Baaghi TV

Tag: پنجاب یونیورسٹی

  • خبردار ، ہوشیار ! پنجاب یونیورسٹی میں بد امنی کے حالیہ واقعات میں خفیہ ہاتھ ملوث ہے، ترجمان خرم شہزاد

    خبردار ، ہوشیار ! پنجاب یونیورسٹی میں بد امنی کے حالیہ واقعات میں خفیہ ہاتھ ملوث ہے، ترجمان خرم شہزاد

    لاہور : خبردار ،ہوشیار باش ، ان حالات میں‌ کہ جب ایک طرف پاکستان کشمیریوں کو بھارت کی غلامی سے نکالنےکےلیے صف بندی کررہاہے تو دوسری طرف عین اسی وقت پاکستان کے تعلیمی اداروں میں‌ لسانی اور فروعی اختلافات کو ہوا دینا کسی بہت بڑی سازش کا حصہ دکھائی دیتا ہے، اور اس سازش کی تصدیق ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے تحقیقاتی رپورٹ‌میں‌کردی ہے، ترجمان پنجاب یونیورسٹی کہتے ہیں‌کہ پنجاب یونیورسٹی میں بد امنی کے حالیہ واقعات میں خفیہ ہاتھ ملوث ہے،

    پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان خرم شہزاد نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہےکہ یونیورسٹی سے متعلق منفی پروپیگنڈہ کرنے کے لئے سوچی سمجھی سازش ہو رہے ہے ، ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہےکہ کیو ایس رینکنگ میں بہتری آنے پر مارچ میں پنجاب یونیورسٹی میں معمولی جھگڑا ہوا،

    ذرائع کےمطابق ترجمان کا کہنا ہےکہ 24 جون کو نیچرل سائنسز میں پاکستان میں پہلے نمبر پر آنے کے دو روز بعد پھر طلباء تنظیموں میں معمولی تصادم ہوا،13 ستمبر کو ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی رینکنگ میں پہلی مرتبہ پنجاب یونیورسٹی کو دنیا کی ایک ہزار بہترین جامعات میں شامل کیا گیا

    ترجمان پنجاب یونیورسٹی خرم شہزاد نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر کانفرنس کے انعقاد سے پنجاب یونیورسٹی کا قومی معاملات میں کردار کو معمولی جھگڑے کی نذر کرنے کی کوشش کی گئی،انہوں‌نے مزید کہا کہ حالیہ واقعات کی ٹائمنگ ثابت کر رہی ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں بد امنی کے واقعات سازش کا حصہ ہیں ،

    ترجمان پنجاب یونیورسٹی خرم شہزاد نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معمولی جھگڑوں کی موبائل فوٹیج بنا کر یونیورسٹی میں امن و امان سے متعلق مذموم پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، امن و امان برقرار رکھنے کے لئے انتظامیہ نے رواں سال 36 شر پسند طلباء کے خلاف کارروائی کی، خرم شہزاد نے مزید کہا کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہمارے پاس ان تمام افراد کا ڈیٹا پہنچ چکا ہے جو اس سازش کے کردار یا حصہ ہیں‌

  • کمال ہے احسن بلال ، پنجاب یونیورسٹی کا استاد ، تھیسز کے نام پر فی طالب علم 12000 وصول کرنے لگا

    کمال ہے احسن بلال ، پنجاب یونیورسٹی کا استاد ، تھیسز کے نام پر فی طالب علم 12000 وصول کرنے لگا

    لاہور : کرپشن سیاستدان ہی نہیں کرتے اور بھی جن کا بس چلے وہ کسر نہیں چھوڑتے ، اطلاعات کےمطابق پنجاب یونیورسٹی کے استاد کا طلبا کو تھیسز کے نام پر لوٹنے کا منصوبہ بے نقاب ، ویب سائٹ کے ذریعے سے طلبا کے تھیسز جمع کرنے کی 12 ہزار روپے تک فیس وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس لوٹ مار کا پتہ اس وقت چلا جب طالب علموں نے مذکورہ استاد کے اسکینڈل کا سارا معاملہ وائس چانسلر تک پہنچایا ، خبر یہی ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے استاد کا طلبا کو لوٹنے کا منفرد پلان کا انکشاف ہوا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے فائن آرٹس کے طلباء کو اپنے تھیسز ویب سائٹ پر جمع کرانے کا حکم جاری کیا گیا۔ لیکچرر احسن بلال اپنی ویب سائٹ بنا کر طلبا کو تھیسز آپ لوڈ کرنے کا حکم کر دیا۔

    وائس چانسلر کو رپورٹ کیے گئے اس واقعہ میں بتایا گیا ہےکہ ویب سائٹ پر تھیسز اپ لوڈ کرنے کے چارجز 12000 روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔ طلباء کو 12000 روپے چارجز بذریعہ جاز کیش جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئیں۔ طلبا نے وائس چانسلر کے نام درخواست میں اہم انکشافات کیے ہیں۔

    ذرائع کے حوالے سے معلوم ہو ا کہ اس سے پہلے بھی احسن بلال اقوام متحدہ کے امن پروگرام کے پوسٹر مقابلوں میں اسی ویب سائٹ سے فی طالبعلم 3000 کما چکا ہے ۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ احسن بلال نے مارچ 2019 میں مائی پراجیکٹ فولیو نامی ویب سائٹ بنائی۔ مذکورہ ویب سائٹ بھی احسن بلال کے نام رجسٹرڈ ہے۔

    77 طلبا نے پروفیسر کیخلاف وائس چانسلر کو درخواست جمع کرا دی ہے۔ یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی انکوائری کرائی جائے گی اور ثبوت ملنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • 2015 میں لیا گیا سوالیہ پرچہ 2019 میں بھی دے دیا گیا ، پنجاب یونیورسٹی نے یہ کیا کردیا ، کوئی خوش تو کوئی پریشان

    2015 میں لیا گیا سوالیہ پرچہ 2019 میں بھی دے دیا گیا ، پنجاب یونیورسٹی نے یہ کیا کردیا ، کوئی خوش تو کوئی پریشان

    لاہور : سستی یا حکمت عملی پنجاب یونیورسٹی کا انوکھا کارنامہ،2015 میں لیا گیا سوالیہ پرچہ 2019 میں بھی دے دیا گیا ، پنجاب یونیورسٹی نے یہ کیا کردیا ، کوئی خوش تو کوئی پریشان

    ذرائع کے مطابق مذکورہ پرچہ جو کہ بی ایس آنرز سیکنڈ سمسٹر میں پاکستان اسٹڈی کا پورا پرچہ 2015 میں بھی آ چکا ہے، حصہ اول کے تمام 10 سوالات اور حصہ دوئم کے تمام 4 سوالات 2015 میں بھی دیے گئے تھے۔

    امریکی ماہرین طب نے دل کی مرمت کرنے والا ہائیڈرویل انجکشن تیارکرلیا ، طب کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا

    دوسری طرف طالب علموں‌ کی طرف سے ملے جلے ردعمل کا مظاہرہ کیا گیا ہے، بعض طالب علموں کا کہنا ہےکہ یونیورسٹی نے بی ایس آنرز کے سوالیہ پرچے کو 4 سال بعد بھی تبدیل کرنے کی زحمت نہ کی۔ جبکہ بعض طالب علموں کا کہنا ہےکہ یہ یونیورسٹی انتظامیہ کی حکمت عملی ہے اور اس بات کا اختیار بھی یونیورسٹی انتظامیہ کے پاس کہ وہ نصاب میں جس قسم کا مرضی پرچہ تیار کرے

  • داخلے کے خواہشمندوں کے لیے اہم خبر !  پنجاب یونیورسٹی نے داخلے کیلئے میرٹ لسٹوں کا شیڈول جاری

    داخلے کے خواہشمندوں کے لیے اہم خبر ! پنجاب یونیورسٹی نے داخلے کیلئے میرٹ لسٹوں کا شیڈول جاری

    لاہور : داخلے کے خواہشمندوں کے لیے خوشخبری ، اطلاعات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کی میرٹ لسٹوں کا شیڈول جاری کردی ، پنجاب یونیورسٹی شیڈول کے مطابق ایم اے میں داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ 2 ستمبر جبکہ ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کی میرٹ لسٹ 4 ستمبر کو جاری ہوں گی۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کی میرٹ لسٹیں شعبہ جات کے نوٹس بورڈز اور آن لائن سسٹم کے تحت جاری کی جائیں گی۔ ایم فل و پی ایچ ڈی میں داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ 4 ستمبر کو آویزاں ہوں گی جبکہ پنجاب یونیورسٹی میں ایم فل ، ایم ایس، پی ایچ ڈی میں داخلوں کی لسٹیں آن لائن بھی جاری ہوں گی۔ داخلوں کی دوسری میرٹ لسٹ 9 ستمبر کو آویزاں کی جائے گی۔

    اسی طرح ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں ایم اے میں داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ 2 ستمبر جبکہ دوسری میرٹ لسٹیں 5 ستمبر کو جاری ہوں گی۔ ایم اے مارننگ، ایوننگ، ریلیکس اور سیلف سپورٹنگ پروگرام میں داخلوں کی لسٹ ایک ہی روز جاری ہوگی۔