Baaghi TV

Tag: پنڈی

  • راولپنڈی میں نماز عید الفطر کے اوقات کار،شیخ رشید کہاں عید پڑھیں گے؟

    راولپنڈی میں نماز عید الفطر کے اوقات کار،شیخ رشید کہاں عید پڑھیں گے؟

    راولپنڈی میں نماز عید الفطر کے اوقات کار
    مرکزی عیدگاہ اصغر مال روڈ 8 بجے
    بارش کی صورت میں مرکزی جامع مسجد جامع مسجد روڈ پر ادا کی جائے گی.
    مرکزی عید گاہ گوالمنڈی میں 8بجے بارش کی صورت میں صدر جامعہ مسجد احاطہ شیخ فضل الہٰی میں ادا کی جائے گی

    جامع مسجد امینہ پرانا قلعہ 7 بجے.
    جامع مسجد فیض القرآن 7.30 بجے.
    لیاقت باغ میں 7.45 پر نماز عید ادا کی جائے گی.
    بارش کی صورت میں دارالعلوم تعلیم القرآن راجہ بازار میں ادا کی جائے گی.
    سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید بھی لیاقت باغ میں نماز عید ادا کریں گے.
    بارش کی صورت میں دارالعلوم تعلیم القرآن میں نماز عید ادا کریں گے.
    جامع مسجد نور پیر ودھائی 7:00 بجے
    جامع مسجد مدنی پیرودھائی 7:15
    جامع مسجد حنیفہ صفدر آباد، پیرودھائی 7:00
    جامع مسجد غوثیہ ڈھوک نجو خیابان 7:30
    جامع مسجد حنفیہ ڈھوک منگٹال 7:30

    مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عیدالفطر ادا 

    جناح ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار،نرسز، لیڈی ڈاکٹرز کی پچاس برہنہ ویڈیو برآمد

     کراچی میں بوہری برداری آج عید الفطر منا رہی

     عیدالفطر پر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے پر کارروائیاں تیز 

  • 13 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کے بعد ملزم نے گردن پر چلائی چھری

    13 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کے بعد ملزم نے گردن پر چلائی چھری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    پنجاب کے شہر راولپنڈی میں 13 سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا،واقعہ تھانہ دھمیال کی حدود میں پیش آیا،راولپنڈی کے علاقے حیال گاوں میں 130 سالہ بچہ کو مبینہ زیادتی کے دوران ملزم نے واش روم میں قتل کردیا، اہل محلہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو پکڑا، تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا،پولیس حکام کے مطابق مقتول بچے کی شناخت ابوبکر کے نام سے ہوئی، لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے، واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، بچے کے ساتھ زیادتی ہوئی یا نہیں پوسٹ مارٹم کے بعد واضح ہو گا

    پولیس کے مطابق مقتول بچے کی شناخت ابوبکر کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردیا ہے۔کمسن بچے کے قتل پر سی پی او سید خالد محمد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی ہے ایس پی صدر محمد نبیل نے نفری کے ساتھ موقع کا دورہ کیا اور اہم شواہد جمع کرنے کے لیے پنجاب موبائیل فرانزک لیبارٹری کو موقع پر طلب کیا ہے،پولیس حکام کے مطابق افسوسناک واردات کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے سفاکانہ جرم کرنے پر قرار واقع سزا دلوائی جائے گی

    درج مقدمہ کے مطابق 13 سالہ ابوبکر چوتھی کلاس کا طالب علم ہے، عشا کی نماز پڑھنے گھر سے نکلا تو کچھ دیر بعد ہم بھی گئے،نماز پڑھنے جا رہے تھے تو راستے میں عرفان کے مکان سے چیخنے کی آوازیں آ رہی تھیں میں نے آواز پہنچان لی وہ بھتیجے ابوبکر کی تھی، مکان کا دروازہ اندر سے بند تھا ہم نے دستک دی لیکن دروازہ کسی نے نہیں کھولا ہم نے دھکا دیا تو دروازہ کھل گیا، اندر گئے تو دیکھا مسمی عرفان نے میرے بھتیجے کو لٹایا ہوا ہے اور اسکی گردن پر چھری چلا رہا ہے،ہم نے بھتیجے کو بچانے کی کوشش کی لیکن ملزم نے اتنی تیزی سے چلائی کہ شہہ رگ کٹ چکی تھی ابوبکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،

    https://twitter.com/ia_rajpoot/status/1636207683631022080

    راولپنڈی سے صحافی اسرار احمد راجپوت نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ دھمیال کے علاقہ بنک کالونی میں ایک شخص نے تیرہ سالہ بچہ کو جنسی زیادتی بعد تیز دھار آلہ سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ SHO تھانہ دھمیال ایس آئی فیضان ندیم بچے کے والدین و اہلیان علاقہ کو انصاف کی یقین دھانی کروا رہے

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

  • اے این ایف انٹیلیجنس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائی

    اے این ایف انٹیلیجنس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائی

    راولپنڈی: اے این ایف انٹیلیجنس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائی ،اطلاعات کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس نے جڑواں شہروں سمیت کراچی میں 3 کارروائیاں کی ہیں اور ان کارروائیوں میں جرائم پیشہ افراد کونہ صرف گرفتار کیا ہے بلکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کی ہیں‌

    اے این ایف کی طرف سے اس سلسلے میں خبرجاری کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہیں ، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان کارروائیوں میں خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتارکرلیے گئے ہیں‌

    اے این ایف ذرائع کے مطابق پہلی کارروائی موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب کی گئی۔دورانِ تلاشی سوزوکی کلٹس سے 27 کلوگرام ہیروئن اور 3 کلوگرام مشکوک کیمیکل برآمدہوا جبکہ کار میں سوار لاہور کے رہائشی شہباز علی اور حمیرا نوید کو گرفتار کر لیا گیا۔

    دوسری کارروائی راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں کی گئی۔پارسل کے ذریعے 1 کلو 800 گرام کیٹامائن امریکہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ،مذکورہ منشیات باکسنگ گلوز میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔پارسل فیصل آباد کے رہائشی محمد رزاق کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔

    تیسری کارروائی کراچی میں واقع لی مارکیٹ میں کی گئی۔جہاں سوزوکی بولان کے گیئر باکس میں چھپائی گئی 11 کلو 500 گرام چرس برآمد کی گئی دورانِ کارروائی کراچی کے رہائشی عبدالکمال نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

    ترجمان اے این ایف نے اس حوالے سے یہ بھی بتایا ہے کہ تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • اسلام آباد جرائم کا گڑھ :بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں دسویں کلاس کی ایک طالبہ کی خودکشی :سوالات اٹھنے لگے

    اسلام آباد جرائم کا گڑھ :بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں دسویں کلاس کی ایک طالبہ کی خودکشی :سوالات اٹھنے لگے

    اسلام اباد:اسلام آباد جرائم کا گڑھ :بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں دسویں کلاس کی ایک طالبہ کی خودکشی :سوالات اٹھنے لگے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گذشتہ تین ماہ کے دوران 14 پولیس مقابلے ہوئے ہیں جن میں چھ ڈاکو ہلاک جب کہ متعدد زخمی اور گرفتار ہوئے۔ اس دوران ڈاکووں کی فائرنگ سے چار پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

     

     

    تین ماہ میں ہونے والے ان پولیس مقابلوں کی تعداد گذشتہ تین برس میں ہونے والے پولیس مقابلوں سے بھی زیادہ ہے۔

    اسلام آباد کے شہریوں کے لیے گذشتہ سال کے آخری تین مہینے بالخصوص اکتوبر اور نومبر بڑے بھاری ثابت ہوئے جب ہر پوش سیکٹر میں بڑے بڑے گھروں کی ریکی کر کے ڈکیتوں نے شہریوں کو کروڑوں روپے سے محروم کر دیا۔

    جب یہ سلسلہ حد سے بڑھا تو حکومت نے وفاقی پولیس کی کمان تبدیل کرتے ہوئے سات دسمبر کو آئی جی قاضی جمیل الرحمان کی جگہ محمد احسن یونس کو نیا آئی جی تعینات کر دیا۔ حکام کے مطابق اس تقرری کا بنیادی مقصد اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے جرائم کو روکنا اور ڈکیت گینگز کی سرکوبی تھا۔ آئی جی نے اپنا چارج سنبھالنے کے بعد مسلسل روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا اور پولیس اہلکاروں سے مسلسل ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا۔

    پولیس حکام کے مطابق پولیس جوانوں سے ملاقاتوں کے دوران آئی جی نے جرائم پیشہ عناصر بالخصوص ڈکیتوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا واضح پیغام دیا۔ آئی جی کی جانب سے ان واضح ہدایات کے بعد اسلام آباد میں پولیس مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوا۔

    پولیس کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق پولیس مقابلوں کا یہ سلسلہ اس تواتر سے جاری رہا کہ تین ماہ میں اتنے پولیس مقابلے ہوئے کہ یہ تعداد گذشتہ تین سال سے بھی بڑھ گئی۔ اب تک ہونے والے پولیس مقابلوں میں چھ ڈاکو اور دو پولیس والے ہلاک جبکہ چار پولیس اہلکار اور متعدد ڈاکو زخمی ہوئے ہیں۔

    پولیس کی جانب اس دوران غلط فہمی کے باعث بھی ہونے والی فائرنگ سے 10 ویں جماعت کا طالب علم اور اس کا ساتھی زخمی بھی ہو گیا تھا۔

     

     

    ادھر بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں دسویں کلاس کی ایک طالبہ لائبہ کا سکول میں خودکشی کے واقعہ پر طلبہ و طالبات سراپا احتجاج ہیں. الزام ہے کہ سکول انتظامیہ کے کچھ لوگ خواتین ٹیچر اور بچوں کو ہراساں کرتے ہیں.

    اس سلسلے میں عوام الناس کا کہنا ہےکہ پنجاب انتظامیہ کو چاہئے کہ تحقیقات کر کے اصل ذمہ داران کو نشان عبرت بنائیں

  • شہری کو تاوان کی خاطر اغواء کرنے میں ملوث ارشد لنگڑا دو ساتھیوں سمیت گرفتار

    شہری کو تاوان کی خاطر اغواء کرنے میں ملوث ارشد لنگڑا دو ساتھیوں سمیت گرفتار

    راولپنڈی :شہری کو تاوان کی خاطر اغواء کرنے میں ملوث ارشد لنگڑا دو ساتھیوں سمیت گرفتار،اطلاعات کے مطابق راولپنڈی ریس کورس پولیس نےاہم کاروائی
    کرتے ہوئے شہری کو تاوان کی خاطر اغواء کرنے میں ملوث ارشد لنگڑا دو ساتھیوں سمیت گرفتار،

    پولیس کا کہنا ہےکہ مغوی بحفاظت بازیاب کرالئے گئے اور اب ان کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے گرفتار ملزمان میں ارشد عرف لنگڑا کے علاوہ حسنین اور آصف شامل ہیں،

    ارشد لنگڑا راولپنڈی کے علاوہ اٹک، اسلام آباد میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی،رابری، زیادتی، ناجائز اسلحہ ، منشیات جیسے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے،

    مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ میرے بھائی اکبر علی کو ارشد عرف لنگڑا اور اس کے ساتھیوں نےگھر کام کے لیے بلایا، تشدد کیا اور ویڈیوز بنا کر بلیک میل کر کے لاکھوں روپے لینے کے بعد تاوان کے لئے اغواء کیا،

    ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جا کر قرار واقعی سزاء دلوائی جائیگی، ایس پی پوٹھوہار نے ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ایچ او ریس کورس اور ٹیم کو شاباش دی

    ایس پی رانا عبدالوہاب شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین فرض ہے،اس موقع پر سی پی او ساجد کیانی نے کہاکہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جاۓ گا۔

  • 23 مارچ کو مارچ کا اعلان کرنے والوں کو شیخ رشید نے دیا پیغام

    23 مارچ کو مارچ کا اعلان کرنے والوں کو شیخ رشید نے دیا پیغام

    23 مارچ کو مارچ کا اعلان کرنے والوں کو شیخ رشید نے دیا پیغام

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں سیاسی اموراورامن عامہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،راولپنڈی میں فلاح عامہ کے جاری منصوبوں پر پیشرفت پر بات چیت کی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے فلاحی منصوبوں کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے گا-راولپنڈی تحریک انصاف کا قلعہ ہے راولپنڈی شہر کے مسائل حل کرنے پر پوری توجہ ہے۔سیاست میں رواداری ، برداشت اوربھائی چارے کے قائل ہیں۔شرافت،شفافیت اوردیانت کے اصولوں پرچلتے ہیں۔نفاق کے بیج بونے والوں کوپہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے۔ماضی میں سیاسی انتقام کے کلچر کو پروان چڑھایا گیا-الزامات لگانا اوردشنام طرازی ہمارا شیوہ نہیں۔ہماری حکومت نے سیاسی انتقام کی منفی سیاست کو ختم کیا ہے-صوبے میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔ قانون کی عملداری کو یقینی بنایاگیا ہے۔ منفی رویے اور انتشار کی سیاست ملک کی یکجہتی اور استحکام کیلئے نقصان دہ ہیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت راولپنڈی کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے امن وعامہ کی صورتحال اطمینان بخش ہے۔حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے اورکرتی رہے گی-23 مارچ کو مارچ کا اعلان کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں۔ قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔اپوزیشن ٹولے کے ہاتھ سے وقت ریت کی طرح نکلتا جا رہا ہے-وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے اور مدت پوری کرے گی-

    ایک اور یوٹرن، ساتھ شیخ رشید نے اسلام آباد والوں کو خوشخبری بھی سنا دی

    سعد رضوی سے بھی بات ہورہی،وزیراعظم کیا اعلان کرنیوالے ہیں،شیخ رشید نے بتا دیا

    معاملے کو بہتر انداز سے سلجھایا گیا،شیخ رشید

    شیخ رشید نے لاہور بیٹھ کر اسلام آباد والوں کو سنائی خوشخبری

    لڑکے نالائق،لڑکیاں آگے،اب یہ کام کرنے کو دل نہیں کرتا، شیخ رشید

    23 مارچ کو مارچ کی کال بڑی غلطی ہے ،شیخ رشید کی اپوزیشن کو وارننگ

    شیخ رشید کی نواز شریف کو آفر، پی ڈی ایم سے تاریخ بدلنے کی اپیل

    مرنے کے بعد سیاسی مخالفین میرا کفن کھول کر دیکھیں گے مرا ہے کہ نہیں،شیخ رشید

    اسٹیبلشمنٹ کس کے ساتھ ہے؟ شیخ رشید نے بڑوں کی امید پر پھیرا پانی

  • پولیس پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے  کی قبول

    پولیس پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے کی قبول

    راولپنڈی اور بنوں میں پولیس پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبول کرلی ۔

    راولپنڈی کے تھانہ پیرودہائی میں کل رات کو نا معلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران پر اندھادھند فائرنگ کیا تھا، فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل خرم ہلاک جبکہ سب انسپکٹر منظور شہزاد اور کانسٹیبل عمر شدید زخمی ہوئے تھے ۔ آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت بھی جاری کردی ہیں۔حادثے کے بعد پولیس نے علاقے کو میں گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کیا ہے جس میں تا حال کوئی گرفتاری سامنے نہیں آئی ـ

    تازہ اپڈیٹس کے مطابق مذکورہ حملے کی ذمہ داری ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی نے قبول کی ہے ـ دوسری جانب آج ہی بنوں میں نامعلوم افراد نے چھٹی پر گھر گئے سی ٹی ڈی اہلکار کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس میں شدید زخمی ہوئے اس حملے کی ذمہ داری بھی ٹی ٹی پی نے قبول کرلی ہے ـ واضح رہے کہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد ٹی ٹی پی کی جانب سے پنجاب میں ہونے والا یہ پہلا حملہ ہے ـ

    قبل ازیں سی پی اوراولپنڈی ساجد کیانی اورسابقہ سی پی اواطہر اسماعیل کی ہولی فیملی ہسپتال آمد ہوئی ہے، گزشتہ رات نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سب انسپکٹر منظور شہزاد اورکانسٹیبل محمد عمر ہارون کی عیادت کی،اس موقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز رائے مظہراقبال، ایس ایس پی انوسٹی گیشن اوردیگر سینئر افسران بھی موجود تھے،سی پی اونے زخمی پولیس افسران کی جلد صحتیابی کے لیے دعاکی،نیک خواہشات کا اظہار کیا اورعلاج معالجہ کی رقم فراہم کی،سی پی اوراولپنڈی ساجد کیانی نے زخمی پولیس افسران کے لواحقین سے ملاقات کی اورمکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی،سی پی اوساجد کیانی نے پولیس افسران کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت جاری کیں،سی پی اوراولپنڈی ساجد کیانی کا کہنا تھا لپ راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اورفرض کی ادائیگی کے دوران کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی،

    آر پی او راولپنڈی اشفاق احمد نے پولیس لائن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے جو ائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تحقیقات کریگی پنجاب فرانزک سائنس نے موقع واردات سے شواہد حاصل کر لیئے ہیں تفتیش کراٰئم سین سے لیکر کرمنل تک پہنچتی ہے ۔۔ تفتیش سے آپکو آگا ہ کیا جائے گا کانسٹبل خرم شہزاد نوجوان اور اچھی شہرت کا مالک تھا اسکے والد کو ملکر انتہائی دکھ ہوا دلخراش واقعہ تھا ۔جے آئی ٹی جب بھی تشکیل دی جاتی ہے تو انٹیلی جنس ایجنسیز اسمیں شامل ہوتی ہیں آر پی او اشفاق احمد کا کہنا تھا کہ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ملزمان کہاں سے داخل اور کہاں سے فرار ہوئے ۔اسلام آباد پولیس سے بھی رابطہ ہے ملکر تحقیقات کریں گے ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ شب پنڈی تھانہ پیرودہائی کے علاقہ سی ڈی اے چوک میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے پولیس موبائل گشت اور محافظ ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران پر فائرنگ کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس کنسٹیبل شہید جبکہ ایک سب انسپکٹر اور ایک کانسٹیبل زخمی ہو گیا تھا

  • راولپنڈی، اقدام قتل اورضرر کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت

    راولپنڈی، اقدام قتل اورضرر کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت

    Iراولپنڈی:راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالت نے قتل،اقدام قتل اورضرر کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت،13سال قید اور04لاکھ30ہزار روپے جرمانے کی سزاسنا دی،ملزم سلطان محمود نے لڑائی جھگڑے کی بناء پر اپنے بھائی کو قتل جبکہ بھتیجی کو زخمی کردیاتھا۔تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان اورمقدمات کی موثر پیروی کررہی ہے جس کے پیش نظر معز ز عدالتیں ملزمان کو قرارواقعی سزائیں سنا رہی ہیں،معزز عدالت کے جج مظفر نواز ملک ASJنے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے قتل،اقدام قتل اورضرر کے مقدمہ میں نامزد ملزم سلطان محمود کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنادی،ملزم کو قتل کے جرم میں سزائے موت معہ 03لاکھ روپے جرمانہ،اقدام قتل کے جرم میں 10سال قید معہ01لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ضرر کے جرم میں 03سال قید معہ30ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں گئیں،ملزم سلطان محمود نے لڑائی جھگڑے کی بناء پر اپنے بھائی بشیر کو قتل جبکہ بھتیجی ناظمی شاہین کو زخمی کردیاتھا،قتل،اقدام قتل اورضرر کا مقدمہ مقتول کے بیٹے محمد فیضان کی مدعیت میں اکتوبر 2019میں تھانہ کلرسیداں میں درج کیاگیاتھا،کلرسیداں پولیس نے سلطان محمود کو گرفتارکرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اورمقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے ملزم کو قرار واقعی سزا سنائی،سی پی اومحمد احسن یونس نے انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزم قرارواقعی سزا ملنا انصاف کی جیت ہے۔

    راولپنڈی:تھانہ چونترہ کے علاقہ بلیو ورلڈ سٹی میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ، محمد عثمان نامی شخص کے جاں بحق ہونے کا معاملہ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ چونترہ کے علاقہ بلیو ورلڈ سٹی میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے محمد عثمان نامی شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچی،ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ زمین کے تنازعے کی وجہ سے پیش آیا ہے،موقعہ سے شواہد اکٹھے کر کے نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے،ایس پی صدرکامران حمیدکا کہناتھاکہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، نامزد ملزمان اور ساتھیوں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی.

  • 7 سالہ معصوم کو زیادتی اور قتل کرنے والے کو 02 مرتبہ سزائے موت اور جرمانہ،راولپنڈی پولیس

    7 سالہ معصوم کو زیادتی اور قتل کرنے والے کو 02 مرتبہ سزائے موت اور جرمانہ،راولپنڈی پولیس

    راولپنڈی پولیس کی ایک اور بڑی کامیابی،اپنی ہی 7 سالہ معصوم بھتیجی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے سفاک درندے کو 02 مرتبہ سزائے موت اور 06 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دلائی ۔ مجرم ولی اللہ نے نا صرف مقدس رشتے کو پامال کیا بلکہ 7 سالہ ننھی پری سدرہ کو زیادتی کے ساتھ قتل بھی کیا تھا ۔ ایس پی پوٹھوہار
    واقعہ کا مقدمہ 22 نومبر 2019 کو بچی کے والد کی مدعیت میں تھانہ ائرپورٹ درج کیا گیا تھا، جاۓ وقوعہ کے معائنہ کے دوران ایس ایس انویسٹی گیشن محمد فیصل ، ایس پی پوٹھوہار سید علی اور اے ایس پی بینش فاطمہ نے شواہد کی بناء پر ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کیا،ملزم نے اپنے سفاکانہ جرم کا اعتراف پہلے پولیس اور پھر معزز عدالت کے سامنے بھی کیا تھا، پولیس کے فوری رسپانس ، موثر تفتیش اور پیروی مقدمہ کی بدولت ملزم کو اس کے قبیح جرم کی قرار واقعی سزا دلوانے میں مدد ملی ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد فیصلہ ۔ بچوں سے زیادتی اور قتل جیسے جرائم ناقابل برداشت ہیں ، ایسے جرائم میں ملوث افراد کو سزا ملنا مظلوم اور قانون کی فتح ہے ۔ سی پی او راولپنڈی۔