Baaghi TV

Tag: پنجابی فلمیں

  • فیصل رحمان کو کس چیز کا ہے پچھتاوا؟

    فیصل رحمان کو کس چیز کا ہے پچھتاوا؟

    پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارہ فیصل رحمان نے حال ہی میں‌ کہا ہے کہ ہمارے ہاں نوجوان نسل کے نمائندہ ڈائریکٹرز بہت اچھا کاکام کررہے ہیں لیکن اگر بالی وڈ کی نقل کرنا بند کر دی جائے تو مزید بہتر کام سامنے آسکتا ہے. فیصل رحمان نے کہا کہ میں نے آج کل ہونے والا کام دیکھا ہے خوش ہوں‌کہ اچھا کام ہو رہا ہے. فیصل رحمان نے مزید کہا کہ مجھے بہت زیادہ افسوس ہے کہ میں نے پنجابی فلموں میں‌کام نہیں‌کیا، لیکن اب اگر مجھے ایسا موقع میسر
    آیا تو میں‌ضرور کروں گا. فیصل رحمان نے کہا کہ ہمارے ہاں ماضی میں بہت اچھی پنجابی

    فلمیں‌بنی ہیں. فیصل رحمان نے مزید کہا کہ ہماری مادری زبان فارسی ہے اس زبان میں بھی فلمیں بننی چاہیے. فیصل رحمان نے اسی کی دہائی میں سپر ہٹ فلمیں دی ان کے کریڈٹ پر جتنا بھی کام ہے بہت ہی زبردست ہے. فیصل رحمان کبھی کبھار ڈراموں میں‌نظر تو آجاتے ہیں لیکن ابھی تک کسی فلم کا حصہ نہیں‌ بنے. فیصل رحمان کے مداح ان کو دیکھنا چاہتے ہیں لیکن فیصل کم مگر معیاری کام کو ترجیح دیتے ہیں اس لئے ان کو جب کوئی بہتر سکرپٹ سمجھ میں آتا ہے وہ تب ہی کرتے ہیں. فیصل رحمان اداکارہ حنا الطاف کے ساتھ ڈرامہ سیریل گمراہ میں نظر آچکے ہیں ان کو اس ڈرامے میں‌کافی سراہا گیا تھا.

  • میری شخصیت کے اعتبار سے پرستار مجھے پنجابی فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں صائمہ نور

    میری شخصیت کے اعتبار سے پرستار مجھے پنجابی فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں صائمہ نور

    پاکستان فلم انڈسٹری کا جانا مانا چہرہ صائمہ نور جو انٹرویو بہت کم دیتی ہیں اور بہت کم بولتی ہیں لیکن حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میں‌نے اردو فلموں میں بھی اداکاری کی لیکن میری شخصیت شاید ایسی ہے کہ میرے مداح مجھے صرف پنجابی فلموں میں‌دیکھنا چاہتے ہیں. صائمہ نور نے کہا کہ ایک آرٹسٹ اپنے چاہنے والوں کے لئے کام کرتا ہے اور میں نے بھی ایسا کیا وہ مجھے پنجابی فلموں میں زیادہ دیکھنا چاہتے تھے لہذا میں نے پنجابی فلموں‌ میںزیادہ کام

    کیا یہی وجہ ہے کہ مجموعی طور پر دیکھیں تو میری پنجابی فلموں کی تعداد زیادہ نظر آتی ہے. صائمہ نور نے مزید کہا کہ میں کبھی بھی کام حاصل کرنے یا کسی پراجیکٹ میں اپنا نام شامل کروانے کےلئے کسی کے پیچھے نہیں بھاگی، میرے پاس جو کام آیا میں نے صرف اس میں سے انتخاب کیا.میں نے ٹی وی پر بھی کام کیا اور فلموں میں بھی چاہے میڈیم کوئی بھی رہا ہو میں نے ہمیشہ محنت اور لگن کے ساتھ کام کیا ہے اور تب تک کام کرتی رہوں گی جب تک میرے مداح مجھے دیکھنا چاہتے ہیں. میں نے ہمیشہ ان پراجیکٹس کو ترجیح دی جن میں میرا کردار جاندار تھا آئندہ بھی ایسا ہی کروں گی.یاد رہے کہ صائمہ نور اپنے پورے کیرئیر میں مقابلے کی فضا سے دور رہیں بس اچھا کام کرنے پر کاربند رہیں.

  • نئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں صائمہ نور

    نئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں صائمہ نور

    پنجابی فلموں کی سپر ہٹ اداکار ہ صائمہ نور کہتی ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ ہی نئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ وہ بھی اس سٹیج سے گزر کر ہی یہاں تک پہنچی ہیں۔ایک انٹرویو میں صائمہ نور نے کہا کہ میں بھی ایک وقت میں نئی تھی اور اپنے سینئرز کے ساتھ کام کیا کرتی تھی۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے اگر اردو کے ساتھ ساتھ پنجابی فلمیں بھی بنیں تو فلم انڈسٹری پھل پھول سکتی ہے۔ صائمہ نور نے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر کو اس حوالے سے آگے آنا اچاہیے اور سرمایہ کاری کرنی چاہیے تاکہ پنجابی سینما کو بچایا جا سکے ۔ مزید کہا کہ فنکار کبھی بھی

    ریٹائرڈ نہیں ہوتا اور میں تب تک کام کرتی رہوں گی جب تک میری زندگی ہے،میں اس شعبے سے الگ ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ یاد رہے کہ اداکارہ صائمہ نور کی کئی برسوں کے بعد عید الفطر پر فلم تیرے باجرے دی راکھی ریلیز ہوئی تھی اس فلم نے پنجاب میں بہتر بزنس کیا تھا لیکن مجموعی طور پر فلم کا بزنس بہت زیادہ حوصلہ افزا نہیں تھا۔ صائمہ بہت کم انٹرویوز دیتی ہیں اور فلمی تقریبات میں تو نہ ہونے کے برابر نظر آتی ہیں ، یہاں تک کہ صائمہ اپنی ہی فلم تیرے باجرے دی راکھی کی پرموشنز میں بھی کم ہی نظر آئیں تھیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ مشہور ٹک ٹاکر جنت مرزا بھی تھیں۔

  • اداکارہ صائمہ نور بھی انسٹاگرام پر آگئیں

    اداکارہ صائمہ نور بھی انسٹاگرام پر آگئیں

    پنجابی فلموں کی ہٹ‌اداکارہ صائمہ نور جو بہت کم انٹرویوز دیتی ہیں بہت کم بات کرتی ہیں ان کے پرستاروں کے لئے خوشخبری ہے کیونکہ اب انہوں نے انسٹاگرام پر اپنا اکائونٹ بنا لیا ہے. اب اس کے زریعے وہ اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی. صائمہ نور نے اس اکائونٹ پر ایک وڈیو لگائی ہے جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ کیوں وہ انسٹاگرام اکائونٹ پر آئی ہیں ان کا کہنا ہے کہ میرے مداح نے مجھے بہت کہا کہ مجھے انسٹاگرام پر آنا چاہیے اسلئے سوچا کہ مجھے بھی اب اکائونٹ بنا ہی لینا چاہیے. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ میں اپنا انسٹاگرام اکائونٹ خود ہی چلائوں گی اور خود ہی اسکو دیکھوں

    گی. صائمہ نور کی انسٹاگرام پر آمد سے ان کے مداح خاصے خوش ہیں. یاد رہے کہ کچھ دن پہلے ماضی کی ہی پنجابی فلموں کی اداکارہ انجمن انسٹاگرام پر آئیں انہوں نے بھی کہا کہ میرے مداحوں کی بھرپور فرمائش پر میں نے یہ اکائونٹ بنایا ہے. دونوں پنجانی اداکارائیں ایک ہی وقت میں انسٹاگرام پر آئی ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ اکائونٹ کتنے متحرک ہوں گے. یاد رہے کہ ہماری بہت ساری سینئیر اداکارائیں اور اداکار سوشل میڈیا خصوصی طور پر انسٹاگرام پر نہیں ہیں. جبکہ پوری دنیا میں آج سلیبرٹیز انسٹاگرام پر موجود ہیں اور لمحہ بہ لمحہ اپنی سرگرمیوں کے بارے میں اپنے مداحوں کو آگاہ رکھتے ہیں.

  • فلمسٹار انجمن اور گوری کافی سال کے بعد ایک جگہ ہوئیں اکٹھی

    فلمسٹار انجمن اور گوری کافی سال کے بعد ایک جگہ ہوئیں اکٹھی

    ماضی کی پنجابی فلموں کی دو خوبصورت اداکارائیں جو کہ بہنیں بھی ہیں دونوں کافی برسوں کے بعد کسی تقریب میں دیکھی گئی ہیں اور مزے کی بات ہے کہ دونوں کو نہیں پتہ تھا کہ یہ دونوں وہاں موجود ہوں گی ۔تقریب کی ایک سائیڈ پر گوری موجود تھیں دوسری طرف انجمن ۔ جب دونوں کا سامنا ہوا تو دونوں ایک دوسرے کو اس طرح سے ملتی ہوئی دکھائی نہیں دیں جس طرح سے وہ وہاں موجود دوسرے لوگوں سے مل رہی تھیں لیکن وہاں صورتحال ایسی بنی کے دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا کر دیا گیا اور ایک گروپ کی صورت میں تصویر بنائی گئی۔

    یاد رہے کہ انجمن اور گوری کی آپسی بول چال کئی برس سے بند ہے جب گوری نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو اس وقت انجمن پنجابی فلموں کی نمبر ون ہیروئین ہوا کرتی تھیں اور کہا جاتا ہے کہ انجمن اور گوری کے درمیان پروفیشنل جیلسی پائی جاتی تھی ۔ان دونوں کے درمیان لڑائی جھگڑوں کی خبریں بھی آتی رہیں اب صورتحال یہ ہے کہ دونوں بہنوں میں بول چال تک نہیں ہے یہاں تک کہ انجمن کے بیٹے کی کچھ مہینے پہلے شادی ہوئی تھی اس میں گوری کو مدعو نہیں کیا تھا ۔اس موقع پر جب کسی نے گوری سے سوال کیا کہ آپ فلموں اور ڈراموں میں نظر نہیں اآرہیں تو انہوں نے کہا کہ بہت جلد ایسا ہونے جا رہا ہے.میں‌کام کرنا چاہتی ہوں اگر اچھے کام کی آفرز آئیں‌تو ..

  • آج کے ڈائریکٹرز کے لئے انجمن نے کہہ دی حیران کن بات

    آج کے ڈائریکٹرز کے لئے انجمن نے کہہ دی حیران کن بات

    ماضی کی پنجابی فلموں کی سپر ہٹ اداکارہ انجمن جو فلم کملی کے پریمئیر پر موجود تھیں انہوں نے میڈیا کے سوالوں‌ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جو فلمیں بنتی تھیں ان کے سکرپٹ آرٹسٹوں کے لئے لکھے جاتے تھے لیکن اب مکمل طور پر الٹ ہے اب تو پہلے سکرپٹ لکھے جاتے ہیں اور آرٹسٹوں کا انتخاب بعد میں‌ کیا جاتا ہے میں تو کہوں گی کہ آج کا ڈائریکٹر ہی اصل ہیرو ہے. پہلے بہت سارا پریشرآرٹسٹوں پر ہوتا تھا اب سارا پریشر ڈائریکٹر پر ہوتا ہے.ہم نے بہت محنت سے نام بنایا ہے اس لئے مزید اگر کام کریں گے تو چوائس کے ساتھ کریں گے ایسا کام ہو جو ہماری بنی بنائی پہچان کو چار چاند لگائے. انجمن سے جب سوال ہوا کہ کیا آپ فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں تو انہوں‌نے کہا کہ ہم کام ہی کر لیں تو بڑی بات ہے.

    انجمن نے کہا کہ نئی فلمیں جو بن رہی ہیں میں ان کو سپورٹ کرتی ہوں ہر کوئی اپنی جگہ اچھی کوشش کررہا ہے . میں دیکھ رہی ہوں‌ کہ نوجوان نسل کے ڈائریکٹرز میں کافی ٹیلنٹ ہے اور ہر کوئی جدید تقاضوں کو سمجھتے ہوئے کام کر رہا ہے. حال ہی میں جو فلم تیرے باجرے دی راکھی بنی ایسی فلمیں بننی چاہیں ، سید نور پنجابی سنیما کے لئے کوشاں ہیں اسی طرح‌ سے مسعود بٹ و دیگر بھی کوشش کررہے ہیں ہمارے حصے میں جو کام آئیگا ہم کرکے یقینا حصہ ڈالیں گے. انجمن نے مزید کہا کہ کام چھوڑے ہوئے کافی سال بیت گئے ہیں لیکن لوگ آج بھی بہت محبت دیتے ہیں جس کے لئے میں‌ ان کی دل سے مشکور ہوں .