Baaghi TV

Tag: پورٹ

  • متحدہ عرب امارات کا آبنائے ہرمز سے بچنے کیلئے نئی بندرگاہ بنانے کا فیصلہ

    متحدہ عرب امارات کا آبنائے ہرمز سے بچنے کیلئے نئی بندرگاہ بنانے کا فیصلہ

    متحدہ عرب امارات نے آبنائے ہرمز سے بچنے کے لئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے نئی بندرگاہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی پورٹ کا انتظام سنبھالنے والی اماراتی کمپنی ڈی پی ورلڈ مشرقی ساحل پر اماراتی ریاست فجیرہ میں نئی کثیرالمقاصد بندرگاہ تیار کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے،اس اقدام کا مقصد دبئی کی بندرگاہ جبل علی پر انحصار کم کرنا اور آبنائے ہرمز کے راستے سے بچنے کا متبا دل پیدا کرنا ہے۔

    منصوبہ متحدہ عرب امارات کی حکمت عملی سے مطابقت رکھتا ہے جس کے تحت وہ اپنی معیشت کو ایران کے ساتھ کشیدگی سے محفوظ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، منصوبے کے ذریعے کنٹینرز آبنائے ہرمز سے گزرے بغیر متحدہ عرب امارات میں داخل یا باہر جا سکیں گے آبنائے ہرمز بند کئے جانے کے بعد سے دبئی کی جبل علی پورٹ کی سرگرمیوں میں 90 سے 95 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے، اس صورتحال نے اماراتی کمپنی کو متبادل راستہ تلاش کرنے پر مجبور کیا ہے۔89

    اماراتی کمپنی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ اگر تمام انتظامی اور تکنیکی مراحل بروقت مکمل ہوئے تو نئی بندرگاہ تقریباً ڈیڑھ سال میں فعال ہو سکتی ہے۔

    ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ صرف ہنگامی متبادل راستہ نہیں بلکہ متحدہ عرب امارات کی طویل المدتی معاشی اور تجارتی حکمتِ عملی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے ملک اپنی سپلائی چین کو زیادہ محفوظ، لچکدار اور خطے میں پیدا ہونے والے جغرافیائی و سیاسی خطرات سے کم متاثر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

  • گوادر پورٹ پرکوئی بڑا بحری جہاز لنگر انداز نہیں ہو سکے گا، احسن اقبال کا تہلکہ خیز انکشاف

    گوادر پورٹ پرکوئی بڑا بحری جہاز لنگر انداز نہیں ہو سکے گا، احسن اقبال کا تہلکہ خیز انکشاف

    وفاقی وزیر پلاننگ و منصوبہ بندی احسن اقبال کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا ،کہتے ہيں گوادر پورٹ اب گہرا سمندر نہیں رہا ۔ جس کے باعث کوئی بڑا بحری جہاز لنگر انداز نہیں ہو سکے گا ۔ سابق حکومت نے جان بوجھ کر سی پیک منصوبے کے گیٹ وے گوادر پورٹ کو تباہ کيا ۔ احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر عاصم نصیرسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نون لیگ اب ترقی اور ڈويپلمنٹ کے بیانیے سے الیکشن لڑے گی، آرمی چیف کي مدت ملازمت میں توسیع یا نئے آرمی چیف کے حوالے سے ابھی کوئي فیصلہ نہيں ہوا،

    وفاقی وزیرپلاننگ ومنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نےسی پیک منصوبےکوتباہ کرنےکی ہرممکن کوشش کی،چارسالوں میں سی پیک پرسابق حکومت نےایک ڈالرکامنصوبہ نہیں لگایا،گوادرکےڈیپ سی کالیول14میٹرسےکم ہوکر11میٹررہ گیاہے،کوئی بڑابحری جہازگواردرپورٹ پرلنگراندازنہیں ہوسکتا

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاک نیوی کوسروےاورصفائی کےلیےٹاسک دے ديا،123ملین ڈالرپورٹ کي گہرائي کوصاف رکھنےکےلیےپڑےرہے،نون لیگ کاالیکشن میں بیانیہ کیاہوگا؟ کے سوال پے احسن اقبال نے کہا کہ نون لیگ ترقی اورڈويپلمنٹ کےبیانیےسےمیدان میں اترےگی،عمران خان کاویثرن اینگری مین سےزیادہ نہیں،عمران خان کامقدرسڑکوں پردھکےکھانارہ گیاہے،عمران خان اداروں کواپنی سیاست بچانےکےلیےمتنازع بنارہا، آرمی چیف کےعہدےمیں توسیع يانئےآرمي چيف کامعاملہ زیرغورنہیں،

    وفاقی وزیرپلاننگ ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ آرمی چیف کےمعاملےپرفیصلہ وزیراعظم اورعسکری قیادت نےملکرکرناہے،اسلم بھوتانئ کی شکایات مس انڈرسیٹندنگ پرمبنی تھی جودورہوگئیں.