Baaghi TV

Tag: پنجاب پولیس

  • پی ٹی آئی احتجاج:پنجاب پولیس کا  سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی احتجاج:پنجاب پولیس کا سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں احتجاج کو روکنے کی تیاریاں شروع کر دیں-

    باغی ٹی وی ” اے آئی جی کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق پنجاب پولیس نے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے 24 نومبر کا احتجاج روکنے کیلئے صوبے بھر سے 10ہزار 700کی نفری اسٹینڈ بائی کردی ہے۔

    پی ایچ پی سے 3500 جبکہ 500پہلے سے ،پی سی سے 1000جبکہ 3000 کی نفری پہلے سے ہے، ایس پی یو سے 1000، ٹریننگ ڈائریکٹریٹ سے 1200،گوجرانوالہ ریجن سے 1300جبکہ 600 نفری پہلے سے موجود ہے، اسی طرح سرگودھا ریجن سے 500 جب کہ 400نفری پہلے سے ہے، شیخوپورہ سے 200، ننکانہ صاحب سے100، ضلع سرگودھا سے 200، خوشاب سے 200،فیصل آباد سے 500جبکہ 800نفری پہلے سے، بہاولنگر سے 200،بہاولپور سے 300،مظفرگڑھ سے 300اوراوکاڑہ سے 200اہلکار اسٹینڈ بائی رکھے گئے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فورس اینٹی رائٹ سامان سے لیس، متعلقہ ضلع و یونٹ کا آرپی او ، سی پی او اور ڈی پی او فورس کے ٹرانسپور ٹ کا ذمہ دار ہو گا آئی جی پنجاب کے حکم پر اے آئی جی آپریشنز پنجاب نے متعلقہ افسران کو مراسلہ ارسال کردیا۔

  • محکمانہ احتساب میں مزید سختی ، پنجا ب پولیس کےچار اہلکارنوکری سے برطرف

    محکمانہ احتساب میں مزید سختی ، پنجا ب پولیس کےچار اہلکارنوکری سے برطرف

    لاہور: لاہور پولیس نے چیکنگ کے دوران شہری سے 85 ہزار روپے ہتھیانے والے چار اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور پولیس کے آپریشن ونگ نے محکمانہ احتساب میں مزید سختی کرتے ہوئے چار اہلکاروں کی نوکری ختم کردی ہےڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز نے بعد از انکوائری اہلکاروں کو برطرف کرنے کے آرڈر جاری کر دیئے ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق اہلکاروں کو انکوائری رپورٹ میں قصور وار ثابت ہونے پر ڈسمس کیا گیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق نوکری سے ہٹائے جانے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل محمد نواز، کانسٹیبل امتیاز احمد، حمیر الحسن اور نعمان ساجد شامل ہیں جنہوں نے پانچ نومبر کو خیبرپختونخوا کے ضلع چار سدہ کے رہائشی مصطفیٰ اور ادریس کو خریداری کے بعد بس اڈے سے حراست میں لیا اور چیکنگ کے بہانے نامعلوم مقام پر لے گئے تھے برخاست اہلکاروں نے مصطفی اور ادریس سے 85 ہزار روپے ہتھیائے جس کا انہوں نے دوران تفتیش اعتراف بھی کرلیا ہے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ عوام کو تنگ کرنے اور قانون شکنوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے، لاہور پولیس خوداحتسابی کے تمام اصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہے، افسر ہو یا اہلکار، اختیارات سے تجاوز کرنے پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت لاہور پولیس کے تمام افسران روزانہ مسائل سنتے ہیں، لاہور پولیس سے متعلق شکایت کی سنوائی متعلقہ دفتر میں نہ ہو تو شہری میرے دفتر بلاجھجک آسکتے ہیں۔

    دوسری جانب نجاب پولیس میں کانسٹیبلز کی بھرتیوں کا ریکارڈ غائب کر دیا گیا ہے جس کا بھانڈا آڈیٹر جنرل کی سالانہ رپورٹ میں پھوڑا گیا ہے۔

    آڈیٹر جنرل کی جانب سے سال 2023-2024 کی آڈٹ رپورٹ پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ضلع ننکانہ صاحب میں 171 کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل کی بھرتیاں ہوئیں جس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریکارڈ موجود نہ ہونے سے بھرتی کے عمل کی شفافیت اور درستگی پر سوالیہ نشان ہے، ریکارڈ کی عدم موجودگی انتظامی غفلت کا نتیجہ ہے، متعلقہ شعبے کو ریکارڈ پیش کرنے بارے خطوط لکھے گئے لیکن اب تک ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔

    آڈٹ رپورٹ میں معاملے کے ذمہ داروں کیخلاف تادیبی کارروائی کرنے کی سفارش کی گئی اور کہا گیا ہے کہ بھرتی کے عمل کا سارا ریکارڈ بھی آڈٹ آفس میں جمع کروایا جائے۔

  • پی ٹی آئی  کا صوابی میں گرینڈ پارٹی جرگہ،  پنجاب حکومت بھی متحرک ہوگئی

    پی ٹی آئی کا صوابی میں گرینڈ پارٹی جرگہ، پنجاب حکومت بھی متحرک ہوگئی

    راولپنڈی: پی ٹی آئی کے صوابی میں گرینڈ پارٹی جرگے و جلسے کے معاملے میں راولپنڈی اور اٹک پولیس کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق سینٹرل پولیس آفس لاہور کی جانب سے چار اضلاع کے ڈی پی اوز سمیت پنجاب کانسٹیبلری اور ہائی وے پیڑولنگ پولیس کی ڈیڑھ ہزار پولیس فورس کو آر پی او راولپنڈی کے حوالے کردیا گیا، سینٹرل پولیس آفس نے فورس کو آر پی او راولپنڈی کی ڈسپوزل دینے کا مراسلہ بھی جاری کردیا۔

    ڈی پی اٹک، چکوال، گجرات، منڈی بہاء الدین کو دو دو سو کی نفری کے ساتھ فوری طور پر راولپنڈی رپورٹ کرنے کی ہدایات کی گئی ہے جب کہ پنجاب کانسٹیبلری کی 5 سو اور پنجاب ہائی وے پیڑولنگ کی 2 سو نفری کو بھی راولپنڈی اور اٹک رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تمام ڈی پی اوز اور فورس آر پی او راولپنڈی کی صوابدید پر منحصر ہوگی، آر پی او یا ان کی جانب سے مجاز آفیسر فورس کی تعیناتی کرسکیں گے۔

    مراسلے کے مطابق تمام فورسز فسادات سے نمٹنے کے لیے ضروری آنسو گیس شیلز اور دیگر اینٹی رائیٹ آلات سے لیس ہوں گی، فیول اور فورس کی ٹرانسپورٹیشن، کھانے و رہائش کے انتظامات کی ذمہ داری بھی سی پی او راولپنڈی اور ڈی پی او اٹک کے ذمے ہوگی۔

  • ایس پیز کے جعلی دستخط سے میوزک شو کیلئے این او سی جاری کرنیوالےتین کلرکس  گرفتار

    ایس پیز کے جعلی دستخط سے میوزک شو کیلئے این او سی جاری کرنیوالےتین کلرکس گرفتار

    لاہور: پنجاب پولیس نے ایس پیز کے جعلی دستخط سے میوزک شو کیلئے این او سی جاری کرنے والےتین کلرکس کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے مطابق پنجاب پولیس کے تین کلرک نے ایس پی سیکیورٹی، ایس پی کینٹ کے جعلی دستخط کر کے خط جاری کیا، جس کا انکشاف ہونے پر انہیں گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

    ایس پی سیکیورٹی نے معاملے کو انتہائی نازک قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاملے کی اطلاع ملنے پر انکوائری کی گئی، جعلی دستخط ثابت ہونے پر قانونی کاروائی کی گئی، مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ایس پیز کے جعلی دستخط سے میوزک شو کے این او سی کے لیے جعلی خط جاری کیا گیا،اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور نوسربازی پر تینوں کو گرفتار کیا گیا،ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر محکمانہ احتساب کا عمل مزید سخت کیا جا رہا ہے۔

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس : عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 342 کا سوال …

    معاشی جکڑ بندیوں کی وجہ سے ہم معاشی طور پر آزاد نہیں ہیں،شہباز شریف

    یو اے ای میں ہونیوالے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کیلئے سکواڈ …

  • پنجاب پولیس کا اربوں روپے کی مالی بےضابطگیوں  کی خبروں پر ردعمل

    پنجاب پولیس کا اربوں روپے کی مالی بےضابطگیوں کی خبروں پر ردعمل

    لاہور: پنجاب پولیس نے محتلف اداروں کی جانب سے خریداری میں 2 ارب 13 کروڑ روپے کی مالی بےضابطگیوں کے تاثر کو مسترد کر دیا-

    باغی ٹی وی :ترجمان پنجاب پولیس نے صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں پولیس کے حوالے سے جمع کروائی گئی آڈٹ رپورٹ کے معاملے پر وضاحتی بیان جاری کردیا اور کہا کہ محکمہ پولیس سمیت حکومت پنجاب کے تمام تر اداروں کی آڈٹ رپورٹس کا ہر سال پنجاب اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی میں جمع کروایا جانا معمول کی کارروائی ہے۔

    ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ محکمہ پولیس سمیت تمام محکمہ جات آڈٹ رپورٹس کے اعتراضات کا مفصل جواب متعلقہ کمیٹی میں جمع کرواتے ہیں، پنجاب پولیس کی طرف سے خریداری کی مد میں پروسیجرل نقائص ممکن ہیں تاہم مالی بے ضابطگی کا تاثر ہرگز درست نہیں ہے پنجاب پولیس اپنے شعبوں میں خریداری کی مد میں تمام دستاویزی ثبوت اور ریکارڈ متعلقہ فورم پر پیش کر چکی ہے۔

    ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ پنجاب پولیس متعلقہ کمیٹی میں آڈٹ رپورٹس کا ٹھوس حقائق پر مبنی مفصل جواب جمع کروا چکی ہے اور مزید آڈٹ پیرا اعتراضات کی مد میں جمع کروائے گئے مفصل جوابات اور محکمانہ مؤقف کو متعلقہ کمیٹی کے سامنے پیش کرے گی، جوابا ت اور دستاویزی ریکارڈ تسلی بخش پائے جانے پر متعلقہ اکاونٹس کمیٹیاں اعتراضات کو داخل دفتر کر دیتی ہیں۔

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی براے داخلہ میں جمع کروائی گئی آڈٹ رپورٹ 2023-24 میں کہا گیا تھا کہ تمام پولیس اداروں نے پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خریداریاں کیں، ایس پی ڈولفن اسکواڈ لاہور نے موٹر بائیکس کے پرزہ جات خریدنے پر 8 کروڑ کی بڈز سکیورٹی وصول نہیں کیں۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور نے گاڑیوں کی مرمت پر 6 کروڑ 58 لاکھ خرچ کیے۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ آئی جی پنجاب آفس نے 1 ارب 62 کروڑ روپے کی خریداری کی، سیف سٹی اتھارٹی نے سامان فراہم کرنے میں تاخیر پر نجی کمپنیوں کو 5 کروڑ سے زائد لیٹ ڈیلیوری چارجز عائد نہ کیے آئی جی پنجاب آفس نے خریداری میں 4 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کی مالی بےضابطگیاں کیں، ڈی پی او گجرات نے گاڑیوں کی مرمت پر 3 کروڑ 15 لاکھ روپے کی مالی بےضابطگیاں کی۔

    کنگ خان، شاہ رخ خان کتنے اثاثوں کے مالک؟

    رپورٹ کے مطابق ایس پی پولیس ریسپانس یونٹ ڈولفن نے 2 کروڑ 15 لاکھ خریداری کی، ڈی پی او گجرات نےغذائی اشیاء کی خریداری ٹینڈر کے بجائے 1 کروڑ 89 لاکھ کی کوٹیشن پر کی، ڈی پی او شیخوپورہ نے 84 لاکھ روپے کے موبل آئل کی خریداری میں بےضابطگی کی، سی پی او فیصل آباد نے بلیک لسٹ کمپنی سے 82 لاکھ کی خریداری کی ایلیٹ پولیس فورس لاہور نے 4 کروڑ 24 لاکھ پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خریداری کی۔

    جاپان کا سب سے اونچا پہاڑ ماؤنٹ فیوجی بھی موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں

  • پنجاب پولیس کے 2 جوان لاہور قلندرز کی ٹیم کے دورہ زمبابوے میں منتخب

    پنجاب پولیس کے 2 جوان لاہور قلندرز کی ٹیم کے دورہ زمبابوے میں منتخب

    پنجاب پولیس کا ایک اور اعزاز، 2 جوان لاہور قلندرز کی کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے کیلئے منتخب ہو گئے

    ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل عمران عارف اور اینٹی رائٹ فورس کے محمد شعیب لاہور قلندرز کے پلئیر ڈویلپمنٹ پروگرام کا حصہ بن گئے۔ دونوں کھلاڑی زمبابوے میں منعقدہ ڈومیسٹک سیزن میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے دونوں کھلاڑیوں، کوچ ندیم عباس اور لائزون افسر سلیم جٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر پیٹرن کرکٹ پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ ایڈیشنل آئی جی عمران محمود بھی موقع پر موجود تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے کھلاڑیوں کا انٹرنیشنل دوروں کیلئے منتخب ہونا قابلِ فخر ہے، ایسے با صلاحیت اتھلیٹس کی بہترین تربیت اور حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

  • پنجاب پولیس کاکچے میں آپریشن،  2 ڈاکو ہلاک

    پنجاب پولیس کاکچے میں آپریشن، 2 ڈاکو ہلاک

    پنجاب پولیس نے رحیم یار خان میں کچہ ماچھکہ کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 2 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا۔

    ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک کیے گئے ڈاکوؤں کی شناخت سرمد بھیو اور ساجن ملوکانی کے ناموں سے ہوئی ہے۔آپریشن کے دوران ملزمان کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے، ہلاک ڈاکو انسداد دہشت گردی سمیت متعدد سنگین جرائم میں مطلوب تھے، ڈاکوؤں کے قبضہ سے 2کلاشنکوف اور متعدد گولیاں بھی برآمد ہوئیں ہیں۔دوسری طرف شکارپور پولیس اور رینجرز نے کچے کے علاقے گڑھی تیغو میں مشترکہ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 ڈاکو اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق گڑھی تیغو میں5 روز سے مغویوں کی بازیابی کے لئے مشترکہ آپریشن جاری ہے، جس میں ڈاکوؤں کے متعددگھروں اور مورچوں کوجلایا گیا ہے اور کئی ٹھکانے مسمار کردیئے گئے جبکہ پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں بھی لیا ہوا ہے۔

    کراچی پولیس کی سرچنگ،پی ٹی آئی کے 8 کارکن حراست میں لے کر تھانے منتقل

    فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کل منعقد ہوگی

    ایران نے اسرائیل پر میزائل حملے کرنے والے جنرل کو تمغۂ فتح سے نواز دیا

  • کسی کا غلط حکم نہ مانیں ، نتائج آپ نے خود بھگتنے ہوں گے،گنڈاپور کی پنجاب پولیس کو  وارننگ

    کسی کا غلط حکم نہ مانیں ، نتائج آپ نے خود بھگتنے ہوں گے،گنڈاپور کی پنجاب پولیس کو وارننگ

    پشاور: وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پنجاب پولیس کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کا غلط حکم نہ مانیں ، نتائج آپ نے خود بھگتنے ہوں گے، پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی فیملیز کا احساس کیا ہے، اس کے اہلکاروں کو یہاں لے آؤں گا۔

    باغی ٹی وی: پشاور ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کیس میں پیشی کے بعد وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2017ء کے پولیس ایکٹ پر کام کررہے ہیں تاکہ کوئی بھی اپنی طاقت کا بے جا استعمال نہ کرے، ہوم ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکمے مل کر قوانین بنارہے ہیں، نگراں حکومت میں پولیس سے وہ کام کروائے گئے جو وہ نہیں کرنا چاہتی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری طریقے سے آئے ہوئے لوگوں نے آئین کو تباہ کردیا ہے، جہاں جہاں ہمیں حکم ملے گا وہاں جلسہ کریں گے، یہ گولیاں ،تشدد ہمارا وقت ضائع کرسکتا ہے لیکن مقصد تبدیل نہیں کرسکتا، میں وزیر اعلی ہوں اپنے وسائل ڈنکے کی چوٹ پر استعمال کروں گا، میری مشینری راستہ اس لئے کلیئر کرے گی کیونکہ میں اس صوبے کا وزیراعلی ہوں،پنجاب پولیس کو وارننگ دے رہا ہوں، کسی کا غلط حکم نہ مانیں ، نتائج آپ نے خود بھگتنے ہوں گے، پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی فیملیز کا احساس کیا ہے، اس کے اہلکاروں کو یہاں لے آؤں گاعظمی بخاری کہتی ہے میں خبیر پختونخوا میں جلسہ کروں، میں کیوں یہاں جلسہ کروں ،پورے پاکستان میں جلسہ کروں گا، بلاول ،مولانا ،پی ڈی ایم اور دیگر جلسے کررہے ہیں انھیں کوئی روکنے والا نہیں، مولانا فضل الرحمان نے خود بولا کہ مجھے کہا گیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ختم کرو، مولانا آپ مان گئے امریکہ کے کہنے پر آپ نے پی ٹی آئی کی حکومت گرائی ہے۔

    پاکستان کیجانب سے غزہ کیلئے امداد کی دسویں کھیپ روانہ

    ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار

    آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیل:سٹس منیب اختر کا شمولیت سے انکار

  • راولپنڈی احتجاج: پنجاب پولیس نے زخمی پولیس افسران اور اہلکاروں کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی

    راولپنڈی احتجاج: پنجاب پولیس نے زخمی پولیس افسران اور اہلکاروں کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی

    لاہور: پنجاب پولیس نے28 ستمبرکو سیاسی جماعت کےمظاہرے کےدوران زخمی ہونے والے افسران اور اہلکاروں کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی۔

    باغی ٹی وی : پنجاب پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری تفصیل میں بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی میں 28 ستمبر کو بلوائیوں نے 26 پولیس افسران اور اہلکاروں کو زخمی کیا، سیاسی جماعت کے جتھوں نے حارو برج،کٹی پہاڑی اور ایم ون موٹروے اٹک پولیس پارٹیوں پر حملے کیے، ڈنڈوں اور پتھروں سے ایس ایچ او انسپکٹر ساجد، اے ایس آئی عامر سجاد اور اے ایس آئی خرم شہزاد زخمی ہوئے، زخمی اہلکاروں میں عثمان علی، عمر شہزاد، شاکر علی، اکبر، عرفان علی اور اظہرکانسٹیبل عزیز احمد ،ثاقب علی، عبدالمالک، مظہر اور ظہیر عباس شامل ہیں ،بلوائیوں کے حملے میں کانسٹیبل غلام فرید،عمران،طیب حسین اور محمد عمران نشانہ بنے، کانسٹیبل عرفان، شرجیل، عمران خان، قاسم انمول اور فیضان خان بھی زخمی ہوئے جب کہ 28 ستمبر کو آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا اور ڈی پی او اٹک پورا دن فیلڈ میں رہے۔

  • انتہائی مطلوب ملزمان متحدہ عرب امارات سے گرفتار

    انتہائی مطلوب ملزمان متحدہ عرب امارات سے گرفتار

    پنجاب پولیس کو مطلوب دو انتہائی خطرناک اشتہاری ملزموں کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پنجاب پولیس نے قتل کی دو علیحدہ علیحدہ وارداتوں میں انتہائی مطلوب ملزمان کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا۔اشتہاری عمران عرف شعیبو نے 2006 میں گوجرانوالہ میں شہری کو گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔دوسرا اشتہاری ملزم اصغر پاکپتن پولیس کو قتل کے مقدمے میں 2020 سے مطلوب تھا۔

    پارلیمان میں بولیاں لگ رہی ہیں، امیر جماعت اسلامی