Baaghi TV

Tag: پشین

  • پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، خودکش حملہ آور سمیت 5 خوارج ہلاک

    پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، خودکش حملہ آور سمیت 5 خوارج ہلاک

    سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے خودکش حملہ آور سمیت فتنہ الخوارج کے5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پشین کے علاقے میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران خودکش حملہ آور سمیت فتنہ الخوارج کے5 دہشتگرد مارے گئے ہلاک خوارج متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا،ملک بھر سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے اقدامات جاری ہیں، دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،  4 دہشتگرد ہلاک

    پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پشین میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پشین میں سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی،کارروائی کے دوران دہشتگردوں اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشتگردوں سے 2 مشین گن، 2 نائن ایم ایم پستول اور 2 دستی بم برآمد ہوئے جب کہ کارروائی میں دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز بھی برآمد ہوا۔

    اوچ شریف:سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی

    تنقید سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، مرتضیٰ وہاب

    خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی سے متعلق آڈٹ رپورٹ سامنے آگئی

  • پشین میں زلزلے کے جھٹکے

    پشین میں زلزلے کے جھٹکے

    بلوچستان کے علاقے پشین میں 4.4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا-

    پشین میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے جھٹکوں سے شہری خوف زدہ ہوگئے لوگ گھروں سے نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز پشین سے 21 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب تھا، جب کہ گہرائی 12 کلومیٹر تھی، فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھےزلزلہ پیما مرکز کے مطابق پہلے زلزلے کی شدت 2.5 اور دوسرے زلزلے کی شدت 2.6 تھی اور ان کا مرکز ڈی ایچ اے سٹی کے اطراف 40 کلو میٹر زیرِ زمین تھا، زلزلوں کے جھٹکوں کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی لوگ گھروں سے نکل آئے، یکم جون سے کراچی میں شروع ہونے والے زلزلوں کے جھٹکوں کی مجموعی تعداد اب 42 ہوچکی ہے۔

  • پشین،پولیس لائن کے قریب دھماکا، دو بچے جاں بحق،12 افراد زخمی

    پشین،پولیس لائن کے قریب دھماکا، دو بچے جاں بحق،12 افراد زخمی

    بلوچستان کے ضلع پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکا ہوا ہے

    دھماکے سے 2 بچے جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں، دھماکا پولیس لائن کے قریب بازار میں ہوا، دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں چار پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں، واقعہ کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے،دھماکے سے گاڑی اور موٹرسائیکل تباہ ہو گئی ہے

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشین میں پولیس لائنز کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے،وزیرداخلہ نےدھماکے میں 2 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے، جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے، وزیرداخلہ نےزخمی پولیس اہلکاروں سمیت دیگر افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی ہے.

  • پشین، 6 اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے  تحریک کا آغاز کردیا

    پشین، 6 اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے تحریک کا آغاز کردیا

    تحریک انصاف نے حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا
    تحریک انصاف نے اپنی تحریک کا آغاز بلوچستان سے کیا ،پشین میں آج پہلا جلسہ ہوا، جس سے تحریک انصاف کے رہنماؤں نے خطاب کیا، جلسے میں بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنان شریک ہوئے،جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ، عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ تحریک کے ذریعے اپنا حق لے کر رہیں گے۔

    فارم 47 کی بیساکھیوں والوں کو عوام کا سمندر بہا لے جائے گا، عمر ایوب
    پشین جلسہ گاہ میں پانی چھوڑنے کے باوجود، دفعہ 144 لگانے کے باوجود، طوفانی موسم کے باوجود عوام بڑی تعداد میں شریک ہوئی،عمر ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان نے پشین کے راستے میں جگہ جگہ ناکے لگائے تھے، ملک کے عوام اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے پیش پیش رہے، اپوزیشن اتحاد پورے ملک میں جلسے کرے گی، ہر طبقے کے پاس جائیں گے،9 مئی کی سی سی ٹی وی ویڈیو سے سب عیاں ہو جائے گا، آئین کی پاسداری ہوئی تو بانی پی ٹی آئی اور دیگر قائدین جیلوں سے باہر آسکیں گے.آپ فارم 47 کی بیساکھیوں پر کھڑے ہیں آپ فارم 47 کے ریت کے پہاڑ کے اوپر کھڑے ہو،اپ تو عوام کے سامنے کوئی چیز نہیں ہے یہ عوام کا سمندر آپ کو بہا کر لے جائے گا.

    عمران خان کے جیل میں پلیٹ لیٹس کم نہیں ہوئے، صاحبزادہ حامد رضا
    صاحبزادہ حامد رضا نےپشین جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے مرد کے بچے کو گھروں سے نکل کر ووٹ دیے اور پھر وہ کوئی ڈیل لے کر بھاگا نہیں اور نہ ہی اس کے پلیٹ لیٹس کم ہوئے، وہ آج بھی جیل میں بیٹھ کر آزادی کی بات کررہا ہے،وہ آج بھی جیل میں بیٹھ کر پاکستان کی عوام کی بات کر رہا ہے، پاکستان کو پرائی جنگ کا حصہ نہ بنانے کی بات کر رہا ہے، جیل میں ڈٹا ہوا ہے تو عوام کے حقوق کے لئے، یہ فرض اب آپ نے پورا کرنا ہے ہر وہ آواز جو پاکستان کو توانا کرنے کے لئے بلند ہو گی، حقوق کے لئے بلند ہو گی، وہ کسی بھی پارٹی کی ہو، آگے بڑھ کر اسکا ساتھ دیں،پاکستان پنجاب میں رہنے والوں ،بلوچستان میں رہنے والوں، سندھ میں رہنے والوں کا ہے،یہ اکائیاں ملتی ہیں توپاکستان بنتاہے

    عوام آج بھی بدحال، بے روزگار اور ایک وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں، اختر مینگل
    سردار اختر مینگل نے پشین جلسہ سے خطاب میں کہا کہ نہ فام 47 کی حکومت اور نہ دفعہ 144 کو مانتے ہیں، لوگ ہم پر یقین نہیں کرتے تھے جب ہم اسمبلیوں میں مسنگ پرسنز کی بات کرتے تھے، ہمارا کوئی یقین نہیں کرتا تھا جب ہم کہتے تھے کہ یہاں بلوچستان میں لوگوں کو اٹھایا جارہا ہے،آج پاکستان کے ہر صوبے، ہر کونے میں آپکو مسنگ پرسنز کی صدائیں سنائی دیں گی ،بارش کے باوجود عوام اس جلسے میں شریک ہوئے، جن سیاسی ورکرز کو یہ قدرتی حالات روک نہیں سکے، دفعہ 144روک سکے گی؟ آپ ایک مرغی چور اور موٹر سائیکل چور کو پکڑ سکتے ہیں، ملک کے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، بلوچستان میں ایسے لوگ کامیاب کرائے گئے جن کو ان کے محلے والے نہیں پہچانتے ملک کے عوام آج بھی بدحال، بے روزگار اور ایک وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں، آج جس تحریک کا آغاز ہوا اس کا کریڈٹ پشتونخوا میپ کو جاتا ہے، ہمارے سیاسی کارکنوں نے سخت ترین مارشل لاء کا مقابلہ کیا، ظلم و بربریت کے باوجود توقع کی جاتی ہے ہم خاموش رہیں، بلوچستان کے تاجر اپنے لیے خود روزگار پیدا کرتے ہیں اس میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں،

    بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی رہائی کی تاریخ دے دی

    ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

    فصلی بیٹروں کو سیاست میں قبول نہیں کریں گے.محمود اچکزئی
    پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پشین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ کی سب سے مضبوط جماعت کے لیڈر ہیں، عمران خان اور ان کی پارٹی کے دیگر لوگوں کے خلاف مقدمات واپس لئے جائیں،ہم نے عوام کی طاقت سے انقلاب لانا ہے،اس اتحاد کو مقصد ملک میں آئین کی بالادستی ہے،اپوزیشن کا یہ اتحاد حکومت کو گرانے کیلئے نہیں، آئین کی بالادستی کیلئے ہے،یہاں کوئی کسی کا غلام اور آقا نہیں، ہم انسان اور برابر ہیں،آئین کی بالادستی پر یقین رکھنے والے تمام پاکستانیوں کو تحریک میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہیں،یہاں ایسے خاندان ہیں، جو ہر دور حکومت میں اقتدار میں ہوتے ہیں،نواز شریف، فضل الرحمان، پی ٹی آئی سے منت کی تھی کہ ایور گرین لوگوں کو سیاست سے ہٹا دیں،آج بھی بلوچستان میں وہ لوگ اقتدار میں ہیں جو ہر دور میں حکومت میں ہوں گے،ہم ان فصلی بیٹروں کو سیاست میں قبول نہیں کریں گے.

    علامہ راجہ ناصر عباس نے پشین جلسہ سے خطاب میں کہا کہ پاکستان دشمنوں نے ہمیں ٹکڑوں میں بانٹنے کی کوشش کی ،ہم اسی مادر وطن کے بیٹے ہیں ہم ایک ہیں ایک دوسرے کی آنکھیں دست و بازو ہیں ہمارے دل ایک ہیں ہم اکٹھے جئیں گے اور اکٹھے مریں گے.

    پشین، تحریک انصاف کے جلسے میں "ڈیزل ڈیزل” کے نعرے لگ گئے
    تحریک انصاف کے پشین جلسے میں ڈیزل ڈیزل کے نعرے لگ گئے جس پر پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے شرکا کو نعرے لگانے سے روکتے ہوئے کہا کہ یہ نعرےنہ لگائیں ہماری بات چل رہی ہے،شیر افضل مروت جلسہ گاہ کے سٹیج پر پہنچے تو شرکا کی جانب سے ڈیزل ڈیزل کے نعرے بازی کی گئی، شیر افضل مروت نے شرکا کو نعرےلگانے سے منع کر دیا،بعد ازاں شیر افضل مروت نے جلسہ سے خطاب میں کہا کہ اس ملک پر ایک جابرانہ حکومت قائم ہے، عمران خان گزشتہ 8 ماہ سے ناجائز مقدمات میں جیل میں بند ہے، عمران خان اور ان کی اہلیہ کی کردار کشی کی گئی، ہم لاہور میں تاریخی جلسہ کریں گے اور یہ مینڈیٹ اُن کے حلق سے چھین لیں گے،اگر خان کی آزادی چاہتے ہوتو ہمارے ساتھ نکلو۔

  • بلوچستان، دو انتخابی دفاتر میں دھماکے، 27 افراد کی موت

    بلوچستان، دو انتخابی دفاتر میں دھماکے، 27 افراد کی موت

    عام انتخابات سے ایک روز قبل بلوچستان میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا ہے ، پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکے ہوئے، دونوں دھماکے انتخابی دفاتر میں ہوئے، بلوچستان میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق اور 42 سے زائد زخمی ہو گئے۔پشین میں دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے،جبکہ قلعہ سیف اللہ میں جے یوآئی کے دفترکے قریب دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہو گئے بلوچستان کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، صوبہ بھر میں سیکورٹی بھی مزید سخت کر دی گئی ہے.

    بلوچستان کے علاقے پشین کےحلقہ پی بی 47 میں انتخابی دفتر میں دھماکہ ہوا ہے،دھماکے میں 17 افراد جاں بحق ، تیس افراد زخمی ہوئے ہیں،پشین کی تحصیل خانوزئی میں دھماکہ ہوا، دھماکہ سابق صوبائی وزیر اسفندیار کاکڑ کے انتخابی دفتر پر ہوا ، دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اطلاعات کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا۔

    پشین دھماکہ، الیکشن کمیشن کا نوٹس، رپورٹ طلب
    الیکشن کمیشن نے پشین پی بی 47 میں سیاسی جماعت کے دفتر کے قریب دھماکے کانوٹس لیا ہے،الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹس طلب کرلیں،الیکشن کمیشن نے کہا کہ واقعات میں ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی کی جائے،

    امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا.نگران وزیراعظم
    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ضلع پشین کے علاقے خانو زئی اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے،نگران وزیراعظم نے دھماکوں کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ، نگران وزیراعظم نے دھماکوں میں شہید ہونے والوں کی بلندی ء درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کی،نگران وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات بھی دیں،نگران وزیراعظم نے چیف سیکرٹری بلوچستان سے واقعات کی رپورٹ طلب کر لی ، نگران وزیراعظم انوارالحق کا کڑ کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا. حکومت عام انتخابات کے پر امن انعقاد کے لیے پر عزم ہے,

    وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے قلعہ سیف اللہ میں جمعیت علما اسلام ف کے دفتر کے باہر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، وزیر داخلہ نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ شہدا کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،

    قلعہ سیف اللہ بم دھماکے کے زخمیوں کو علاج معالجے کے لئے کوئٹہ منتقل کرنے کی ہدایت
    نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے قلعہ سیف اللہ بم دھماکے کے زخمیوں کو علاج معالجے کے لئے کوئٹہ منتقل کرنے کی ہدایت کر دی،حکومت بلوچستان کا ہیلی کاپٹر قلعہ سیف اللہ روانہ ہو گیا،نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں، نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی

    الیکشن سے چند گھنٹے پہلے یہ بزدلانہ دہشتگردی کے حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، شہباز شریف
    سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقوں پشین اور قلعہ سیف اللہ میں افسوسناک دھماکوں میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان کا سن کر انتہائی دکھ اور تکلیف ہوئی۔ الیکشن سے چند گھنٹے پہلے یہ بزدلانہ دہشتگردی کے حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ اللہ پاک شہداء کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل دیں۔ آمین

    وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی پشین میں انتخابی دفتر کے قریب دھماکے کی شدید مذمت
    وزیر اعلیٰ محسن نقوی نےدھماکہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی، اور کہا کہ زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔پنجاب حکومت دکھ کی اس گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ دہشت گردی کا یہ واقعہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ہے۔ اتحاد و اتفاق کی قوت سے اس دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

    بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف عزم متزلزل نہیں ہوگا،نگران وزیر داخلہ بلوچستان
    نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے پشین PB47 میں انتخابی دفتر میں دھماکہ کا نوٹس لیا ہے،وزیر داخلہ نےواقعہ میں قیمتی انسانوں جانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا،وزیر داخلہ نے ڈپٹی کمشنر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف عزم متزلزل نہیں ہوگا۔دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے درپے ہے۔اتحاد اور اتفاق سےدشمن کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔اس طرح کے حملے سے انتخابی عمل متاثر نہیں ہو گا،

    دھماکوں کے باوجود بلوچستان میں الیکشن ہوں گے اور پُرامن ہوں گے،جان اچکزئی
    نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افرا د کو اگر کوئٹہ میں علاج کی سہولت نہیں مل سکی تو دوسرے شہروں میں بھیجیں گے،ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، خودکش حملہ نہیں تھا، اس حوالے سے مزید تحقیقات بھی جاری ہیں، دھماکا افسوسناک ہے، کل بلوچستان کے عوام نکلیں گے اور دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملائیں گے، بلوچستان میں الیکشن ہوں گے اور پُرامن ہوں گے، افسوسناک واقعے کے باوجود اپنی ذمے داری جاری رکھیں گے

    پشین کے بعد قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی کےانتخابی دفتر کے قریب دھماکہ، 10 افراد کی موت،
    دوسری جانب قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی کے انتخابی دفتر کے قریب دھماکہ ہوا ہے ، دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد کی موت ہوئی ہے، پولیس کے مطابق،کارکنوں کی بڑی تعداد دفتر میں موجود تھی۔اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، دھماکے میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،جس جگہ دھماکہ ہوا یہ کوئٹہ سے 170 کلو میٹر دور ہے، جے یو آئی کے مولانا سمیع الحق یہاں سے امیدوار ہیں، دھماکہ انکے انتخابی دفتر کے قریب ہوا،

    قلعہ سیف اللہ میں دھماکا، الیکشن کمیشن کا نوٹس، رپورٹ طلب کر لی
    الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللّہ میں جمیعت علما اسلام ف کے دفتر کے قریب دھماکے کا نوٹس لے لیا، الیکشن کمیشن نے واقع کی رپورٹ طلب کر لی، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹس طلب کر لی اور کہا کہ ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی کی جائے،

    بم دھماکے میں ملوث منصوبہ سازوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے،بلاول
    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پشین میں دہشتگردی کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بم دھماکے میں ملوث منصوبہ سازوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے ،معصوم انسانوں کو نشانہ بنانا انتہائی وحشیانہ عمل ہے،وفاقی اور بلوچستان حکومت مجرموں کو بے نقاب کرکے انصاف کے کٹہرے میں لائے ،بلاول بھٹو زرداری نےبم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے،بلاول بھٹو زرداری نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے،

    دہشتگردوں کیخلاف آپریشن مزید تیز کیا جائے، محمود مولوی
    پشین دھماکا، استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے واقعے پر مذمت کا اظہار کیا گیا ہے،آئی پی پی سندھ کے صدر محمود مولوی نےدھماکے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ زخمیوں کی جلد مکمل صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں، سازش کے تحت چند ملک دشمن قوتیں امن خراب کررہی ہیں، بھارتی ایجنڈا پر کام کرنے والے چند گمراہ لوگوں کے عزائم پورے نہیں ہونگے، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن مزید تیز کیا جائے،

    جنوبی وزیرستان، پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے امیدوار کی گاڑی کے قریب دھماکا
    دوسری جانب جنوبی وزیرستان میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے امیدوار کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں، پولیس کے مطابق حلقہ پی کے 110 سے امیدوار نصیر اللہ وزیر کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا تاہم وہ اس وقت گاڑی میں موجود نہیں تھے،گاڑی میں موجود 2 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے.

    جامشورو، مرکزی مسلم لیگ کے انتخابی دفتر پر حملہ، فائرنگ
    دوسری جانب سندھ کے علاقے جامشورو مدینا نگر میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے انتخابی دفتر پر آفس پر مسلح افراد نے حملہ کیا ،واقعہ گزشتہ شب پیش آیا،موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے انتخابی دفتر پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے، مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم کا کہنا ہے کہ جامشورو میں مرکزی مسلم لیگ کے الیکشن آفس پر دہشتگردوں کے حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا

    پختون سرزمین پر پختونوں کا بہنے والا خوں کب رکے گا؟ سینیٹر مشتاق احمد،
    جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ پختون اور پختون سرزمین ہی دہشتگردی کا نشانہ کیوں؟پشین میں سابق صوبائی وزیراسفندیارکاکڑ کے انتخابی دفتر اور قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی کے دفتر میں بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، دھماکوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت کرتا ہوں،یہ دہشتگردی قتل و غارت بدترین درندگی ہے۔ وفاقی،صوبائی حکومتیں، فورسز اور انٹیلیجنس ادارے، سول ایڈمنسٹریشن عوام کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔ شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگوہ ہوں۔ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔،پختون سرزمین پر پختونوں کا بہنے والا خوں کب رکے گا؟اس الیکشن میں دہشتگردی کے تقریبآ سارے واقعات پختونوں کے سرزمین پر ہوئے،پختونوں کے خون سے پختونوں کی سرزمین رنگین کردی گئی ہے،آج پشین اور قلعہ سیف اللہ کے اندوہناک واقعات کے بعد کی صورتحال دیکھی نہیں جاسکتی،ظلم کی انتہا ہے۔باڑ،فوج، ایف سی، پولیس، انٹیلیجنس ایجنسیوں، سول ایڈمنسٹریشن کے باوجود دہشتگردی قابو میں کیوں نہیں آرہی؟

    ہمارے تحفظات پر مذاق اڑانے والے سیاسی بچونگڑے شہدا کے خون کے ذمہ دار ہیں،ترجمان جے یو آئی
    جے یوآئی ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ ادارے امن وامان کے قیام میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں ۔ہمارے تحفظات پر مذاق اڑانے والے سیاسی بچونگڑے ان شہدا کے خون کے ذمہ دار ہیں۔ قلعہ سیف اللہ اور پشین میں ہونے والے خودکش حملوں پر چیف الیکشن کمشنر ،چیف جسٹس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کو جوابدہ ہیں ۔عوام کے خون پسینے پر اسلام آباد کے عالیشان محلات میں رہنے والوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ۔کارکن فوری طور پر طبی امداد میں تعاون کریں ،حکومت اور انتظامیہ نام کی کوئی چیز ملک میں موجود نہیں ۔واقعہ افسوسناک ہے ۔ملک دہشت گردوں کے رحم و کرم پر ہے ۔پہلے انتباہ کیا تھا کہ امن وامان کی صورتحال بہتر نہیں لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی ۔کارکن صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں اور مرکزی قیادت کے فیصلے کا انتظار کریں ۔شہید ہونے والوں کے لئے دعاء مغفرت کرتے ہیں ۔اللہ کریم لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔آمین

    شہریوں کو قتل کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے،اسفند یار ولی
    عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکوں میں شہید ہونے والے افراد کا قصور آخر کیا تھا؟ریاست اور حکومت عوام کو تحفظ کا احساس دلائے، شہریوں کو قتل کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے، امن کے دشمن عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں، انتخابات کو پُرامن بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے.

    بلوچستان دھماکے، ایران کی مذمت
    پاکستان میں ایرانی سفارتخانے نے بلوچستان میں دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایرانی سفارتخانے کے اکاؤنٹ سے بیان پوسٹ کیا گیا ہے،ترجمان ایرانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ایران بلوچستان میں دہشتگرد حملے کی شدید اور دو ٹوک الفاظ میں مذمت کرتا ہے، اس دہشت گردحملےمیں معصوم شہری شہیداورزخمی ہوئے، غم کی اس گھڑی میں ایران پاکستانی حکومت اور عوام سے دلی اظہار تعزیت کرتا ہے، ایران اپنے پیاروں کو کھونے والے متاثرہ خاندانوں سے اظہارہمدردی کرتا ہے

  • بلوچستان حکومت نے ضلع پشین کو دو اضلاع میں تقسیم کر دیا

    بلوچستان حکومت نے ضلع پشین کو دو اضلاع میں تقسیم کر دیا

    کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے ضلع پشین کو 2 حصوں میں تقسیم کرکے کاریزات برشور کے نام سے نیا ضلع بنا دیا۔

    باغی ٹی وی : بلوچستان حکومت نے ضلع پشین کی تحصیل کاریزات برشور کو ضلع کا درجہ دیدیا، صوبے میں اضلاع کی تعداد 37 ہوگئی۔

    سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے میں سوا دو ارب روپے کی مبینہ کرپشن کیس میں نئے انکشافات

    سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت نے ضلع پشین کو 2 اضلاع میں تقسیم کرکے کاریزات برشور کے نام سے نئے ضلع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    کاریزات برشور ضلع کا ہیڈ کوارٹر خانوزئی ہوگا جبکہ ضلع کاریزات برشور چار تحصیل خانوزئی، بوستان ، نانا صاحب اور برشور پر مشتمل ہوگا۔

    ضلع پشین کا ہیڈ کوارٹر پشین ہی رہے گا جب کہ اس میں تحصیل پشین، تحصیل حرمزئی اور تحصیل سرانان شامل ہوں گے-

  • بلوچستان بلدیاتی انتخابات:پولنگ کے دوران پرتشدد واقعات،1584 امیدوار بلامقابلہ منتخب

    بلوچستان بلدیاتی انتخابات:پولنگ کے دوران پرتشدد واقعات،1584 امیدوار بلامقابلہ منتخب

    کوئٹہ: بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلیے پولنگ کا عمل جاری ہے اس دوران 1584 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

    باغی ٹی وی :بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات پر پولنگ کا عمل جاری ہے پولنگ کا عمل 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر وقفہ کے جاری رہے گا-

    آڈیو ٹیپ عمران خان کی اصلیت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے،وزیر اعظم

    پولنگ کے دوران سبی کی یونین کونسل مل چاچڑ کے وارڈ نمبر 4 میں دو گروپوں میں تصادم ہوا۔ جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ تصادم کے بعد پولنگ کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

    پولنگ کے دوران جھگڑے کا ایک اور واقعہ چمن کی میونسپل کارپوریشن وارڈ نمر 8 میں خواتین پولنگ اسٹیشن پر پیش آیا۔بیلٹ پیپرز کی کاپی باہر نکالنے پر پریزائیڈنگ آفسر کے ساتھ پولنگ ایجنٹس لڑ پڑیں اور امیدواروں کے حامی بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے۔

    امیدواروں کے 50 سے زائد حامیوں نے پولنگ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا اور پولنگ اسٹیشن میدان جنگ بن گیا۔ امیدواروں کے حامیوں نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ تصادم کے دوران پولنگ اسٹیشن کی کھڑکیاں، شیشے اور دروازے ٹوٹ گئے۔

    پاک بھارت آبی تنازعات،بات چیت کیلئے5 رکنی وفد بھارت روانہ

    الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ پولنگ کا عمل پرامن طریقے سے بلوچستان کے 32 اضلاع میں جاری ہے، چیف الیکشن کمشنر مرکزی کنٹرول روم سے نگرانی کر رہے ہیں، اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن کوئٹہ میں قائم کردہ صوبائی کنٹرول روم سے پولنگ کے عمل کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں، تمام مانیٹرنگ ٹیمیں بلوچستان کے 32 اضلاع میں متحرک ہیں۔

    ترجمان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے گا، پولنگ میں مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چوکس رہنے کا حکم دیا گیا ہے عوام بے خوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں، آج گھروں سے نکلیں اور ووٹ ڈالیں۔

    ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی، کنٹرول روم کو اب تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، کسی بھی شکایت کی صورت میں کنٹرول روم سے رابطہ کیا جائے۔

    بحیثیت اپوزیشن لیڈرمیری 2018 میں چارٹر آف اکانومی کی تجویز کو نظر انداز کیا…

    شکایات سے متعلق ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ مرکزی کنٹرول روم الیکشن کمیشن اسلام آباد سیکریٹریٹ میں مانیٹرنگ جاری ہے، اب تک 16 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 13 کو حل کرلیا گیا بقیہ 3 شکایات کو حل کرنے کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

    ترجمان کے مطابق تربت میں پولنگ دیر سے شروع ہونے پر شکایت موصول ہوئی، ضلعی دکی میں پولنگ میٹریل چھیننے کی شکایت پر ملی جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔

    دریں اثنا الیکشن کمیشن کے ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی نے الیکشن کمیشن مرکزی کنٹرول روم اسلام آباد سیکریٹریٹ کا دورہ کیا اور مانیٹرنگ ٹیم سے شکایات کے بارے میں دریافت کیا۔ ویڈیو لنک پر کوئٹہ کنٹرول روم میں اسپیشل سیکریٹری اور صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان سے شکایات کے بارے میں استفسار کیا اور شکایات کے ازالے کے لیے ہدایات جاری کیں۔

    خواتین پر چوری کا الزام لگا کر تشدد کرنے والے 6 ملزمان گرفتار

    ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 5 بجے کے بعد پولنگ اسٹیشنز کے احاطے میں موجود لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی، چیف الیکشن کمشنر، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور اسپیشل سیکریٹری پولنگ کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں، پولنگ ختم ہونے کے بعد نتائج کی تیاری کا عمل فوری طور پر شروع کیا جائے گا۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق پشین سے مجموعی طور پر 14 سو 53 امیدوار میدان میں ہے،پشین سے 7 خواتین امیدواران بھی میدان میں ہیں،پشین میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 2 لاکھ 2 ہزار 818 ہے پشین میں خواتین رجسٹرڈ ووٹرز ایک لاکھ 26 ہزار، مرد ووٹرز ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد ہیں-

    گجرات میں ٹی ایل پی کے تاریخی جلسہ عام کی تیاریاں مکمل،حافظ سعد حسین رضوی خطاب…

    پشین میں بلدیاتی انتخابات کیلئے قائم پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 505 ہےپشین میں مرد پولنگ اسٹیشنز 39، خواتین کیلئے 33 پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں،پشین کے 67 یونین کونسل کے 380 وارڈز پر انتخابات ہوں گے پشین کے 67 یونین کونسل کے 380 وارڈز پر انتخابات ہوں گے-

    الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ57ہزار896 ہے ، مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ43ہزار828 ہے-

    بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات: دو ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنزحساس قرار

    بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ،22یونین کونسل اور میونسپل کمیٹی کے144وارڈز ہیں 77 وارڈزمیں 77امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں 67 وارڈز پر171 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں 81پولنگ اسٹیشنز قائم،70 ہزار 691 ووٹرز ہیں صحبت پور کے تمام پولنگ اسٹیشنز حساس قرار،سیکیورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے ہیں ،پولیس اورایف سی کے 747 اہلکار سیکیورٹی پرمامورہیں-

    32 اضلاع میں 5226 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں اور ان اضلاع میں 16195 امیدواران ہیں جن میں 132 خواتین بھی شام ہیں بلدیاتی الیکشن میں سب سے زیادہ خواتین امیدوار ضلع سبّی میں مدمقابل ہیں بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں 35 لاکھ 52 ہزار 398 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے تمام پریذائیڈنگ افسران آج شام کو پہنچ کر پولنگ اسٹیشن اور پولنگ بوتھ قائم کریں گے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں 2034 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے 7 میونسپل کارپوریشنز، 838 یونین کونسلز، 5345 دیہی اور 914 شہری وارڈز کیلئے امیدوار مدمقابل ہیں-

    عمران خان دوبارہ فساد کی کوشش کی تو جیل کا ٹچ دیکر حوالات بھیج دینگے: حمزہ شہبازکا بہاولپور میں خطاب

    بلدیاتی الیکشن کیلئے بلوچستان بھر میں 5226 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، سکیورٹی خدشات کی بناء پر بلوچستان کے 2034 پولنگ اسٹیشنز حساس، 1974 کم حساس جبکہ 1218 پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن حکام کے مطابق 12219 پولنگ بوتھ میں 6350 مردوں جبکہ 5880 خواتین کے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر ایف سی، لیویز اور پولیس تعینات کی جارہی ہے حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر دگنی سکیورٹی لگائی جارہی ہے۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق موسیٰ خیل، پیشن اور دیگر اضلاع میں 102 وارڈز میں بھی عدالتی احکامات کی بناء پر پولنگ نہیں ہورہی۔

    عمران خان پکڑے گئے:بُری طرح بے نقاب

    کوہلو ضلع کے 94 وارڈز کے 103 پولنگ اسٹیشنز میں انتخابی عمل شروع ہوا، ضلع کے دور دراز علاقوں ماوند، تمبو اور گرسنی میں بھی انتخابی عمل جاری ہے۔

    کوہلو میں انتخابی عمل صبح 8 سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا، ضلع میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور ایک ہزار 200 سے زائد پولیس اہل کار تعینات ہیں۔

    بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بھی صوبے بھر کی طرح بلدیاتی انتخابات کا آغاز ہوا، پولنگ اسٹیشنز میں عوام کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے، متعدد پولنگ اسٹیشنوں میں سہولیات ناکافی ہیں، بعض پولنگ اسٹیشنوں میں پنکھے نہ ہونے کی وجہ سے عملہ گرمی سے نڈھال ہے، ضلع بھر میں 376 امیدوار میدان میں ہیں۔

    پاکستان دنیا میں امن مشن کیلئے فوج دینے والا دوسرابڑا ملک ہے، آئی ایس پی آر

    ژوب کی 28 یونین کونسلوں کے 137 وارڈز کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، انتخابات میں 528 امیدوار مد مقابل ہیں، بی اے پی کے 6، جے یو آئی (ف) کے 6 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے، پشتونخوا میپ کے 2، ن لیگ کے 2 اور 10 آزاد امیدواروں سمیت 26 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔ ژوب میں 40 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور 42 حساس قرار دیے گئے ہیں۔

    مستونگ سے مجموعی طور پر 500 امیدوار میدان میں ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق مستونگ سے ایک خاتون امیدوار بھی میدان میں ہے۔

    شیرانی میں پولنگ کا عمل جاری ہے، 18 یونین کونسلوں کے 86 وارڈز پر 281 امیدوار مدمقابل ہیں، 36 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے، الیکشن کمیشن کے مطابق 7 انتہائی حساس جب کہ 42 حساس پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔

    جعفر آباد میں 2 لاکھ 62 ہزار 780 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، ووٹرز کی بڑی اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہی ہے۔

    پی ٹی آئی کی بھی غلطیاں ہیں کہ صورت حال اس نہج پر پہنچی ، فواد چوہدری