قصور فوڈ اتھارٹی اپنے آفس میں بیٹھے سب اچھا کی رپورٹ بنانے میں مصروف جبکہ قریبی دیہات میں غیر معیاری چیزوں کی فروخت اور سموسوں پکوڑوں کی دوکانوں پر مرغیوں کا گوشت ذبح کیا جا رہا ہے،گوشت اور پکوڑے کھانے والے دیہاتی معدے کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے،فوڈ اتھارٹی کا کوئی ملازم قریبی دیہاتوں کے چکر تک نہیں لگاتا،بس آفس میں بیٹھ کر سب اچھا کی رپورٹ بنانے میں مصروف
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں سعد میں سموسے اور پکورے بیچنے والے کی دوکان پر مرغی کا گوشت فروخت کیا جا رہا ہے،جس کی وجہ سے علاقے کے لوگ معدے کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں،گندے تیل کی وجہ سے مرغی کا گوشت اور مرغی کی غلاظت کی وجہ سے سموسے پکوڑے کھانے والے بیمار دیہاتیوں نے دوکاندار کو کئی دفعہ سمجھایا مگر وہ اپنے اس کام سے باز نہیں آیا محکمہ فوڈ والوں نے اپنی آنکھوں پر پٹیاں باندھ رکھی ہیں اور لوگوں کو من مانیاں کرنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے،اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لیکر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے
Tag: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مہم

فوڈ اتھارٹی کے مطابق سب اچھا ہے

بہتر غذائیں اپنائیں، آنکھوں کی بینائی بہتر بنائیں .پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عوامی صحت پر مشورے
لاہور:انسانی صحت کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حفاظتی اقدامات اٹھانے شروع کردیئے.اس سلسلے میںپنجاب فوڈ اتھارٹی اور رحمت ہسپتال کے زیر اہتمام آنکھوں کی بینائی بہتر کرنے میں غذاکے کردار پر آگاہی کیمپ کا انعقادکیا گیا۔آنکھوں کی مختلف بیماریوں کا شکار مریضوں کو تفصیلی غذائی چارٹس،کتابچے اور ہدایت نامے مفت دیے گئے۔30ماہر غذائیات پر مشتمل ٹیم نے کیمپ میں 700سے زائد افراد کو تفصیلی معائنے کے ساتھ ساتھ بہتر غذا کے استعمال کے استعمال پر براہ راست آگاہی بھی دی
پنجاب فوڈ اتھارٹی رحمت ہسپتال کے زیر اہتمام آگاہی کیمپ کا انعقادکیا گیا۔کیمپ میں آنکھوں کی بینائی بہتر کرنے میں غذاکے کردار پرمریضوں کو فری معلومات فراہم کی گئی۔اس کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی مختلف بیماریوں کا شکار مریضوں کو تفصیلی غذائی چارٹس،کتابچے اور ہدایت نامے مفت دیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان، ایڈمنسٹریٹررحمت ہسپتال کرنل معین رؤف اورصدر ہسپتال کمیٹی جسٹس عامر رضا نے کیمپ کا دورہ کیا اور مریضوں سے بات چیت کی۔
ماہرِغذائیات کے مطابق سبزیوں اور پھلوں میں موجود وٹامن اے آنکھوں کے پٹھوں کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔آج کل فاسٹ فوڈ کی زیادتی،سبزیوں اورپھلوں کا کم استعمال نوجوانوں میں بینائی کے مسائل کو بڑھا رہا ہے۔ایڈمنسٹریٹر رحمت ہسپتال کرنل معین رؤف کا کہنا تھا کہ آگاہی کیمپس کے انعقاد سے لوگوں میں غذائیت سے بھرپور خوراک کے چناؤ کا شعور پیدا ہو رہا ہے۔کسی بھی مر ض میں مبتلا افراد کے لیے ادویات سے زیادہ بہتر اور صاف خوراک کا استعمال نہایت ضروری ہے۔
جسٹس عامر رضاکا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑھتے ہوئے امراض پر قابو پانے کے لیے لوگوں میں علاج بالغذا کی آگاہی پیدا کرنے کا عمل قابل ستائش ہے۔اس موقع پر ڈجی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ عوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی کے ساتھ ایسے آگاہی کیمپس کے انعقاد سے بہترغذا کے استعمال کے حوالے سے راہنمائی بھی کر رہے ہیں۔خوراک کے بہتر استعمال بارے آگاہی سے ہی بڑھتے ہوئے امراض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭

