Baaghi TV

Tag: پنجاب پولیس

  • پنجاب پولیس کے افسران چین کے ایئر پورٹ پر آپس میں لڑ پڑے

    پنجاب پولیس کے افسران چین کے ایئر پورٹ پر آپس میں لڑ پڑے

    چین کے ائیرپورٹ پر پنجاب پولیس کے دو افسران آپس میں لڑ پڑے

    پولیس سروس آف پاکستان کا 12 رکنی وفد پاک چین اکنامک کوریڈور کی سکیورٹی کے مشترکہ ٹریننگ پروگرام میں شرکت کے لیے چین میں تھا،10 روزہ ٹریننگ یکم سے 12 جولائی تک تھی، وفد کی قیادت اسپیشل برانچ راولپنڈی کے ایس ایس پی فضل حامد کررہے تھے،ایس ایس پی سید کرار حسین، ایس ایس پی محمد بن اشرف، ایس پی اویس شفیق ،ایس پی انعم فریال، بشریٰ نثار ،اے ایس پی کائنات اظہر، زینب خالد، سندس اسحاق، بینگل خان اورطیب وزیر وفد کا حصہ تھے۔

    دورے کے دوران کاشغر ائیرپورٹ پر پنجاب پولیس کے دو اعلیٰ افسران آپس میں جھگڑ پڑے جس میں افسران نے ایک دوسرے کو گالیاں دیں، چینی حکام اور وفد میں شامل خواتین پولیس افسران نے بیچ بچاؤ کروایا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام افسران کو آج اپنے دفتر بلا لیا ہے،

    ایک اہلکار نے خبر رساں ادارے ڈان کو بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب افسران 1 جولائی کو شروع ہونے والی تربیت ختم کرنے کے بعد واپس آ رہے تھے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ BPS-19 کے افسران فضل حامد اور سید کرار حسین نے سنکیانگ کے ہوائی اڈے پر ایک دوسرے کو گالی گلوچ کی اور قابل اعتراض تبصرے کیے۔دونوں افسران آپس میں جھگڑتے رہے تو ان کے ساتھیوں نے جو وفد میں شامل تھے مداخلت کی اور کشیدگی کو کم کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

  • پنجاب پولیس کے  درجنوں افسران و اہلکار منشیات اسمگلنگ کی سرگرمیوں میں ملوث

    پنجاب پولیس کے درجنوں افسران و اہلکار منشیات اسمگلنگ کی سرگرمیوں میں ملوث

    راولپنڈی: پنجاب پولیس کے 45 افسران و اہلکار مبینہ طور پر منشیات اسمگلنگ کی سرگرمیوں میں ملوث نکلے –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پولیس افسران میں کانسٹیبل سے لے کر اے ایس آئی، سب انسپکٹر اور انسپکٹر سطح تک کے افسرا ن و اہلکاروں کے نام شامل ہیں جبکہ موجودہ و سابق ایس ایچ اوز اور چوکی انچارج کے نام بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ راولپنڈی کے دو سب انسپکٹرز، اٹک کے ایک انسپکٹر، 4 سب انسپکٹرز، ایک اے ایس آئی اور ایک کانسٹبل کا نام بھی شامل ہے،جبکہ لاہور، گوجرانو الہ، حافظ آباد، میاں چنوں، پاک پتن، مظفر گڑھ، بہاولپور اور رحیم یار خان کے بھی پولیس افسران و اہلکار شامل ہیں۔

    سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے مطابق آئی جی پنجاب نے ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب نے سی پی او راولپنڈی و گوجرانولہ سمیت اضلاع کے ڈی پی اوز کو مراسلے کے ذریعے احکاما ت دئیے، منشیات اسمگلنگ کی سرگرمیوں میں ملوث جن کی فہرست مہیا کی جا رہی ہے ان افسران و اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیا جائے اور ایکشن لے کر حتمی صورتحال کیا رہی اس کے متعلق سینڑل پولیس آفس کو مفصل رپورٹ بھی ارسال کی جائے۔

    دوسری جانب لیاقت آباد فلائی اوور پر پولیس مقابلے کے بعد 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے گاڑی، اسلحہ اور موبائل فونزبرآمد ہوئے جب کہ ملزمان سے پولیس کے 2 جعلی کارڈز ، اے ٹی ایم کارڈ، 3 گھڑیاں، نقدی اورپولیس کیپ اور بیلٹ بھی ملے ہیں، ملزمان واردات کے لیے پولیس کی وردی کا استعمال کرتے ہیں۔

  • پنجاب بھر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی پلان ترتیب

    پنجاب بھر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی پلان ترتیب

    لاہور : پنجاب بھر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر پولیس نے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا-

    باغی ٹی وی : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق مساجد، امام بارگاہوں اور نمازِ عید کے اجتماعات کے لیے سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت 26 ہزار 500 مساجد، امام بارگاہوں، 900 کھلے عید کے اجتماعات پر 40 ہزار افسران اور اہلکار تعینات ہوں گے۔

    ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ لاہور میں نمازِ عید کے 5 ہزار سےزائد اجتماعات کی سیکیورٹی پر 6 ہزار اہلکار تعینات ہوں گےجبکہ 498 اسپیشل پولیس، 260 کیو آر ایف ٹیمیں بھی سیکیورٹی پر تعینات ہوں گی، اس کے علاوہ 13249 میٹل ڈکٹیٹرز، 217 واک تھرو گیٹس اور 4475 سی سی ٹی وی کیمرے نماز عید سکیورٹی انتظامات کے لیے استعمال کیے جائیں گے، لاہور سمیت صوبے بھر کی 227 مویشی منڈیوں کی سیکیورٹی کے فرائض 3 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار انجام دے رہے ہیں۔

    لاہور: ہاسٹل میں رہائش پذیر لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر بنانے والا ملزم

    انہوں نے پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے حوالے سے محکمہ داخلہ کے ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جائے کالعدم تنظیموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نگرانی کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے، مساجد اور امام بارگاہوں کی چھتوں پر اسنائپرز اور سادہ لباس میں کمانڈوز کو تعینات کیا جائے۔

    انہوں نے عید کی تعطیلات کے دوران پارکوں اور تفریحی مقامات کی سیکیورٹی کے لیے اضافی نفری تعینات کرنے کا بھی حکم دیا ہے لاہور میں نماز ِعید کی سیکیورٹی کے لیے 06 ایس پیز، 22 ایس ڈی پی اوز، 83 ایس ایچ اوز، 480 اپر سبارڈنیٹس سمیت 06 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی کی چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات

    سی سی پی او لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ پولیس مساجد، امام بارگاہوں اور نمازِعید کے اجتماعات کی حفاظت کے لیے پر عزم ہے، نمازِ عید کے اجتماعات کی سیکیورٹی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، نمازیوں کی سیکیورٹی کے لیے مساجد اور عید گاہوں کے باہر میٹل ڈیٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس نصب کیے جائیں گئے۔

    بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی کہ عید ِقرباں کے موقع پر شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، شہر کی داخلی و خارجی پولیس چیک پوسٹوں پر گاڑیوں کی سخت چیکنگ یقینی بنائی جائے، قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے حوالے سے حکومت پنجاب کی جاری کردہ ہدایات پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے گا۔

    وزیراعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر درمیان ٹیلیفونک رابطہ،عید الاضحیٰ پر مبارکباد

  • اٹلی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی لڑکی کی والدہ پنجاب سے گرفتار

    اٹلی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی لڑکی کی والدہ پنجاب سے گرفتار

    کھاریاں: اٹلی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی 18 سالہ لڑکی کی تین سال سے مفرور والدہ اور حکومت کو مطلوب اشتہاری ملزمہ کو پنجاب پولیس نے کھاریاں سے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی :پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ نازیہ شاہین قتل کے مقدمے میں اٹلی کی حکومت کو مطلوب اشتہاری تھیں اور ا سے گوجرانوالہ ریجن پولیس نے گرفتار کیا ہے اور اس سلسلے میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او گوجرانولہ طیب حفیظ چیمہ کو ٹاسک سونپا تھا گوجرانولہ ریجن پولیس نے اشتہاری ملزمہ کی گرفتاری کے لیے خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی تھی اور پولیس ٹیم نے ملزمہ کو کھاریاں سے گرفتار کر لیا،ملزمہ نازیہ شاہین کو گرفتاری کے بعد اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ایک کروڑ روپے تاوان کیلئے تاجراغوا،دو پولیس اہلکار اور ایک ریلوے ملازم گرفتار

    واضح رہے کہ اطالوی نژاد پاکستانی لڑکی 30 اپریل 2021 کو اٹلی کے شہر ریگیو ایمیلیا سے لاپتا ہوئی تھی اور بعد ازاں نومبر 2022 میں اس کی لاش ملی تھی جبکہ اس کی والدہ51 سالہ نازیہ شاہین قتل کے بعد اپنے خاوند کے ساتھ اٹلی سے فرار ہو گئی اور اس کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کیے گئے تھےپنجاب پولیس نے اگست 2023 میں ملزمہ کے شوہر شبر عباس کو گرفتار کرکے اٹلی کی حکومت کے حوالے کر دیا تھا، جو اس وقت اٹلی میں اپنے جرم کی سزا بھگت رہا ہے۔

    ویٹ بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہوا،پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ …

  • مزدورں کا لٹ جانا افسوس ناک ہی نہیں، شرمناک بھی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    مزدورں کا لٹ جانا افسوس ناک ہی نہیں، شرمناک بھی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا

    اجلاس میں صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،آئی جی پنجاب نے مجموعی صورتحال اور پولیس کی کارکردگی بارے بریفنگ دی، اجلاس کے موقع پر وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ حقائق سے آنکھیں بند نہیں کی جاسکتی، امن و امان کی صورتحال پر 13کروڑ عوام کو جوابدہ ہوں ،پولیس کرائم کنٹرول کرے، پنجاب میں نو گو ایریا کسی جگہ پر بھی برداشت نہیں۔ فورس کے پیچھے کھڑی ہوں، پولیس کے ساتھ ہوں، یونیفارم بھی پہنا اور اظہار یکجہتی بھی کیا۔ پولیس کو بھرپور وسائل فراہم کررہے ہیں تاکہ کارکردگی میں کمی نہ ہو۔ کرپشن کے خاتمے کے لئے پولیس میں کارکردگی کے تجزیے او رجانچ کانظام لارہے ہیں، تنخواہ لے کر جانے والے مزدورں کا لٹ جانا افسوس ناک ہی نہیں، شرمناک بھی ہے، آر پی او شیخوپورہ کو ڈکیتی کے واقعات پر قابو پانے کیلئے ڈیڈ لائن دے دی ہے، قربانی کے جانور چھیننے اور چوری ہونے کے واقعات کا سدباب کیا جائے، لاہور میں ڈکیتی کے واقعات میں پچاس فیصد سے زائد کمی خوش آئند ہے، پولیس کے ساتھ ہوں، پولیس کے امور میں سیاسی مداخلت ختم کرا دی، اب پولیس پرفارم کرے

    ٹریفک وارڈن کی موجودگی میں روڈ بلاک ہونا انتہائی افسوسناک ہے،مریم نواز
    وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہدایت کی کہ ڈی جی خان ماڈل پر صوبے بھر میں بجلی چوری کے سدباب کیلئے کارروائی کی جائے، ڈرگز کے سدباب کیلئے مستقل بنیادوں پرایکشن جاری رکھا جائے، وزیراعلی پنجاب نے ٹریفک وارڈن کی موجودگی میں روڈ بلاک ہونا انتہائی افسوسناک قرار دیا، اور کہا کہ روڈ پر موٹر بائیک سواروں سے لین کی پابندی کرائی جائے، اجلاس کے دوران پنجاب کی جیلوں میں ”بیگر بیرک“ کے قیام کے تجویز پر اتفاق کیا گیا.

    والدین نوجوانوں کو تمباکو کے مضر اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات کریں:مریم نواز

    وزارت تعلیم پنجاب اور کرومیٹک کے زیر اہتمام تمباکونوشی کیخلاف خصوصی تقریب

    پاکستان میں سگریٹ انڈسٹری نے تباہی مچا دی، قومی خزانے کو اربوں کا نقصان

    تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے، ملک عمران

    حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

    تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

    تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

    ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

    تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا دائرہ وسیع کریں گے،شارق خان

    والدین کی محبت کو سال کے 365 دن خراج تحسین پیش کیا جانا چاہئے.وزیرِ اعلیٰ پنجاب
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے "والدین کے عالمی دن” پر پیغام میں کہا ہے کہ آج والدین کی بے لوث محبت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ والدین کی محبت کو سال کے 365 دن خراج تحسین پیش کیا جانا چاہئے۔ بیٹی اور ماں کی حیثیت سے والدین کے پیار ومحبت اور رہنمائی کی ضرورت کا بخوبی احساس ہے۔ ذمہ دار شہری بنانے کے لیے والدین غیر مشروط محبت، پیار اور دیکھ بھال کے ساتھ پرورش کرتے ہیں۔ میں تمام والدین کی انتھک کوششوں اور قربانیوں پر سلام پیش کرتی ہوں اور شکریہ ادا کرتی ہوں۔والدین کا اپنے بچوں کی بہتر زندگی کے لیے غیر متزلزل عزم خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے۔ والدین اللہ کریم کا سب سے قیمتی ترین انعام ہیں، اپنے والدین کی قدر اور احترام کریں۔ قران و سنت میں والدین کی درجات اورعزت و تکریم بیان کی گئی ہے۔ بڑھاپے میں والدین کی خصوصی دیکھ بھال اور آف تک نہ کہنے کی تلقین کی گئی ہے۔

  • پنجاب پولیس میں 12 ڈی پی اوز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری

    پنجاب پولیس میں 12 ڈی پی اوز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری

    اسلا م آباد: پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے

    باغی ٹی وی : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 12 ڈی پی اوز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیے،سید علی کو ڈی پی او ڈیرہ غازی خان تعینات کردیا گیا، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان احمد محی الدین کو ڈی پی او منڈی بہاؤالدین تعینات کردیا گیا،ڈی پی او منڈی بہاؤالدین رضا صفدر کاظمی کورس پر روانہ ہو گئے-

    اسی طرح ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کو ڈی پی او سرگودھا تعینات کردیا گیا، بلال ظفر شیخ کو ڈی پی او شیخوپورہ تعینات کردیا گیا، کامران ممتاز کو ڈی پی او لودھراں تعینات کردیا گیا ،ڈی پی او لودھراں حسام بن اقبال کورس پر روانہ ہوئے، مستنصر عطا باجوہ کو ڈی پی او گجرات تعینات کردیا گیا،ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر بھی کورس پر روانہ ہوئے-

    جبکہ محمد عبداللہ لک کو ڈی پی او بھکر تعینات کردیا گیا، ڈی پی او بھکر محمد نوید کو اے آئی جی فنانس تعینات کردیا گیا، ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کو اے آئی جی آپریشنز تعینات کردیا گیا ہے-

  • پنجاب پولیس کی افسر شاندار کارکردگی  پر عالمی ایوارڈ  کیلئے منتخب

    پنجاب پولیس کی افسر شاندار کارکردگی پر عالمی ایوارڈ کیلئے منتخب

    اسلام آباد: انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمین پولیس (آئی اے ڈبلیو پی) نے پنجاب پولیس کی افسر رفعت بخاری کو شاندار کارکردگی کا ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ایس ایس پی رفعت بخاری پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں خدمات انجام دے رہی ہیں رفعت بخاری کو یہ ایوارڈ یکم تا 4 جنوری امریکا کے شہر شکاگو میں منعقد کی جانے والی سالانہ ٹریننگ کانفرنس میں دیا جائے گا انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمین پولیس کے مطابق رفعت بخاری کا انتخاب پولیس فورس میں غیر معمولی نوعیت کی خدمات اور اپنے منصبی فرائض کے لیے اُن کی لگن کی بدولت دیا جارہا ہے۔

    انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس کی صدر ڈیبرا فریڈل نے ایس ایس پی رفعت بخاری کو خصوصی خط لکھ کر عالمی ایوارڈ کے لیے منتخب کیے جانے پر مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کیا ہے انہوں نے کہا کہ آپ کا انتخاب عالمی سطح پر آپ کی خدمات کا اعتراف ہے۔

    میری عمارت پاکستانی مردوں کی محبت پر قائم ہے،متھیرا

    دریں اثنا آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ایس ایس پی رفعت بخاری کی نمایاں کامیابی تمام پولیس افسران بالخصوص خواتین افسران کے لیے باعث فخر ہے علاوہ ازیں ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے بھی ایس ایس پی رفعت بخاری کو مبارک باد دی گئی ہے۔

    لاہور ائیرپورٹ پر تھائی لینڈ سے غیرقانونی طورپر درآمد کردہ نایاب کچھوے برآمد

    واضح رہے کہ یہ ایوارڈ سالانہ بنیاد پر دیا جاتا ہے دنیا بھر میں نمایاں خدمات انجام دینے والی پولیس افسران کی کارکردگی کا بغور جائزہ لینے کے بعد یہ اعزاز دیا جاتا ہے، گزشتہ سال اسی تنظیم نے خیبر پختونخوا کی ایس ایس پی سونیا شمروز خان کو آفیسر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا تھا آئی اے ڈبلیو پی 30 سے زائد ممالک کی نمائندگی کرتی ہے اور 30 تنظیمیں اِس سے الحاق رکھتی ہیں یہ تنظیم تربیت، سرپرستی، اشتراکِ عمل اور نیٹ ورکنگ کے اہم مواقع فراہم کرتی ہے۔

    طارق بگٹی کی بطور صدر پی ایچ ایف تعیناتی کی تصدیق

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس کو جدید اسلحہ ،آلات گاڑیاں نائٹ ویژن اور ڈرون فراہم کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس کو جدید اسلحہ ،آلات گاڑیاں نائٹ ویژن اور ڈرون فراہم کا فیصلہ

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت مری میں خصوصی اجلاس ہوا،

    اجلاس میں صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا،انسپکٹر جنرل پولیس نے امن امان کی مجموعی صورت حال پر بریفنگ دی ،آرگنائزڈ اور سائبر کرائم کے خاتمے کے لئے سپیشل یونٹ اور آئی ٹی ٹریننگ کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا، عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات کے لئے تجاویز اور سفارشات پیش کر دی گئیَں،پولیس میں کرپشن اور غیر پیشہ ورانہ رویے کی نشاندھی کے لئے سپیشل آڈٹ سسٹم نافذ کرنے کی منظوری دی گئی،کرپٹ اور مجرموں سے ساز باز کرنے والے پولیس آفیسرز اور اہلکاروں کا سپیشل کورٹ مارشل ہوگا، رشوت مانگنے پر سی ایم کے سپیشل ڈیش بورڈ پر شکایت درج ہو سکے گی ،سمگلنگ روکنے کے لئے باڈر سیکورٹی فورسز قائم کرنے کی تجویز پر غورکیا گیا،ہر کرائم کے لئے فنکشنل سپیشلائزڈ پولیس فورس قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا، منشیات کے خاتمے کےلئے مہم مسلسل جاری رکھنے کی منظوری دی گئی،عورتوں اور بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں سزائے موت کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کر لیا گیا،پنجاب میں ناجائز اسلحہ کلچر کے خاتمے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی گئی،پتنگ بازی اور دھاتی تار کے سدباب کے لئے مزید فول پروف انتظامات کرنے کا حکم دیاگیا

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ سزا یقینی بنا کر جرائم میں کمی یقنی بنائی جاسکتی ہے۔ بچوں اور عورتوں سے زیادتی کے مقدمات میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے۔پنجاب کے ہر شہری کا تحفظ حکومت کی بنیادی زمہ داری ہے، پولیس کو جدید اسلحہ ،آلات گاڑیاں، نائٹ ویژن اور ڈرون فراہم کرینگے ۔دہشت گردی ، سمگلنگ اور گینگز کے مستقل خاتمے کیلئے موثر کارروائی یقینی بنائی جائے ۔پراسکیوشن اور انوسٹی گیشن کا سسٹم میں بہتری کی ضرورت ہے۔

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

  • تین خطرناک اشتہاری اور مطلوب ملزمان متحدہ عرب امارات سے گرفتار

    تین خطرناک اشتہاری اور مطلوب ملزمان متحدہ عرب امارات سے گرفتار

    لاہور: پنجاب پولیس نے تین خطرناک اشتہاری اور مطلوب ملزمان کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی :پولیس ترجمان کے مطابق پنجاب پولیس نے مزید 3 ملزمان کومتحدہ عرب امارات سےگرفتار کرلیاسلطان خان نامی اشتہاری ڈی جی خان پولیس کو 2021ء سےقتل کےمقدمہ میں مطلوب تھا جبکہ دوسرا ملزم علی شیر فیصل آباد پولیس کو مطلوب تھا جس نے گزشتہ برس شہری کو گولی مار کر قتل کیا تھا، تیسرا گرفتار ہونے والا اشتہار ی ملزم بلال ندیم ہے جو سیالکوٹ پولیس کو فراڈ کے مقدمے میں مطلوب ہے-

    گوجرانوالہ:ناجائز منافع خوری کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن

    ترجمان پنجاب پولیس کےمطابق پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ریڈ نوٹسز جاری کروا کر تینوں ملزمان کو گرفتار کیا اور اسپیشل آپریشنز سیل نے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ملزمان کی متحدہ عرب امارات سے پاکستان منتقلی کروائی، سب انسپکٹر چمن شہزاد کی قیادت میں اسپیشل آپریشن سیل کی ٹیم تینوں اشتہاریوں کو لے کر پاکستان روانہ ہوگئی ہے اور انہیں اگلے چند گھنٹوں میں لاہور ایئرپورٹ پہنچا دیا جائے گا، مذکورہ گرفتاریوں کے بعد رواں برس بیرون ملک سے گرفتار خطرناک اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 21 ہو گئی۔

    روس تکنیکی طور پر جوہری جنگ کے لیے تیار ہے،صدر پیوٹن

    اُدھر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خطرناک اشتہاریوں کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے پر سپیشل آپریشن سیل ٹیم کو شاباش دی اور اُن کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

    دبئی ایئرپورٹ پر سامان سے جادو ٹونے کی اشیاء ملنے پر مسافر گرفتار

  • خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے پر اے ایس پی شہربانو نقوی کومیڈل دینے کا فیصلہ

    خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے پر اے ایس پی شہربانو نقوی کومیڈل دینے کا فیصلہ

    لاہور میں ایک خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے والی اے ایس پی شہربانو نقوی کے لیے حکومت نے قائد اعظم پولیس میڈل دینے کا فیصلہ کیاہے-

    باغی ٹی وی: سوشل میڈیا پر اتوار کو ایک ویڈیو گردش کرنے لگی جس میں خاتون پولیس افسر اے ایس پی شہربانو نقوی کو بہادری کے ساتھ مشتعل ہجوم سے بات کرتے اور سکیورٹی حصار میں ایک خاتون کو ڈھانپ کر لاہور کے علاقے اچھرا سے بحفاظت لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    اے ایس پی شہر بانو کے مطابق ایک خاتون اپنے شوہر کے ساتھ اچھرا بازار آئیں، انہوں نے ایک کرتا پہنا ہوا تھا جس کے اوپر کچھ حروف لکھے ہوئے تھے،جب لوگوں نے وہ حروف دیکھے تو مذکورہ خاتون سے کہا کہ وہ کرتا اتار دیں اور اس طرح ایک کیفیوژن پیدا ہو گئی کہ ‘گستاخی‘ ہوئی ہے۔

    اے ایس پی شہر بانو نے موقع پر موجود شخص سے پوچھا تو شخص نے بتایا کہ بیٹی سے میری بات ہوئی، ان سے غلطی ہوئی الفاظ ٹھیک تھے لیکن اس کی ڈیزائننگ کچھ ایسی تھی جسے لوگوں نے دیکھ کر کہا کہ یہ خرابی کا باعث بن رہا ہے، اب انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ وہ ایسا لباس نہیں پہنیں گی۔‘

    خاتون نے کہا کہ انہوں نے کرتا ڈیزائن سمجھ کر لیا، انہیں نہیں معلوم تھا کہ اس پر کچھ اس طرح لکھا ہے جس سے لوگ یہ سمجھیں گے شاید کوئی عربی لکھی ہے،میری ایسی کوئی نیت نہیں تھی لیکن میں پھر بھی معافی مانگتی ہوں۔

    خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے پر ایس پی شہربانو نقوی کے لیے حکومت نے قائد اعظم پولیس میڈل دینے کا فیصلہ کیاہے-

    اس حوالے سے پنجاب پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ لاہور کے ایک علاقے میں پیدا ہونے والی ناخوشگوار صورت حال کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر خاتون شہری کو مشتعل ہجوم سے بحفاظت بچا کر لے جانے والی ایس ڈی پی او گلبرگ لاہور اے ایس پی شہربانو نقوی کو پنجاب پولیس کی طرف سے بے مثال جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر قائد اعظم پولیس میڈل (QPM) سے نوازنے کے لیے حکومت پاکستان کو سفارشات بھجوائی جا رہی ہیں-