Baaghi TV

Tag: پنجاب اسمبلی

  • پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے 9 مئی 2023 کے مقدمے میں سزا سنائے جانے کے بعد پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہوچکا ہے، قائد حزب اختلاف کی ذمہ داری ڈپٹی اپوزیشن لیڈر انجام دے رہے ہیں،آئندہ اجلاس کے دوران حزب اختلاف کو اپوزیشن لیڈر کا انتخاب کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ 22 جولائی کو انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا نے 9 مئی 2023 کو میانوالی میں احتجاج کے مقدمے میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بچھر اور دیگر ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی تھی،سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی 2023 کے حوالے سے میانوالی کے تھانہ موسیٰ خیل میں درج مقدمہ نمبر 72 کا فیصلہ سنایا تھا۔

    انسداد دہشت گردی عدالت نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر اور رکن قومی اسمبلی احمد چٹھہ سمیت پی ٹی آئی کے 32 رہنماؤں اور کارکنوں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی تھی،سزا پانے والوں میں سابق ایم این اے بلال اعجاز بھی شامل ہیں، ملزمان پر پُرتشدد احتجاج، جلاؤ گھیراؤ اور دیگر سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔

  • پنجاب اسمبلی ہنگامہ: ایوان سے احاطہ تک تصادم، دو اپوزیشن ارکان معطل

    پنجاب اسمبلی ہنگامہ: ایوان سے احاطہ تک تصادم، دو اپوزیشن ارکان معطل

    پنجاب اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی، گالم گلوچ اور ہاتھا پائی کے بعد صورتحال ایوان کی حدود سے نکل کر اسمبلی کے احاطے تک جا پہنچی، جہاں حکومتی اور اپوزیشن ارکان ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے۔

    واقعے کے بعد اسمبلی سیکریٹریٹ نے دو اپوزیشن ارکان کی رکنیت آئندہ 15 اجلاسوں کے لیے معطل کر دی۔ذرائع کے مطابق، ایوان میں جھڑپ کے بعد جب اپوزیشن ارکان پریس ہال سے باہر نکل رہے تھے، تو دو نامعلوم افراد ان سے مبینہ طور پر ٹکرا گئے اور بعد ازاں انہیں گالیاں دیں۔ اس ناخوشگوار صورتحال کے دوران اسمبلی سیکیورٹی فوری موقع پر پہنچی اور دونوں گروپوں کو علیحدہ کر دیا گیا۔

    اپوزیشن کے مطابق، واقعے میں رکن اسمبلی احمد مجتبیٰ کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا جبکہ اسامہ نامی رکن بھی زد میں آئے۔ اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ گالیاں دینے والے افراد مبینہ طور پر حکومتی ارکان کے اسٹاف سے تعلق رکھتے تھے۔بعد ازاں جب حکومتی وزرا پریس کانفرنس کر رہے تھے تو اپوزیشن رکن اعجاز شفیع اچانک پریس ہال میں داخل ہوئے اور بلند آواز میں سوال کیا: "وہ دو افراد کون تھے جنہوں نے ہمارے ایم پی ایز کو گالیاں دیں؟” اس پر دوبارہ شور شرابا شروع ہو گیا اور وزرا نے انہیں خاموش کروانے کی کوشش کی۔

    وزیر ذیشان رفیق اور بلال اکبر نے بعد میں اپوزیشن ارکان کو ساتھ لے کر ایوان کا رخ کیا اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور گالیاں دینے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ تاہم اعجاز شفیع کا کہنا تھا کہ چونکہ قائم مقام اسپیکر موجود نہیں تھے، اس لیے فوری کارروائی ممکن نہیں ہو سکی۔اسی ہنگامہ آرائی کے بعد پنجاب اسمبلی کے قائم مقام اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ کے حکم پر اپوزیشن ارکان خالد زبیر نثار اور شیخ امتیاز محمود کی رکنیت 15 نشستوں کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔

    اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، خالد زبیر نثار نے رکن اسمبلی محمد احسان ریاض پر حملہ کیا، جبکہ شیخ امتیاز محمود نے اسپیکر کی اتھارٹی کو چیلنج کیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رول 210 کے تحت دونوں ارکان کی رکنیت معطل کی جاتی ہے۔

    پنجاب اسمبلی میں ہاتھا پائی: اپوزیشن رکن کا حکومتی رکن کو تھپڑ

    متحدہ عرب امارات کا بڑا اقدام، لاکھوں فلسطینیوں کیلئے صاف پانی کی فراہمی شروع

  • پنجاب اسمبلی میں ہاتھا پائی: اپوزیشن رکن کا حکومتی رکن کو تھپڑ

    پنجاب اسمبلی میں ہاتھا پائی: اپوزیشن رکن کا حکومتی رکن کو تھپڑ

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس اُس وقت شدید بدنظمی کا شکار ہو گیا جب اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان تلخ کلامی نے ہاتھا پائی کی شکل اختیار کر لی۔

    جھگڑے کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رکن خالد نثار ڈوگر نے مسلم لیگ (ن) کے رکن احسان ریاض کو تھپڑ رسید کر دیا، جس پر ایوان میں شور شرابا شروع ہو گیا اور اجلاس کو 5 منٹ کے لیے ملتوی کرنا پڑا۔ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی اور قائم مقام اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ کے درمیان گفتگو جاری تھی کہ اسی دوران پی ٹی آئی رکن خالد نثار اپنی نشست سے اٹھ کر احسان ریاض کے پاس گئے اور اچانک انہیں منہ پر تھپڑ مار دیا، جس کے بعد ایوان کا ماحول مزید کشیدہ ہو گیا۔

    واقعے کے دوران صوبائی وزیر ذیشان رفیق بھی ہاتھا پائی میں شامل ہو گئے جبکہ وزیر قانون صہیب بھرتھ، عاشق کرمانی اور دیگر ارکان معاملہ رفع دفع کروانے کی کوشش کرتے رہے لیکن کشیدگی برقرار رہی۔قائم مقام اسپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے کئی بار ارکان کو تحمل اور صبر سے کام لینے کی تلقین کی، تاہم صورتحال کنٹرول نہ ہونے پر انہوں نے اجلاس 5 منٹ کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔

    یاد رہے کہ جون میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے دوران اپوزیشن کے شدید احتجاج پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے پی ٹی آئی کے 26 ارکان اسمبلی کو معطل کر دیا تھا، اور ان کے خلاف ڈی سیٹ کرنے کی کارروائی بھی شروع کر دی گئی تھی۔بعدازاں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں 22 جولائی کو ان تمام معطل ارکان کی رکنیت بحال کر دی گئی تھی۔ قائم مقام اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

    صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایوان میں نازیبا زبان کے استعمال سے گریز پر اتفاق ہوا ہے، اور یہ بھی طے پایا کہ ایتھکس کمیٹی کے فیصلے حتمی تصور ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو احتجاج کا حق ہے، لیکن یہ آئینی حدود میں رہ کر ہونا چاہیے۔

    ننکانہ صاحب: میٹرک میں تیسری پوزیشن لینے والے فیضان رضا نے ایک دن کیلئے ڈپٹی کمشنر کا چارج سنبھالا

  • پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے معطل 26 ارکان بحال

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے معطل 26 ارکان بحال

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کی رکنیت بحال کر دی گئی-

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صوبائی اسمبلی میں خطاب کے دوران ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنے والے اپوزیشن کے 26 معطل اراکین کو بحال کر دیا گیا ہے، قائمقام اسپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ نے نوٹیفکیشن جاری کر کے اپوزیشن اراکین کو ایوان میں لانے کی ہدایت کی، جس کے بعد اسمبلی سیکریٹریٹ نے حزبِ اختلاف کے ارکان کی بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

    نوٹیفیکیشن کے اجرا کے بعد حزبِ اختلاف کے اراکین ایوان میں واپس آئے تو حکومتی اراکین نے تالیاں بجاکر اُن کا استقبال کیا، وزیر خزانہ و پارلیمانی امور پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ اپوزیشن اراکین کی ایوان میں واپسی پر انہیں خوش آمدید کہتے ہیں، خوشی ہے کہ آپ اسمبلی میں واپس آگئے ہیں،قائمقام اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ نےکہا کہ اپوزیشن اراکین کی بحالی سے اچھا پیغام جائے گا۔

    عماد وسیم سے تعلقات کی افواہیں،انفلوئنسر نائلہ راجہ نے خاموشی توڑ دی

    واضح رہے کہ 18 جولائی کو خبر سامنے آئی تھی کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے معطل 26 ارکان کی بحالی کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے، جو ڈرافٹ بذریعہ واٹس ایپ اسپیکر ملک احمد خان کو بیرون ملک بھجوایا جائے گااسپیکر کی منظوری کے بعد ڈرافٹ قائم مقام اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ کو بھجوایا جائے گا، جو معطل ارکان کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

    نومنتخب آسٹریلوی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میں فلسطین کی حمایت

  • سینیٹ ضمنی انتخابات: کوڈ آف کنڈکٹ جاری

    سینیٹ ضمنی انتخابات: کوڈ آف کنڈکٹ جاری

    الیکشن کمیشن نے سینیٹ ضمنی انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور ووٹرز کے لیے کوڈ آف کنڈکٹ جاری کر دیا، جس میں متعدد اہم پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کل (پیر) کو ہورہا ہے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق طے کیا ہے اور امیدواروں سمیت سیاسی جماعتوں، ایجنٹس اور ووٹرز کے لیے کوڈ آف کنڈکٹ جاری کر دیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق پولنگ اسٹیشنز میں موبائل فون یا الیکٹرانک ڈیوائس لے جانے پر پابندی ہوگئی جبکہ بیلٹ پیپرز کی تصاویر لینا بھی سختی سے ممنوع قرار دیا گیا ہے امیدوار یا ان کے حامی کسی سرکاری ملازم یا عہدیدار سے مدد نہیں مانگ سکتے اور کوئی سرکاری ملازم یا عہدیدار بھی کسی امیدوار کی حمایت یا مخالفت نہیں کر سکتا۔

    پی ٹی آئی کی رکاوٹیں ناکام : مخصوص نشستوں پر ارکان کی حلف برداری آج شام کرنے کا فیصلہ

    کوڈ آف کنڈکٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن میں سرکاری وسائل استعمال نہیں ہوں گے جبکہ صدر مملکت اور گورنرز انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکیں گے، اداروں کی توہین یا مذاق اڑانا بھی ممنوع ہے، خلاف ورزی پر الیکشن ایکٹ کے تحت توہین عدالت کا نوٹس لیا جا سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی سے سینیٹ کی جس نشست پر ضمنی الیکشن ہو رہا ہے، وہ مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی،ضمنی الیکشن میں مسلم ن کی جانب سے عبدالکریم جب کہ خدیجہ صدیقی، عبدالستار اور اعجاز حسین آزاد حیثیت میں امیدوار ہیں۔

    پاکستانی پاسپورٹ میں والدہ کا نام بھی شامل کرنے کا فیصلہ

  • پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کے 26 ارکان کی معطلی پر حکومت و اپوزیشن میں اتفاق

    پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کے 26 ارکان کی معطلی پر حکومت و اپوزیشن میں اتفاق

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکان کی معطلی اور نااہلی کے ریفرنس کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ دونوں فریقین نے باہمی رضامندی سے معاملہ حل کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ پارلیمانی امور پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے بتایا کہ آج کا اجلاس نتیجہ خیز رہا، اور حکومت و اپوزیشن کے درمیان اہم نکات پر اتفاقِ رائے ہو گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ اجلاس میں گالم گلوچ یا ممبران کی تضحیک نہیں کی جائے گی۔لیڈر آف دی اپوزیشن کی ایوان میں بات کو اہمیت دی جائے گی اور دورانِ خطاب نعرے بازی یا خلل اندازی نہیں ہو گی۔وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے خطاب کے دوران بھی کوئی احتجاج یا نعرے بازی نہیں کی جائے گی۔

    وزیرِ پارلیمانی امور نے واضح کیا کہ معطل 26 ارکان کو سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جائے گی، جبکہ ان کی بحالی کا اعلان اسپیکر پنجاب اسمبلی کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بزنس ایڈوائزر کمیٹی کی سفارشات کے مطابق ایوان کی کارروائی چلائی جائے گی، اور ایتھکس کمیٹی یہ دیکھے گی کہ اگر معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو سزا کا تعین کیسے کیا جائے گا۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پیش رفت اسمبلی کے ماحول کو سنجیدہ، باوقار اور مؤثر بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

    غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 25 فلسطینی شہید

    پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بنگلادیش اسکواڈ کا اعلان

    عملیات کے بہانے بچوں کو اغوا کرنے والا جوڑا گرفتار، مغوی بچہ بازیاب

  • پنجاب اسمبلی : اپوزیشن کے معطل ارکان کیخلاف مزید کارروائی روک دی گئی

    پنجاب اسمبلی : اپوزیشن کے معطل ارکان کیخلاف مزید کارروائی روک دی گئی

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف مزید کارروائیاں روک دی گئیں۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی برطانیہ روانگی کے بعد ڈپٹی اسپیکر ظہر عباس چنڑ قائم قام اسپیکر پنجاب اسمبلی بن گئے جبکہ ملک محمد احمد خان کی غیر موجودگی میں پنجاب اسمبلی میں معطل اپوزیشن ارکان کے خلاف مزید کارروائیاں روک دی گئی ہیں۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے 10 معطل ارکان سے توڑ پھوڑ کے الزام میں جرمانہ وصولی کی کارروائی روک دی گئی ہے، مذاکرات نتیجہ خیز ہونے تک اپوزیشن کے خلاف مزید کارروائی نہیں کی جائے گی 19 معطل ارکان کے خلاف اسمبلی سیکرٹریٹ نے مزید کارروائی کرنی تھی، اپوزیشن کے معطل 10 ارکان کو جرمانوں کا دوسرا نوٹس بھی جاری نہیں کیا گیا، اپوزیشن کے معطل 10 ارکان کی تنخواہوں سے جرمانے کی رقم کاٹنے کا عمل بھی روک دیا گیا ہے اپوزیشن کے معطل ارکان پر اسپیکر نے توڑ پھوڑ کے الزام میں 20 لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

    ریحام خان نے اپنی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا،نام بھی رکھ لیا

    ذرائع کے مطابق مذاکرات نتیجہ خیز ہونے تک اپوزیشن کے مزید 9 چیئرمینز کو عہدوں سے ہٹانے کی اعتماد کی تحریک بھی روک دی ہے، حکومتی ارکان کی تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اپوزیشن کے 4 چیئرمینز کو عہدوں سے پہلے ہی ہٹایا جا چکا ہےحکومت نے اپوزیشن کے 13 ارکان کو اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمین کے عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات

  • پنجاب اسمبلی: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کمیٹی اجلاس بے نتیجہ

    پنجاب اسمبلی: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کمیٹی اجلاس بے نتیجہ

    پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کی زیر صدارت حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا، تاہم دونوں جانب سے بات چیت جاری رکھنے پر آمادگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

    اجلاس کے بعد اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد خان بھچر نے اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری میٹنگز جاری ہیں اور تاحال کسی نکتے پر اتفاق نہیں ہو سکا، تاہم کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں دوبارہ ملاقات ہو گی اور جیسے ہی کسی معاملے پر اتفاق ہوگا، سب کو آگاہ کیا جائے گا۔اس موقع پر وزیرِ پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے کہا کہ ابھی چیزیں فائنلائز نہیں ہوئیں، مزید ایک یا دو ملاقاتوں میں معاملات طے ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جانب کے ارکان اپنی اپنی پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کریں گے۔

    وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد کسی کو ڈی سیٹ کرانا نہیں بلکہ ایوان کی عزت و تکریم کو بحال رکھنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بزدار صاحب بھی اس ایوان میں بات کرتے تھے اور ہم ان کی بات سنتے تھے، اس لیے اپوزیشن ارکان کی نااہلی کے ہم حق میں نہیں ہیں۔

    $2.6B روس-پاکستان ڈیل: بھارت کی خارجہ پالیسی کی ناکامی؟تحریر:ناصر اسماعیل

    کراچی میں مخدوش عمارتوں کے مسئلے پر وزیر بلدیات کی سربراہی میں کمیٹی قائم

    موٹر سائیکل و رکشہ کی فروخت میں 54 فیصد اضافہ، ہونڈا اور یونائیٹڈ نے میدان مار لیا

  • پنجاب اسمبلی پی ٹی آئی ارکان کی نااہلی ریفرنس ، اپوزیشن کا آج مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    پنجاب اسمبلی پی ٹی آئی ارکان کی نااہلی ریفرنس ، اپوزیشن کا آج مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 26 ارکان کی نااہلی ریفرنس کے معاملے پر آج ہونے والے مذاکراتی سیشن میں اپوزیشن نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ ہم نے ارکان کی کوئی لسٹ نہیں بھیجی نہ ہی مذاکراتی کمیٹی پر کوئی مشاورت کی ہے۔ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ساتھ مصروف ہوں ان کے جانے کے بعد اس معاملے کو دیکھیں گے۔

    واضح رہے کہ 11 جولائی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور اپوزیشن ارکان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اپوزیشن کے معطل ارکان کی نااہلی ریفرنس کے معاملے پر دونوں طرف سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا،28 جون کو پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریر کے دوران احتجاج کرنے پر اسپیکر ملک احمد خان نے اپوزیشن کے 26 ارکان کو معطل کرکے ان کی نا اہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

  • پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کی نا اہلی، حکومت اور اپوزیشن کے پارلیمانی مذاکرات آج

    پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کی نا اہلی، حکومت اور اپوزیشن کے پارلیمانی مذاکرات آج

    پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 26 ارکان کی نااہلی ریفرنس کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈرز کے مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا۔

    مذاکرات کے لیے دوسرے سیشن کی صدارت اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے، پارلیمانی لیڈرز کی ملاقات آج سہ پہر 4 بجے پنجاب اسمبلی میں ہوگی اپوزیشن کی جانب سے کمیٹی کے لیے اسمبلی سیکریٹریٹ کو ابھی تک نام نہیں بھجوائے گئے اور اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف ریفرنس کے معاملے پر حکومت کی کمیٹی بن چکی ہے۔

    حکومت کی کمیٹی میں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن، خواجہ سلمان رفیق، سمیع اللہ خان، رانا ارشد، شافع حسین، علی حیدر گیلانی، افتخار چھچھر، راحیلہ خادم، امجد جاوید، احمداقبال، شعیب صدیقی بھی کمیٹی میں شامل ہیں،حکومت کی کمیٹی کے لیے اسمبلی سیکریٹریٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

    حسینہ واجد کی بیٹی پر کرپشن کے الزامات،عالمی ادارہ صحت کا بڑا فیصلہ

    واضح رہے کہ 28 جون کو پنجاب اسمبلی میںوزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریر کے دوران احتجاج کرنے پر اسپیکر ملک احمد خان نے اپوزیشن کے 26 ارکان کو معطل کر دیا تھا، اور ان ارکان کی نا اہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    کراچی: ڈرم سے ایک نامعلوم خاتون کی پرانی مسخ شدہ لاش برآمد