Baaghi TV

Tag: پولیس پر حملہ

  • پولیس پر حملہ کرنیوالے تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

    پولیس پر حملہ کرنیوالے تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مصروف ہے

    ایس ایس پی اسیٹ سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق فرض کی ادائیگی کے دوران تھانہ ساٸیٹ سپر ہاٸی وے پولیس پر حملہ کیا گیا جس کے بعد پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے، انہوں نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تین ملزمان موٹر ساٸیکل پر سوار ہوکر شہریوں سے وادارت کی نیت سے گھوم رہے تھے,گشت پر معمور پولیس پارٹی نے مشتبہ حالت میں جاتے ہوٸے چیکنگ کے لیٸے روکنے کی کوشش کی۔ ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر مجرمانہ قوت سے پولیس پر فاٸرنگ شروع کردی, دو طرفہ فاٸرنگ کے بعد تینون ملزمان زخمی حالت میں گرفتارکر لئے گئے

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    اقدام قتل اور بھتہ لینے کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری شوٹر گرفتار

    ایس ایس پی اسیٹ سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق دو ملزمان گولی لگنے سے جبکہ تیسرا ملزم موٹر ساٸیکل سے گر کر زخمی ہوا ہے۔ دو طرفہ فاٸرنگ کا تبادلہ کھلا گراٶنڈ ہنگورہ گوٹھ کے قریب ہوا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے غیرقانونی اسلحہ پسٹل بمع راٶنڈ لوڈ میگزین اور چوری شدہ موٹر ساٸیکل 125 برآمد کر لی گئی،ملزمان کے زیر استعمال 125 موٹر ساٸیکل تھانہ گلشن معمار سے چوری شدہ ہے گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت کامران ,سلمان اور ابراہیم کے ناموں سے ہوٸی ہے پولیس کیجانب سے ضابطے کی مکمل کاروائی عمل میں لائی جاری ہے ۔ جبکہ برآمدہ اسلحہ کو فارنزک کے لیٸے ترسیل کیا جاٸیگاگرفتار زخمی ملزمان کو بسلسلہ علاج معالجہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔مزید گرفتار ملزمان کا سابقہ رکارڈ معلوم کیا جارہا ہے ۔مزید تفتیش جاری ہے

  • چونیاں میں ہولیس پارٹی پر فائرنگ دو ڈاکو ہلاک

    چونیاں میں ہولیس پارٹی پر فائرنگ دو ڈاکو ہلاک

    قصور
    تحصیل چونیاں میں ڈاکوؤں کا پولیس پارٹی پر حملہ،جوابی فائرنگ سے انہی کے ساتھی مارے گئے
    تفصیلات کے مطابق چونیاں میں ملزموں کو چھڑانے کے لئے پولیس پارٹی پر ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا جس سے پولیس اور ڈاکووں کے مابین مقابلہ جاری ہوا تو دو ڈاکو ہلاک ہوگئے
    ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو پولیس کانسٹیبل سید صغیر عباس کے مقدمہ قتل میں گرفتار تھے اور پولیس ان کو برآمدگی کے لئے لے کر جارہی تھی کہ ملزموں کے ساتھی ڈاکوؤں نے ان کو چھڑانے کے لئے حملہ کریا ۔شدید دھند کی وجہ سے ایک گھنٹے تک فائرنگ ہوتی رہی اور اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے دونوں ڈاکو ہلاک ہو گئے
    ڈی پی او قصور عمران کشور نے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں