Baaghi TV

Tag: >پشاور پولیس

  • گزشتہ برس 19 دہشت گرد پولیس مقابلے میں ہلاک ہوئے،پشاور پولیس

    گزشتہ برس 19 دہشت گرد پولیس مقابلے میں ہلاک ہوئے،پشاور پولیس

    پشاور پولیس کی جانب سے گزشتہ سال کے اعداد و شمار جاری کئے گئے ہیں

    ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق گزشتہ سال قتل کے 508، اقدام قتل کے787 ، اغواء کے32 مقدمات درج کئے گئے ہیں اور ان میں ملوث 6378 ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں، اغواء میں ملوث افراد کے خلاف32 مقدمات درج کر کے 50ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں ،دہشت گردی کے متعدد منصوبے ناکام بناتے ہوئے4خودکش جیکٹس،131 دستی بم برآمد کرکے ناکارہ بنائے گئے،کوچہ رسالدار خود کش حملہ، کوہاٹی چرچ، حیات آباد امام بارگاہ، قاری منظور قتل کیس، شکیل خان، انسپکٹر سحر گل خان ، حساس ادارے کے اہلکار اور سکھ قتل کیس میں ملوث ملزمان کو ٹریس کیا، دہشتگردی کے واقعات میں ملوث 19 دہشت گرد پولیس مقابلے میں ہلاک ہوئے ہیں،

    پولیس پر فرائض کا انجام دہی کے دوران 18حملے ہوئےٹارگٹ کلنگ میں 6 پولیس اہلکار شہید جبکہ 9 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئےکینٹ ایریا،بڈھ بیر میں رونما ہونے والے بچوں پر جنسی تشد د واقعات کے ملزمان کو ٹریس کیا،سنگین جرائم میں مطلوب 4811 اشتہاری مجرمان جبکہ دیگر جرائم میں ملوث 7525 ملزمان گرفتارکئے، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 54 بارودی فیوز، 13 راکٹ شیل، 4 ایل ایم جیز برآمد کیں،کاروائیوں کے دوران670 کلاشنکوف،92 کالاکوف، 667 رائفل، 285 شارٹ گن ،9207 پستول اور 370492 مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کئے گئے، سال 2022 کے دوران 9 ہزار سے زائد منشیات فروشوں گرفتارکیا گیا،24 آئس اور ہیروئن فیکٹرسیل ملوث 2833 ملزمان گرفتارکئے، ڈکیتی ،چوری، راہزنی میں ملوث 1233 ملزمان گرفتار کر لئے، ملزمان کے قبضہ سے 113کلو گرام سونا، 7کروڑ 44لاکھ سے زائد رقم برآمد کی گئی،گزشتہ سال 89 عدد قیمتی گاڑیاں ،274عدد موٹر سائیکل،سینکڑوں موبائل فونز برآمد کئے گئے، گزشتہ سال غفلت و لاپرواہی پر 2152پولیس اہلکاروں کو سزا،117پولیس اہلکار نوکری سے فارغ ہوئے ،پولیس نے 3ہزار افراد کو سیلاب کے دوران مدد فراہم کی،

    کراچی کو کوئی دہشتگرد اب بند نہیں کر سکتا،وزیراعلیٰ سندھ

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

  • محمد علی باباخیل کو ایڈیشنل آئی جی خیبرپختونخواہ تعینات کردیا گیا

    محمد علی باباخیل کو ایڈیشنل آئی جی خیبرپختونخواہ تعینات کردیا گیا

    صحافی کمال شاہ نے خبر دی کہ: ڈی آئی جی محمد علی باباخیل کو ایڈیشنل آئی جی خیبرپختونخواہ تعینات کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے محمد علی باباخیل کو اس پر مبارکباد بھی دی جس پر محمد علی باباخیل نے یہ خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر بھی کی۔

    سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے کہا: محمد علی باباخیل کا انتخاب بہترین فیصلہ ہے اور یہ ایک ایماندار اور پروفیشنل انسان ہیں۔
    رادیش سنگھ ٹونی نے خوشی کا اظہار کرتے کہا: جناب محمد علی بابا خیل کو ایڈیشنل آئی جی اپوائنٹمنٹ ہونے پر بے حد مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

    ڈی پی او جہلم محمد عامر خان نیازی نے بھی علی باباخیل کی تعیناتی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    پشتون صحافی حسن خان کہتے ہیں کہ: یہ ایک اچھی خبر ہے کیونکہ علی باباخیل ایک دیانتدار پولیس آفیسر ہیں اور انکی تعیناتی پشاور کے تصور کو بہتر بنائے گی۔

  • شہریوں کی رپورٹوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پشاور پولیس کی کاروائی، دو ملزم گرفتار

    شہریوں کی رپورٹوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پشاور پولیس کی کاروائی، دو ملزم گرفتار

    پشاور پولیس کی جانب سے مختلف کاروائیوں کے دوران قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا-

    پشاور میں کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ خزانہ اور تھانہ چمکنی کی حدود میں دو مختلف کاروائیوں کے دوران قتل کے دو الگ الگ واقعات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیے۔ گرفتار ملزمان میں ایک نے مستورات کے تنازعہ پر اور دوسرے نے زبانی تکرار پر ایک شخص کو قتل کر دیا تھا. دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے آلۀ قتل بھی برآمد کر لئے گئے- تفصیلات کے مطابق مدعی عبد الصمد ولد عبد الرزاق سکنہ قادر خیل چمکنی نے تھانہ خزانہ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے بیٹے عامر کو نامعلوم ملزم نے قتل کیا ہے، جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

    ایس پی رورل سجاد حسین نے نوجوان کے اندھے قتل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی گران اللہ اور ایس ایچ او تھانہ خزانہ اعجاز نبی پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا – ایس ایچ او تھانہ خزانہ اعجاز بنی نے جدید سائنسی خطوط پر مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کرتے ہوئے متعدد مشکوک افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جس کے دوران واردات میں ملوث ملزم وقاص ولد سید اکبر سکنہ تہکال کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کےدوران مقتول عامر کو مستورات کے تنازعہ پر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا جس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیاگیا۔

    اسی طرح ایس پی رورل سجاد حسین کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ خان رازق شہید کو قتل میں مطلوب ملزم تھانہ چمکنی کی حدود میں موجود ہے جس پر اے ایس پی چمکنی زنیر احمد چیمہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی سردار حسین نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ فوری کارروائی کر تے ہوئے ملزم ذبیح اللہ ولد قدیم سکنہ یکہ توت کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم نے زبانی تکرار پر امتیاز عالم نامی شخص کو قتل کردیا تھا۔ دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے آلۀ قتل اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔