Baaghi TV

Tag: پشاور زلمی

  • پی ایس ایل 10 اسلام آباد  کے ہاتھوں پشاور  کو  شکست

    پی ایس ایل 10 اسلام آباد کے ہاتھوں پشاور کو شکست

    پی ایس ایل 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 102رنز سے شکست دیدی ، زلمی کی ٹیم 243 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے 141 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    پشاور زلمی کے محمدحارث 87 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے 2 میچز میں 4 پوائنٹس ہوگئے، جبکہ پشاور زلمی اپنی پہلی جیت کی منتظر ہے۔اس سے قبل صاحبزادہ فرحان کی دھواں دار سنچری کی مدد سے پشاور زلمی کو جیت کےلیے 244 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا تھا۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے فیصلہ کیا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 243 رنز کا ٹوٹل بورڈ پر سجایا۔

    دفاعی چیمپئن ٹیم کی پہلی وکٹ تو 9 رنز پر گرگئی، لیکن دوسری وکٹ پر صاحبزادہ فرحان اور کولن منرو کے درمیان 144 رنز کی برق رفتار پارٹنرشپ بنی جس نے ٹیم کے لیے بڑے ٹوٹل کی بنیاد رکھی۔ صاحبزادہ فرحان نے پی ایس ایل میں اپنی پہلی سنچری بنائی، وہ 52 گیندوں پر 106 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انکی اننگز میں 5 چھکے اور 13 چوکے شامل تھے۔ کولن منرو 40، اعظم خان 16 اور سلمان علی آغا 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ جیسن ہولڈر 20 اور بین ڈورشیس 18 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے حسین طلعت اور الزاری جوزف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کپتان شاداب خان، کولن منرو، اینڈریس گاس، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، اعظم خان، جیسن ہولڈر، عماد وسیم، سعد مسعود، نسیم شاہ اور بین ڈورشیس پر مشتمل تھی۔ پشاور زلمی کی کپتان بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ اسکے دیگر کھلاڑی صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، مچل اووین، حسین طلعت، جارج لِنڈا، الزاری جوزف، محمد علی، صفیان مقیم اور علی رضا شامل تھے۔ایونٹ کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو یکرفہ مقابلے کے بعد ہرادیا تھا۔ دوسری جانب پشاور زلمی کو ایونٹ کے اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں بھاری مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    امارات کا شام کی تعمیرِ نو کیلیے امداد کا اعلان

    سندھ حکومت کا نوجوانوں کےلیے انٹرپرینیورشپ سیشنز کا فیصلہ

    گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں بڑا اضافہ، الیکٹرک وہیکلز پر بھی لاگو

    کراچی میں آگ 2 ہفتے بعد بھی کم نہ ہوئی، امریکی ٹیم کی خدمات حاصل

  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    راولپنڈی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے-

    باغی ٹی وی: راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے پانچویں میچ میں اسلام آباد نے 1 وکٹ کے نقصان پر 127اسکو ر بنالئے ، آندرے گوس صائم ایوب کی گیند پر کوئی بھی ر نز بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے-

    راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے پانچویں میچ میں اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    پشاور زلمی

    بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر-کیڈمور، مچل اوون، حسین طلعت، جارج لِنڈے، الزاری جوزف، محمد علی، سفیان مقیم، علی رضا

    اسلام آباد یونائیٹڈ

    آندرے گوس، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، سلمان آغا، اعظم خان (وکٹ کیپر)، شاداب خان (کپتان)، جیسن ہولڈر، عماد وسیم، سعد مسعود، نسیم شاہ، بین ڈوارسہوئس

  • پی ایس ایل کابرا ترین ریکارڈ بابر اعظم کےنام

    پی ایس ایل کابرا ترین ریکارڈ بابر اعظم کےنام

    پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے بابر اعظم نے بر ا ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 10 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف محمد عامر کی گیند پر بابر اعظم صفر پر آؤٹ ہوئے اور پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ‘صفرپر آوٹ ہونے والے بلے بازوں کی فہرست میں بابر اعظم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پشاور زلمی کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کے برابر آگئے۔

    واضح رہے کہ اس وقت پی ایس ایل میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونےکا ریکارڈ اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل آل راؤنڈر عماد وسیم کے پاس ہے جو کہ 12 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔ ان کے بعد پشاور زلمی کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض ہیں جو 10 بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں ۔

    کراچی، رواں سال نا تجربہ کار ڈرئیوروں نے 262 خاندان اجاڑ دیے

    اپووا خواتین کانفرنس میں باغی ٹی وی کی نور فاطمہ کو ملا اعزازی ایوارڈ

    وزیرِ اعظم کی بلاول بھٹو کو پارٹی چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد

    اپووا کی سالانہ پانچویں خواتین کانفرنس،خواتین میں ایوارڈز تقسیم

  • پی ایس ایل10:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو  شکست دے دی

    پی ایس ایل10:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

    ایچ بی ایل پی ای ایس 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی۔

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کی جلد وکٹیں لیں اور فاتحانہ آغاز کریں،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےکپتان سعود شکیل نے کہا کہ میچ میں فتح کی کوشش کریں گے، اسکواڈ مضبوط ہے بڑا ہدف دینا چاہتے ہیں۔

    راولپنڈی میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم 217 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے 16 اوور میں 136 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ حسین طلعت 35، مچل اوون 31، محمد حارث 13 اور سفیان مقیم 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ پانچ کھلاڑی بشمول کپتان بابر اعظم، ٹام کوہلر-کیڈمور، میکس برائنٹ، الزاری جوزف اور محمد علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

    گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے 4، محمد عامر اور عثمان طارق نے 2،2 اور کائل جیمیسن نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز اسکور کیےگلیڈی ایٹرز کی جانب سے سعود شکیل نے 59 اور فن ایلن نے 53 رنز اسکور کیے، حسن نواز 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے کوسل مینڈس 35 اور رائلے روسو 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

    پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا، سفیان مقیم اور الزاری جوزف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی، پہلی وکٹ کیلئے فن ایلن اور سعود شکیل نے 90 رنز کی شراکت داری قائم کی تاہم ایلن 53 پشاور زلمی کی جانب سے سفیان مقیم، الزاری جوزف اور علی رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    پشاور زلمی کا اسکواڈ:

    کپتان بابراعظم، صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، میکس برائنٹ، مچل اوون، حسین طلعت، الزاری جوزف، محمد علی، سفیان مقیم، علی رضا

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ:

    کپتان سعود شکیل، فن ایلن، حسن نواز، کوشل مینڈس، ریلی روسو، شعیب ملک، فہیم اشرف، کائل جیمیسن، ابرار احمد، محمد عامر، عثمان طارق

  • راولپنڈی میں بارش،لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ منسوخ

    راولپنڈی میں بارش،لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ منسوخ

    پی ایس ایل9 ، راولپنڈی میں بارش،لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ منسوخ کر دیا گیا

    راولپنڈی میں مسلسل بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے پی ایس ایل کا یہ 17واں میچ ختم کر دیا گیا ہے،مسلسل بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے میچ کا ٹاس بھی نہ ہو سکا،میچ ختم کیے جانے کے بعد لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کو ایک ایک پوائنٹ بھی دے دیا گیا ہے

    دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کے امکانات بھی معدوم ہوگئے ہیں،دوسرے میچ کا وقت شام سات بجے کا ہے،دونوں میچز کیلئے ایک ہی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، اگر دونوں میچز نہ ہوئے تو شائقین کو مکمل ٹکٹ ری فنڈ ہوگا اور اگر ایک بھی میچ ہوگیا تو ری فنڈ نہیں ملے گا

    دوسری جانب کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کے زیر صدارت پی ایس ایل کے ختمی انتظامت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا،‏‎راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 02 تا 10 مارچ 2024 تک پی ایس ایل میچز ہوں گے، راولپنڈی پی ایس ایل کے 09 میچز کی میزبانی کرے گا۔ان میں سے 03 ڈے اور 06 نائٹ میچز ہوں گے۔سکیورٹی کے پیش نظر فوڈ سٹریٹ ڈبل روڈ 28 فروری سے بند، 11 مارچ 2024 کودوبارہ کھول دی جائے گی۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کا کہنا ہے کہ میچزمیں سکیورٹی و دیگر انتظامات کو بہترین بنانا ہے تا کہ مہمان کھلاڑیوں کو ہماری مہمان نوازی و امن پسندی کا ادراک ہو۔ عوام قومی مفاد کی خاطرقانون نافذ کر نے والے اداروں سے بھر پور تعاون اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں۔‎پی ایس ایل کے انتظامات میں کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے۔ڈبل روڈ اور کرکٹ سٹیڈیم کے اردگرد موجود سڑک کا پیچ روک مکمل کیا جاچکا ہے۔روٹس پر موجود تمام سٹریٹ لائٹس کی مرمت بھی کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں۔ دوران میچز ساڑھے پانچ ہزار سکیورٹی اہلکار اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ واک تھرو گیٹس، سی سی ٹی وی کیمرہ، انٹری گیٹ پر نادرہ و یری فیکیشن کاؤنٹر کا قیام اور راستے میں سے تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا گیا ہے۔ تمام تر انتظامات کی مانیٹرنگ کے لیے شہباز شریف سپورٹس جمنازیم میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لئے کار پارکنگ راول پارک کے اوپن ایریا اور سیٹلائٹ ٹاون کالج میں کی جائے گی۔ پارکنگ ایریاز سے تماشائیوں کو شٹل سروس کے ذریعے کرکٹ گراونڈ کے داخلی راستہ تک پہنچایا جائے گا۔ میچ کے دوران سول ڈیفنس کی جانب سے بم ڈسپوزل سکواڈ سٹیڈیم میں موجودہوں گے۔ آئیسکو کی جانب سے میچ کے دوران بجلی کی لگاتار فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ سٹیڈیم کے پاس فرسٹ ایڈ ایمبولینس اور فائر برگیڈ گاڑی ہمہ وقت موجود رہیں گی۔ کرکٹ سٹیڈیم کی صفائی ستھرائی کے لیے آر ڈیبلیو ایم سی کے 100 اہلکار اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

  • کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

    کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

    لاہور: پاکستان سپر لیگ 9 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا-

    باغی ٹی وی : لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیتا اور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی، پشاور نے 19.5 اوورز میں 154 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

    شعیب ملک نے صفر پر صائم ایوب کو آؤٹ کیا، بعدازاں محمد حارث 6 رنز بناکر میر حمزہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 72 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ ٹام کوہلر کیڈمور 2، رومن پاؤل 39، آصف علی 23، عامر جمال ایک، لوک ووڈ 8 رنز بناکر پویلین لوٹے، محمد ذیشان، سلمان ارشاد اور وقار سلام کوئی رن نہ بناسکے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ اور حسن علی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

    کراچی کنگز نے پشاور زلمی کا 155 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا، کیرون پولارڈ 49 اور جیمز ونس 38 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، اور اپنی ٹیم کو 7 وکٹوں سے کامیابی دلوادی پشاور زلمی کے 155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کپتان شان مسعود 12 اور محمد اخلاق 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اس کے علاوہ شعیب ملک نے 29 رنز بنائے –

    کراچی کنگز نے 155 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، کیرون پولارڈ نے ناقابل شکست 49رنز بنائے، ان کی 21 گیندوں پرمشتمل اننگز میں 4 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے جبکہ جیمز ونس 38 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے پشاورزلمی کےلیوک ووڈ 2،وقار سلامت خیل نےایک وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہے کہ یہ پشاور زلمی کی مسلسل دوسری شکست ہے جبکہ کراچی کنگز نے 2 میچز میں یہ پہلی کامیابی حاصل کی ہے۔

    کراچی کنگز کا اسکواڈ

    کپتان شان مسعود، محمد اخلاق، جیمز ونس، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، محمد نواز، عرفان خان نیازی، ڈینیئل سمس، حسن علی، میر حمزہ، تبریز شمسی

    پشاور زلمی کا اسکواڈ

    کپتان بابراعظم، صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول، آصف علی، عامر جمال، لیوک ووڈ، محمد ذیشان، وقار سلام خیل، سلمان ارشاد

  • پی ایس ایل،لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع

    پی ایس ایل،لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع

    پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئین لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا

    ساوتھ افریقہ سے تعلق رکھنے والے رسی وین ڈر ڈسن لاہور پہنچ گئے ، نمیبیا کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویسا نے بھی لاہور قلندرز کو جوائن کر لیا ،پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئین لاہور قلندرز اور پشاور زلمی آج پریکٹس میچ کھیلیں گی ،پریکٹس میچ آج دوپہر ایل سی سی اے گراونڈ میں کھیلا جائے گی ،لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے گزشتہ روز ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا تھا ،لاہور قلندرز کا پہلا میچ 17 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شیڈولڈ ہے

    قبل ازیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں سیزن کا آفیشل اینتھم ریلیز کر دیا گیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل 9 کا اینتھم کُھل کے کھیل’ ریلیز کیا گیا جسے معروف گلوکار علی ظفر نےگایا ہے،اینتھم میں علی ظفر کےساتھ گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی آواز کا جادو جگایا ہے

    پاکستان سُپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچز 17 فروری سے چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے،ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا،

    پی ایس ایل 9 کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

    ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9“ ٹکٹوں کی پری بکنگ کا اعلان

  • پی ایس ایل کے چئیر مین کا فٹبال ٹیم سپورٹ کرنے کا اعلان

    پی ایس ایل کے چئیر مین کا فٹبال ٹیم سپورٹ کرنے کا اعلان

    پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے پاکستان فٹبال ٹیم کی سپورٹ کا اعلان کردیا۔جاوید آفریدی نے پاکستان فٹبال ٹیم کی سپورٹ کا اعلان کیا اور خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کمبوڈیا کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائر میچ پاکستان میں کھیلے۔جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کیلئے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہوں۔خیال رہے پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان ورلڈ کپ کوالیفائر میچ 17 اکتوبر کو پاکستان میں شیڈول ہے، پاکستان اس سے قبل اوے میچ کمبوڈیا میں 12 اکتوبر کو کھیلے گا۔

  • کیوی کمنٹیٹر کی پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی سینچری پرتنقید

    کیوی کمنٹیٹر کی پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی سینچری پرتنقید

    نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سائمن ڈول نے ایک بارپھر پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو تنقید کا نشانہ بنا دیا-

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اپنی پہلی سنچری بنانے والے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی اننگز پر میچ کی کمنٹری کے دوران سائمن ڈول نے اپنے ذاتی سنگ میل کو ٹیم سے اوپر رکھنے پر بابراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا –

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    واضح رہے کہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں بابراعظم نے 65 گیندوں پر 115 رنز کی اننگز کھیلی تھی تاہم وہ ٹیم کو میچ جتوانے میں ناکام رہے تھے کیونکہ اسی میچ میں گلیڈی ایٹرز کے اوپنر جیسن رائے نے 63 گیندوں پر 20 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 145 کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی –

    تاہم سائمن ڈول بابر اعظم کی اننگز سے ناخوش نظر آئے جس کا انہوں نے کمنٹری کے دوران ہی برملا اظہار بھی کیا-

    گمراہ عناصر بلوچستان کےعوام اورمسلح افواج کےعزم کومتزلزل نہیں کرسکتے،آرمی چیف

    سائمن ڈول نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا بابر ذاتی سنگ میل کے لیے سست ہو گئے تھے؟ انہیں سینچری کے وقت رن ریٹ کو کم کرنے کے بجائے باؤنڈریز تلاش کرنے پر توجہ دینی چاہیے تھی۔

    کیوی کمنٹیٹر نے کہا کہ بابراعظم کی اننگز اعداد و شمار کے لحاظ ہے بہترین ہے لیکن انہیں ٹیم کیلئے کھیلنے کی ضرورت ہے۔

    عمران خان کی تقاریرنشر کرنے پر پابندی کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے 25 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 241 رنز کا ہدف عبور کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔

    باغی ٹی وی: راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے 25 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 241 رنز کا ہدف 18.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر جیسن روئے کی شاندار 145 رنز ناٹ آؤٹ کے بدولت حاصل کیا۔

    راوالپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    پشاور زلمی کی جانب سے بابر اعظم اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو 162 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی-

    صائم ایوب 34 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 74 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم نے 60 گیندوں پر اپنی پہلی پی ایس ایل سنچری اسکور کی اور وہ 3 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 115 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ روومین پاول 35 اور ٹام کوہلر کیڈمور 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز اسکور کیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ڈووین پریٹوریس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    یدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے نے 5 چھکوں اور 20 چوکوں کی مدد سے 63 گیندوں پر طوفانی 145 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔ محمد حفیظ بھی 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 18 گیندوں پر 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،وِل شمیڈ 26 اور مارٹن گپٹل 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    پشاور زلمی کی جانب سے مجیب الرحمان اور وہاب ریاض نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل میں سب سے بڑا کامیاب ہدف 207 رنز تھا جو ملتان سلطانز نے 2022 میں لاہور قلندرز کے خلاف حاصل کیا تھا۔