Baaghi TV

Tag: پلاسٹک بیگز

  • ڈی ایچ اے کراچی کا پلاسٹک بیگز سے پختہ سڑک کی تعمیر کا کامیاب تجربہ

    ڈی ایچ اے کراچی کا پلاسٹک بیگز سے پختہ سڑک کی تعمیر کا کامیاب تجربہ

    کراچی: ڈی ایچ اے کراچی نے آلودگی کا سبب بننے والے پلاسٹک بیگز سے پختہ سڑک کی تعمیر کردی۔

    باغی ٹی وی :پلاسٹک کی تھیلیاں ماحولیاتی آلودگی کا بڑا ذریعہ ہیں، ماہرین کہتے ہیں کہ ایک پلاسٹک کی تھیلی کو مکمل طور پر گلنے میں 10 سال سے ایک ہزارسال کا عرصہ درکار ہوتا ہے لیکن ڈی ایچ اے کراچی نے پلاسٹک بیگز کا تعمیری پہلو ڈھونڈ کر اس سے پھیلنے والی آلودگی پر قابو پانے کی نئی راہ دکھا دی ہے۔

    ڈی ایچ اے فیز 8 خیابان اتحاد میں پہلی مرتبہ تجرباتی طورپر300 میٹرلمبی اور9.3 میٹرچوڑی سڑک کی تعمیرمیں پلاسٹک کی تھیلیوں سے حاصل کردہ 2.5 میٹرک ٹن میٹریل استعمال کیا گیا پلاسٹک میٹیریل کی لیبارٹری میں 6 ماہ تک جانچ کی گئی، گزشتہ 2 ماہ ٹرائل کے دوران ہیوی ٹریفک گزارنے کے باوجود سڑک کی پختگی برقراررہی، ایڈیشنل ڈائریکٹرانجینئرنگ ڈی ایچ اے نویدالرحمن کا کہنا ہے کہ پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد مستقل میں ڈیفنس اورکلفٹن کی دیگرسڑکوں کو بھی پلاسٹک روڈ میں تبدیل کیا جائے گا۔

  • پنجاب حکومت  کا  پلاسٹک بیگز پر پابندی کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا پلاسٹک بیگز پر پابندی کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے پلاسٹک بیگز پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کے زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے تمام متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا،شارٹ ٹرم، مڈٹرم، اور لانگ ٹرم بنیادو ں پر انسداد سموگ بارے ایکشن پلان مرتب کیا گیا، فصلوں کو جلانے ، صنعتوں میں غیرمعیاری ایندھن استعمال کرنے پر پابندی کا پلان بھی شامل ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہاکہ انسداد سموگ کیلئے عوامی آگاہی مہم چلائی جائے گی ، سولر پروگرامز کے تحت سرکاری عمارتوں کو سولرائز کیا جائے،ڈسٹ مینجمنٹ، ٹری پلانٹیشن اور واٹر پلانٹس کی تنصیب کے اقدامات کئے جائیں،صوبے میں سولر پینلز کی تیاری پر رعایت اور حوصلہ افزائی کی جائے گی،صنعتوں سے دھوئیں کے اخراج کے خاتمے کا پلان بھی تیار ہے، 6جون سے پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز پر پابندی ہوگی۔

  • چھ جون سے پنجاب میں پلاسٹک بیگز پر پابندی

    چھ جون سے پنجاب میں پلاسٹک بیگز پر پابندی

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر فضائی آلودگی کا موجب فیکٹریاں اب حکومتی ریڈار پر آ گئیں

    سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق بہتر ائیر کوالٹی انڈیکس کے لیے بھٹہ انڈسٹریل سسٹم ڈیجٹلائزڈ کرنے کا حکم دے دیا گیا، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف انسداد سموگ کے لیے گراس روٹ لیول پر عملی طورپرنہایت سنجیدہ ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب کی عملی سوچ کے تحت پنجاب کے ڈویژنل انڈسٹریل زونز میں ایمشن کنٹرولر لگانے اور مانیٹرنگ کے لیے تین ماہ کی ٹائم لائن مقرر کی گئی ہے، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کوالٹی آف لائف ہر فرد کا حق ہے۔ فضائی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف باقاعدہ کریک ڈاٶن ہوگا۔انسانی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے والوں سے کوٸی سمجھوتہ نہیں.

    اجلاس میں بھارت کے ساتھ کراس باڈر ون ٹو ون ایگریمنٹ سائن کرنے پر اتفاق راۓ سامنے آیا،وزیراعلیٰ کے ماحول دوست ویژن کے تحت دھان کی فصل جلنے کی بجاۓ کرش مشینوں سے کرش کیے جانے کے عمل کی سخت مانیٹرنگ کا میکانزم لانے کی ہدایت کی گئی، مریم اونگزیب کا کہنا تھا کہ انسدادسموگ سے متعلق آگاہی مہم کے لیے نئی ایپ متعارف کروائی جائے گی،طالبعلموں کو انوائرمنٹ ایمبسڈرزبنا نے کے لیے تمام تعلیمی اداروں میں انواٸرمنٹ کلامیٹ چینج کونسل بنانے کی ہدایت کی گئی،آٸندہ 6 جون کو وزیراعلیٰ کے حکم پر پلاسٹک بیگز بین کردیے جائیں گے,،انڈسٹری کو انٹرنیشنل انوائرمنٹل سٹینڈرڈز پر عمل پیراہونے پر سی ایم گرین آفس ایوارڈز سے نوازا جاۓ گا،

    اجلاس میں محکمہ کو ہسپتال ویسٹ کی تلفی و مینجمنٹ کے لیے مستقل بنیادوں پر حکمت عملی پر عملدرآمد کروانے کا ٹاسک دیا گیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف