Baaghi TV

Tag: پنجاب پولیس

  • رحیم یار خان:ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والے کچے کے خطرناک ڈاکو نے سرنڈر کر دیا

    رحیم یار خان:ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والے کچے کے خطرناک ڈاکو نے سرنڈر کر دیا

    پنجاب پولیس رحیم یار خان کی کچہ آپریشن میں بڑی اور اہم پیشرفت، ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والے کچے کے سب سے خطرناک ڈاکو تنویر انڈھڑ نے ساتھی ڈاکو ظفری جبھیل سمیت سرنڈر کر دیا۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سرنڈر کرنے والا ڈاکو انڈھڑ گینگ کا سرغنہ ہے۔ ملتان موٹروے حملہ کیس، 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت سمیت سنگین نوعیت کے 45 مقدمات میں مطلوب تھا رحیم یار خان میں سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں کی کل تعداد 229 ہو گئی اب تک آپریشن میں 69 ڈاکو ہلاک، 97 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

    آئی جی پنجاب عبدالکریم کی کچہ کریمنلز کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر رحیم یار خان پولیس کو شاباش دی،ڈی پی او رحیم یار خان عرفان سمو کا کہنا ہے کہ
    خود کو قانون کے سامنے پیش کرنے والے ڈاکوؤں کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کر کے عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔

    میں نے جواب دینا ہوتا تو جہاز کی خریداری کو درست قرار دیتا،اسپیکر پنجاب اسمبلی

    فضا علی کا ڈاکٹر نبیحہ کیساتھ پروگرام اسکرپٹڈ نکلا؟سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا

    بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی : زمبابوے کیخلاف میچ میں ’خاص اسپرے‘ کیا جائے گا،بھارتی اخبار

  • انسداد پتنگ بازی ایکٹ کے تحت کریک ڈاؤن ، 153 افراد گرفتار

    انسداد پتنگ بازی ایکٹ کے تحت کریک ڈاؤن ، 153 افراد گرفتار

    لاہور: پنجاب پولیس کی جانب سے انسدادِ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر میں 141 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 153 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، کارر وائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 22 ہزار 753 غیر منظور شدہ پتنگیں اور 570 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں لاہور میں غیر قانونی پتنگوں کے کاروبار میں ملوث 81 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 2807 پتنگیں برآمد ہوئیں۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال صوبے میں دھاتی ڈور اور پتنگوں کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث 4171 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے گرفتار افراد سے اب تک 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد پتنگیں اور 7985 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں،پتنگ بازوں، مینوفیکچررز اور پتنگیں فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز اور بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے پتنگ بازی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

  • پنجاب پولیس: اصلاحات، قیادت اور تسلسل کی امید، تجزیہ : شہزاد قریشی

    پنجاب پولیس: اصلاحات، قیادت اور تسلسل کی امید، تجزیہ : شہزاد قریشی

    پنجاب پولیس ایک ایسا ادارہ ہے جس پر عوامی تحفظ، ریاستی رِٹ اور قانون کی عمل داری کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے گزشتہ چند برسوں میں اس ادارے میں جو مثبت تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں، ان کے پس منظر میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

    ڈاکٹر عثمان انور کے دورِ قیادت میں پولیس اصلاحات محض کاغذی دعوؤں تک محدود نہیں رہیں بلکہ عملی سطح پر ان کے اثرات نمایاں ہوئے۔ صوبے بھر میں نئے تھانوں کا قیام، پرانے تھانوں کی مرمت اور انہیں عوام دوست، صاف ستھرا اور باوقار ماحول فراہم کرنا ایک ایسا قدم تھا جس نے پولیس کے مجموعی تاثر کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا، تھانہ کلچر میں بہتری دراصل عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم کرنے کی ایک سنجیدہ کوشش تھی۔

    تاہم، ان تمام اقدامات میں سب سے نمایاں اور قابلِ تحسین پہلو پولیس شہداء اور ان کے لواحقین کے لیے کیے گئے اقدامات ہیں شہداء کی فیملیز کی مالی معاونت، فلاح و بہبود اور عزتِ نفس کے تحفظ کے لیے کیے گئے فیصلے اس بات کا ثبوت ہیں کہ ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کو محض ایک ادارہ نہیں بلکہ ایک خاندان سمجھ کر لیڈ کیا۔ اسی طرح پنجاب پولیس کے ماتحت عملے کی ترقیوں اور کیریئر اسٹرکچر میں بہتری نے فورس کے مورال کو بلند کیا۔

    ریاستی رِٹ کے استحکام اور حکومتِ پنجاب کی عمل داری کو مضبوط بنانے میں بھی پولیس کے کردار کو مؤثر بنانے کی کوششیں کی گئیں۔ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کو زمینی حقائق میں بدلنے میں ڈاکٹر عثمان انور نے ایک کلیدی کردار ادا کیا اسی تسلسل میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا کردار بھی غیر معمولی رہا۔

    ڈی جی سیف سٹی احسن یونس کی قیادت میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پورے پنجاب کو ایک کنٹرول روم سے مانیٹر کرنے کا نظام قائم ہونا ایک انقلابی قدم تھا۔ سیف سٹی کیمروں، ڈیٹا اینالیسس اور فوری رسپانس میکانزم نے نہ صرف جرائم کی روک تھام میں مدد دی بلکہ پولیسنگ کو جدید خطوط پر استوار کیا۔ اس ضمن میں ڈی جی سیف احسن یونس کا کردار بھی قابلِ قدر رہا، جنہوں نے اس نظام کو مؤثر طریقے سے آگے بڑھایا۔

    یہ ایک حقیقت ہے کہ کوئی بھی انسان غلطیوں سے مبرا نہیں ہوتا۔ ممکن ہے تین سالہ دور میں بعض فیصلے تنقید کی زد میں آئے ہوں، لیکن مجموعی طور پر کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں پنجاب پولیس نے بہتری کی سمت میں واضح پیش رفت کی، اب جبکہ پنجاب پولیس کو نئی قیادت میسر ہے، امید کی جانی چاہیے کہ اصلاحات کا یہ سفر رکے گا نہیں بلکہ مزید مضبوط ہوگا، پولیس شہداء، فورس کے جوانوں اور عوام کے اعتماد کو مرکز میں رکھ کر اگر یہی سمت برقرار رہی تو پنجاب پولیس واقعی ایک جدید، باوقار اور عوام دوست ادارے کے طور پر اپنی شناخت مزید مستحکم کر سکے گی۔

  • بسنت فیسٹیول: آئی جی پنجاب پولیس کا ضابطۂ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کا حکم

    بسنت فیسٹیول: آئی جی پنجاب پولیس کا ضابطۂ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کا حکم

    لاہور :انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس راؤ عبدالکریم نے بسنت کے محفوظ اور پُرامن انعقاد کے لیے ضابطۂ اخلاق کی سختی سے پابندی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ صرف رجسٹرڈ پتنگ فروشوں کو ہی منظور شدہ پتنگیں اور ڈور فروخت کرنے کی اجازت ہوگی، جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے لاہور پولیس کو ہدایت کی کہ پتنگوں اور ڈور کی خرید و فروخت، نیز بسنت سے متعلق حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

    راؤ عبدالکریم نے واضح کیا کہ بسنت کے موقع پر ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، فحاشی اور غیر اخلاقی رویوں پر قانون فوری حرکت میں آئے گاصوبہ بھر میں انسدادِ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے، جبکہ لاہور میں بھی سخت حکومتی شرائط اور قوانین کے تحت صرف مخصو ص دنوں میں ہی بسنت منانے کی اجازت دی گئی ہے۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسدادِ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 150 مقدمات درج کیے گئے اور 157 ملزمان کو گرفتار کیا گیا کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 39 ہزار 667 غیر منظور شدہ پتنگیں اور 248 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں غیر قانونی پتنگوں اور ڈوروں کے کاروبار میں ملوث 67 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 7 ہزار سے زائد پتنگیں اور 41 ڈور چرخیاں برآمد ہوئیں،رواں سال صوبہ بھر میں دھاتی ڈور اور غیر قانونی پتنگوں کے کاروبار میں ملوث 3 ہزار 998 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ ان کے قبضے سے 3 لاکھ 25 ہزار سے زائد پتنگیں اور 7 ہزار 374 ڈور چرخیاں برآمد کی گئی ہیں۔

  • راؤ عبدالکریم کا آئی جی پنجاب کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

    راؤ عبدالکریم کا آئی جی پنجاب کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

    انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کر دیا گیا جب کہ ان کی جگہ راؤ عبدالکریم کو تعینات کردیا گیا،راؤ عبدالکریم کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے 24 ویں کامن سے ہے۔

    رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے راؤ عبدالکریم کی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے عہدے پر تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا، راؤ عبدالکریم کا شمار انتہائی پروفیشنل، منجھے ہوئے اور تجربہ کار بہترین افسران میں ہوتا ہے، راؤ عبدالکریم ان دنوں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

    راؤ عبدالکریم نے 1996 میں بطور اے ایس پی پولیس سروس پاکستان جوائن کی، راؤ عبدالکریم نے اے ایس پی یو ٹی سکھر، ایس ڈی پی او سکھر سٹی، لطیف آباد حیدر آباد، چنیوٹ کے عہدوں پر فرائض سر انجام دیے،راؤ عبدالکریم نے بطور ایس پی گوجرانوالا، لاہور اور شیخوپورہ خدمات انجام دیں، راؤ عبدالکریم بطور ڈی پی او میانوالی، قصور اور جھنگ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں راؤ عبدالکریم بطور ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی، کمانڈنٹ پی سی، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب، آر پی او گوجرانوالا، ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں، راؤ عبدالکریم کا تعلق نواب شاہ سے ہے۔

  • پنجاب پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی سے متعلق ایک اہم فیصلہ جاری

    پنجاب پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی سے متعلق ایک اہم فیصلہ جاری

    وفاقی آئینی عدالت نے پنجاب پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی سے متعلق ایک اہم فیصلہ جاری کردیا،عدالت نے 90 سال پرانے پولیس میڈیکل رولز پر نظرثانی کی ہدایت دے دی ہے۔

    سٹس علی باقر نجفی اور جسٹس محمد کریم خان آغا پر مشتمل وفاقی آئینی عدالت کے دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ،اور دوران سماعت فرحان کی جانب سے دائر کردہ پٹیشن پر سماعت کے بعد تحریری حکمنامہ جاری کیا،وفاقی آئینی عدالت نے کہا کہ پولیس رولز 1934 کے تحت بھرتی کے وقت طبی معائنہ سخت ہونا ضروری ہے، تاہم جدید طبی سائنس اور ٹیکنالوجی کی روشنی میں بالخصوص بینائی سے متعلق قوانین میں ترمیم کی اشد ضرورت ہے۔

    وفاقی آئینی عدالت نے ہوم سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو امیدوار کی بینائی کا دوبارہ معائنہ معذور افراد کے اسسمنٹ بورڈ سے کرانے کی ہدایت دی اور ساتھ ہی یہ تجویز بھی دی کہ امیدوار کو معذوری کوٹے یا دفتری نوعیت کے کام کے لیے ایڈجسٹ کرنے پر غور کیا جائے- پولیس جیسے حساس اور مسلح ادارے میں خدمات انجام دینے کے لئے سخت طبی معیار ناگزیر ہیں درخواست گزار کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ بعض حاضر سروس پولیس اہلکار جسمانی معذوری کے باوجود دفتری فرائض انجام دے رہے ہیں اس لئے انہیں بھرتی کیا جائے، یہ دلیل درست نہیں-

    اسلام آباد یونائیٹڈ کا نیا ہیڈ کوچ کون؟

    عدالت نے کہا کہ پولیس فورس میں فیلڈ ڈیوٹی کے لیے طبی موزونیت اور فٹنس لازمی شرط ہے، تاہم اداروں کو انسانی ہمدردی اور جدید طبی معیار کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے عدالت نے بینائی کے معیار پر پورا نہ اترنے والے امیدوار کی اپیل خارج کرتے ہوئے فیصلے میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔

    فیصلے میں عدالت نے پولیس کانسٹیبل کے طور پر تقرری سے انکار کو قانونی قرار دیا لیکن معذور کوٹہ کے تحت درخواست گزار کے کیس پر قانون کے مطابق غور کرنے کا راستہ کھلا چھوڑ دیاعدالت نے سابقہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ معذوری کسی امیدوار کو ملازمت سے مکمل محروم نہیں کر سکتی بشرطیکہ متعلقہ قانون اور ضوابط کے تحت امیدوار اہل ہو۔

    وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا

    واضح رہے کہ محمد فرحان نے ضلع اٹک میں پنجاب پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی کے لئے اوپن میرٹ پر درخواست دی تھی ابتدائی طور پر وہ بھرتی بورڈ کی جانب سے عارضی طور پر منتخب امیدواروں میں شامل تھے تاہم طبی معائنے کے دوران ان کی ایک آنکھ کی بینائی مقررہ معیار سے کم پائی گئی، بعد ازاں ڈی ایچ کیو ہسپتال اٹک اور ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے ماہر امراضِ چشم نے متفقہ طور پر انہیں طبی طور پر نااہل قرار دے دیا۔

  • لاہور:  پنجاب پولیس آرڈر 2002ء میں اہم ترمیم

    لاہور: پنجاب پولیس آرڈر 2002ء میں اہم ترمیم

    لاہور میں پنجاب پولیس آرڈر 2002ء میں اہم ترمیم کر دی گئی ہے جس کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے منظوری دے دی ہے۔

    ترمیمی قانون کے تحت فسادات اور پرتشدد ہجوم میں ملوث افراد کے لیے سخت سزاؤں کا تعین کیا گیا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو مؤثراندازمیں کنٹر ول کیا جا سکے،فسادات میں ملوث افراد کودس سال تک قید اورپانچ لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا دی جا سکے گی، اس کے علاوہ پرتشدد ہجوم کے رو یے کو قابلِ دست اندازی پولیس جرم قرار دے دیا گیا ہے اور ایسے مقدمات کو ناقابلِ ضمانت قراردیا گیا ہے، جس سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو فوری کار ر وائی کے اختیارات حاصل ہوں گے۔

    قانون میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ پرتشدد احتجاج سے متعلق درج ہونے والے مقدمات کا ٹرائل سیشن کورٹ میں کیا جائے گا تاکہ مقدمات کا جلد اور مؤثر فیصلہ ممکن بنایا جا سکےاس ترمیم کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ، سرکاری و نجی املاک کو نقصان سے بچانا اور امن عامہ کو یقینی بنانا ہے،نئے قانون پر عمل درآمد کے لیے متعلقہ اداروں کو فوری ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور صوبے بھر میں اس سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جائے گی۔

    پنجاب کا پہلا اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد لانچ کردیا گیا

    قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس آرڈرمیں کی گئی یہ ترمیم پولیس کے کردارکومزید مضبوط بنائے گی اور پرتشدد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی میں مددگارثابت ہوگی۔

    معروف بھارتی اداکار کی مودی حکومت پر شدید تنقید

  • پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا

    پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا

    پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے تونسہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سرحدی چیک پوسٹ پر بڑا دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا بارڈر پر خوارجی دہشتگردوں کا بڑا حملہ پسپا کردیا گیا ہے15 سے 20 خوارجی دہشتگردوں نے سرحدی حدود میں قائم پولیس چیک پوسٹ پر منظم حملہ کیا۔ خوارجی دہشتگرد چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم ہو کر چاروں اطراف سے چیک پوسٹ پر حملہ آور ہوئے۔

    دہشتگردوں نے حملے کے دوران راکٹ لانچرز اور بھاری اسلحہ کا بے دریغ استعمال کیا۔ پولیس اہلکاروں کے الرٹ رہنے کے باعث تھرمل امیج کیمروں سے دہشتگردوں کی بروقت نشاندہی کی گئی،پولیس نے مشین گنز اور مارٹر گنز سے بھرپور فائرنگ کر کے فوری جوابی کارروائی کی،پولیس نے مشین گنز اور مارٹر گنز سے بھرپور فائرنگ کر کے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔

    ٹی20 ورلڈ کپ:بنگلا دیش کا کرکٹ ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان

    رمضان المبارک کی آمد: پی آئی اے کی سپلائی چین ڈیپارٹمنٹ نے ٹینڈر جاری کردیا

    حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، محسن نقوی

  • نیو ایئر نائٹ پر پنجاب پولیس ہائی الرٹ، سخت سیکیورٹی انتظامات

    نیو ایئر نائٹ پر پنجاب پولیس ہائی الرٹ، سخت سیکیورٹی انتظامات

    نیو ایئر نائٹ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے سال نو کی آمد پر صوبہ بھر میں 25 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔

    ترجمان پنجاب پولیس کیمطابق سیکیورٹی ڈیوٹی پر 419 انسپکٹرز، 1267 سب انسپکٹرز، 2189 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 1408 ہیڈ کانسٹیبلزاور16 ہزار 977 کانسٹیبلزودیگراہلکار تعینات کیے گئے ہیں، صرف لاہور میں 5 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکارمختلف مقامات پرفرائض انجام دیں گے۔

    سونے کی قیمت میں مزید کمی

    آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ صوبہ بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تمام سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ ملک دشمن اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائےنیو ایئر نائٹ پرون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اورہلڑبازی کی ہرگز اجاز ت نہیں ہو گی، خواتین اور شہریوں کو ہراساں کرنے والے عناصر کو فوری طور پرحراست میں لیا جائے گا۔

    ڈاکٹر عثمان انور نے ٹریفک کے مربوط انتظامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے، ڈولفن اسکواڈ، پیرو، ایلیٹ فورس اور پنجاب ہائی وے پٹرول کی ٹیمیں سڑکوں اور شاہراہوں پر گشت بڑھائیں گی،سی سی پی او لاہور، آر پی اوزاورڈی پی اوزکوامن و امان کی فضا برقراررکھنے کے لئے انتظامات کی خود نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن ریٹائر

    آئی جی پنجاب نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ یا کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر 15 پردیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

  • پبلک سروس کمیشن نے  پی کیڈٹ امتحان کے  حتمی نتائج کا اعلان کر دیا

    پبلک سروس کمیشن نے پی کیڈٹ امتحان کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا

    لاہور:ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پی کیڈٹ سکیم کے تحت ترقی پانے والے افسران کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    پنجاب پولیس کے امیدواروں نے پبلک سروس کمیشن کے پی کیڈٹ امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہےترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور ریجن میں 299 سیٹوں پر 297 امیدوار کامیاب ہوئے، شیخوپورہ ریجن میں 112 سیٹوں پر 111، ملتان ریجن میں 87 سیٹوں پر 87، ڈی جی خان ریجن میں 87 سیٹوں پر 86 اور ساہیوال ریجن میں 31 سیٹوں پر 31 افسران نے کامیابی حاصل کی۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے اے ایس آئی افسران کو مبارکباد دی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا کہا کہ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیابی کا یہ شاندار تناسب پنجاب پولیس کے ہونہار اور محنتی اہلکاروں کی قا بلیت اور لگن کا واضح ثبوت ہےاس کامیابی کے ذریعے پنجاب پولیس نہ صرف اپنے ادارے کے معیار کو بلند کر رہی ہے بلکہ عوام کی خدمت میں بھی مزید موثر کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    کرپشن الزامات :ملائیشین آرمی چیف کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا، تحقیقات شروع

    ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ کامیاب افسران میں لاہور کے 297، شیخوپورہ کے 111، ملتان کے 87، ڈی جی خان کے 86 اور ساہیوا ل کے 31 افسران شامل ہیں، جو اپنے ریجنز میں بہترین خدمات سرانجام دیں گے یہ کامیابی افسران کی محنت اور پبلک سروس کمیشن کے شفاف امتحانی عمل کا عکاس ہے۔

    محسن نقوی اور طلال چوہدری کاایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر کا دورہ