Baaghi TV

Tag: پولیس کانسٹیبل

  • جائیداد کی لالچ میں بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

    جائیداد کی لالچ میں بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

    لاہور: تھانہ کاہنہ کی حدود میں جائیداد کی لالچ میں بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا۔

    باغی ٹی وی: وسیم خان نے اپنے ساتھیوں کےساتھ مل کر جاوید خان کو چھت سے نیچے پھینک کر موت کے گھاٹ اتار دیا جس کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں مقتول کی ماں کی مدعیت میں درج کرلیا گیا مقدمے میں وسیم، ذیشان، علی صغیر، وقاص، دلاور اورثمینہ بی بی کو نامزد کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے جاوید خان پر تشدد کیا اور پھر اسے چھت سے گرایا،واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    دوسری جانب گجرات میں پولیس کانسٹیبل کو فائرنگ کر کے گھر کی دہلیز پر قتل کیا گیا ہےفائرنگ کے واقعے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت کانسٹیبل بابر شہزاد کے نام سے ہوئی ہے فائرنگ کا واقعہ تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ کی حدود میں پیش آیا ڈی پی او کے مطابق کانسٹیبل کو زمین کے تنازع پر قتل کیا گیا ہے کچھ عرصہ سے کانسٹیبل کا اپنے چچا امتیاز کے ساتھ زمینی تنازعہ چل رہا تھا۔

    پینشن حاصل کرنےکیلئےبیوی کی لاش 5 سال تک گھرکےفریزرمیں چھپاکررکھنےوالاشوہرگرفتار

    سات دنوں میں ایک ارب یونٹ بجلی ریکور کی،پاور ڈویژن کا دعویٰ

    مستونگ، دھماکے میں جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ زخمی

  • گجرات میں پولیس کانسٹیبل قتل

    گجرات میں پولیس کانسٹیبل قتل

    گجرات میں پولیس کانسٹیبل کو فائرنگ کر کے گھر کی دہلیز پر قتل کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: فائرنگ کے واقعے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت کانسٹیبل بابر شہزاد کے نام سے ہوئی ہے فائرنگ کا واقعہ تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ کی حدود میں پیش آیا ڈی پی او کے مطابق کانسٹیبل کو زمین کے تنازع پر قتل کیا گیا ہے کچھ عرصہ سے کانسٹیبل کا اپنے چچا امتیاز کے ساتھ زمینی تنازعہ چل رہا تھا۔

    دوسری جانب تھانہ منڈی عثمان والا کی حدود میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے تین افراد قتل کر دیئے گئےپولیس انسپکٹر اور کانسٹیبل شدید زخمی ہو گئےگزشتہ روز منڈی عثمان والا کے علاقہ میں زمین کے تنازعہ پر مبینہ فائرنگ سے پنجاب پولیس کے انسپکٹر طارق بشیر چیمہ اور ایک باوردی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے زخمی انسپکٹر اور پولیس اہلکار کی جوابی فائرنگ سے فائرنگ کرنے والے اکرم ٹونڈا، مقصود عرف صودا اور عمران موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

    انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا

    زخمی پولیس انسپکٹر اور اہلکار کو علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کردیا گیا ہےانسپکٹر طارق بشیر چیمہ انویسٹی گیشن انچارج جو کہ نصیر آباد لاہور تعینات ہیں، طارق بشیر چیمہ کو پیٹ اور ٹانگوں میں گولیاں لگیں ہیں مقامی افراد کا کہنا ہے کہ انسپکٹر طارق بشیر چیمہ کا مقتول پارٹی کے ساتھ عرصہ دراز سے زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھا۔ آج دونوں پارٹیاں آمنے سامنے ہوگئیں۔ یاد رہے کہ اس علاقہ میں کئی پولیس اہلکاران نے اپنے فارم ہاﺅسز بنا رکھے ہیں۔ پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ جبکہ فرانزک لیب کی ٹیم نے موقع سے ضروری شواہد اکٹھے کیے۔

    بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن،درجنوں گرفتاریاں، ٹرانسفارمرزبھی اُتارلیے گئے

    ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے بتایا ہے کہ تفتیش میرٹ پر ہو گی علاوہ ازیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ریت کی ٹرالیاں گزرنے کی وجہ سے راستہ خراب ہونے پر لڑائی جھگڑے کے نتیجہ میں فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور ڈی پی او قصور کو واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔

  • پولیس کانسٹبیل کی ایف آئی آر درج کرنے سے پولیس ہی انکاری

    پولیس کانسٹبیل کی ایف آئی آر درج کرنے سے پولیس ہی انکاری

    قصور
    پولیس کی پولیس کے آگے بے بسی
    لاہور پولیس کا ملازم قصور کا رہائشی قصور میں لٹ گیا ،ایک ہفتے سے قصور پولیس کی منت سماجت کرکے بھی ایف آئی آر درج نا کروا سکا
    تفصیلات کے مطابق قصور موضع گھگڑ کا رہائشی محمد ریاض جو کہ لاہور پولیس میں بطور کانسٹیبل ملازم ہے مورخہ 11 فروری کو اپنی ڈیوٹی کرکے اپنی موٹر سائیکل نمبری LEO 2080 سی جی ون ٹو فائیو ماڈل 2020 پر واپس گھر آرہا تھا کہ جب وہ بوقت 11 بجے رات پکی حویلی مین روڈ فیروز پور پر تھانہ مصطفی آباد سے تھوڑا آگے پہنچا تو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روکا اور اس کی موٹر سائیکل ،نقدی 7000 اور موبائل اینڈرائیڈ اوپو لے گئے جس کی اطلاع پولیس تھانہ مصطفی آباد کو دی گئی جنہوں نے جائے وردات کا معائنہ کیا
    مگر ہر روز ایف آئی آر کل کاٹنے کا کہہ کر ٹرخا دیا جاتا ہے اور آج دن تک وقوعہ کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی
    پولیس کانسٹبیل نے ڈی پی او قصور،آر پی او شیخوپورہ و آئی پنجاب سے فوری نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے