Baaghi TV

Tag: پشاور زلمی

  • پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دے دی

    پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دے دی

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دیدی۔

    نیشنل اسٹیڈیم کرکٹ ایرینا میں کھیلے جانے والے اس میچ میں 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم 197 رنز بناسکی۔ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ اننگز کے آغاز میں پشاور زلمی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جہاں اسے 16 کے مجموعے پر ہی دو اہم وکٹوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ محمد حارث 10 رنز بنا کر میر حمزہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جبکہ صائم ایوب ایک رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

    ایسے میں کپتان بابر اعظم اور ٹام کوہلر کیڈمور نے شاندار پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کو بڑے اسکور کی جانب گامزن کیا۔ کیڈمور نے 28 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ بابر اعظم اور کیڈمور کے درمیان 81 گیندوں پر 139 رنز کی شاندار پارٹنر شپ بنی جس کے بعد 155 کے مجموعے پر بابر اعظم 68 رنز کی اننگز کھیل عمران طاہر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ نئے آنے والے بلے باز بھانوکا راجاپکسے تھے، جو صرف 6 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    بعدازاں جمی نیشم نے کیڈمور کا ساتھ دیا اور اسکور 197 تک پہنچایا۔ جہاں کیڈمور 92 رنز کے مجموعے پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ تاہم پشاور زلمی کی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ کراچی کنگز کی جانب میر حمزہ، اینڈریو ٹائے، عمران طاہر اور بین کٹنگ نے ایک ایک وکٹ لی۔ ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کا آغاز اچھا نہ تھا جہاں اس کے جارح مزاج بلے باز شرجیل خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

    میتھیو ویڈ نے 23 رنز کی اننگز کھیلی اور حیدر علی 12 رنز بناسکے جبکہ قاسم اکرم 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کراچی کنگز 46 رنز پر چار اہم وکٹوں سے محروم ہونے کے بعد کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن کو اس کے تجربہ کار بلے بازوں شعیب ملک اور کپتان عماد وسیم نے 131 رنز کی شاندار شراکت دی۔ شعیب ملک 177 کے مجموعے پر 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن اس کے بعد عماد وسیم اور بین کٹنگ کے درمیان ہوئی پارٹنرشپ بھی ٹیم کو جیت نہ دلواسکی اور پشاور زلمی یہ میچ 2 رنز سے ہار گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بچی کی مبینہ خودکشی؛ اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے
    برطانوی ائیرلائن نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بند کردیا
    نگران حکومت نے تونسہ شریف کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا
    پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض اور جمی نیشم نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سلمان ارشاد نے ایک وکٹ لی۔ زلمی کے ٹام کوہلر کیڈمور کو 92 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • پی ایس ایل8: پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے

    پی ایس ایل8: پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے

    پاکستان سپر لیگ 8 کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی: کراچی پہنچنے کے بعد ڈیرن سیمی نے وکٹری کا نشان بناکر تصاویر بنوائیں اس موقع پر ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے۔

    پی ایس ایل 8 نمائشی میچ:گلیڈی ایٹرز نےزلمی کو 2 رنز سے شکست دیدی

    خیال رہے کہ پشاور زلمی کے کھلاڑی پہلے ہی کراچی پہنچ چکے ہیں پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں بابر اعظم پشاور زلمی کی قیادت کریں گے پشاور زلمی کے تمام پاکستانی پلئیرز اور کوچز کراچی پہنچ گئے ہیں-


    پشاور زلمی کے غیر ملکی کرکٹرز 10 فروری کے بعد کراچی پہنچنا شروع ہوں گے۔ پشاور زلمی پی ایس ایل 8 میں پہلا میچ 14 فروری کو کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گی۔

    ویڈیو:لاہورقلندرز کی ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے لیے تیاریوں کا تیسرا روز

  • پی ایس ایل 8 نمائشی میچ:گلیڈی ایٹرز نےزلمی کو 2 رنز سے شکست دیدی

    پی ایس ایل 8 نمائشی میچ:گلیڈی ایٹرز نےزلمی کو 2 رنز سے شکست دیدی

    کوئٹہ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہوم گراؤنڈ پر پشاور زلمی کو نمائشی میچ میں 2 رنز سے شکست دیدی۔

    باغی ٹی وی: بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کےنقصان پر 184 رنز بنائے ، افتخاراحمد نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے 50 گنیدوں پر 94 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی خوشدل شاہ 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔


    9 اوورز میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 60 رنز بنا سکی ہے جبکہ اس کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ہیں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے احسان علی 5، عمر اکمل صفر، کپتان سرفراز احمد 4 اور عبدالواحد بنگلزئی 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    افتخار احمد نے پشاور زلمی کے وہاب ریاض کے آخری اوور میں 6 چھکے لگا کر اننگز کو اچھا اختتام دیا جس کے بعد ‘افتی مینیا’ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

    پشاورزلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے تین جبکہ عامر جمال اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    بعد ازاں ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا تاہم بابر 23 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، دیگر کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی 25، اعظم خان 6، صائم ایوب 19، عامر جمال ایک رنز بناسکے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین اور افتخار احمد نے 2، 2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں میچ کے دوران تماشائیوں نے کھلاڑیوں پر پتھر برسا دیئے تھے جس کے باعث انتظامیہ نے کچھ دیر کیلئے میچ روک دیا تھا۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ میں میچ کیلئے اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، میچ کے دوران 4 ہزار سے زائد پولیس اور فرنٹئیرکور کے اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔


    دوسری جانب پی ایس ایل کا نمائشی میچ دیکھنے کیلئے سابق اسٹار کرکٹرز شاہد آفریدی، جاوید میانداد اور معین خان بھی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جب کہ اداکار ایوب کھوسہ، احد رضا سمیت کئی شوبز اسٹارز بھی کوئٹہ پہنچے ہوئے ہیں۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ اور وزیر اعلیٰ کا میچ کرانے پر شکریہ ادا کرتا ہوں حالیہ دنوں میں بلوچستان سے اچھا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے، کرکٹ کے علاوہ بلوچستان میں باکسنگ کا بھی بہت ٹیلنٹ ہے۔

    سابق کرکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کو میچ کرانے پر مبارک باد دیتا ہوں،آج کا میچ بہت اچھا ہو گا یہ بہت خوبصورت گراؤنڈ ہے، تمام کھلاڑی اس میچ کو انجوائے کریں گے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئٹہ میں کھیلنا بہت اچھا ہے۔

    اس سے قبل اسٹیڈیم آنے پر شائقینِ کرکٹ نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا زبردست خیر مقدم کیا نمائشی میچ کے موقع پر بگٹی کرکٹ گراؤنڈ کے باہر فوڈ اسٹالز بھی سجے ہوئے ہیں،فوڈ اسٹالز میں روایتی سجی اور دیگر کھانوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے،اسٹیڈیم کے اندر اور باہر دونوں ٹیموں اور کھلاڑیوں کے بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

    سرفراز احمد (کپتان)، احسن علی، بسم اللہ خان، عمر اکمل، افتخار احمد، محمد نواز، ایمل خان، نسیم شاہ، محمد حسنین، عمید آصف، عبدالواحد بنگلزئی

    پشاور زلمی

    بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث، صائم ایوب، حسیب اللہ، اعظم خان، عامر جمال، اسامہ میر، شاہد آفریدی، وہاب ریاض، سلمان ارشاد

  • پی ایس ایل 8 کا  نمائشی میچ آج کوئٹہ میں کھیلا جائے گا

    پی ایس ایل 8 کا نمائشی میچ آج کوئٹہ میں کھیلا جائے گا

    کوئٹہ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کا نمائشی میچ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    باغی ٹی وی: بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، کوئٹہ میں میچ کیلئے اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، 4 ہزار سے زائد پولیس اور فرنٹئیرکور کے اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

    ی ایس ایل نمائشی میچ؛ چیئرمین سینیٹ نے کھلاڑیوں کو بلوچستان میں کیا خوش آمدید

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں ڈرون کیمرے کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی جبکہ میچ دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ کو پاکستانی پرچم کے علاوہ کوئی دوسرا جھنڈا اسٹیڈیم لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    پی ایس ایل8 کے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد جبکہ پشاور زلمی کے کھلاڑی قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کریں گےکوئٹہ اور پشاور کی ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز کوئٹہ پہنچ گئے-

    میچ کیلئے 13 ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت ہوچکےپی ایس ایل کا نمائشی میچ دیکھنے کیلئے سابق اسٹار کرکٹرز شاہد آفریدی، جاوید میانداد اورمعین خان بھی کوئٹہ پہنچ گئےجبکہ اداکارایوب کھوسہ، احد رضا سمیت کئی شوبز اسٹارز بھی کوئٹہ پہنچے ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ شیڈول کے تحت پی ایس ایل 8 کا آغاز 13 فروری سے ہوگا جبکہ فائنل 19 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    پی ایس ایل 8: کمنٹری پینل کے نام سامنے آگئے

  • پشاور زلمی کی ٹیم  سعودی عرب کی قومی کرکٹ ٹیم سے میچ کھیلے گی،جاوید آفریدی

    پشاور زلمی کی ٹیم سعودی عرب کی قومی کرکٹ ٹیم سے میچ کھیلے گی،جاوید آفریدی

    پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے تصدیق کی ہے کہ زلمی کی ٹیم سعودی عرب کی قومی کرکٹ ٹیم سے میچ کھیلے گی۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں جاوید آفریدی نے بتایا کہ انہوں نےریاض میں سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل سے ملاقات کی جس میں انہوں نے زلمی اورسعودی کرکٹ ٹیم کےدرمیان مقابلے کے امکان پر بات چیت کی جلد پشاور زلمی کی ٹیم سعودی عرب کا دورہ کرے گی اور ساتھ ہی قومی ٹیم کے ساتھ کھیلے گی-


    پشاور زلمی نے اس حوالے سے بیان بھی جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ جاوید آفریدی نے شہزادہ سعود بن مشعل کو سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پشاور زلمی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


    اس کے علاوہ جاوید آفریدی نے سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین کو پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز دیکھنے کی بھی دعوت دی اور زلمی کی ٹی شرٹ بھی بطور تحفہ پیش کی-

    آئی سی سی نےامپائر آف دی ایئر2022 کا اعلان کردیا

    واضح ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 13 فروری کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین میچ سے ہو گا۔ 34 میچز پر مشتمل ایونٹ کے 11 میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، پی ایس ایل سیزن 8 کے 9 میچز لاہور، 9 کراچی اور 5 ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل 8 میں ٹوٹل 36 غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔

    لاہور قلندرز، کراچی کنگز، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ہوم گراؤنڈز پر5 ،5 میچز کھیلیں گی جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کے دوران ویمنز کرکٹ کے 3 نمائشی میچز بھی کھیلے جائیں گے،پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب ملتان میں ہو گی جبکہ پی ایس ایل کا پہلا لیگ ملتان اور دوسرا کراچی میں ہو گا۔

    بابر اعظم آئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر بن گئے

  • پی ایس ایل 8: پشاور زلمی کی کٹس کی رونمائی کر دی گئی

    پی ایس ایل 8: پشاور زلمی کی کٹس کی رونمائی کر دی گئی

    کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے لیے پشاور زلمی کی کٹس کی رونمائی کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی : پشاور زلمی کے کپتان اسٹار بیٹسمین بابر اعظم نے منفرد انداز میں کٹس کی رونمائی کی، بابر اعظم پہلی بارمنفرد فیشن اسٹائل میں جلوہ گر ہیں۔

    پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھاکرہمیں بہت پریشان کیا ،ڈیوون کانوے


    ترجمان زلمی کےمطابق پی ایس ایل 8 کے لیے پشاور زلمی کی پلیئنگ، متبادل اور ٹریننگ کٹس لانچ کی گئیں ہےجس کی ویڈیومیں پاکستان اور پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم موجود ہیں۔ دنیا کےبہترین بیٹر میں شمارہونےوالے بابر اعظم نے پاکستان سپ لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز پشاور زلمی کی کٹس رونمائی کو چار چاند لگا دیئے۔

    پروفیشنل کھلاڑی کو ہر طرز کی وکٹ پر خود کو تیار رکھنا چاہیے،سلمان علی آغا

    چیف کمرشل آفیسر پشاور زلمی نوشیرواں آفندی نے کہا کہ کٹس رونمائی ویڈیو میں کرکٹ، میوزک اور فیشن کا حسین امتزاج ہے، پشاور زلمی کٹ کی رونمائی میں انٹرنیشنل راک بینڈ ایولنیشن کا مشہور گانا سیل شامل کیا گیا ہے۔

    پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کی ٹریننگ کٹ کو ایک بار پر پھر ہوم سٹی پشاور سے منسوب کیا گیا ہے، ٹریننگ کٹ میں شامل ڈیزائن کو پھولوں کے شہر پشاور سے تشبیہ دی گئی ہے، ٹریننگ کٹ پر پاکستان کی قومی جانور اور زلمی ماسکوٹ مارخور کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔

    کراچی ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کی آٹھویں وکٹ 340 رنز پر گرگئی

  • پی ایس ایل 8: ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر

    پی ایس ایل 8: ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر

    پشاور: پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے لیے ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کا ہیڈکوچ مقرر کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : اس بات کا اعلان پشاور زلمی فرنچائز کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈلر پر کیا گیا ، ٹوئٹر پر کرکتر کی تصاویر بھی شئیر کی گئیں جس میں انہوں نے پشاور زلمی کی شرٹ پہن رکھی ہے،ڈیرن سیمی گزشتہ سیزن میں اپنی مصروفیت کی وجہ سے دستیاب نہیں تھے-

    علاوہ ازیں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ وہ ڈیرن سیمی کو ایک بار پھر پشاور زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔


    جاویدآفریدی نے کہا کہ بطور سابق کپتان اور ہیڈکوچ ڈیرن سیمی ہمیشہ پشاور زلمی کا اہم ترین حصہ رہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں بھی ڈیرن سیمی کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ خاص طور پر پی ایس ایل ٹو کے فائنل میں ڈیرن سیمی نے جس جوش و خروش سے پاکستان آکر فائنل کھیلا وہ ہمیشہ یادگار رہے گا۔

    سارو گنگولی کی چُھٹی:راجربنی بھارتی کرکٹ بورڈ کےنئےسربراہ


    ڈیرن سیمی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پشاور زلمی کے ساتھ جڑنے پر ایک بار پھر خوشی محسوس کررہا ہوں۔ پشاور زلمی میری فیملی ہے اور پی ایس ایل 8 کےلیے پرجوش ہوں۔


    ڈیرن سیمی نے کہا کہ بطور کپتاب پشاور زلمی کےلیے پی ایس ایل ٹو کی ٹرافی جیتنا خوشگوار یادوں میں سے ایک ہے۔پوری امید ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 8 میں بھی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ ویسٹ انڈیز کو دو بارورلڈ ٹی ٹوئنٹی جتنوانے والے ڈیرن سیمی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کامیاب ترین کپتان تصور کیے جاتے ہیں۔

    بھارت کاایشیاکپ کیلئےپاکستان کادورہ کرنےسےانکار

  • پشاورزلمی یو کےٹیلنٹ کا دوسرے مرحلےکا گلاسکومیں انعقاد

    پشاورزلمی یو کےٹیلنٹ کا دوسرے مرحلےکا گلاسکومیں انعقاد

    پشاور:پشاور زلمی یو کے ٹیلنٹ کا دوسرے مرحلے کا گلاسکومیں انعقاد،اطلاعات کے مطابق زلمی یو کے ٹیلنٹ کا دوسرا مرحلہ گلاسگو میں منعقد ہوا،پشاور زلمی کے صدر اور سابق کپتان انضمام الحق اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے ٹرائلز لیے

    اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر نوشاد علی اور گلاسگو میں پاکستان کے قونصل جنرل سید زاہد رضا ٹرائلز کے موقع پر موجود تھے

    برطانیہ میں جاری پشاور زلمی یو کے ٹیلنٹ کا دوسرا مرحلہ گلاسگو میں منعقد ہوا۔پشاور زلمی کے صدر اور سابق کپتان انضمام الحق اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے ٹرائلز لیے ،سابق ٹیسٹ کرکٹر نوشاد علی بھی اس موقع پر موجود تھے

    گلاسگو میں پاکستان کے قونصل جنرل سید زاہد رضا ٹرائلز کے موقع پر موجود تھے ،نوشاد علی نے کہا کہ پشاور زلمی کرکٹ کے فروغ کے لئے بہترین کام کر رہی ہے اور ان ٹرائلز سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا

    گلاسگو میں پاکستان کے قونصل جنرل سید زاہد رضا نے کہا کہ پشاور زلمی مقبول فرنچائز ہیں اور کرکٹ کے فروغ کے لئے ان کی خدمات قابل تعریف ہیں ، ٹرائلز کا تیسرا مرحلہ برمنگھم میں منعقد ہوگا برمنگھم کے بعد لٹن ، برسٹل لندن اور بریڈ فورڈ میں بھی ٹرائلز ہوں گے

     

  • پشاور زلمی نے سپر اوور میں لاہور قلندرز کو شکست دے دی

    پشاور زلمی نے سپر اوور میں لاہور قلندرز کو شکست دے دی

    لاہور: پشاور زلمی نے سپر اوور میں لاہور قلندرز کو شکست دے دی-

    باغی ٹی وی : قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے آخری لیگ میچ میں پشاور زلمی نے سپر اوور میں لاہور قلندرز کو شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے ایک اوور میں چھ رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ گنوائے دوسری گیند پر حاصل کرلیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سپر اوور میں بغیر کسی نقصان کے پانچ رنز اسکور کیے تھے۔

    اس سے قبل ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے تیسویں میچ میں لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی کی شاندار بلے بازی کی بدولت پشاور زلمی کے خلاف میچ برابر کردیا تھا۔شاہین شاہ آفریدی نے میچ کے آخری اوور میں 23 رنز اسکور کرکے میچ برابر کیا تھا۔

    اس میچ شکست کے باوجود لاہور قلندرز کی ٹیم ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے پہلے کوالیفائر میں ملتان سلطانز کے مدمقابل آئے گی۔ دونوں ٹیموں کہوے مابین مقابلہ 23 فروری بروز بدھ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔پشاور زلمی کی ٹیم ایونٹ کے پہلے ایلیمنٹر میں 24 فروری بروز جمعرات کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے مدمقابل آئے گی۔

    مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے ان فارم بیٹر اور ٹورنامنٹ میں چھ نصف سنچریاں اسکور کرنےوالے اوپنر فخر زمان اننگز کی پہلی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹے تو ان کی ٹیم دباؤ کا شکار ہوگئی اورمحمد حفیظ کے علاوہ ان کا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہرسکا۔ تجربہ کار بیٹر بھی 44گیندوں پر 49 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    لاہور قلندرز کو جیت کے لیے آخری 12 گیندوں پر 30 رنز درکار تھےتاہم وہاب ریاض نے اننگز کے انیسویں اوور کی پہلی گیند پر سیٹ بیٹر محمد حفیظ اور نئے آنے والے بیٹر حارث رؤف کی وکٹیں حاصل کرنے کے علاوہ صرف چھ رنزدے کر میچ میں پشاور زلمی کی گرفت مزید مضبوط کردی تاہم شاہین شاہ آفریدی نے میچ کے آخری اوور میں محمد عمر کو ایک چوکا اور تین چھکے لگا کر اسکور برابر کردیا۔

    فاسٹ باؤلرز وہاب ریاض اور ارشد اقبال نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔شعیب ملک، عماد بٹ، محمد عمر اور خالد عثمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائےتھے۔ ان فارم اوپنر محمد حارث کے 6 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہونے کے بعد حضرت اللہ ززائی نے کامران اکمل کے ہمراہ 36 رنز کی شراکت قائم کرکے مزاحمت کی کوشش کی تاہم وہ بھی 20 اسکور بناکر آؤٹ ہوگئے۔ کامران اکمل نے 18 رنز اسکور کیے۔

    اس کے بعد تجربہ کار بیٹر شعیب ملک نے نوجوان کرکٹر حیدر علی کے ہمراہ 60 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ یہ پشاور زلمی کی اننگز کی سب سے لمبی پارٹنرشپ تھی۔ شعیب ملک 32 رنز بناکر پشاور زلمی کے سب سے نمایاں بیٹر رہے۔ حیدر علی نے 25 رنز اسکور کیے۔اختتامی اوورز میں خالد عثمان 19 اور حسین طلعت 17 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    فواد احمد نے 26 رنز کے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد حفیظ، ڈیوڈ ویزے، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  • پی ایس ایل 7: پشاور زلمی کو پلے آف سے قبل بڑا دھچکا

    پی ایس ایل 7: پشاور زلمی کو پلے آف سے قبل بڑا دھچکا

    پی ایس ایل 7: پلے آف مرحلے سے پہلے پشاور زلمی کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی سے متعلقہ پانچ لوگوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں فرنچائز کے کھلاڑیوں عثمان قادر، بین کٹنگ اور کوچ ہاشم آملہ سمیت دیگر دو لوگوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے باعث انہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ پی ایس ایل کا پلے آف مرحلہ 23 فروری سے شروع ہوگا ۔ ملتان سلطانز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں۔

    وزیراعظم کی ازدواجی زندگی بارے بے بنیاد درخواست پر نجم سیٹھی کو جرمانہ

    دوسری جانب ہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل 7 کا 30 واں میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے مابین جاری ہے دونوں ٹیمیں پہلے ہی پلے آف راونڈ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

    پی ایس ایل 7 کے 30 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 159 رنز کا ہدف دے دیا قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک نے 32، حیدر علی نے 25 جب کہ خالد عثمان نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے فواد احمد نے 2 جب کہ شاہین، حارث، ویزے اور حفیظ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    حارث رؤف کی جانب سے کامران غلام کو تھپڑ مارنے کا واقعہ،پی سی بی حکام نے نوٹس لے لیا