Baaghi TV

Tag: پلانٹ

  • پاک سوزوکی نے بھی اپنا پلانٹ بند کردیا

    پاک سوزوکی نے بھی اپنا پلانٹ بند کردیا

    اسلام آباد: انڈس موٹرز(ٹیوٹا)کے بعد پاکستان میں موٹر گاڑیوں کی کمپنی پاک سوزوکی نے بھی اپنا پلانٹ بند کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پیداواری پلانٹ 2 جنوری بروز پیر سے 6 جنوری بروز جمعہ تک بند رہے گا تاہم یکم جنوری کو اتوار جبکہ 7 اور 8 جنوری کو ہفتہ وار تعطیلات کے باعث پلانٹ کو غیراعلانیہ طور پر 8 دن کے لئے بند کیا گیا ہے۔

    انڈس موٹر کمپنی کا اپنا پلانٹ دس روز کے لیے بند کرنے کا اعلان

    کمپنی کی جان سے جاری بیان میں کہا گیا کہ درآمدی پابندیوں کی وجہ سے پاک سوزوکی کے لیے یہ بہت نازک وقت ہے، مستقبل کے حوالے سے بھی غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے یہ بھی علم نہیں یہ پابندیاں مزید کتنے عرصے تک جاری رہیں گی ڈیمریجز اور کیبور کی بلند ترین سطح ہماری صنعت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ہمارے ڈیلرز اور وینڈرز بھی بالترتیب فروخت اور پیداوار نہ ہونے کی وجہ سے بہت پریشان ہیں۔

    کمپنی نے حکومت پاکستان سے درخواست کی کہ اس معاملے کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے اس صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ گفت و شنید کریں۔

    قصور:مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کی جانب سے قائد اعظم محمد علی جناح اور قائد مسلم لیگ…

    واضح رہے کہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ سے قبل ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ 30 دسمبر تک اپنا پروڈکشن پلانٹ مکمل طور پر بند کرچکی ہے کمپنی کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے کمپنی اور اس کے وینڈرز کو خام مال اور پرزہ جات کی کلیئرنس میں دشواری درپیش ہے،انوینٹری کی کمی، سپلائی چین کے تعطل سے پیداواری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں جس کے سبب وہ کاروں کی پروکشن کا عمل جاری نہیں رکھ سکتے۔

    سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو لکھے لیٹر میں مزید کہا گیا تھا کہ ’تمام حالات کی روشنی میں کمپنی نے 20 دسمبر سے 30 دسمبر 2022 تک اپنا پروڈکشن پلانٹ مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ماحول دوست ہائبرڈ بسوں کی خریداری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت

  • تھر کول پلانٹ میں دھماکہ،5 افراد زخمی

    تھر کول پلانٹ میں دھماکہ،5 افراد زخمی

    تھر میں اینگرو پاورجن تھر لمیٹڈ (ای پی ٹی ایل) کے کول پاور پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد کے زخمی ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اینگرو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پلانٹ کے 330 میگاواٹ یونٹ 1 کے کول کنویئر یونٹ میں دھماکا شام 5 بجے ہوا جس میں 5 افراد متاثر ہوئے-


    کمپنی کی جانب سے زخمیوں کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں دی گئیں تاہم انہوں نے کہا کہ انہیں ضروری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے-

    بیان میں کہا گیا کہ ‘فوری طور پر ایمرجنسی اور سیفٹی ٹیموں کو متحرک کردیا گیا تھا، ایسے موقع پر ہماری اولین ترجیح ہمارے عملے کی سلامتی ہوتی ہے اور ہم انہیں تمام ضروری تعاون فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

    اینگرو نے اپنے بیان میں کہا کہ ابتدائی اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکا کنویئر بیلٹ سسٹم میں ہوا جو پاور پلانٹ میں کوئلہ فراہم کرتا ہےبیان کے مطابق یہ بتانا ضروری ہے کہ پاور پلانٹ شیڈول کے مطابق بند تھا جبکہ ایک ایک یونٹ پہلے ہی سے غیر فعال تھا اور ایک اور دورا یونٹ فعال تھا۔

    کمپنی نے کہا کہ وہ حفاظتی وجوہات کی بنا پر آپریشنل یونٹ کو بند کر رہی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں بیان میں کہا گیا کہ مزید تفصیلات اس وقت شیئر کی جائیں گی جب اضافی معلومات دستیاب ہوں گی۔
    https://twitter.com/Abuzariii_/status/1499101219687747593?s=20&t=vTLSc1h1auhRS-ilvXE1yQ
    پولیس ذرائع نے پلانٹ کی انتظامیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ معمولی نوعیت کا واقعہ تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ واقعے کے بعد جائے وقوع پر پہنچی لیکن آگ پر وقت پر قابو لیا گیا تھا، پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعے میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    ملک کے پہلے 660 میگاواٹ کا پاورپلانٹ کی تعمیرپاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت اپریل 2016 میں شروع ہوئی تھی اور 660 میگاواٹ پاور پیدا کرنے کا آغاز دسمبر 2018 میں ہونا تھا تاہم کول پاور پلانٹ نے نیشنل گرڈ کے لیے مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار مارچ 2019 میں 330 میگاواٹ کے ساتھ شروع کی تھی۔