Baaghi TV

Tag: پنجاب بار کونسل

  • پنجاب بارکونسل الیکشن:اعظم نذیر تارڑ گروپ کو برتری،56 امیدوار کامیاب

    پنجاب بارکونسل الیکشن:اعظم نذیر تارڑ گروپ کو برتری،56 امیدوار کامیاب

    لاہور: پنجاب بارکونسل کے حالیہ انتخابات میں اعظم نذیر تارڑ گروپ نے شاندار کامیابی حاصل کی، جہاں ان کے 56 امیدوار کامیاب ہوئے۔

    انتخابات کے بعد اعظم نذیر تارڑ اوراحسن بھون گروپ نے اکثریت کی بنیاد پرپنجاب بار کونسل کے لیے کابینہ منتخب کرلی ہےوفاقی وزیر قانون نے اعظم نذیر تارڑ کی قیادت کو مبارکباد دی اور ساتھ ہی وزیر قانون نے خواجہ قیصر کو وائس چیئرمین منتخب ہونے پر بھی مبارکباد پیش کی۔

    اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وکلا برادری کے مسائل کے حل اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے پنجاب بار کونسل کا کردار انتہائی اہم ہے انہوں نےامید ظاہر کی کہ نومنتخب قیادت مؤثر اقدامات کرے گی اور وکلا کے حقوق اور مسائل کے حل میں پیش رفت ہوگی –

    پنجاب بار کونسل پاکستان کی سب سے بڑی بار کونسل ہے اور اس میں اکثریت حاصل کرنے سے وکلا برادری میں اہم اثر و رسوخ حاصل ہو گیا ہے یہ انتخابات وکلا برادری میں شفافیت اور جمہوری عمل کو فروغ دینے کی اہم مثال ہیں، اور توقع کی جا رہی ہے کہ نئی قیادت قانون اور انصاف کے شعبے میں مثبت کردار ادا کرے گی۔

  • پارکوں میں جوڑوں کی ویڈیوز بنا کر وائرل کرنیوالے وکیل کا لائسنس معطل

    پارکوں میں جوڑوں کی ویڈیوز بنا کر وائرل کرنیوالے وکیل کا لائسنس معطل

    لاہور: پنجاب بار کونسل نے پارکوں میں جوڑوں کی ویڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل کردیا۔

    باغی ٹی وی :نجی خبررساں ادارے کے مطابق پنجاب بار کونسل کے مطابق ایڈوکیٹ آفتاب رئیس پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بناتے اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہیں، اور جوڑوں کو زبردستی شادی کرنے پر مجبور کرتے ہیں، ان کا یہ عمل مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہےوائس چیئرمین پنجاب بار کونسل نے وکیل کو ذاتی حثیت میں وضاحت کےلیے طلب کرلیا ہے، اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ آفتاب رئیس 6 مئی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر وضاحت دیں، اگر وہ پنجاب بار کونسل کو مطمن نہیں کر سکے تو ان کا لائسنس مستقل طور پر معطل کردیا جائے گا۔

    وزیراعظم کا پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا عندیہ

    سیکیورٹی فوررسز کی کارروائی،سیشن جج وزیرستان کے اغوا میں ملوث تین دہشتگرد ہلاک

    وفاقی حکومت سے کہوں گا آپ نے مجھے ہلکا نہیں لینا،علی امین گنڈا پور

  • پنجاب بار کونسل کے 57 تحصیل صدور ڈی نوٹیفائی

    پنجاب بار کونسل کے 57 تحصیل صدور ڈی نوٹیفائی

    پنجاب بار کونسل نے 57 تحصیل صدور کو ڈی نوٹیفائی کر کے نائب صدور کو صدر مقرر کر دیا ہے

    پنجاب بار کونسل نے 57 ضلعی اور تحصیل بارز کے صدور کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے نوٹفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں 57 ضلعی اور تحصیل بارز کے صدورکو معطل کرنے کے بعد بارز کے نائب صدور کو عہدہ سنبھا لنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل طاہر شبیر چوہدری نے نوٹیفکیشن جاریکیا، پنجاب بار کونسل نے بارز کے صدور کو چارج سنبھالنے کے بعد الیکشن بورڈ تشکیل دینے کا حکم بھی دیا ہے

    57 بارز کے صدور کو الیکشن بورڈ کا تقررنہ کرنے کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے، ۔پنجاب بار کونسل نے جن بارز کے صدور کو معطل کیا ان میں منچن آباد، احمد پور شرقی،خان پور، صادق آباد، ڈی جی خان، تونسہ، جام پور، روجھان، کوٹ ادو، مظفر گڑھ،شجاع آباد، لودھراں، دنیا پور، فیصل آباد، شیخوپورہ، میانوالی، جہلم ، سیالکوٹ، نارووال، ،حافظ آباد، خانیوال، ننکانہ صاحب، پاکپتن، شکر گڑھ، مری ،کامونکی، ڈسکہ،پسرور،نارووال،کوٹ مومن، کلور کوٹ، دریا خان، سمیت دیگر بارز شامل ہیں

  • ممبر ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل بننے پر مبارکباد

    ممبر ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل بننے پر مبارکباد

    قصور
    سیاسی و سماجی شخصیات کی طرف سے چوہدری امجد اقبال خاں ایڈووکیٹ کو پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا وائس چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی
    تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا وائس چیئرمین منتخب ہونے پر امجد اقبال خاں ایڈووکیٹ کو مقامی سیاسی وسماجی، وکلاء اور صحافتی شخصیات محمد ضیاء الحق ایڈووکیٹ صدر چونیاں بار، ارشد قمر، میاں حفیظ طاہر ایڈووکیٹ ایڈووکیٹ، حافظ عمران ایڈووکیٹ، چوہدری اشرف خاں ایڈووکیٹ، آصف جلال ایڈووکیٹ، مہر محمد اسماعیل جاوید صدر مرکزی پریس کلب الہ آباد، فیاض احمد دھون 92 چینل، چوہدری ظہیر بابر، شیخ عرفان امین، ملک اکرم وغیرہ نے مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ جس طرح بھاری اکثریت سے ممبر پنجاب بار منتخب ہوئے تھے اسی طرح اب پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا وائس چیئرمین منتخب ہو کر وکلاء کے حقوق کے لئے جدوجہد کریں گے اور انصاف کی فراہمی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے

  • پنجاب بار کونسل کا الیکشن،قصور کچہری میں گہما گہمی

    پنجاب بار کونسل کا الیکشن،قصور کچہری میں گہما گہمی

    قصور
    پنجاب بار کونسل کی تیاریاں عروج پر ڈسٹرکٹ کورٹس قصور بینروں سے سج گئی ،ہر طرف جوڑ توڑ کی کوشش
    تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل کے انتخابات کیلئے قصور سے بھی امیدوار میدان میں ہیں جن کے بینروں سے پورا ڈسٹرکٹ کورٹس قصور سج گیا ہے پوری کچہری میں ہر طرف بینرز آویزاں ہیں جبکہ امیدواروں کی طرف جوڑ توڑ شروع ہے جس سے کچہری میں معمول سے زیادہ رش اور وکلاء کی جانب سے عدالتوں میں نا جانے کی بدولت کم رش ہے
    سائلین نے کہا ہے کہ وکلاء حضرات الیکشن کمپین میں مصروف ہیں اس لئے ہمیں وقت نہیں دے پا رہے جس سے ہمارے مقدمات تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں

  • الٹی گنتی شروع ، ملازمین کی شامت آگئی

    الٹی گنتی شروع ، ملازمین کی شامت آگئی

    لاہور :پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے میرٹ کےبرعکس ترقی پانےوالے23 ملازمین کی تنزلی کردی۔ان ملازمین کو خلاف ضابطہ ترقی دی گئی تھی .

    اطلاعات کے مطابق ممبر ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار منیر حسین بھٹی سمیت دیگر ممبران پنجاب بار نے خلاف ضابطہ ترقیوں کی شکایت کے بعد ملازمین کی خلاف میرٹ ترقیوں کا جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق منیر حسین بھٹی نے کہا کہ وکلاء کی جعلی ڈگریوں کے خلاف کارروائی کے بعد جعلی ترقیاں پانے والے ملازمین بھی کسی رعایت کے مستحق نہیں۔