Baaghi TV

Tag: پولیس افسران

  • پولیس افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے

    پولیس افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے

    اسلام آباد: پولیس افسران کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کردئیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دئیے ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس گریڈ 21 کے طارق عباس قریشی کی خدمات پنجاب سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سپرد کردی گئی ہیں، طارق عباس قریشی کو 2 سال کے لیے پی سی بی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا گیا ہے۔

    پولیس سروس گریڈ 18 کے محمد عمران وزیراعظم کے ایڈیشنل سیکیورٹی افسر تعینات کردئیے گئے ہیں، محمد عمران اس سے قبل خیبرپختونخوا میں تعینات تھے جبکہ ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کی رعنا حمید کی خدمات وفاقی سے پنجاب حکومت کے سپرد کردی گئی ہیں۔

    نیب نے بشری بی بی اور فرحت شہزدی کو طلب کر لیا

    سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی،بی ایل ایف کے 3 دہشتگرد ہلاک

    لاہور کے باشندوں کی اوسط سالانہ عمر میں چھ سے سات سال کی کمی ہو …

  • کراچی: پولیس افسران بھی ڈاکوؤں کے نشانے پر، اسسٹنٹ کمشنر کو اسلحے کے زور پر لُوٹ لیا گیا

    کراچی: پولیس افسران بھی ڈاکوؤں کے نشانے پر، اسسٹنٹ کمشنر کو اسلحے کے زور پر لُوٹ لیا گیا

    کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما بتول کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا گیا۔

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے پولیس کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد اسما بتول فیملی کے ہمراہ ناشتہ کرنے آئی تھیں کہ واپسی پر ملزمان نے اسلحہ دکھا کر موبائل فون اور پیسے چھین لیے اور فرار ہو گئے۔

    شبقدر پولیس کی فحاشی پھیلانے والے عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی

    پولیس کے مطابق واقعے کے وقت اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کے ساتھ سکیورٹی اہلکار موجود نہیں تھے، واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    قبل ازیں لوئر دیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ فائرنگ کے واقعے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ملک لیاقت بھی زخمی ہوئے تھے-

    صدرکراچی بم دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    پولیس کا کہنا تھا کہ ایم پی اے ملک لیاقت آبائی علاقے ناگوتل جارہےتھے کہ راستے میں ان پر فائرنگ کی گئی تھی جاں بحق ہونے والوں میں ایم پی اےملک لیاقت کا بھائی اور بھتیجا بھی شامل ہیں فائرنگ سے ایم پی اے ملک لیاقت سمیت3 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال تیمرگرہ منتقل کردیا گیا۔

    وئر دیر: پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فائرنگ سے زخمی

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کے چیف سیکیورٹی آفیسر سمیت 7 پولیس افسران کے تقررو تبادلے

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے چیف سیکیورٹی آفیسر سمیت 7 پولیس افسران کے تقررو تبادلے

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے چیف سیکیورٹی آفیسر سمیت 7 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے، نوٹیفیکیشن جاری-

    باغی ٹی وی :نوٹیفیکیشن کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار کی جانب سے عارف شہباز خان وزیر کو ڈی پی او اٹک جبکہ وہاں سے شعیب محمود کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے-

    پنجاب بھر میں بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پرتبادلے

    کامران ممتاز کو ڈی پی او جہلم جبکہ ڈی پی او جہلم رانا طاہر رحمان کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تقرری کے منتظر عطاءالرحمان کو ڈی پی او گجرات اور عمران احمد ملک کو وزیراعلیٰ کا چیف سکیورٹی آفیسر لگایا گیا ہے۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق فرقان بلال کو ایس ایس پی ٹیکنیکل سی ٹی ڈی لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ : پنجاب کی ماتحت عدالتوں کے ججز کے تقرر و تبادلے

    قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں کے ججز کے تقرر و تبادلے کئے تھے ہائیکورٹ نے 11 سیشن ججز جبکہ 54 ایڈیشنل سیشن ججز سمیت ایک سول جج کے تقرر تبادلے کئے تھے سیشن جج ملتان مشتاق اوجلہ کو اٹک تعینات ہوئے سیشن جج اٹک محمد اکرم کو خانیوال میں جبکہ سیشن جج ابراہیم کو راجن پور سے لیہ میں جبکہ سیشن جج شاہد اسلام کو بھکر ،شوکت کمال کو وہاڑی تعینات ہوئے-

    سیشن جج لیہ غفار مہتاب کی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایڈیشنل سیشن جج دلدار شاہ کی خانیوال سے فیروز والا جبکہ ایڈیشنل سیشن جج ثاقب فاروق کی وہاڑی سے فیصل آباد تعیناتی ہوئی-

    دشمن ممالک کو خوش کرنے کیلئےعمران نیازی ایک خطرناک ایجنڈے پر گامزن ہیں،شرجیل میمن

    قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز نے ملاقات کے دوران پنجاب بھر میں بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پرتبادلے کا فیصلہ کیا تھاجس کے مطابق فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، گجرات سمیت دیگر اضلاع میں کمشنر، ڈپٹی کمشنرز تبدیل کیے جائیں گے آئی جی پنجاب اور کمشنر لاہور کو فوری طور پر تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا کام نہ کرنے والے محکموں کے سیکرٹریز کو تبدیل کیا جائیگا، ہر محکمے کی ہفتہ وار رپورٹ وزیراعلیٰ خود لیں گے-

    سندھ حکومت کا ریسکیو 1122 سروس شروع کرنے کا فیصلہ

  • لاہورپولیس غلام محمود ڈوگر کی طرف سے اچھی کارکردگی پر پولیس افسران میں کیا ایوارڈ تقسیم کئے ؟

    لاہورپولیس غلام محمود ڈوگر کی طرف سے اچھی کارکردگی پر پولیس افسران میں کیا ایوارڈ تقسیم کئے ؟

    سربراہ لاہورپولیس غلام محمود ڈوگر کی طرف سے اچھی کارکردگی پر پولیس افسران میں تعریفی اسناد اور کیش ایوارڈ تقسیم
    سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی ڈاکووں کے03 رکنی گینگ کی گرفتاری پر پولیس افسران کو شاباش. سی سی پی او لاہور نے ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن عامر شہزاد،ٹی اے ایس آئی مبشر سلیم کو تعریفی اسناد، کیش ایوارڈ سے نوازا۔ غلام محمود ڈوگر نے ہیڈ کانسٹیبل شہباز احمد،کانسٹیبل شفقت کو بھی تعریفی اسناد اور نقد انعام دیا۔نیک نیت،نڈر،ایماندارپولیس افسران و جوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے مجرموں سے برسر پیکار جوان ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔سی سی پی او لاہور
    03 ڈاکووں نے گذشتہ دنوں شاہدرہ ٹاون کی حدود میں مختلف شہریوں کو لوٹا تھا۔ ڈاکووں نے سعید پارک بند روڈ پرموٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر شہری کو ٹانگ پر فائرکرکےزخمی کر دیا تھا۔شہری پر کی گئی فائرنگ سے ڈاکووں کا اپنا ایک ساتھی بھی معمولی مضروب ہو گیا تھا۔شہری کی 15 کی کال پر پولیس موقع پر پہنچی،تعاقب کے بعد تینوں ڈاکووں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
    شاہدرہ ٹاون پولیس نے مضروب ڈاکو رب نواز کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ دیگر گرفتار ملزمان میں نوشیر عرف طارق اور محمد عامر شامل ہیں۔
    گرفتار ڈاکو پاکپتن کے رہائشی،اے کیٹگری اشتہاری اور 17 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔