Baaghi TV

Tag: پولنگ اسٹیشن

  • ٹانک: این اے 43 میں مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کو شکست

    ٹانک: این اے 43 میں مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کو شکست

    ٹانک میں این اے 43 کے تمام 348 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کو شکست ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : 8 فروری کے الیکشن میں این اے 43 ٹانک کے کچھ پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ نہ ہوسکی تھی جو آج مکمل کی گئی، غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کےمطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ داور خان کنڈی 64483 ووٹ لے کا کامیاب ہوگئے، جے یوآئی کے مفتی اور سربراہ جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود 63900 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، داور خان کنڈی 583 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے۔

    واضح رہے کہ این اے 43 ٹانک کے پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ کے دوران کوٹ اعظم مڈل اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک ہوا، واقعے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے-

    سکھر ائرپورٹ کی توسیع ، سندھ حکومت سے زمین ملنے پر فوری کام شروع ہوجائے …

    پی سی بی اب کسی بھی وزارت کو جواب دہ نہیں ہوگا،لیکن کیوں؟

    نوٹ کیا کہ پاکستان میں انتخابات عام طور پر مستحکم اور ہموار طریقے سے ہوئے،چین

  • انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنز کی درجہ بندی مکمل

    انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنز کی درجہ بندی مکمل

    اسلام آباد: ملک بھر میں انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنز کی درجہ بندی مکمل کرلی گئی۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں قائم پولنگ اسٹیشنز کی درجہ بندی مکمل کرتے ہوئے اے، بی اور سی کیٹنگری میں تقسیم کر دیا ہے جس کے تحت ساڑھے 92 ہز ار پولنگ اسٹیشنز میں سے ساڑھے 42 ہز ار پولنگ اسٹیشن کو نارمل، 32 ہزار 508 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور ساڑھے 17 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے پنجاب کے 15 ہز ار 829 پولنگ اسٹیشنز کو حساس، سندھ میں 8 ہز ار30، بلوچستان میں 2 ہزار 68 جبکہ خیبر پختونخوا میں ساڑھے 6 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز حساس کیٹگری میں رکھے گئے ہیں۔

    ای سی پی کا انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ

    ملک بھر میں 17 ہزار 500 سے زائد انتہائی حساس پولنگ اسٹینشز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے تمام بوتھوں پر کیمرے نصب ہوں گے سی سی ٹی وی کیمروں سے پولنگ اسٹیشنز پرانتخابی عمل، گنتی اور نتائج کی تیاری کی مانیٹرنگ ہوگی۔

    پنجاب کے 6 ہز ار 599 ، سندھ کے 4 ہزار 430 پولنگ اسٹینشزکی کیمروں سے مانیٹرنگ ہوگی بلوچستان کے 2 ہزار 38، خیبرپختونخوا کے 4 ہز ار 344 پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی سرگرمی کی کیمرے سے نگرانی ہوگی۔

    حماس اور اسلامی جہاد نےمستقل جنگ بندی کیلئے مصر کی تجویز مسترد کر دی

  • بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات: دو ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنزحساس قرار

    بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات: دو ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنزحساس قرار

    بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے پولنگ کیلئے سکیورٹی سمیت تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جہاں اتوار کی صبح 8 بجے پولنگ شروع ہوگی-

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن کے ترجمان کےمطابق پہلےمرحلے میں 32 اضلاع میں بہت سے پولنگ اسٹیشنز دور دراز اور حساس علاقوں میں ہیں جہاں پولنگ مٹیریل اور پولنگ اسٹاف کو پولنگ اسٹیشنز پر پہنچانے کا عمل صبح سے شروع کر دیا گیا ہے تمام پولنگ مٹیریل، بیلٹ پیپرز، پولنگ بیگز اور پولنگ اسٹاف کو آج اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنز پر مکمل سکیورٹی کے ساتھ پہنچایا جائے گا۔

    32 اضلاع میں 5226 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں اور ان اضلاع میں 16195 امیدواران ہیں جن میں 132 خواتین بھی شام ہیں بلدیاتی الیکشن میں سب سے زیادہ خواتین امیدوار ضلع سبّی میں مدمقابل ہیں بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں 35 لاکھ 52 ہزار 398 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے تمام پریذائیڈنگ افسران آج شام کو پہنچ کر پولنگ اسٹیشن اور پولنگ بوتھ قائم کریں گے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں 2034 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے 7 میونسپل کارپوریشنز، 838 یونین کونسلز، 5345 دیہی اور 914 شہری وارڈز کیلئے امیدوار مدمقابل ہیں۔

    بلوچستان کے بلدیاتی دنگل میں 1584 وارڈز پر بلامقابلہ کامیابیاں ہوچکی ہیں جبکہ کل 4456 میں مقابلہ ہوگا۔

    صوبائی بلدیاتی انتخابات میں مجموعی طور پر 23835 امیدوار مدمقابل ہیں۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے صوبے بھر میں الیکشن مہم جمعہ کی رات 12 بجے سے ختم ہوچکی ہے۔

    بلدیاتی الیکشن کیلئے بلوچستان بھر میں 5226 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، سکیورٹی خدشات کی بناء پر بلوچستان کے 2034 پولنگ اسٹیشنز حساس، 1974 کم حساس جبکہ 1218 پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن حکام کے مطابق 12219 پولنگ بوتھ میں 6350 مردوں جبکہ 5880 خواتین کے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر ایف سی، لیویز اور پولیس تعینات کی جارہی ہے حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر دگنی سکیورٹی لگائی جارہی ہے۔ رجسٹرڈ مرد ووٹرز 2006274 جبکہ خواتین کے رجسٹرڈ ووٹ 1546124 ہیں 5624 پولنگ اسٹیشنز میں 13533پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق موسیٰ خیل، پیشن اور دیگر اضلاع میں 102 وارڈز میں بھی عدالتی احکامات کی بناء پر پولنگ نہیں ہورہی۔