Baaghi TV

Tag: پولیس مقابلہ

  • لوٹ مار کی واردات کے دوران پولیس مقابلہ،تین ملزمان گرفتار

    لوٹ مار کی واردات کے دوران پولیس مقابلہ،تین ملزمان گرفتار

    شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں

    تھانہ زمان ٹاٸون پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز سے پولیس مقابلہ ہوا، ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق دو طرفہ فاٸرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتارکر لیا گیا، اسٹریٹ کریمنلز کے دیگر دو ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کورنگی ناصر جمپ کے قریب شہری سے لوٹ مار کی واردات کررہے تھے گرفتار ملزمان سے اسلحہ تین پسٹل اور چھیننے ہوٸے تین موباٸل فون برآمد کر لئے گئے، گرفتار ملزمان سے شہری کی چھینی ہوٸی موٹرساٸیکل بھی برآمد کر لی گئی، گرفتار زخمی ملزم کی شناخت شیر خان کے نام سے ہوٸی, گرفتار دیگر دو ملزمان کے نام شہباز اور فاروق معلوم ہوٸے، گرفتار زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیٸے ہسپتال جبکہ دو ملزمان کو تھانے منتقل کردیا گیا ہےملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

     چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا

    پرویز الہی کی گرفتاری کی ویڈیو

    دوسری جانب موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان بلدیہ پولیس نے گرفتار کر لیے ،ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ او تھانہ بلدیہ سب انسپکٹر عدیل احمد کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کی ،موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث عبدالمناف اور راشد محمود نامی ملزمان گرفتار کر لئے، ملزمان کے قبضے سے 3 روز قبل بلدیہ سے چوری کی گئی موٹرسائیکل KIY-2704 برآمد کر لی گئی ملزمان اس سے قبل بھی تھانہ بلدیہ سے گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے حوالے کیا گیا۔

  • پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار‌

    پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار‌

    شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں
    ویسٹ، تھانہ منگھوپیر کے علاقے مون سٹی کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا ہے ،دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار‌، ساتھی ملزم فرار ہو گیا، گرفتار زخمی ملزم کی شناخت مجاہد مسعود ولد مبارک کے نام سے ہوئی۔ ملزم سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، موبائل فون، نقدی اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے.

    ضلع ویسٹ پولیس نے مفرور و مطلوب منشیات فروش ملزم کو گرفتار کرلیا۔تھانہ مومن آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے ملزم اکبر علی ولد منظور کو گرفتار کیا۔ملزم ڈکیتی و روبری کے ذیل مقدمات میں مفرور و مطلوب تھا۔1. مقدمہ الزام نمبر 225/2018 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ سکھن۔ 2. مقدمہ الزام نمبر 113/2020 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ اتحاد ٹاؤن۔3. مقدمہ الزام نمبر 299/2021 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ ملیر۔گرفتار ملزم سے آدھا کلو سے زائد چرس اور فروختگی کی رقم برآمدکر لی گئی،ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، تفتیش جاری ہے، ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی سنگین نوعیت کے 13 مختلف مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

    اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام

    سرگودھا سے 151 لڑکیاں بازیاب،21 قحبہ خانوں سے ملیں،ڈی پی او کا سپریم کورٹ میں بیان

    معذور لڑکی کی نعش قبر سے نکال کر بیحرمتی،ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

  • پولیس مقابلہ، ہلاک ،زخمی ڈاکوؤں کی شناخت ،48 سے زائد مقدمات میں تھے مطلوب

    پولیس مقابلہ، ہلاک ،زخمی ڈاکوؤں کی شناخت ،48 سے زائد مقدمات میں تھے مطلوب

    پولیس مقابلے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت ہو گئی 48 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے۔

    پاکپتن کے تھانہ رنگشاہ گاؤں 53 ایس پی کے قریب پولیس مقابلے میں پولیس پر فائرنگ کرنے اور اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 2 ڈاکوؤں اور 1 گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت ہو گئی،ملزمان سنگین قسم کے 48 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور ضلع پاکپتن کے علاوہ ضلع ساہیوال کی پولیس کو مطلوب تھے۔زخمی اور ہلاک ڈاکو ضلع ساہیوال میں 36 اور ضلع پاکپتن میں 12 مقدمات میں مطلوب تھے۔پولیس مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 2 ڈاکوؤں کی شناخت خضر حیات ولد محمد شریف قوم وٹو سکنہ 61 ایس پی اور الطاف ولد ممتاز قوم وٹو سکنہ دلیل کے وٹواں کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ڈاکو کی شناخت آصف ولد ظفر الحق قوم کھوکھر سکنہ چری کھوکھراں والی ہڑپہ ضلع ساہیوال کے نام سے ہوئی۔

    گزشتہ روز 5 کس مسلح موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے علاقہ تھانہ ملکہ ہانس میں دوران ڈکیتی ابراہیم نامی شخص سے موٹر سائیکل و نقدی چھینی اور فرار ہوئے علاقہ تھانہ رنگشاہ کی حدود میں عوام نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی تو مسلح ڈاکوؤں نے شاہنواز نامی شخص کو سینے میں فائر مار کر زخمی کر دیا تھا۔وقوعہ کی اطلاع پر پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو 53 ایس پی کے قریب پولیس اور ڈاکووں کے درمیان پولیس مقابلہ ہوا جس میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک اور 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ 2 ڈاکو اپنے ساتھیوں کو ہلاک اور زخمی کر کے مکئی کی فصل کا فائدہ اٹھاتے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے تحرک جاری ہے۔

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

    تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

    عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

    آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

  • پولیس مقابلہ،دو طرفہ فائرنگ،ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

    پولیس مقابلہ،دو طرفہ فائرنگ،ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں

    فیڈرل بی ایریا بلاک 22 میں پولیس مقابلہ ہوا ہے، 2 طرفہ فائرنگ میں ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ملزم کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 ڈاکو زخمی حالت میں جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی بھی گرفتار کر لیا گیا، پولیس مقابلہ ایف بی ایریا بلاک 22 کالی ٹبی والی گلی میں ہوا ، ترجمان پولیس کے مطابق گشت پر مامور پولیس ملازمان نے دوران گشت ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا تھا

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

    پرویز الہی کی گرفتاری کی ویڈیو

    ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی حالت میں جبکہ مزید 1 ساتھی بھی گرفتار کر لیا گیا گرفتار زخمی ملزم کی شناخت عبداللہ ولد گل شاہ جبکہ ساتھی گرفتار ملزم کی شناخت عصمت خان ولد بادشاہ خان کے نام سے ہوئی ملزمان کے قبضہ سے 1 عدد پستول 30 بور لوڈ میگزین 3 عدد راؤنڈ، موبائل فون، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ملزمان اور برآمدہ موٹرسائیکل کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال روانہ کیا اسلحہ اور موٹر سائیکل کو علاقہ پولیس نے قبضے میں لے لیا مزید انٹیروگیشن جاری ہے

  • پولیس مقابلہ،دو طرفہ فائرنگ ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار‌

    پولیس مقابلہ،دو طرفہ فائرنگ ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار‌

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں

    ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار کے علاقے ہوا گوٹھ میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا ہے،دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار‌ کرلیا گیا۔ ملزمان سے 2 پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، نقدی اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی، زخمی ملزمان کی شناخت شاہ عالم ولد محبوب عالم اور دانیال ولد محبوب علی کے ناموں سے ہوئی۔زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، مزید تفصیلات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔

    ایک اور کاروائی میں ضلع ویسٹ پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث انتہائی متحرک گروہ کو ماسٹر مائنڈ سمیت گرفتار کرلیا۔تین رکنی ملزمان گینگ سے کراچی کے علاقوں سے چوری ،چھینی گئی 6 موٹرسائیکلز برآمد کر لیں، تھانہ سرجانی پولیس نے خفیہ اطلاع پر سیکٹر 5/10 کے واقع خالی مکان میں کاروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان گینگ کے قبضے سے 06 مکمل موٹرسائیکلز سمیت موٹرسائیکلوں کا کھلا ہوا سامان/پارٹس برآمد، تفصیل ذیل ہیں۔
    1. موٹرسائیکل نمبری LRP-2633 تھانہ شاہراہِ فیصل کے علاقے سے سرقہ کی گئی تھی۔
    2. موٹرسائیکل نمبری KMT-5989 تھانہ سرجانی کے علاقے سے سرقہ کی گئی تھی۔
    3. موٹرسائیکل نمبری KES-8360 تھانہ گلبرک کے علاقے سے سرقہ کی گئی تھی۔
    4. موٹرسائیکل نمبری KIT-4037 تھانہ سچل کے علاقے سے سرقہ کی گئی تھی۔
    دیگر برآمدہ 02 بلا نمبری موٹرسائیکلوں کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

    گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج، مزید تفتیش کے لئے متعلقہ تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔گرفتار ملزمان میں مقبول احمد عرف بلو ولد شیخ مقصود، گل حسن ولد علی نواز اور تیمور حسین ولد محمد عیسیٰ شامل ہیں۔

    کپتان کے ایک اور کھلاڑی مراد راس کی بھی چھوڑنے کی باری آ گئی

    نو مئی حملے، ملزمان کے کیسز ملٹری کورٹ میں چلانے کیخلاف درخواست دائر

    عمران خان کی رہائشگاہ سے پکڑے گئے 7 ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے نکلا

    پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں کی فہرست

    عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں

  • لاہور:مبینہ پولیس مقابلے میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزمان ہلاک

    لاہور:مبینہ پولیس مقابلے میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزمان ہلاک

    لاہور کے علاقوں شاہدرہ ٹاؤن اور مناواں میں مبینہ پولیس مقابلے ہوئے جن میں 4 ملزمان ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس کا کہنا ہے کہ شاہدرہ میں فائرنگ سے بھتہ خور شوٹر اور ڈاکو فیضان عرف جگا اور علی رضا ہلاک ہوئے مناواں مقابلے میں ہلاک ملزمان کی شناخت شیرگل اور شوکت کے نام سے ہوئی ہےملزمان نے چند روز قبل پولیس ملازم نوید کو شہید کیا تھا۔

    ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ،8 افراد ہلاک اور 9 زخمی

    دوسری جانب کراچی کے علا قے اورنگی ٹاؤن میں شہریوں کے تشدد سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک جبکہ ایک ڈاکو شدید زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق ملزمان موٹرسائیکل پر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے اس دوران شہریوں نے تینوں ڈاکوؤں کو پکڑلیا اور ان پر شدید تشدد کیا۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے افغان اور چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات

    پولیس کے مطابق تشدد سے2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا پولیس کی جانب سے ہلاک اور زخمی ڈاکو کی شناخت کی جا رہی ہے ہلاک ڈاکوؤں نے پکڑے جانے سے پہلے اورنگی 14سی سے موٹر سائیکل چوری کی تھی۔

    وادی ہنزہ میں زلزلے کے جھٹکے

    قبل ازیں گزشتہ روز بھی کراچی کے علاقے خیابان شمشیر میں پولیس مقابلے کے دوران دو مبینہ ڈاکو ہلاک ہوئے ڈاکووں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی جس کی جوابی کارروائی میں دونوں ڈاکو زخمی ہوگئےپولیس کا کہنا تھا کہ اسپتال منتقلی ک دوران دونوں دم توڑ گئے، ہلاک ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

    توہین مذہب کا الزام،پی ٹی آئی ریلی میں پرتشدد ہجوم کے ہاتھوں شہری قتل

  • پولیس مقابلے میں مطلوب ریکارڈ یافتہ 2 ڈاکو ہلاک

    پولیس مقابلے میں مطلوب ریکارڈ یافتہ 2 ڈاکو ہلاک

    وہاڑی میں پولیس مقابلے میں قتل ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں مطلوب ریکارڈ یافتہ 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھینگی کے علاقے میں ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ پولیس کا ملزمان کے ساتھیوں سے سامنا ہو گیا، ملزمان کے 4 نامعلوم ساتھیوں نے ملزمان کو پولیس کی حراست سے چھڑوانے کے لیے سیدھی فائرنگ کر دی، ساتھیوں کی مبینہ اندھا دھند فائرنگ سے گرفتار ملزمان رضوان اور قربان موقع پر ہلاک ہو گئے۔

    ہنگلاج ماتا مندر کا سالانہ تین روزہ میلہ،ہندو یاتریوں کی بس کو حادثہ، 30 سے …

    جوابی فائرنگ سے ملزمان کے ساتھی موٹر سائیکل پھینک کر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں نے گزشتہ شب لڈن میں گھر میں رابری، موٹر سائیکل چیھننے اور شہری کو قتل کی تین وارداتوں میں ملوث تھےملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا اور ریمانڈ پر تھے۔

    گھوٹکی:ڈاکوؤں نے دو افراد کو اغوا کرلیا،دو افراد مزاحمت پر زخمی

    پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کے ساتھیوں سے برآمد ہونے والا موٹر سائیکل ڈکیتی شدہ نکلا ہلاک ہوئے والے ڈکیت لاہور، اوکاڑہ، بہاولنگر اور ضلع وہاڑی کے مقدمات میں مطلوب اور ریکارڈ یافتہ تھے۔

    کوئٹہ :19گھنٹے کی بندش کے بعدقومی شاہراہ کو بحال ،ٹریفک کی روانی شروع

  • پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،باقی فرار

    پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،باقی فرار

    قصور
    تھانہ کھڈیاں کی حدود میں پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن تھانہ کھڈیاں قصور کے علاقہ میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا جس کی شناخت عامر عرف شاہد سکنہ فرید نگر پاکپتن کے نام سے ہوئی ہے
    زخمی ڈاکو پولیس کو 10 سے زائد ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھا
    ایس ایچ او تھانہ کھڈیاں مخبر خاص کی اطلاع پہ ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر رحمان سٹی کالونی میں ریڈ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر مختلف اطراف سے سیدھی فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں ڈاکو عامر عرف شاہد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جس کے قبضہ سے پسٹل برآمد ہوا
    آبادی میں فائرنگ کرتے ہوئے تین ملزمان ہو گئے
    پولیس کا کہنا ہے کہ
    فرار ہونے والے تین ملزمان کو بھی ٹریس کر لیا گیا ہے جن کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں

  • پولیس مقابلے میں دو زخمی ڈاکو گرفتار،موٹر سائیکل برآمد

    پولیس مقابلے میں دو زخمی ڈاکو گرفتار،موٹر سائیکل برآمد

    قصور
    پولیس مقابلہ،دو ڈاکوں زخمی حالت میں گرفتار ،واردات میں چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے تھانہ منڈی عثمانوالا کے علاقے میں پولیس مقابلے میں انتہائی خطرناک دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ہیں ڈاکوؤں کی شناخت ثاقب عرف ساقی اور ساجد عرف سجاد کے ناموں سے ہوئی
    یہ دونوں ڈاکوں ڈکیتی،راہزنی اور پولیس مقابلہ کی 40 سے زائد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے
    نصف شب فیاض نامی شہری نے ریسکیو 15پر اطلاع دی کہ 4 ڈاکو موٹر سائیکل اور نقدی رقم چھین کر فرار ہو گئے ہیں جس پہ منڈی عثمانوالا پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے گاڑے والا روڈ پر ناکہ بندی کی اور مقام پہ ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر مختلف اطراف سے فائرنگ شروع کر دی جس کے باعث
    ڈاکوؤں کی اپنی ہی فائرنگ سے دو ساتھی ڈاکو زخمی ہو گئے اور دو بھاگنے میں کامیاب ہو گئے
    زخمی ڈاکوؤں سے ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے
    یہ موٹر سائیکل ملزمان نے چند روز قبل تھانہ کھڈیاں کے علاقہ سے شہری سے چھینی تھی ملزمان نے ایک ماہ قبل پوسٹ آفس عثمانوالا میں واردات اور چند روز قبل الہ آباد پولیس کیساتھ مقابلہ کیا تھا
    کال کرنے والے شہری کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو شناخت کر لیا گیا ہے جن کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں

  • لاہور:مبینہ پولیس مقابلے میں 2 زیر حراست ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    لاہور:مبینہ پولیس مقابلے میں 2 زیر حراست ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    لاہور: مناواں میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 زیر حراست ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس انسپکٹر عمران یوسف کے مطابق زیر حراست ملزموں کو نشاندہی کیلئے مناواں کے علاقہ میں لے جایا گیا تھا جہاں ان کے مفرور ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی ہلاک ڈاکوؤں میں قدیر احمد اور ناصر حسین شامل ہیں-

    لاہور میں گولیاں چل گئیں، سابق ایس پی کی ہوئی موت

    پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر دونوں زیر حراست ڈاکو ہلاک ہو گئے، ملزمان ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے ملز مان نے چند روز قبل ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے اے ایس آئی عمران کو بھی زخمی کیا تھا-

    پولیس کے مطابق ملزمان کے فرار ساتھیوں کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

    قبل ازیں راولپنڈی میں تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں اغوا برائے تاوان کی واردات میں نویں جماعت کے طالب علم کو قتل کردیا گیا جبکہ بچے کو ٹیوشن پڑھانے والا ٹیچر بھی اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا،نویں جماعت کے طالب علم مجتبیٰ شمیم کو نامعلوم اغوا کاروں نے اغوا کیا اور 10 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا، ملزم بچے کے باپ کو واٹس ایپ سے بچے کی ویڈیو بھیج کر تاوان طلب کرتے رہے۔

    اغوا برائے تاوان کی واردات طالبعلم قتل،پولیس مقابلےمیں ساتھیوں کی فائرنگ سےبچےکا ٹیچر ہلاک

    پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم محمد عمر کو گرفتار کیا جس کی نشاندہی پر اغوا کاروں کے ٹھکانے پر کارروائی کی گی، اغواکار کے ساتھیوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی اور فائرنگ کے دوران مرکزی ملزم محمد عمراپنے ہی ساتھیوں گولیاں لگنے سے مارا گیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے ملزم محمد عمر بچے کو ٹیوشن پڑھاتا تھا پولیس نے ٹھکانے کی تلاشی لی تو 13 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی، ابتدائی تفتیش کے مطابق بچے کو گلا دبا کر قتل کیا گیا-

    دہشگرد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سی ٹی ڈی اہلکار کی نماز جنازہ …