Baaghi TV

Tag: پنجاب حکومت

  • جیل بھرو تحریک،شاہ محمود قریشی دیگر رہنماؤں اور دو سو کارکنوں کے ساتھ گرفتاری دیں گے، پنجاب حکومت نے بھی حکمتِ عملی طے کر لی

    جیل بھرو تحریک،شاہ محمود قریشی دیگر رہنماؤں اور دو سو کارکنوں کے ساتھ گرفتاری دیں گے، پنجاب حکومت نے بھی حکمتِ عملی طے کر لی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک آج لاہور سے شروع ہوگی-

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق جیل بھرو تحریک آج لاہور سے شروع ہوگی، جہاں شاہ محمود قریشی دیگر رہنماؤں اور دو سو کارکنوں کے ساتھ گرفتاری دیں گے پہلے مرحلے میں عمر سرفراز چیمہ، سینیٹر ولید اقبال، مراد راس کارکنوں کے ساتھ گرفتاریاں دیں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر لاہور پولیس نے گرفتار نہ کیا تو پھر ملتان سے گرفتاری دوں گا۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے بھی جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتاریاں دینے کا شیڈول تیار کرلیا۔ جس کے تحت پہلے مرحلے میں چار سابق ارکان صوبائی اسمبلی، ایک ایم این اے اور 100 کارکنان گرفتاریاں دیں گے۔

    قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی جیل بھرو تحریک کے پہلے روز ہی گرفتاری دیں گے۔

    لاہور میں حماد اظہر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا تھا کہ جیل بھرو تحریک کا آغاز بائیس فروری سے ہوجائے گا، جس کے بعد سیکڑوں کارکن گرفتاریاں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی بھی رضاکارانہ طور پر گرفتاری پیش کریں گے پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت بھی جیل بھرو تحریک کے لیے مکمل تیار ہے۔

    حماد اظہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے ہم تیار ہیں، ہمارے امیدواروں نے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ اپنا نگراں سیٹ اپ ہونے کے باوجود مسلم لیگ ن کے کسی بھی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ عوام کیا حال کریں گے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی جیل بھرو تحریک کے حوالے سے پنجاب حکومت نے بھی حکمتِ عملی طے کر لی-

    ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق لاہور کی جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش نہیں ، اس لیے گرفتار شدگان کو میانوالی اور ڈیرہ غازی خان کی جیلوں میں منتقل کرنا پڑے گا۔

    ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو متحرک کر دیا گیا ہے،گرفتاری دینے والوں کے کرمنل ریکارڈ کے علاوہ ٹیکس اور بینک ریکارڈ کی بھی جانچ کی جائے گی اگر کوئی بدعنوانی یا کرمنل کیسز میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

    اس کے علاوہ وفاقی وزیر داخلہ کی زیرِصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جیل بھرو تحریک میں خواتین اور غریب کارکنوں کی گرفتاری سے گریز کیا جائے ۔

    وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دنیا کی پہلی جیل بھرو تحریک ہے جس کا آغاز لیڈر اپنی حفاظتی ضمانت سے کررہا ہے ۔

  • سپریم کورٹ  شریف فیملی شوگر ملز کیخلاف کیس واپس لینے پر پنجاب حکومت پر برہم

    سپریم کورٹ شریف فیملی شوگر ملز کیخلاف کیس واپس لینے پر پنجاب حکومت پر برہم

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے شریف فیملی شوگر ملز کیخلاف کیس واپس لینے پر پنجاب حکومت پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے شریف فیملی کی شوگر ملوں کی کپاس کے علاقوں میں منتقلی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔

    تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام نہیں،وکیل الیکشن کمیشن

    پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں دائر درخواستیں واپس لینے کی استدعا کی جس پر سپریم کورٹ برہم ہوگئی جسٹس مظاہر علی اکبر نے استفسار کہ آپ کیس کیوں واپس لینا چاہتے ہیں ؟نمائندہ پنجاب انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ نے جواب دیا کہ شوگر ملوں کی منتقلی کا مسئلہ حل ہو چکا ہے، ملوں کو اجازت دے دی گئی۔

    جسٹس مظاہر علی اکبر نے استفسار کیا کہ کیس عدالت میں ہے تو مسئلہ کیسے حل ہوگیا؟ زیر التواء مقدمہ پر پنجاب حکومت کیسے خط لکھ کر واپس لے سکتی ہے، فوری اس خط کو واپس لیں۔

    عمران خان کےآئی ایم ایف سےکیےگئےمعاہدے پر شہبازحکومت عمل کررہی ہے ،اسحاق ڈار

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ پنجاب حکومت اپنی استدعا کو طریقہ کار کے مطابق دائر کرے جائزہ لیں گے۔

    وکیل اشرف شوگر مل نے بتایا کہ شوگر ملوں نے تو اب کرشنگ شروع کردی ہے۔ وکیل جے ڈی ڈبلیو شوگر مل نے کہا کہ میں نے کیس میں کچھ دستاویزات لگائی ہیں، مجھے نئی درخواست کے جائزے کی اجازت دی جائے۔

    سپریم کورٹ نے وکیل کی استدعا پر کیس کی مزید سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی۔

    ترکیہ پاکستان کا دوست ملک ہے ،مشکل میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،وزیراعظم

  • لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو اقلیتوں کے طلاق سرٹیفکیٹ سے متعلق رولز بنانے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو اقلیتوں کے طلاق سرٹیفکیٹ سے متعلق رولز بنانے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو اقلیتوں کے طلاق سرٹیفکیٹ سے متعلق 90 روز میں رولز بنانےکا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی: لاہورہائیکورٹ نے اقلیتی خاتون کی طلاق کے بعد والد کے نام سے شناختی کارڈ کے اجرا کی درخوست پر فیصلہ جاری کردیا درخواست گزار کےمطابق یونین کونسل اقلیتوں کو طلاق سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرتی طلاق سرٹیفکیٹ کے بغیر نادرا شناختی کارڈ میں تبدیلی نہیں کرتا۔

    ضلع خیبر میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 شہید

    جسٹس طارق سلیم نے خاتون شہری کی درخواست پر 7 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

    جسٹس طارق سلیم نے درخواست گزار کے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اقلیتوں کے طلاق سرٹیفکیٹ سے متعلق 90 روز میں رولز بنانےکا حکم دے دیا ریمارکس دیئے کہ مسیحی برادری کی جانب سے ‎طلاق سرٹیفکیٹ جاری نہ ہونےکی شکایات آرہی ہیں پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت رولز کا اجراضروری ہے۔

    ننکانہ : ڈی سی آفس میں قائم کیے گئے RTI مرکز کا باقاعدہ افتتاح

    لاہور ہائیکورٹ نے ہدایت کی ہے کہ رولز بنائےجائے تک نادرا رجسٹریشن پالیسی کے تحت سہولت فراہم کرےعدالت نے درخواست گزارکو شناختی کارڈ کیلئےدوبارہ نادراسے رجوع کرنےکی ہدایت بھی کردی۔

  • اسمبلی تحلیل کرنا یا نہ کرنا ایک سیاسی فیصلہ ہے،بیرسٹرعلی ظفر

    اسمبلی تحلیل کرنا یا نہ کرنا ایک سیاسی فیصلہ ہے،بیرسٹرعلی ظفر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کئی روز سے جاری بحران آج ختم ہوا ہے، عدم اعتماد کے ووٹ کی کہانی کا سلسلہ ایک بار پھر آج ختم ہوا تا ہم دوبارہ سیاسی سرگرمیاں تیز ہو سکتی ہیں

    گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم واپس لے لیا،عدالت نے گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم معطل کردیا، عدالتی فیصلے کے بعد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو پرویز الہی نے حلف دیا تھا وہ کیس کی سماعت تک تھا ،یہ سب کو سمجھ آجانی چاہیئے کہ آئین سب سے اوپر ہے پرسنل سکورنگ نہیں ہونی چاہیئے ، وزیر اعلی اور کیبنٹ کے خاتمے کا نوٹیفکیشن سیٹ آسائیڈ کردیا گیا ہے گورنر پنجاب کو ان کی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے اپنا حکم واپس لیا جو اچھی بات ہے سیاسی معاملات ایوانوں میں ہی حل ہونے چاہییے وزیر اعلی کا حق ہے کہ جب مرضی اسمبلی توڑ سکتا ہے اگر اعتماد کے ووٹ کی تحریک آجائے تو اعتماد کا ووٹ لینا ضروری ہوگا،

    وزیراعلی پرویزالہی کے وکیل علی ظفرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق وزیر اعلی اور ان کی کابینہ آگئی ہے اسمبلیاں توڑنے کا جو حلف دیا تھا وہ ختم ہوگیا ہے ۔گورنر نے اچھا کیا کہ غلطی مان لی پوری قوم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ آج آئین کی جیت ہوئی ہے عدالت نے کہا ہے کہ عدم اعتماد ہوگیا ہے تو وہ معاملہ ختم ہوگیا ہے گورنر کے آرڈر کو چیلنج کیا تھا عدالت فیصلہ کرنے والی تھی گورنر نے نوٹیفیکیشن واپس لے لیا ہے اس کا مطلب گورنر نے غلطی مان لی ہے ،چیف سیکریٹری کے نوٹیفیکیشن کو بھی کالعدم قرار دے دیا گیا ہے،عدالت کا تفصیلی فیصلہ پڑھنے کے بعد اس پر مزید بات ہوسکتی ہے وزیراعلیٰ پنجاب اور کابینہ دوبارہ اپنی جگہ بحال ہوگئی ہے،اسمبلی تحلیل کرنا یا نہ کرنا ایک سیاسی فیصلہ ہے،جب اپوزیشن کے مطلوبہ ووٹ نہیں تھے تو انہوں نے عدم اعتماد واپس لی

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

     پنجاب میں سال 2022 کے دوران سیاسی کشیدگی عروج پر رہی،

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

    عدم اعتماد، پرویز الہیٰ کیوں کامیاب ہوا؟ نواز شریف برہم

  • میں پنجاب حکومت واپس لے کر ہی واپس اسلام آباد جاؤں گا،رانا ثناء اللہ

    میں پنجاب حکومت واپس لے کر ہی واپس اسلام آباد جاؤں گا،رانا ثناء اللہ

    گاڑی پر جوتا پھینکے جانے پر رانا ثناء اللہ کا بھی ردعمل آ گیا

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی کو 20، 22 دن ملے تھے انہوں نے روزانہ اربوں روپے کی کرپشن کی ان کی ساری توجہ ماسٹر پلان کی منظوری پر رہی

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ معزز عدالت نے پرویز الہی کو ریلیف دیا جو پنجاب کی عوام کو بہت مہنگا پڑا ہماری عدالت سے استدعا ہے کہ اس کیس کا جلد فیصلہ دے تاکہ اقلیتی حکومت عوام پر مسلط نہ رہے عمران خان ملکی سیاست میں ایک ناسور ہے جس نے لوگوں کو بدتمیزی سکھائی مجھے افسوس ہے کی میری گاڑی پر جوتا مارا گیا جسے ہمارے کارکنوں نے خوب مارا ،لیکن وہ بیچارہ تو مظلوم اور گمراہ ہوا ہوا تھا ضرورت اس بات کی ہے کہ اس فتنہ کا خاتمہ کیا جائے ،پرویز الہی کے پاس 186 اراکین نہیں ہیں اور وہ کسی صورت اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکتے ہمارے پاس 179 اراکین ہیں اور رن آف الیکشن میں ہم کامیاب ہو سکتے ہیں تحریک انصاف کے اراکین ہمارے ساتھ آنا چاہتے ہیں لیکن سپریم کورٹ کا فیصلہ ان کے آڑے ہے،اب وہ اعتماد کا ووٹ نہ دے کر اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ سلمان شہباز کی جہانگیر ترین سے پہلی ملاقات نہیں ہے۔ وہ پہلے بھی ایسی ملاقاتیں کرتے رہے ہیں حمزہ شہباز اپنی والدہ کی عیادت کے لئے بیرون ملک میں مقیم ہیں ،

    تحریک انصاف کا پنجاب اسمبلی سے بھی استعفوں پرغور

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہائوس میں جانے سے کسی کو بھی اندر جانےسے روکا جا سکتا،

    گیٹ پر سکیورٹی اسٹاف اور اسمبلی ارکان کے درمیان دھکم پیل ہوئی

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

     پنجاب میں سال 2022 کے دوران سیاسی کشیدگی عروج پر رہی،

    دوسری جانب لیگی رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک قانونی بحث اس میں علی ظفر میں کوئی قانونی ارگیمنٹ نہیں گورنر کی اتھارٹی ہے کہ وزیراعلی کو اعتماد کے ووٹ کا کہے اعتماد کا ووٹ لینے ہوگا,جب گورنر نے کہہ دیا ہے گورنر کو ایوان میں غلط ثابت کریں ،186 ممبران کی حمایت لے گورنر کو غلط ثابت کریں ووٹ لازمی لینے ہوں گے, وزیراعلی مزید نہیں بھاگ سکتے اربوں روپے کی کرپشن پرویز الٰہی اور مونس الہی نے کی ،کسی کو مہنگائی کی کوئی فکر نہیں علی ظفر نے تاریخ لینے کی کوشش کی مگر استدعا منظور نہیں ہوئی،ای سی ایل میں پرویز الٰہی کا نام ڈالنے کی تجویز زیر غور ہے ووٹ نہ لینے پر قانون اور آئین میں کوئی گنجائش نہیں اسوقت پنجاب کا کوئی سی ایم نہیں ہے انکو بھی پتہ ہے کہ ووٹ نہیں ہے 17 دن میں لوٹ مار کا بازار گرم کیا گیا،21 21 بل ایک دن میں پیش کیے گئے پنجاب کی عوام بھوک سے بلک رہی ہے مونس الہی باہر پیسہ جمع کروانے گیا ہے ہماری عدالت سے درخواست ہے کہ فیصلہ آج کے دن ہی ہو،عدالتی وزیر اعلی آج نہیں رہے گا،

  • عثمان بزدار کے مقدمہ کی سماعت،12جنوری کوسنایا جائیگا فیصلہ

    عثمان بزدار کے مقدمہ کی سماعت،12جنوری کوسنایا جائیگا فیصلہ

    ڈیرہ غازیخان ،خصوصی عدالت میں عثمان بزدار کے مقدمہ کی سماعت،12جنوری کو فیصلہ سنایا جائے گا

    ڈیرہ غازیخان کی خصوصی عدالت میں مقدمہ نمبر 05/22 اور 06/22 کی سماعت ہوئی ،اینٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان نے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار اوراس کے بھائیوں کے خلاف جعلسازی کے الزامات کے تحت مقدمات درج کیے تھے کہ سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور اس کے بھائیوں پر جعلسازی سے سرکاری زمین الاٹ کرانے کا الزام ہے ،اینٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان نے چوہدری پرویز الٰہی کی حکومت آنے پر مقدمات کی اخراج رپورٹ مرتب کرلی ۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد جج خصوصی عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ،

    مقدمات کے اخراج بارے فیصلہ بارہ جنوری کو سنایا جائیگا ،خصوصی عدالت اخراج رپورٹ سے اتفاق یا اخراج رپورٹ رد کیے جانے کے بارے فیصلہ سنائے گی ۔

    عثمان بزدار کے آبائی علاقے کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

    عمران خان نے 258 کنال اپنی اہلیہ بشری بی بی کے نام کروائی جبکہ 240 کنال اپنی اہلیہ کی دوست فرح گوگی کے نام کروائی

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں طلبی،ترجمان پنجاب حکومت کا موقف آ گیا

    حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

    قبل ازیں سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو نیب سے ریلیف مل گیا، نیب نے دونوں انکوائریاں بند کرنے کی سفارش کر دی ،نیب لاہور کے نوٹ میں کہا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد عثمان بزدار کیخلاف انکوائری جاری نہیں رکھ سکتے،عثمان بزدار کیخلاف ناکافی شواہد ہیں، انکوائری بند کر دی جائے،ریجنل بورڈ میٹنگ میں سردار عثمان بزدار کیخلاف دونوں انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دے دی گئی ریجنل بورڈ میٹنگ میں حتمی منظوری چیرمین نیب سے لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا عثمان بزدار کیخلاف نیب میں شراب لائسنس اور آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری کی جارہی تھی،نیب لاہور نے نیب ترمیمی آرڈیننس سے قبل عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا، سردار عثمان بزدار آخری بلاوے پر پیش نہ ہوئے اور بعد ازاں قبل از گرفتاری ضمانت لے لی،

  • بلال وڑائچ تحریک انصاف میں شامل

    بلال وڑائچ تحریک انصاف میں شامل

    چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے پنجاب اسمبلی کے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے ایم پی اے بلال وڑائچ کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں بلال وڑائچ کی جانب سے تحریک انصاف کے وژن کی تائید اور وزیراعلی چوہدری پرویز الہی کو ووٹ دینے کا اعلان کیا گیا،ملاقات میں مرکزی سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چوہدری اور سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال سمیت دیگر رہنماوں بھی شریک تھے، تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ آج زمان پارک میں پنجاب اسمبلی کے آزاد ممبر بلال وڑائچ نے چئیرمین عمران خان سے ملاقات کی،بلال وڑائچ چوہدری پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ بھی دیں گے، آزاد ایم پی اے بلال وڑائچ اس سے قبل حمزہ شہباز کے کیمپ میں موجود تھے اور انکو ووٹ دیا تھا، بلال وڑائچ نے عمران خان سےملاقات کے بعد تحریک انصاف کے وژن پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا وڑائچ فیملی بہت جلد تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر رہی ہے، بلال وڑائچ کے آنے سے پنجاب اسمبلی میں ہمارے مزید 1 ووٹ کا اضافہ ہو گیا ہے

    اس موقع پر آزاد ممبر صوبائی اسمبلی بلال وڑائچ نے تحریک انصاف کے نظریے پر عمل پیرا ہونے کا عزم بھی کیا،اور کہا کہ میرے لئے خوش آئند بات ہے کہ تحریک انصاف میں شامل ہو رہا ہوں،انشااللہ عمران خان کے وژن کے مطابق سیاست کریں گے،تحریک انصاف کے نظریے کو اپناتے ہوئے وزیر اعلیٰ پرویز الہی کو ہی ووٹ دوں گا،تحریک انصاف کی تمام قیادت کا خوش آمدید کہنے پر تہہ دل سے شکر گزار ہوں

    اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

     ارشد شریف کا لیپ ٹاپ ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی کے پاس ہے

    ارشد شریف قتل کیس، رپورٹ میں ایسا کیا ہے جو سپریم کورٹ میں جمع نہیں کرائی جا رہی؟ سپریم کورٹ

  • اینٹی سموگ مہم،لاہورمیں 4 کروڑ 32 لاکھ، دیگر اضلاع میں 3 کروڑ41 لاکھ روپے جرمانہ

    اینٹی سموگ مہم،لاہورمیں 4 کروڑ 32 لاکھ، دیگر اضلاع میں 3 کروڑ41 لاکھ روپے جرمانہ

    اینٹی سموگ مہم،لاہور میں 4 کروڑ 32 لاکھ، دیگر اضلاع میں 3 کروڑ 41 لاکھ روپے جرمانہ
    وزیر تحفظ ماحول پنجاب محمد بشارت راجہ کو محکمے کی طرف سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ اینٹی سموگ سگواڈز نے لاہور میں اگست سے جنوری تک 1136 اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں 1980انسپکشنز کیں۔

    لاہور میں 679 اور دیگر اضلاع میں 775 کارخانے سیل کئے گئے جبکہ لاہور میں 4 کروڑ 32 لاکھ، دیگر اضلاع میں 3 کروڑ 41 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحول (ای پی ڈی) عثمان علی خان نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحول (ای پی اے) سکندر ذیشان بھی موجود تھے۔ سیکرٹری ماحولیات نے بتایا کہ سموگ پھیلانے پر لاہور میں 9 اور دیگر اضلاع میں 167 ایف آئی آرز درج ہوئیں۔ پنجاب بھر میں فصلی باقیات جلانے پر اکتوبر سے جنوری تک 1768 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا۔ کوڑا جلانے پر لاہور میں اکتوبر تا دسمبر 375 چالان اور 50 مقدمات درج کئے گئے۔ اسی طرح فصلی باقیات جلانے پر 2 کروڑ 20 لاکھ جبکہ کوڑا جلانے پر 10 لاکھ 71 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اینٹی سموگ مہم کے دوران دھواں پھیلانے پر ستمبر سے دسمبر 11853 گاڑیوں کا چالان کیا گیا، 2230 گاڑیاں بند کی گئیں جبکہ ایک کروڑ 76 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔

    وزیر تحفظ ماحول پنجاب محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کے 6 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں اینوائرنمنٹل کمپلیکس بنانے کی منظوری دی گئی جو لاہور، راولپنڈی، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، بہولپور اور فیصل آباد میں تعمیر کئے جائیں گے۔ انہوں نے سیکرٹری ای پی ڈی کو منصوبے پر جلد کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔ محمد بشارت راجہ نے کہا کہ لاہور میں 2500 ملین روپے کی لاگت سے ای پی ڈی کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ گرین بلڈنگ بنائی جائے گی۔ اس کے علاوہ صنعتی شہر شیخوپورہ اور فیصل آباد میں انڈسٹریل اینوائرنمنٹل مانیٹرنگ سنٹر بنائیں گے۔ اس موقع پر سیکرٹری ای پی ڈی عثمان علی خان نے بتایا کہ اس وقت پنجاب میں 8 جاری اور 17 نئی ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے۔ 25 ماحولیاتی سکیموں پر 12861 ملین روپے لاگت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اٹھاوریں آئینی ترمیم کے تحت محکمہ تحفظ ماحول کا نیا نام تحفظ ماحول و ماحولیاتی تبدیلی رکھا جا رہا ہے۔

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

    سموگ سے بچاؤ،چار ماہ میں 1730 مقدمے درج، نوکروڑ جرمانہ

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

  • بلوچ لیوی کے سروس رولز میں ترمیم، پیرول پر رہائی کیلئے جیلوں میں سروے کا فیصلہ

    بلوچ لیوی کے سروس رولز میں ترمیم، پیرول پر رہائی کیلئے جیلوں میں سروے کا فیصلہ

    پنجاب کابینہ کی امور قانون سازی کمیٹی نے بارڈر ملٹری پولیس (بی ایم پی)، بلوچ لیوی کے سروس رولز میں ترمیم، صوبائی پیرول بورڈ کی ازسرِنو تشکیل اور وائلڈ لائف کی مختلف اقسام کے شیڈول تبدیل کرنے سمیت متعدد فیصلوں کی منظوری دی ہے۔

    کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر پارلیمانی امور، تحفظ ماحول و کوآپریٹوز محمد بشارت راجہ نے کی۔ وزیر قانون خرم شہزاد ورک، سیکرٹری قانون اختر جاوید، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن احمد رضا سرور اور سیکرٹری فاریسٹ، وائلڈ لائف و فشریز شاہد زمان بھی موجود تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیوی ڈی جی خان کے سروس رولز میں ترمیم کر کے دیگر محکموں کی طرح سپرنٹنڈنٹ کو 17 واں، اسسٹنٹ کو 16 واں اور سٹینوگرافر کو 14 واں سکیل دیا جائے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے کابینہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ گزشتہ سال پیرول پر رہائی کے لئے 400 افراد نے درخواستیں دائر کی تھیں تاہم عرصہ قید اور اچھے طرزعمل کی بنا پر صوبائی پیرول بورڈ نے 80 قیدیوں کی رہائی کی درخواست پر غور کر کے 34 قیدیوں کی رہائی کی سفارش کی۔

    چیئرمین کمیٹی محمد بشارت راجہ نے صوبائی پیرول بورڈ کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی 43 جیلوں میں دوبارہ پیرول سروے کرایا جائے۔ مقررہ حد تک سزا کاٹنے اور اچھے کنڈکٹ والوں کو پیرول پر رہائی ملنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر نہیں ملنا چاہیئے کہ صرف بااثر افراد کو پیرول پر رہائی ملتی ہے بلکہ اس قانونی سہولت سے خطرناک جرائم کے مرتکب افراد کے علاوہ سب کو فائدہ پہنچنا چاہیئے تاکہ جیلوں پر بوجھ کم کیا جاسکے۔ کمیٹی نے صوبائی پیرول بورڈ کو متحرک کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ اجلاس میں چنکارہ، ہرن، نیل گائے اور اڑیال کو پہلے شیڈول میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ جنگلی سؤر کو شکار کے فورتھ شیڈول سے پہلے شیڈول، 29 پرندوں کو تھرڈ شیڈول میں ڈالنے اور کار پرمٹ کے اجرا کی فیس میں تبدیلی کی بھی منظوری دی۔

     

    واضح رہے کہ فرسٹ شیڈول میں وہ جنگلی حیات شامل ہے جس کا گورنمنٹ نوٹیفیکیشن کے بعد سارا سال شکار کیا جا سکتا ہے۔ سیکنڈ شیڈول میں ٹرافی ہنٹنگ والے جانور شامل ہوتے ہیں، تھرڈ شیڈول ایسے پروٹیکٹڈ برڈز پر مشتمل ہوتا ہے جن کا شکار منع ہے جبکہ فورتھ شیڈول میں ایسے جانور شامل ہوتے ہیں جنہیں کسی قسم کا تحفظ حاصل نہیں۔ اجلاس میں وائلڈ لائف کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ ایکٹ میں ترمیم، اری گیٹڈ فاریسٹ اینڈ ایکو ٹورازم بل اور ایکواکلچر ڈویلپمنٹ کارپوریشن بل اور نئے قائم ہونے والے خان پور کیڈٹ کالج، رحیم یار خان کو فعال کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

    جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

    جیلوں میں قید خواتین کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے سفارشات پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    محبت کا ڈرامہ رچا کر لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

    جعلی قیدی بن کر جیل میں 3 سال گزارنے والا قیدی عدالت میں پیش

  • محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کی منظور شدہ خالی آسامیوں پر بھرتی کا اعلان

    محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کی منظور شدہ خالی آسامیوں پر بھرتی کا اعلان

    وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے یونائیٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ کے کنٹری نمائندہ ڈاکٹر لوئے شبانا کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں پاپولیشن ویلفیئر خصوصاً فیملی پلاننگ کیلئے باہمی اشتراک کو مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا گیا، وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کی منظور شدہ خالی آسامیوں پر بھرتی کا اعلان بھی کر دیا، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کو مکمل سپورٹ کریں گے۔ مربوط اور مشترکہ کاوشوں کے ذریعے ہی فیملی پلاننگ کے اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں دیہات کے ساتھ شہروں کے پسماندہ علاقوں میں بھی فیملی پلاننگ کی اہمیت سے روشناس کرایا جائے گا۔ فیملی ہیلتھ کلینکس اور فلاحی مراکز کو مزید فعال کیا جائے گا۔ فیملی پلاننگ کے اقدامات کی تحصیل اور ضلع کی سطح پر باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی پنجاب حکومت نے فیملی پلاننگ اختیار کرنے والے خاندانوں کو خصوصی پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے خصوصی پیکیج پنجاب احساس پروگرام کے تحت دیا جائے گا۔آبادی کے ساتھ تیزی سے بڑھتے مسائل کرہ ارض پر انسانی بقاء کے لئے خطرہ ہیں۔ آبادی میں بے ہنگم اضافہ صحت، تعلیم اور روزگارکے مسائل کو ترویج دیتا ہے آبادی سے متعلقہ مسائل پر قابو پانے کے لئے حکومتی کاوشوں کے ساتھ عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔ آبادی پر قابو پا کر عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ سماج میں بہبود آبادی کا شعور بیدار کرنا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔

    ڈاکٹر لوئے شبانا کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت پاپولیشن ویلفیئر کیلئے مثالی اقدامات کر رہی ہے۔ہمیں خوشی ہے کہ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے پاپولیشن ویلفیئر کیلئے پروگرامز کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں پاپولیشن ویلفیئر کے حوالے سے پنجاب حکومت کے ساتھ قریبی اشتراک سے مزید کام جاری رکھیں گے۔ چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل، سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر سلمان اعجاز، سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد، ڈی جی پاپولیشن ویلفیئر ثمن رائے، پروگرام اینڈ ٹیکنیکل سپیشلسٹ شعیب احمد شہزاد، ٹیکنیکل سپیشلسٹ جینڈرثانیہ درانی ا ور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

    نور مقدم کیس، شاطر دماغ چل گیا،بڑی پلاننگ ہو گی

    پارلیمنٹ ہاؤس میں جلد سے جلد بیوٹی پارلر قائم کرنے کی ہدایت