Baaghi TV

Tag: پنجاب پولیس

  • پنجاب پولیس کا کچے میں سرچ آپریشن، ڈاکوؤں کے 2 سہولت کارگرفتار

    پنجاب پولیس کا کچے میں سرچ آپریشن، ڈاکوؤں کے 2 سہولت کارگرفتار

    پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچہ کے علاقے پکا چانڈیہ، داعوالہ سے متصل ایریا میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران ڈاکووں کے 2 سہولت کار گرفتار کرکے ان کے ٹھکانے مسمار کر دئیے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ترجمان پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ ترجمان پولیس نے بتایا کہ رحیم یار خان پولیس آپریشن میں اے ایس پی صادق آباد کی نگرانی میں ایچ اوز کوٹسبزل، بھونگ، احمدپور لمہ سمیت ایلیٹ کمانڈوز ،پولیس کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے، ولیس کو بکتر بند ،بلٹ پروف گاڑیوں کی مدد حاصل ہے۔سرچ آپریشن ڈاکوؤں کی سہولت کاری میں ملوث مشکوک افراد کے خلاف انٹیلیجنس بنیادوں پر کیا جا رہا ہے، تمام علاقے کا گھیراؤ کرتے ہوئے خانہ تلاشی کر رہی ہے۔

    ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) نے کہا کہ پولیس عید کے ایام میں بھی شہریوں کی جان ومال کی حفاطت کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، کچہ میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنا رہے ہیں کریمنلز کے سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

    حماد اظہر نے پارٹی کے تمام عہدے چھوڑ دیے

    کراچی،حادثات میں دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

    عید کے باعث رش، موٹرویز کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری

    تاجروں کا عید سیزن مایوس کن رہا؛ خریداری کی شرح میں کمی

  • پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

    پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

    لاہور: پنجاب پولیس کی خاتون افسر ایس پی عائشہ بٹ نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایس پی عائشہ بٹ ایکسی لینس اِن پرفارمنس ایوارڈ 2025 کے لیےمنتخب ہوگئیں، عائشہ بٹ کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نےمنتخب کیا ستمبر میں گلاسگو اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی 62ویں سالانہ کانفر نس میں ایوارڈ دیا جائےگا،عائشہ بٹ ان دنوں سٹی ٹریفک افسر گوجرانوالا کےطور پرخدمات انجام دے رہی ہیں۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق یہ ایوارڈ ہر سال دنیا بھر سےکسی ایک خاتون پولیس افسر کوغیرمعمولی خدمات کےاعتراف میں دیا جاتا ہے،عائشہ بٹ کو پولیسنگ کےشعبےمیں شاندار کارکردگی اور خدمات کےاعتراف میں منتخب کیا گیا۔

    عامر خان کی سابقہ دونوں اہلیہ کی ایک ساتھ عید منانے کی تصاویر وائرل

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عائشہ بٹ کو محکمےکا نام روشن کرنےپر مبارکباد پیش کی اور کہا ان کی کامیابی تمام پولیس بالخصوص خواتین افسران کے لیےباعث فخرہے۔

    مہاتما گاندھی کی پڑپوتی نیلم بین پاریکھ چل بسیں

  • پنجاب پولیس کے 78 پولیس انسپکٹرز کو ترقی مل گئی

    پنجاب پولیس کے 78 پولیس انسپکٹرز کو ترقی مل گئی

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 78 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی.

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شہریوں کی بے لوث خدمت اور بے خوف حفاظت کریں، آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی ایس پی رینک کی سیٹوں کے لیے 200 سے زائد انسپکٹرز کے کیسز زیر غور آئے،میرٹ، قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 78 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی.

    ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز محمد عابد خان، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی سپیشل برانچ خرم شہزاد حیدر، رجسٹرار سی پی او حمیر احمد، محکمہ داخلہ، ریگولیشن سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔

    کراچی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کا احتجاج ، 15 مظاہرین گرفتار

    پیپلزپارٹی سندھ کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، شرجیل میمن

    سندھ میں 78 لاکھ بچے سکولوں سے باہر

    پاکستان نرسنگ کونسل انسانی سمگلنگ میں ملوث، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

    صحافی فرحان ملک کے دفترپر چھاپہ، کمپیوٹر اور یو ایس بی ضبط

  • پنجاب پولیس  پیپر لیس ورکنگ پر منتقل

    پنجاب پولیس پیپر لیس ورکنگ پر منتقل

    لاہور: پنجاب پولیس کو پیپر لیس ورکنگ پر منتقل کردیا گیا-

    باغی ٹی وی : پنجاب پولیس نے ای پولیسنگ و خط و کتابت کیلئے تمام اداروں و اضلاع کی پولیس فورس کو پیپر لیس ورکنگ پر منتقل کردیا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بھی تمام خط وکتابت پیپر لیس کرنے کا حکم دے دیا۔

    اے آئی جی ایڈمن اینڈ سیکیورٹی نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سے تمام ضلعی و یونٹس سے سی پی او خط وکتابت آن لائن کی جائے گی اور پولیس سربراہان آن لائن و پیپر لیس خط وکتابت کو یقینی بنائیں گے،اس مقصد کیلئے پنجاب پولیس کے تمام اداروں و اضلاع کے لاگ اِن بنا دئیے گئے ہیں اور متعلقہ سٹاف کو پیپر لیس ورکنگ کے حوالے سے تربیت بھی دے دی ہے۔

    ریاستی بینک کی نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کیے جانے سے متعلق خبروں کی تردید

    پولیس حکام کے مطابق پیپر لیس ورکنگ سے پرائیویسی اور سیکریسی مزید بہتر ہوگی اور سالانہ سٹیشنری کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگی، جس افسر کے نام پر ڈاک آئے گی صرف وہی اسے اوپن کرکے دیکھ سکے گا جس سے سیکریسی بھی بہتر ہوگی، آئی جی پنجاب نے متعلقہ حکام کو 15 روز کے بعد فزیکل ڈاک موصول کرنے سے منع کردیا ہے۔

    میری اجازت کے بغیر پارٹی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس شر کت نہیں کر سکتی،عمران خان

  • پنجاب پولیس نے دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا

    پنجاب پولیس نے دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا

    پنجاب پولیس نے خیبر پختونخوا کی سرحد پر دہشت گردوں کا ایک اور حملہ پسپا کر دیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان پولیس کے مطابق، سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشت گردوں نے بھاری اسلحے سے حملہ کیا، تاہم پولیس اہلکاروں نے بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں پسپائی پر مجبور کر دیا۔

    ترجمان کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ دوسرا جبکہ رواں ہفتے میں تیسرا بڑا حملہ تھا جسے ناکام بنایا گیا حملہ آوروں کی تعداد 20 سے 25 تھی اور وہ راکٹ لانچرز سمیت جدید اسلحے سے لیس تھے،تاہم، پولیس نے تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے دہشت گردوں کی بروقت نشاندہی کی اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے انہیں بھاری نقصان پہنچایا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور عوام کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

  • یو اے ای سے گرفتار 7 خطرناک اشتہاری ملزمان  پنجاب پولیس کے حوالے

    یو اے ای سے گرفتار 7 خطرناک اشتہاری ملزمان پنجاب پولیس کے حوالے

    گوجرانوالہ : متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) سے گرفتار 7 خطرناک اشتہاری ملزمان کو پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق گرفتار ملزمان دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور فراڈ کے مقدموں میں پنجاب پولیس کو مطلوب تھے،گرفتار ملزمان کی شناخت سفیان علی، عکاشہ اقبال، زوہیب شہزاد، عبدالطیف، محمد جلیل، محمد رمیز اشرف اور محمد عثمان کے نام سے ہوئی،گرفتار ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر کے لاہور ائیرپورٹ منتقل کیا گیا۔

    ملزمان گجرانوالہ، سیالکوٹ، رحیم یار خان، ڈی جی خان، راولپنڈی اور لاہور پولیس کو مطلوب تھے، ملزم سفیان علی کے خلاف تھانہ وزیر آباد سٹی سیالکوٹ میں سال 2022 میں مقدمہ درج ہوا، ملزم دہشت گردی اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا، گرفتار ملزم زوہیب شہزاد کے خلاف ڈکیتی کی دفعات کے تحت تھانہ سترہ، سیالکوٹ میں مقدمہ درج تھا، ملزم عبدالطیف قتل کے مقدمے میں تھانہ ائیرپورٹ، رحیم یار خان کو مطلوب تھا۔

    بابر اور رضوان کو مستقبل میں واپسی کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانی ہوگی،عاقب جاوید

    ملزم محمد جلیل گزشتہ 9 سال سے ڈکیتی کے مقدمے میں ڈی جی خان پولیس کو مطلوب تھا جبکہ ملزم محمد رمیز تھانہ صادق آباد، راو لپنڈی کو اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ ملزم عکاشہ اقبال اور محمد عثمان کے خلاف فراڈ کی دفعات کے تحت سیالکوٹ او ر لاہور میں مقدمے درج تھے،ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کئے تھےملزمان کو لاہور ائرپورٹ پر پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کار ی کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

    اب کے دور کے اداکار آسان راستوں کی طرف جاتے ہیں،توقیر ناصر

  • پرویز الہیٰ پر پنجاب میں 32 مقدمات درج، پولیس رپورٹ

    پرویز الہیٰ پر پنجاب میں 32 مقدمات درج، پولیس رپورٹ

    لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی کیسز کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی۔ پنجاب پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کروا دی گئی۔سرکاری وکیل کے مطابق پرویز الہی پر پنجاب بھر میں 32 مقدمات ہیں۔ عدالت نے کہا کہ رپورٹس اگئی ہیں یہ کیس اب داخل دفتر کیا جاتا ہے۔ چوہدری پرویز الہیٰ کے وکیل نے استدعا کی کہ مھجے کچھ وقت دیں میں رپورٹ کو دیکھنے کے بعد دلائل دینا چاہتا ہوں۔ رپورٹ میں کچھ متضاد حقائق بیان کیے گئے ہیں۔

    عدالت نے کیس کی سماعت 10 مارچ تک ملتوی کر دی۔ درخواست میں حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔وکیل کے موقف کے مطابق درخواست گزار سابق وزیر اعلی اور سیاسی رہنما ہیں۔ درخواست گزار کیخلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے گئے ہیں۔ حکومتی ادارے درج کیسز اور انکوائریوں کی تفصیلات نہیں دے رہے۔ کسی نامعلوم کیس میں گرفتار کئے جانے کا خدشہ ہے۔ عدالت تمام کیسز اور انکوائریز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔

    دوسری جانب اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں چوہدری پرویز الہیٰ سمیت دیگر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی۔جج کے ٹرانسفر کے باعث سماعت ڈیوٹی جج نے کی۔پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کا چالان اینٹی کرپشن نے جمع کروا رکھا ہے۔

    کراچی، چچا سے بھتہ مانگنے والا بھتیجا چار ساتھیوں سمیت گرفتار

    شریف اور پرویز الہی فیملی کےسابق وکیل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات

    سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور ، قیمت میں بڑا اضافہ

    حکومت سندھ کی منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی

  • پنجاب پختونخوا سرحد پر خوارجی دہشتگردوں کی 2 کارروائیاں ناکام

    پنجاب پختونخوا سرحد پر خوارجی دہشتگردوں کی 2 کارروائیاں ناکام

    ڈی جی خان: پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے خوارجی دہشت گردوں کے مختلف مقامات پر 2 حملے ناکام بنا دیئے، جس پر حملہ آور دہشتگرد فرار ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سرحدی علاقے مڑھا میں خوارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا اس دوران پنجاب پولیس ڈی جی خان، سی ٹی ڈی اور رینجرز کا پنجاب و خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے مڑھا میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    خوارجی دہشتگرد بھاری اسلحہ کے ساتھ پولیس ٹیموں پر حملہ آور ہوئے، جس پر پولیس ٹیموں نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں خوارجی دہشت گرد پہاڑوں میں فرار ہو گئے اسی دوران خوارجی دہشت گردوں کے ایک اور گروہ نے تھانہ وہوا کی سرحدی چوکی لکھانی پر اچانک حملہ کردیا، 15 سے 20 خوارجی دہشت گرد چیک پوسٹ لکھانی پر چاروں طرف سے حملہ آور ہوئے، جس پر تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے خوارجی دہشتگردوں کی نشاندہی کی گئی۔

    یورپ اور امریکہ ایک،ٹرمپ ڈرامہ چین کا راستہ روکنا؟تجزیہ:شہزاد قریشی

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق خوارجی دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینیڈ اور دیگر بھاری اسلحہ کا استعمال کیا جب کہ پولیس کے جانبازوں نے مشین اور مارٹر گنز سے فائرنگ کرکے فوری جوابی کارروائی کی، جس نے خوارجی دہشت گردوں کو پسپائی اور فرار ہو نے پر مجبور کر دیا موثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

    حکومت اب مزید بجلی نہیں خریدے گی ،اویس لغاری

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی کمانڈ آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے کی جب کہ ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کی زیر کمانڈ ایلیٹ فورس اور کیو آر ایف کی بیک اپ ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں، آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا بارڈر پر پولیس ٹیمیں اور تمام چیک پوسٹس پہلے سے ہائی الرٹ ہونے کے باعث حملہ ناکام بنایا گیا ہے انہوں نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے جوانوں کو شاباش بھی دی۔

    سائنسدانوں نے مریخ کی سرخ رنگت کا معمہ حل کرلیا

  • دلہن کے روپ میں شہریوں کو لوٹنے والا گینگ گرفتار

    دلہن کے روپ میں شہریوں کو لوٹنے والا گینگ گرفتار

    لاہور: ڈی آئی جی عمران کشور کی ہدایت پر آرگنائزڈکرائم یونٹ کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے-

    باغی ٹی وی : آرگنائزڈکرائم یونٹ ڈیفنس نے کارروائی دلہن کے روپ میں شہریوں کو لوٹنےوالا 04 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا،آرگنائزڈکرائم یونٹ ڈیفنس نے دلہن ایک رات کی اور نکاح خواں کو گرفتار کر لیا ملزمان کا سرغنہ ساجد بشیر،محمد نعیم،مقدس بی بی اور اللہ رکھی کو گرفتار کر لیا گیا-

    ڈی ایس پی (OCU) ڈیفنس رئیس احمدخاں کے مطابق ملزمان جعلی نکاح کرواتےاور گھر والوں کو یرغمال بنا کر واردات کر کے فرار ہو جاتے تھے، گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے،ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات اور دلہن ڈریس برآمد ہوئے، ملزمان کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں،اور پبلک ریلیشن شپ کی مددسےگرفتار کیا گیا-

    لاس اینجلس : خوفناک آگ پر3ہفتوں بعدقابو پالیاگیا، نقصانات کا تخمینہ کتنا؟

    ایس پی ساوتھ آفتاب احمد پھلروان کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی او سی یو لاہور کا اولین مشن ہے،ڈی آئی جی(OCU) عمران کشور کی طرف سے ڈی ایس پی رئیس احمد خاں اوران کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے گئے-

    ڈی آئی جی عمران کشور نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں،شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کوئی کسر اٹھا رکھی جائے گی-

    لندن کے میئر صادق خان کا 10 ملین پاؤنڈ کی تاریخی اضافی سرمایہ کاری کا اعلان

  • پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کیساتھ پکے کے ڈاکوؤں کو بھی پکڑے گی،عظمی بخاری

    پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کیساتھ پکے کے ڈاکوؤں کو بھی پکڑے گی،عظمی بخاری

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے عمر ایوب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کو بھی پکڑ رہی ہے اور پکے کے ڈاکوؤں کو بھی پکڑے گی۔

    باغی ٹی وی: عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب پولیس کسی بھی بے گناہ کو تنگ نہیں کرتی اور نہ ہی کسی ریکارڈ یافتہ مجرم کو چھوڑا جائے گا پنجاب پولیس کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ ان کا ڈنڈا بہت تگڑا ہے، اور وہ مجرموں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے میں کسی قسم کی کمیابی کا مظاہرہ نہیں کرتی۔

    انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پنجاب میں انتقامی کارروائیوں یا سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کرنے کا سلسلہ اب مکمل طور پر ختم ہو چکا ہےانہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ مریم نواز کی حکومت میں پنجاب پولیس مکمل طور پر غیر سیاسی اور غیر جانبدار طریقے سے کام کر رہی ہے، اور یہ کسی بھی صورت میں سیاسی لبادے میں چھپے ہوئے مجرموں کو بچنے کی اجازت نہیں دے گی جنہوں نے نو مئی کو شہداء کے مجسموں کی توہین کی، ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

    علیزے شاہ کو ایک بار پھر بولڈ ویڈیوز پر تنقید کا سامنا

    عظمی بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کی غیر جانبدار کارروائیوں کی وجہ سے عوام کا اعتماد بڑھا ہے اور اب کوئی بھی مجرم قانون سے بچنے کے لئے کوئی بھی چالاکی نہیں کر سکتا۔ وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت کی پختہ ارادی اور پولیس کے مضبوط اقدا مات کی وجہ سے صوبہ میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

    واضح رہے کہ عمر ایوب نے حال ہی میں ایک بیان میں پنجاب پولیس کے کردار پر سوالات اٹھائے تھے جس پر وزیر اطلاعات پنجاب نے اپنے ردعمل میں واضح کیا کہ پنجاب پولیس اپنے فرائض بخوبی ادا کر رہی ہے اور کسی بھی سیاسی دباؤ کے بغیر مجرموں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

    محکمہ جیل کی جانب سے سوشل میڈیا پالیسی جاری