نے یوٹیوب پر 300 ملین ویوز کا ریکارڈ قائم کر لیا ہے.یاس رہے کہ علی سیٹھی کافی عرصے سے گلوکاری کررہے ہیں لیکن اس گانے نے ان کے کیرئیر کی ڈگر ہی بدل ڈالی.

  • یمنہ زیدی بھی بن گئیں پسوڑی کی دیوانی

    یمنہ زیدی بھی بن گئیں پسوڑی کی دیوانی

    اداکارہ یمنہ زیدی جو کہ عموما اپنے پرستاروں‌ کو نہایت ہی سنجیدہ اداکاری کرتے دکھائی دیتی ہیں، حال ہی میں وہ اپنے ٹی وی کے روٹین کے روپ سے الگ نظر آئی ہیں. ان کے مداح ان کو ڈانس کرتا دیکھ کر حیران رہ گئے، رپورٹس کے مطابق یمنہ زیدی بھی علی سیٹھی کے گانے پسوڑی کی دیوانی بن گئی ہیں وہ ان کے اس گانے پر ڈانس کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں.یمنہ کے مداحوں کو ان کا پسوڑی گانے پر ڈانس بہت پسند آرہا ہے یاد رہے کہ پسوڑی گانے پر نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے فنکار بھی جھومتے ہوئے دکھائی

    دئیے ہیں.علی سیٹھی کے اس گانے نے سننے والوں‌کو اپنے سحر میں‌جکڑ لیا ہے. یاد رہے کہ یمنہ زیدی زیادہ سنجیدہ اداکاری کے حوالے سے ہی جانی جاتی ہیں، بہت کم کامیڈی کرتی دکھائی دی ہیں ان کے پرستار ان کو ہر روپ میں دیکھناچاہتے ہیں. یمنہ زیدی کا حال ہی میں ڈرامہ عشق لاء اختتام پذیر ہوا ہے اس میں بھی یمنہ کی اداکاری کو بہت سراہا گیا، نعمان اعجاز ہوں یا سینئر اداکارہ بشری انصاری یمنہ سب کی پسندیدہ اداکارہ ہیں. یمنہ نے اپنے کیرئیر میں‌تقریبا تمام بڑے اور نامور سٹارز کے ساتھ کام کیا ہے اور انہیں‌ان کی بہترین اداکاری پر متعدد بار ایوارڈز بھی دئیے جا چکے ہیں.

  • بھارتی اداکارہ عرفی جاوید علی سیٹھی کی مداح نکلیں

    بھارتی اداکارہ عرفی جاوید علی سیٹھی کی مداح نکلیں

    بھارتی ٹی وی کی بہتری اداکارہ عرفی جاوید باصلاحیت ہو نے کے باوجود اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے جانی جاتی ہیں. وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر و بیش تر اپنی بولڈ تصاویر شئیر کرتی رہتی ہیں. عرفی جاوید کی فین فالونگ کافی زیادہ ہے. عرفی جاوید کو جہاں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے وہیں ان کی بولڈ ڈریسنگ کی وجہ سے ان کو تنقید کا سامنا بھی رہتا ہے. جس اداکارہ کے ہیں دیوانے دنیا بھر میں وہ دیوانی ہیں پاکستانی گلوکار علی سیٹھی کی.

    عرفی جاوید علی سیٹھی کے گانے بہت شوق سے سنتی ہیں. عرفی جاوید نے حال ہی میں‌علی سیٹھی کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا ہے .عرفی کا کہنا ہے کہ میں‌نے علی سیٹھی کا گلوں‌میں‌رنگ بھر ے اور چاندنی راتیں سنا مجھے ان کی آواز بہت پسند آئی اور اب ان کا گانا پسوڑی سنا ہے یہ بھی مجھے بہت پسند آیا ہے.اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں علی سیٹھی کی محبت میں‌گرفتار ہوں اگر وہ میرے سامنے آگئے تو میں ان کو کہیں جانے دوں گی اور اپنی محبت کا اعتراف کر لوں گی. یاد رہے کہ عرفی جاوید کے حوالے سے اکثر و بیش تر جعلی خبریں پھیلائی جاتی ہیں جیسے کچھ دن پہلے ان کی خود کشی کی جھوٹی خبر پھیلا دی گئی اداکارہ نے ایسی خبر پھیلانے والوں‌کو لیا آڑھے ہاتھوں.

  • علی سیٹھی کا مقبول ترین گانا” پسوڑی” مس مارول میں شامل

    علی سیٹھی کا مقبول ترین گانا” پسوڑی” مس مارول میں شامل

    پاکستانی گانے پسوڑی نے دنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے کے بعد ایک اور اعزاز حاصل کر لیا گانے کو سپرہیرو سیریز،مس مارول، میں شامل کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : کوک اسٹوڈیو کے مقبول ترین گانے پسوڑی کی لازوال مقبولیت نے اس کی حیثیت کو سال کے بہترین گانے کے طور پر مستحکم کر دیا ہے۔ یہ گانا اب تک 200 ملین ویوز حاصل کر کے نئی بلندیوں کو چھو چکا ہے تاہم اب یہ مسز مارول میں بھی جادو چلا رہا ہے سوڑی کو سیریز کی قسط 4 میں دکھایا گیا ہے۔

    پہلی پاکستانی سپرہیرو لڑکی کی ویب سیریز ’مس مارول‘ 8 جون کو ریلیز کی جائے گی

    علی سیٹھی نے یہ خبر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی انہوں نےا پنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ کیا آپ نے ہمیں مس ماررول کے ایپیسوڈ 4 میں دیکھا؟ انہوں نے پوسٹ میں مزید کہا کہ ” پسوڑی پاؤ”

    پہلی پاکستانی سپرہیرو لڑکی کی ویب سیریز ’مس مارول‘ پاکستان بھر کے سینماؤں میں ریلیز کرنے کا اعلان

    واضح رہے کہ “مس مارول” کی کہانی کمالہ خان نامی پاکستانی نژاد نیوجرسی کی لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔ جو کہ منفرد صلاحیتوں کی مالک ہوتی ہیں مگر اس کا خاندان اور خاص طور پر والد اور والدہ روایتی پاکستانی خاندان کی طرح ہوتے ہیں۔

    کمالا ایک پرجوش فنکار، ایک شوقین گیمر، اور فکشن کی دلدادہ ہے، وہ اوینجرز اور خاص طور پر کیپٹن مارول کی ایک بہت بڑی مداح ہے لیکن سپرپاورز حاصل کرنے سے قبل کمالا خان نے ہمیشہ دنیا میں اپنا مقام تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کی ر یہ شو 8 جون سے ڈزنی پلس پر دکھایا جائے گا۔

    پہلی مسلم سپر ہیرو لڑکی کی ویب سیریز "مس مارول” کا ٹیزر جاری

  • شئے گل اور بلا ل مقصود ایک ساتھ لیکن کس پراجیکٹ میں؟

    شئے گل اور بلا ل مقصود ایک ساتھ لیکن کس پراجیکٹ میں؟

    پسوڑی گانا گانے والی شئے گل آج کل بہت زیادہ پسند کی جا رہی ہیں ان کی مشہوری صرف پاکستان تک محدود نہیں رہی بلکہ دنیا بھر میں پہنچ چکی ہے جو اردو زبان کو سمجھتے ہیں وہ بھی پسوڑی کے دیوانے ہیں جو اس زبان کو نہیں سمجھتے وہ بھی دیوانے ہیں یہاں تک کہ انگریزوں نے بھی پسوڑی کو انجوائے کیا یہاں تک کہ نامور انگریزی گلوکاروں نے اس گانے کو گنگنایا۔شئے گل کام کے حوالے سے یقینا ہر کسی کی اولین چوائس ہیں تو پھر بلال مقصود کیسے پیچھے رہتے ۔انہوں نے حال ہی میں شئے گل کے ساتھ ایک نیا پراجیکٹ کیا ہے اس کی تفصیلات کیا ہیں دونوں نے ابھی تک میڈیا کیساتھ شئیر نہیں کیں

    لیکن بلال مقصود نے اپنے اور شئے گل کے پرستاروں کے ساتھ اتنی سی بات شئیر کی ہے کہ ہم دونوں ایک ساتھ ایک نئے پراجیکٹ میں نظر آئیں گے ۔ہم نے اس پراجیکٹ پر کام کیا ہے بہت مزا آیا ہے اور میں یقین رکھتا ہوں کہ آپ سب کو ہمارا ایک ساتھ آنا اچھا لگے گا ۔بلال مقصود نے انسٹاگرام پر لکھا کہ میں آپ سب کے ساتھ اس پراجیکٹ کی تفصیلات شئیر کرنے کے لئے بے چیں ہوں لیکن آپ سب کو کرنا ہو گا تھوڑا مزید انتظار ۔یاد رہے کہ بلال مقصود نے کوک سٹوڈیو کافی سال تک کیا اسی کوک سٹوڈیو سے شئے گل کا گانا پسوڑی لوگوں کی سماعتوں تک پہنچا اس گانے مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کیے ہیں یہی وجہ ہے کہ شئے گل کا شمار معروف گلوکاروں میںہونے لگا ہے

  • شائے گل نے اپنے فالور کو دیا کیا جواب،سن کر آپ ہوجائیں گے حیران

    شائے گل نے اپنے فالور کو دیا کیا جواب،سن کر آپ ہوجائیں گے حیران

    علی سیٹھی کے ساتھ ”پسوڑی“ گانا گانے والی گلوکارہ شائے گل نے چند روز قبل قتل ہونے والے گلوکار سدھو موسے والا کے لئے دعا کی، تو ان کے فالورز نے اس دعا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا. شائے گل کو ان کے فالور نے کہا کہ بطور مسلمان آپ کسی بھی ایسے نان مسلم کے لئے دعا نہیں کر سکتیں جو اللہ کو پیارا ہو چکا ہو ۔ اس پر گلوکارہ نے جواب دیا کہ مجھے اس طرح کے بہت سارے پیغامات موصول ہو رہے ہیں کہ مجھے اس قسم کی دعا نہیں کرنی چاہیے لیکن میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں مسلمان نہیں ہوں میں کرسچن ہوں اور کرسچن فیملی سے ہی تعلق رکھتی ہوں اور میں مختلف مذاہب کے لوگوں کے لئے دعا کرتی ہوں ۔شائے گل کے اس جواب کو بہت سارے لوگوں نے جہاں تنقید کا نشانہ بنایا وہیں سراہا بھی ۔

    واضح رہے کہ شائے گل کا حال ہی میں گانا ”پسوڑی“ نے پوری دنیا میں جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں مقبولیت حاصل کی ہے یہاں تک کہ ہمسایہ ملک بھارت میں اس گانے کو متعدد گلوکار کاپی کر چکے ہیں اور ہر کوئی یہ گانا گا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر وڈیوز بھی شئیرکر رہا ہے۔ پاکستانی میوزک انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی یہ گلوکارہ عاطف اسلم کے ساتھ بھی گا رہی ہیں گانے کے بول ہیں ”منزل“ ۔ اور منزل گیت کی مختصر وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں لوگ کافی پسند کررہے ہیں ۔ پسوڑی گان اشائے گل کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ کر رہا ہے۔