Baaghi TV

Tag: پورٹ قاسم

  • پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کے  دو جہاز پورٹ قاسم بندرگاہ پہنچ گئے

    پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کے دو جہاز پورٹ قاسم بندرگاہ پہنچ گئے

    پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ہزاروں ٹن ایل پی جی گیس کے دو بحری جہاز پورٹ قاسم بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگئے جبکہ مزید 2 جہاز عید الفطر سے پہلے آنے کی توقع ہے۔

    ایل پی جی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عرفان کھوکھر نے نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ملک میں مائع پیٹرولیم گیس کے وافر ذخائر دستیاب ہیں، پورٹ قاسم کی بندرگاہ پر اریس نامی بحری جہاز 11 ہزار میٹرک ٹن جبکہ اٹلانٹک نامی جہاز 12 ہزار میٹرک ٹن گیس لے پر پہنچا اور لنگر انداز ہوگیا اس کے علاوہ ULLSWATER نامی بحری جہاز کے ذریعے 3700ٹن اور MD23 نامی بحری جہاز کے ذریعے 3500ٹن مزید دو ایل پی جی کنسائمنٹس عیدالفطر سے قبل پاکستان پہنچ جائیں گے۔

    آپریشن غضب للحق:پاکستانی فوج کو دیکھ کر افغان طالبان پوسٹوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے

    نجی خبررساں ادارے ایکسپریس سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ فی کلو گرام ایل پی جی کی مقررہ سرکاری قیمت اگرچہ 225 روپے ہے لیکن گیس مافیا امریکا ایران جنگ سے پیدا ہونے والے توانائی بحران اور خام تیل کی عالمی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو جواز بناکر 350روپے سے 450روپے فی کلوگرام کے حساب سے ایل پی جی فروخت کررہے ہیں-

    کینیڈا میں امریکی قونصل خانے پر فائرنگ

    عرفان کھوکھر نے بتایا کہ امریکا ایران جنگ سے مشرق وسطی کی غیر یقینی صورتحال سے عالمی مارکیٹ میں فی ٹن ایل پی جی کی قیمت میں 200ڈالر کا اضافہ ہوچکا ہے جبکہ آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے شپنگ لائنز کے فریٹ بھی بڑھ گئے ہیں، ملک میں ایل پی جی کے وافر ذخائر موجود ہیں، گیس مافیا منفی افواہیں پھیلاکر صارفین کو گھبراہٹ میں وسیع پیمانے پر ایل پی جی کی خریداری کرنے پر مجبور کررہے ہیں جنگ بندی سے متعلق ملنے والے اشاروں اور مزید ایل پی جی کے کنسائمنٹس کی آمد سے آئندہ چند دنوں میں ایل پی جی کی قیمت معمول پر آجائیں گی۔

    دبئی میں معاشی و سیکیورٹی بحران: مالی مشکلات اور غیر یقینی صورتحال نے جانوروں کی دیکھ بھال کو مشکل بنا دیا

  • اربوں روپٔے مالیت کی نشہ آور ٹیبلٹس کی اسمگلنگ ناکام

    اربوں روپٔے مالیت کی نشہ آور ٹیبلٹس کی اسمگلنگ ناکام

    کراچی کی پورٹ قاسم سے 2.8 ارب مالیت کی نشہ آور ٹیبلٹ ٹراماڈول افریقا بھیجنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

    ترجمان کسٹم کے مطابق 2.8 ارب روپے مالیت کی 56 لاکھ ٹراماڈول ٹیبلیٹس سیریلون افریقا اسمگل کی جارہی تھیں، گڈزڈیکلریشن میں ٹراماڈول ٹیبلیٹس کو ٹاولز کا برآمدی کنسائمنٹ ظاہر کیا گیا تھا، احمد ٹریڈنگ کا یہ برآمدی کنسائمنٹ این ایل سی ٹرمینل کے رسک منیجمنٹ سسٹم سے کلئیر ہوچکا تھا۔کلیئر ہونے والا یہ کنسائمنٹ QICT سے بحری جہاز میں لوڈ ہونے کے لیے تیار تھا، حکام کی رسک پروفائلنگ کی بنیاد پر کنسائمنٹ کی نشاندہی پر مزید تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی، جانچ پڑتال میں کنٹرول شدہ نفسیاتی ادویات کی بڑی مقدار اسمگل ہونے کی نشاندہی ہوئی جس پر کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے کنسائمنٹ ضبط کرلی۔

    ٹراماڈول ڈریپ کے تحت ایک کنٹرول شدہ نفسیاتی دوا ہے، ٹراماڈول میں نشہ آور مرکبات شامل ہیں اس لیے کئی ممالک میں اس پر پابندی عائد ہے، پاکستان سے نشہ آور ادویہ اسمگل کرنے کی یہ دوسری کارروائی ہے جسے حکام نے ناکام بنایا ہے۔یاد رہے کہ فروری 2025ء میں بھی 10ارب روپے مالیت کی ٹراماڈول ٹیبلیٹس اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا تھا۔

    گزشتہ کئی ماہ سے درآمدات میں نمایاں اضافہ ہو گیا

    تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی،لوڈشیڈنگ کا خدشہ

    کراچی شہر میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ

    حسینہ واجد کو بنگلا دیشی عبوری حکومت سےبڑا ریلیف مل گیا

    سندھ حکومت نے ٹرانسپورٹ افسران کی چھٹیاں منسوخ کردیں

  • سفارت خانے کی آڑ میں کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب اسمگل کرنے کی کوشش

    سفارت خانے کی آڑ میں کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب اسمگل کرنے کی کوشش

    کراچی: پاکستان کسٹمز کے عملے نے پورٹ قاسم سے سفارت خانے کی آڑ میں ساڑھے 8 کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

    باغی ٹی وی: حکام کے مطابق گڈز ڈیکلریشن میں سفارتخانے کے نام پر درآمدہ کنٹینر میں گھریلو سامان ظاہر کیا گیا تھا کسٹمز حکام نے مشکوک کنٹینر کو روک کر تصدیق کیلئے متعلقہ سفارت خانے کو خط لکھا تو سفارت خانے نے لاتعلقی کا اظہار کیا-

    کسٹم حکام کی جانب سے جانچ پڑتال پر کنٹینر سے گھریلو سامان کے بجائے غیرملکی شراب برآمد ہوئی جس کی مالیت 8 کروڑ 48 لاکھ 80ہزار روپے ہے کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ گروہ کے مزید اركان كو پكڑنے كے لیے تفتیش اور کوشش جاری ہے۔

    سیالکوٹ:پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن،41 گرفتار

    دوسری جانب سیالکوٹ میں پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن،ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں کی سرکوبی کیلیے 76 مقامات پر چھاپے مارے گئے .

    کریک ڈاؤن کے دوران 41 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار.گرفتار منشیات فروشوں کے قبضہ سے 65 کلوگرام منشیات اور 37 لٹر شراب برآمد کی گئی ہے.منشیات فروشوں کے خلاف 41 مقدمات درج کیے گئے.عادی نشئیوں کی کمین گاہوں پر بھی چھاپے مارے گئے 57 نشئی مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیے گئے ہیں-

    سربراہ بی این پی عوامی اور سابق صوبائی وزیر اسد بلوچ کے گھر پر …

    پولیس ضلع کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے پر عزم ہے. ضلع کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کے لئے شہریوں کا تعاون اہم ہے.شہری منشیات فروشوں سے متعلق پولیس کو مطلع کریں نام پوشیدہ رکھا جائے گا. آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے،ڈ پی او کہنا ہے کہ. ضلع سے منشیات کے مکمل خاتمہ تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا-

    مانسہرہ میں بس کھائی میں گرنے سے 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

  • سرکاری لائن سے تیل چرانے والے دو افراد مٹی میں دب کر ہلاک

    سرکاری لائن سے تیل چرانے والے دو افراد مٹی میں دب کر ہلاک

    کراچی پورٹ قاسم میں سرنگ کھود کر پارکو لائن سے تیل چرانے والے دو افراد مٹی میں دب کر ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق گزشتہ روز بارش کے بعد مٹی نرم ہوگئی تھی جس کے باعث ملزمان سرنگ میں دب گئے، ملزمان کے تین ساتھی انہیں نجی اسپتال لے کر پہنچے جہاں سے پولیس نے تینوں کو گرفتار کرلیا۔

    مسافروں سے لوٹ مار میں مصروف بدنام زمانہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

    پولیس نے بتایاکہ ملزمان کراچی سے اندرون ملک جانے والی آئل لائن پر کلپ لگارہے تھے اس مقصد کیلئے ملزمان نے پارکو کی لائن کے ساتھ ایک ایکڑ کی زمین پر گودام بنا رکھا تھا اور ملزمان گودام کے اندر سے سرنگ کے ذریعے سرکاری تیل چوری کررہے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے زیر استعمال دو گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئی ہیں، ہلاک ہونے والوں کی شناخت 36 سالہ زاہد ولد عبد الرزاق اور 33 سالہ عبدالغنی ولد محمد حسن کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ مرکزی ملزم اعتزاز کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

    کراچی:3 مزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 7 افراد زخمی

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان کا گروپ پہلے بھی لائن سے کروڑوں روپے کا تیل چوری کر چکا ہے، تاحال گروپ کا ماسٹر مائنڈ گرفتار نہیں ہو سکا ہےاس سے قبل شاہ لطیف ٹاؤن، شرافی گوٹھ، بن قاسم، اسٹیل ٹاؤن، درخشاں سے اس گروپ کے 7 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔

  • پورٹ قاسم اتھارٹی میں کراچی چیمبر کو نمائندگی دی جائے:صدرکراچی چیمبر آف کامرس ادریس میمن

    پورٹ قاسم اتھارٹی میں کراچی چیمبر کو نمائندگی دی جائے:صدرکراچی چیمبر آف کامرس ادریس میمن

    کراچی :اہل کراچی کو کراچی کے مسائل سے آگاہ رکھنے کےلیے نمائندگی دینا بہتر ثابت ہوگا، ان خیالات کا اظہارکرتےہوئے ادریس میمن نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم اتھارٹی میں کراچی چیمبر کو نمائندگی دی جائے۔یہ کراچی اور ملک دونوں کے لیے بہتر ہوگا

    صدر کراچی چیمبر آف کامرس ادریس میمن نے کراچی چیمبر میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی ملک کا فنانشل حب ہے، کراچی چیمبر بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں پورٹس کے حوالے سے شپنگ لاینز کو بہت شکایات ہیں، وفاقی وزیر میری ٹائم فیصل سبزواری پورٹس سے متعلق مسائل حل کرائیں۔

    ادریس میمن نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم اتھارٹی میں کراچی چیمبر کو نمائندگی دی جائے، پورٹ قاسم میں کراچی چیمبر کا کوئی نمائندہ نہیں ہے، آئی ٹی کے بزنس کے لئے ٹاور بنایا جائے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس عمل سے عوام الناس خصوصا کاروباری طبقے کے مسائل حل ہونگے اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا

    صدر کراچی چیمبر آف کامرس نے کہا ہے کہ کورونا کے دوران ملک میں آئی ٹی بزنس نے بہت ترقی کی ہے، آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری اور بزنس فروغ کے لئے وزیر آئی ٹی امین الحق سے مکمل تعاون کرینگے۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے فروغ اور غیرملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے لیے نمائشں کا انعقاد کرنا چاہیے۔

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک