Baaghi TV

Tag: پولیس مقابلہ

  • نارتھ کراچی میں پولیس مقابلہ,2 ڈاکو ہلاک

    نارتھ کراچی میں پولیس مقابلہ,2 ڈاکو ہلاک

    نارتھ کراچی سیکٹر الیون سی میں پولیس مقابلہ,2 ڈاکو ہلاک ،پولیس نے چار مقدمات درج کرلئے –

    باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق متاثرہ شہریوں کی مدعیت میں مقدمات درج کیے گئے،پولیس مقابلے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آگیا-

    وسطی پولیس کے مطابق دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا،ایس ایس پی وسطی کے مطابق مقابلہ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں پکڑا گیاتھا ، سر سید پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لئے اسپتال منقتل کیا جو دوران علاج ہلاک ہوگیا –

    ہلاک ملزم کی شناخت غیابان اور نبی شامل ہیں ،ملزمان سے ہتھیار ،نصف درجن شہریوں سے چھینے گئے موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی-

    عالمی یوم سیاحت منانے کا مقصد پنجاب میں سیاحت کا فروغ ہے،پرویزالٰہی

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف شہریوں کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر واردات رپورٹ ہوئی تھی ملزمان موبائل فون چھین رہے تھے پولیس پہنچ گئی،پولیس ملزمان کی جانب بڑھی تو ملزمان نے فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان شدید زخمی ہو گئے-

    شہریوں سے چھینا جانے والا موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ملزمان کو فوری علاج معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دونوں ہلاک ہوگئے ملزمان کے خلاف مقابلہ اور ناجائز اسلحہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے-

    ایک حلقے کو نمائندگی سے محروم نہ کیا جائے.عدالت

  • کراچی پولیس مقابلے میں 4 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    کراچی پولیس مقابلے میں 4 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ، مقابلے کے دوران 4 انتہائی مطلوب ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 15 لاکھ روپے نقد، 4 پستول، 2 موٹر سائیکلیں اور 6 موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں گرفتار ملزمان میں وقار، نعمان عرف نومی، ملک ندیم عرف ملک اور ثاقب شامل ہیں۔

    فیصل آباد:پولیس کےساتھ فائرنگ کے تبادلےمیں2ڈاکو ہلاک:بچےاغوا کرنےوالی جعلی…

    ایس ایس پی ملیر نے بتایا ہے کہ ملزمان نے چند روز قبل کار سوار سے 28 لاکھ روپے چھینے تھے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ ملزمان کا گروپ کیش اسنیچنگ کی 31 وارداتوں میں ملوث ہے، ان کے 3 ساتھی فرار ہیں، جن کی تلاش جاری ہے-

    قبل ازیں فیصل آباد کے علاقے ڈھڈی والا میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے تھے 4 ڈاکو دکان میں ڈکیتی کے بعد فرار ہورہے تھے کہ پولیس نے تعاقب کیا۔ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے تھے-

    بچوں کو اغوا کرنیوالی گینگ کی خاتون باغی ٹی وی کے دفتر کے سامنے سے اہل محلہ نے پکڑ…

    ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت سعد اور شکیل کے نام سے ہوئی علاوہ ازیں دوران ڈکیتی شہریوں کے ساتھ مزاحمت پر ڈاکوں کی فائرنگ سے 5 شہری بھی زخمی ہوئے۔

    فیصل آباد میں یک اور واقعہ میں پولیس نے الائیڈ اسپتال فیصل آباد سے جعلی ڈاکٹر بن کر بچہ اغواء کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا تھا پولیس نے ملزمہ کے ساتھی کو بھی حراست میں لے کر مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے-

    کچرا کنڈی سے ملے انسانی کٹے ہوئے پاؤں، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

  • کراچی:  پولیس مقابلوں میں تین ملزمان  گرفتار، اسلحہ اور چھینا ہوا سامان برآمد

    کراچی: پولیس مقابلوں میں تین ملزمان گرفتار، اسلحہ اور چھینا ہوا سامان برآمد

    کراچی : کورنگی اور نیو کراچی میں پولیس مقابلوں میں تین ملزمان گرفتار، اسلحہ اور چھینا ہوا سامان برآمد کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق نیوکراچی میں اتوار کار بازار کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ ہوا پولیس نے مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا-

    اڈیالہ جیل: قیدی پر مبینہ تشدد اور رشوت طلب کیے جانے کا انکشاف

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شاہد اور اقبال سے 2 پستول، 1 موبائل فون اور 1 موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے، ملزمان اسٹریٹ کرائمز اور لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    دوسری جانب پولیس کے مطابق کورنگی کے علاقے ضیا کالونی میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک اسٹریٹ کرمنل کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔

    قاری کے ساتھ ملکر پولیس اہلکار نے کیا خاتون کے ساتھ گھناؤنا کام

    گرفتار زخمی ملزم کی شناخت عبداللہ بنگالی کے نام سے جبکہ اس کےفرارہونے والے ساتھی کی شناخت فیاض کے نام سے ہوئی ہے گرفتار ملزم کے قبضہ سے اسلحہ، 1چھینا ہوا موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے ضلع ملیر اور کورنگی کے مختلف مقامات پر درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

    سات سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

  • پولیس مقابلے میں گرفتار ملزم بارے پولیس نے کیا اہم انکشاف

    پولیس مقابلے میں گرفتار ملزم بارے پولیس نے کیا اہم انکشاف

    گزشتہ رات پولیس مقابلے میں گرفتار ملزم سرگرم ڈکیت گروہ کا رکن ظاہر ہوا

    گزشتہ رات سی آئی اے پولیس کی نشاندہی پر بھٹائی نگر پولیس کا ڈکیت گروہ سے مقابلہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک ملزم بنام علی گوہر عرف گوہرام چانڈیو کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا، زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جس کے بعد ملزم کے متعلق معلومات حاصل کرنا اور کرمنل ریکارڈ چیک کرنے کا عمل شروع کیا گیا ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق سرگرم ڈکیت گروہ سے ظاہر ہوا

    ملزم علی گوہر عرف گوہرام چانڈیو نے اپنے بیان میں حیدرآباد سمیت جامشورو ضلع کے مختلف علاقوں میں چوری، ڈکیتی و لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ملزم علی گوہر عرف گوہرام چانڈیو کا کرمنل چیک کیا گیا جس کے مطابق ملزم حیدرآباد و جامشورو پولیس کو چوری، ڈکیتی، غیر قانونی اسلحہ اور پولیس مقابلے جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث و مطلوب رہا ہے جبکہ ملزم حیدرآباد کے 2 تھانہ جات میں اشتہاری و روپوش قرار پایا

    (1) 78/2013 u/s 23-A S.A.A
    PS Bhitai Nagar

    (2) 46/2018 u/s 324,353,34 PPC
    PS Kotri

    (3) 72/2018 u/s 325,506 PPC
    PS Kotri

    (4) 133/2020 u/s 324,353,34 PPC
    PS Hali Road

    (5) 138/2020 u/s 392,34 PPC
    PS A-Section

    (6) 124/2022 u/s 324,353,34 PPC
    PS Bhitai Nagar

    (7) 128/2022 u/s 23-A S.A.A
    PS Bhitai Nagar

    گرفتار ملزم سے پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے

    دوسری جانب پیر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والا ملزم منشیات فروش ہے ملزم نادر مگسی کے خلاف پیر آباد تھانے میں انسداد دئشتگردی سمیت چار مختلف مقدمات درج ہیں ۔ملزم نادر مگسی کے خلاف منشیات فروشی کا پہلا مقدمہ دوہزار نو میں درج ہوا تھا ملزم کے خلاف دوہزار اکیس میں اغوا اور منشیات فروشی سمیت تین مقدمات درج ہوئے ملزم انسداد دہشتگری کے مقدمہ میں تاحال مفرر ہے ملزم اورنگی ٹاون کے بڑے منشیات اسمگلر بادشاہ خان کا رشتےدار اور پارٹنر ہے ۔ملزم نادر مگسی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات میانوالی کالونی مگسی محلہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا

    دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

    دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

     دعا زہرہ کو عدالت نے دارالامان بھجوانے کا حکم 

  • پولیس مقابلہ،اجتماعی زیادتی مقدمہ میں ملوث ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    پولیس مقابلہ،اجتماعی زیادتی مقدمہ میں ملوث ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    پولیس مقابلہ،اجتماعی زیادتی مقدمہ میں ملوث ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے علاقے صادق آباد میں پولیس مقابلہ ہوا ہے،

    تھانہ کوٹسبزل کی حدود میں پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا ، فائرنگ کے تبادلہ میں ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء کے بعد گینگ ریپ اور قتل کے دو خطر ناک ملزمان ںاغ علی اور عبدالغفار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء کے بعد گینگ ریپ اور قتل کے مقدمہ میں پولیس کے پاس ریمانڈ جسمانی پر تھے، پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران دونوں ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر کے ملزمان کے انکشاف پر سندھ سے مغویہ کی نعش برآمد کی تھی پولیس گرفتارملزمان کے انکشاف پر برآمدگی طلائی زیورات، چاندی وغیرہ اور گرفتاری ملزمان کے لئے گرفتارملزمان کے ہمراہ تھی، دوران برآمدگی ملزمان کو پولیس حراست سے چھڑانے کے لیے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی جان سے مار دینے کی خاطر پولیس پارٹی پر فائرنگ کی

    ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل صادق،ایس ایچ کوٹسبزل اور ایس ایچ سٹی صادق آباد ایلیٹ ٹیمز اور بھاری نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے۔ پولیس کا بھی حفاظت حق خود اختیاری کی خاطر ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا فائرنگ کے نتیجہ میں دونوں ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ، جوکہ بعد میں جانبحق ہوگئے، لزمان کے ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے واقعہ تھانہ کوٹ سبزل کی حدود موضع ولہار میں پیش آیا۔ ڈی ایس پی سرکل صادق آباد بھاری نفری کے ہمراہ فرار ملزمان کی گرفتاری کا تحرک کرتے ہوئے کاروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

  • لاہور میں پولیس مقابلہ،زیر حراست ملزم کی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہوئی موت

    لاہور میں پولیس مقابلہ،زیر حراست ملزم کی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہوئی موت

    لاہور میں پولیس مقابلہ،زیر حراست ملزم کی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہوئی موت

    لاہور کے علاقہ شاہدرہ ٹاون میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے

    لاہور سی آئی اے شاہدرہ کے انچارج اور ان کی ٹیم پر فائرنگ کی گئی، ملزم کے اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زیرحراست ملزم بلال عرف لالی مارا گیا ملزمان اپنے ہی ساتھی کو ہتھکڑی میں دیکھ کر طیش میں آگئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔سی آئی اے شاہدرہ پولیس پارٹی نے زمین پر لیٹ کر اپنی جان بچائی

    بلال عرف لالی کو سی آئی اے شاہدرہ پولیس نے گرفتار کیا تھا جو ریمانڈ پر تھا ملزم ڈکیتی راہزنی ہاؤس رابری اور دوران ڈکیتی شہریوں کو فائرنگ کر کے زخمی کر تا تھا۔ملزم بلال کو موٹرسائیکل کی برآمدگی اور آلہ قتل کی نشاندہی کیلئے لے جایا جا رہا تھا۔ملزمان نے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔

    اپنے ہی ساتھی کو قتل کرنے والے ملزمان کی تلاش میں پولیس سرچ آپریشن کر رہی ہے جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری موجود علاقہ کو گھیرے میں لے لیا

    دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان کی ہدایت پر ڈالہ کلچر کیخلاف مہم میں تیزی آئی ہے، ایس پی ماڈل ٹاؤن کی زیرنگرانی ڈویژن بھر میں سنیپ چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، لیاقت آباد پولیس کی کارروائی،ڈالہ میں ناجائز اسلحہ کیساتھ گھومنے والا ملزم گرفتار کر لیا، عاشق عباس نامی ملزم کے قبضہ سے ممنوعہ بور کی 02جدید رائفل،پسٹل اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کا آغازبھی کر دیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس نیلی بتی، ڈالہ کلچر سمیت ہوائی فائرنگ کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں،

    مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماڈل سدرہ قتل کیس میں اہم پیشرفت

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    سابق شوہر نے شراب کی بوتل کے ساتھ جنسی زیادتی کی،ہالی ووڈ اداکارہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

    بیوی نے بیٹی اورساتھیوں سے ملکر اپنے شوہر کو بیدردی سے قتل کردیا

    شاگرد سے زیادتی کرنے والا معلم گرفتار

  • لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو ہلاک دوسرا گرفتار

    لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو ہلاک دوسرا گرفتار

    لاہور: مسلم ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق مسلم ٹاؤن بی بلاک میں دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو واردات کے بعد فرارہورہے تھے کہ پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے ڈاکوؤں نے پولیس پر فائر نگ کر دی –

    لاہور کے علاقے کاہنہ میں آتشزدگی، 12 دکانیں خاکستر،2 دوکاندار جھلس کر جاں بحق

    پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دوسرا ڈاکو زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا ہلاک ڈاکوکی شناخت فہیم اور گرفتار ڈاکو کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی ہے۔

    مسلم ٹاؤن کی حدود میں ریکارڈ یافتہ ملزم کی ہلاکت کا معاملہ مسلم ٹاؤن پولیس کو 15 کال موصول ہوئی,پولیس فوری موقعہ پر پہنچی موقعہ پر 02 افراد سلیمان اور فہیم زخمی حالت میں تھے سلیمان اور فہیم تیز رفتاری میں موٹرسائیکل گرنے کی وجہ سے زخمی ہوئے فہیم اپنے اڑیسے ہوئے پستول کی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا ،موٹرسائیکل ڈرائیور سلیمان کو بھی چوٹیں آئیں دونوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا فہیم کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکا ،ملزم سلیمان کے قبضہ سے 1500 گرام چرس بھی برآمد,جبکہ متوفی کا پستول و 06 گولیاں برآمد ہوئیں، ہلاک ہونے والا ملزم ریکارڈ یافتہ منشیات اور ڈکیتی کے مقدمات درج تھے ملزم سلیمان گرفتار جبکہ موٹرسائیکل۔پستول اور منشیات قبضہ پولیس میں لے لی گئیں

    ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمات درج ہیں، ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس عوام کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت موجود ہے

    دوسری جانب کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پولیس موبائل خاتون کی ٹانگوں پر چڑھ گئی جس سے خاتون شدید زخمی ہوگئیں اس حوالے سے بیان میں پولیس کا کہنا تھا ایک پلاٹ پر دو گروپوں کے درمیان تنازع چل رہا تھا جہاں ایک گروپ متنازع پلاٹ پرتعمیرات کررہا تھا، عدالتی حکم پر پولیس تعمیرات کو رکوانے کے لیے پہنچی تو علاقہ مکینوں نے تعمیرات رکوانے کے لیے آنے والے اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔

    صدر مملکت نے سرکاری معلومات لیک کرنے والے بدعنوان نیب اہلکار کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کر دی

    پولیس کا کہنا تھا کہ اہلکار خود کو بچانے کے لیے موبائل میں سوار ہوکر بھاگنے لگے تو خاتون زد میں آگئیں، متاثرہ خاتون کو میڈیکل کے لیے لیٹر دے دیا ہے تاحال متاثرہ خاتون میڈیکل رپورٹ لےکر نہیں آئیں اہلخانہ چاہیں گے تو میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر حادثے کا سبب بننے والے اہلکار کے خلاف کارروائی کریں گے جب کہ اس سلسلے میں تحقیقات بھی جاری ہے ، اگر پولیس موبائل کے ڈرائیور کی غفلت ثابت ہوئی تو کارروائی کریں گے۔

  • لاہورمیں پولیس مقابلہ : 2 ڈاکو ہلاک ، ڈولفن اہلکار اور ایک راہگیر زخمی

    لاہورمیں پولیس مقابلہ : 2 ڈاکو ہلاک ، ڈولفن اہلکار اور ایک راہگیر زخمی

    لاہورمیں نواب ٹاؤن میں شوکت خانم کے قریب پولیس اور ڈاکووؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک ،ڈولفن اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور نواب ٹاؤن میں شوکت خانم کے قریب واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے ڈاکوؤں اور ڈولفن ٹیم کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار ہمیش شدید زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    مسلح افراد کا گھر میں گھس کر تشدد، خاتون کے کپڑے پھاڑ دیئے،پولیس کا بھی "مک…

    پولیس ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے کہ ڈولفن اہلکار موقع پر پہنچ گئے، گشت پر مامور ڈولفن اہلکاروں نے دو مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا کہا جو کہ فرار ہو گئے، تعاقب کرنے پر ڈاکوؤں نے ڈولفن ٹیم پر سیدھی فائرنگ کر دی۔

    پولس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ڈولفن اہلکار کے پیٹ اور ٹانگ پر دو فائر لگے، زخمی اہلکار کی حالت تشویشناک ہے ڈی آئی جی آپریشنز نے زخمی اہلکار کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    اسلام آباد پولیس کا انوکھا کارنامہ ، گرفتار کئے گئے مبینہ دہشت گرد کے اغوا کا…

    پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی فائرنگ میں دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک راہگیر بھی زخمی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے-

  • صحافی اطہرمتین کا قاتل مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    صحافی اطہرمتین کا قاتل مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    کراچی: نجی ٹی وی کے صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : ایس ایس پی قمبرمشیر احمد بروھی کے مطابق قمبراورکراچی پولیس کی شہداد کورٹ میں مشترکہ کارروائی کے دوران نارتھ ناظم آباد میں قتل ہونے والے صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

    صحافی اطہر متین کا قاتل سخت سیکورٹی میں عدالت پیش

    ایس ایس پی نے بتایا کہ قمبر پولیس اور کراچی پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی، ملزم قمبر شہداد کورٹ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہوا ملزم نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا ہلاک ملزم انور حسنی نے اطہر متین پر فائر کئے تھے، ملزم کا دوسرا ساتھی چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

    آئی جی سندھ نے صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیئے کی جانیوالی کاروائی میں شریک پولیس ٹیم کے ممبران میں چالیس لاکھ روپئے بطور انعام اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

    سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک سادہ و پروقار تقریب کے دوران آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ویسٹ ناصرآفتاب، ایس ایس پی وسطی معروف عثمان،ایس ایس پی اے وی ایل سی طارق نواز،ڈی ایس پی گلبرگ خواجہ معین الدین، ایس ایچ او سمن آباد وقار قیصر،ایس ایچ او نیوکراچی شاہد تاج،ڈی آئی او گڈاپ بشیر علی کے علاوہ اے وی ایل سی کے ایس آئی ناصر محمود،اے ایس آئی راؤ شاہد،آئی ٹی ویسٹ کے ہیڈ کانسٹیبل فیصل حسین کے علاوہ ٹیکنیکل برانچ وسطی کے کانسٹیبل انیس بیگ کے درمیان سی سی ون سرٹیفیکٹس اور کیش ریوارڈ تقسیم کیئے۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ،اے آئی جی آپریشنز سندھ و دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

    علاوہ اذیں قتل جیسے سنگین جرم کوانتہائی مہارت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کامیابی سے حل کرنے پر ایس ایس پی قمبرشہداد کوٹ بشیر بروہی کو تمغہ شجاعت جبکہ سب انسپکٹر وقار قیصر،سب انسپکٹر شاہد تاج سب انسپکٹربشیر علی، سب انسپکٹر ناصر محمود اور ہیڈ کانسٹیبل فیصل حسین کو پی پی ایم (سول ایوارڈ)کے لیئے نامزد کرنیکی سفارشات حکومت کو ارسال کی جارہی ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی کے قریب 18 فروری کوگاڑی پرفائرنگ کے واقعے میں نجی ٹی وی چینل کے صحافی اطہر متین جاں بحق ہوگئے تھے بائیک سوار دو لڑکوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی، لیکن کار سوار نے گاڑی ان کی بائیک سے ٹکرادی۔

    صحافی اطہر متین کا ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل ،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی آ گئی

    بھائی کے قاتل کو گرفتار نہ ہوئے توخود کو تھانے کے سامنے آگ لگا دوں گا، اینکر پرسن طارق متین

    سب سےاچھے دوست کو سپرد خاک کرنے جا رہا ہوں دل رو رہا ہے،طارق متین

    اطہر متین کی گاڑی سے ٹکر انے کے بعد بائیک سوار گرگئے، جس کے بعد بائیک سوار نے اٹھ کر پستول سے ایک فائر کیا جو مقتول کے سینے میں لگا واقعے کے بعد بائیک سوار اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر دوسرے شہری سے بائیک چھین کرفرار ہوگئے۔

    سندھ پولیس نے 26 فروری کو اطہر متین کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کی گرفتاری ظاہر کی تھی پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کو منگھوپیر کے علاقے بلوچستان بارڈر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل سندھ کے وزیراطلاعات سعید غنی نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ سندھ پولیس نے نجی ٹی وی سے منسلک صحافی اطہرمتین کے قتل میں ملوث ایک شخص اشرف کوگرفتارکرلیا ہے۔

    اطہر متین کے قتل میں ملوث ایک اورملزم گرفتار

  • اسلام آباد: درجنوں وارداتوں میں ملوث ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ،ایک گرفتار

    اسلام آباد: درجنوں وارداتوں میں ملوث ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ،ایک گرفتار

    اسلام آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکوہلاک جبکہ ایک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تھانہ کھنہ کے علاقے لہتراڑ روڈ پرصنم چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک ہوا اور ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ڈکیت گینگ ڈکیتوں کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا۔

    گھریلو ملازمائیں بن کر کیا کرتی تھیں خواتین؟ لیڈی گینگ گرفتار

    میک اپ کے کاروبارمیں دھوکہ دہی پر خاتون کو قید بامشقت اور کروڑوں روپے جرمانے کی سزا

    پولیس ذرائع کےمطابق ہلاک ڈاکو شناخت پرویز اور زخمی کی شناخت محمد آصف کے نام سے ہوئی، ہلاک ڈاکو راولپنڈی میں ڈکیتیوں کے دوران قتل، اقدام قتل سمیت سنگین جرائم کی 24 وارداتوں میں ملوث تھا جبکہ زخمی ڈاکو محمد آصف نے ڈکیتی کی 3 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ڈکیت گروہ کا اسلام آباد میں ہونے والی حالیہ متعدد واردتوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

    پولیس کے مطابق یہ گینگ گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹتا اور مزاحمت پر انہیں زخمی یا قتل کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتا تھا۔

    پولیس یونیفام میں ناکہ لگا کر وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار

    ملتان کےنواحی علاقے میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی

    قبل ازیں شفیق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا،ملزمان پولیس وردیاں پہن کر معصوم شہریوں کو چیکنگ کے بہانے روک کر لوٹتے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا ،دوران واردات گروہ کا سرغنہ سب انسپکٹر کی جبکہ دیگر نے کنسٹیبلان کی یونیفارم پہنتے ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے،ملزمان نے چند روز قبل شہری سے دوران چیکنگ رقم چھینی تھی ،گرفتار ملزمان میں سرغنہ عثمان سمیت ارسلان, ثمن, ساحل اور مرزا برہان بیگ شامل ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ تفتیش جاری ہے،ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بگٹی کا کہنا ہے کہ شریف شہریوں کو لوٹنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں-

    خود کو انٹیلیجنس آفیسر ظاہر کرنیوالے ڈکیت گرفتار

    بیوی کا سرتن سے جدا کر کے سڑکوں پر گھمانے والا شخص گرفتار

    ادھر ڈیرہ اسماعیل خان،یونیورسٹی پولیس نے چند روز قبل خود کو انٹیلیجنس آفیسر ظاہر کرنے اور چکما دے کر ڈکیتی کی واردت میں شہری سے 10 لاکھ روپے لوٹنے والے نوسرباز بہروپئے کو لاہور اور اسکے ساتھی کو مظفرگڑھ سے گرفتار کر لیا،واردات میں استعمال گاڑی کی جعلی نمبر پلیٹ بھی برآمد کر لی گئی ہے-

    گھریلو ملازمائیں بن کر کیا کرتی تھیں خواتین؟ لیڈی گینگ گرفتار

    ذہنی معذور شخص کو تشدد کا نشانہ بنانے والا پولیس اہلکار گرفتار