Baaghi TV

Tag: پوپ

  • ویٹی کن سٹی: نئے پوپ کے انتخاب  کیلئے  پہلی خفیہ ووٹنگ ناکام

    ویٹی کن سٹی: نئے پوپ کے انتخاب کیلئے پہلی خفیہ ووٹنگ ناکام

    ویٹی کن سٹی: کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا (پوپ) کے انتخاب کے لیے بدھ کو ہونے والی پہلی خفیہ ووٹنگ ناکام ہو گئی، جس کا اشارہ سسٹین چیپل کی چمنی سے نکلنے والے کالے دھوئیں سے ملا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کانکلیو میں شریک 133 کارڈینلز نے بند کمرے میں ووٹنگ کی، تاہم کوئی بھی امیدوار دو تہائی اکثر یت حاصل نہ کر سکا پوپ کے انتخاب کے لیے کم از کم 89 ووٹ درکار ہوتے ہیں ہزاروں کیتھولک عقیدت مند سینٹ پیٹرز اسکوائر میں جمع تھے تاکہ چمنی سے نکلنے والے دھوئیں کا انتظار کریں تقریباً ساڑھے تین گھنٹے بعد نمودار ہونے والے کالے دھوئیں نے ظاہر کر دیا کہ پہلے دن نیا پوپ منتخب نہیں ہو سکا،کارڈینلز اب سانتا مارٹا گیسٹ ہاؤس واپس جائیں گے اور جمعرات کو دوبارہ ووٹنگ کا آغاز کریں گے-

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے جس کے بعد دنیا بھر کے کیتھولک افراد نئے روحانی پیشوا کے انتخاب کا انتظار کر رہے ہیں۔

    بھارت نے خفت مٹانے کیلئے حکمت عملی تبدیلی کی ہے،عطا اللہ تارڑ

    وزیراعظم کی زیرصدارت ملکی سلامتی پر اہم اجلاس ،عسکری قیادت بھی شریک

    غزہ: اسرائیلی فوج کی پناہ گزین اسکول پر بمباری، 40 فلسطینی شہید

  • دولت اور اقتدار کی بھوک میں لوگ پڑوسیوں کو بھی کھا جاتے ہیں، پوپ فرانسس

    دولت اور اقتدار کی بھوک میں لوگ پڑوسیوں کو بھی کھا جاتے ہیں، پوپ فرانسس

    دولت اور اقتدار کی بھوک میں لوگ پڑوسیوں کو بھی کھا جاتے ہیں، پوپ فرانسس نے کرسمس کے موقع پردنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات جاری ہیں، ویٹی کن سٹی میں کرسمس کی مرکزی تقریب منعقد کی گئی، کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اس موقع پر خصوصی دعا کرائی۔

    یوم قائد پر صدر پاکستان اور وزیراعظم کا قائداعظم کو خراج عقیدت

    غیر ملکی خبر ایجسنی کے مطابق پوپ فرانسس نے ہفتے کے روز اپنے خطاب میں دنیا بھر کے عیسائیوں کو کرسمس کی مبارک باد دی اور حضرت عیسیٰ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی، اس موقع پر انھوں نے عالمی برادری سے یوکرین میں جنگ سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے پر زوردیا۔

    پوپ فرانسس نے یوکرین جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دولت کی لالچ اور اقتدار کی بھوک ایسی ہے کہ لوگ اپنے پڑوسیوں کو بھی ہڑپ کرنا چاہتے ہیں۔

    حارث کے نکاح کے بعد شاداب خان کے دل میں بھی شادی کے لڈو پھوٹنے لگے

    پوپ فرانس نے کہا ہماری دنیا میں مرد اور عورتیں، دولت اور طاقت کی بھوک میں اپنے پڑوسیوں، بھائیوں اور بہنوں کو بھی کھا جاتے ہیں، کتنی جنگیں ہم نے دیکھی ہیں اور کتنی جگہوں پر آج بھی انسانی وقار اور آزادی کی توہین کی جاتی ہے۔پوپ فرانسس نے پیسے، طاقت اور عیش و عشرت کی متمنی خطرناک دنیا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس انسانی لالچ کا سب سے بڑا شکار کمزور لوگ ہوتے ہیں۔

  • پوپ فرانسس کا سانحہ مری پر اظہار افسوس

    پوپ فرانسس کا سانحہ مری پر اظہار افسوس

    ویٹی کن:کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے سانحہ مری پر اظہار افسوس کیا ہے۔ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں‌ کہ ویٹی کن میں منعقد تقریب میں سانحہ مری میں جاں بحق افراد کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔

    پوپ فرانسس نے سانحہ مری پر اظہار افسوس کرتے ہوئےکہا ہےکہ وہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    ادھر یورپین یونین نے پاکستان کے سیاحتی مقام مری میں موسمی حالات کے باعث سیاحوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    اس حوالے سے پاکستان میں یورپین یونین کے دفتر اور اس کی سفیر اندرولا کامینارا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے اس حادثے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مری میں چھٹیاں منانے والوں کی جان جانے کے المناک نقصان کے بارے میں جان کر صدمہ ہوا ہے۔

    انہوں نے اس خوفناک حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے ابدی سکون اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

    خیال رہے کہ مری میں 7 جنوری کی رات کو آنے والے برفانی طوفان نے 20 سے زائد زندگیاں نگل لیں، حکومت نے مری کو آفت زدہ قرار دے کر ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔

    ادھر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو سانحہ مری کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مری میں 4 روز میں 1 لاکھ 62 ہزار گاڑیاں داخل ہوئیں، اموات کاربن مونو آکسائیڈ کی زیادتی سے ہوئیں ۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو دورہ مری میں واقعے کے محرکات کی رپورٹ پیش کردی گئی ہے جس کے مطابق 7 جنوری کو 16 گھنٹے میں چار فٹ برف پڑی، 3 جنوری سے 7 جنوری تک 1 لاکھ 62 ہزار گاڑی مری داخل ہوئیں ۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹریفک لوڈ مینجمنٹ نہ کرنے پر برہمی کا اظہا کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کی روانی کو کنٹرول کرنا کس کا کام تھا؟۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ 16 مقامات پر درخت گرنے سے ٹریفک بلاک ہوئی ، 21 ہزار گاڑیاں واپس بھجوائی گئیں ، 4 سے 5 گاڑیوں میں 22 افراد جاں بحق ہوئے ، یہ افراد کاربن مونو آکسائیڈ کی زیادتی سے جاں بحق ہوئے ، 70 فیصد علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے ۔

  • انسان کا اپنے بچوں ،اولاد کوچھوڑکر کُتے بلیوں سے پیار کرنا،حیوانیت اورخودغرضی ہے:پوپ

    انسان کا اپنے بچوں ،اولاد کوچھوڑکر کُتے بلیوں سے پیار کرنا،حیوانیت اورخودغرضی ہے:پوپ

    ویٹی کن سٹی:انسان کا اپنے بچوں ،اولاد کوچھوڑکر کُتے بلیوں سے پیار کرنا،حیوانیت اورخودغرضی ہے:اطلاعات کے مطابق کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ پالتو جانوروں کو بچوں پر فوقیت دینے والے لوگ خود غرض ہیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق پوپ فرانسس نے ویٹی کن میں عام افراد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ پالتو جانوروں کو بچوں پر فوقیت دیتے ہیں وہ خود غرض ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں خود غرضی کی ایک شکل نظر آتی ہے کہ کچھ لوگ بچے پیدا نہیں کرنا چاہتے یا بعض اوقات ان کا ایک بچہ ہوتا ہے لیکن ان کے پاس کتے اور بلیاں ہوتی ہیں جو بچوں کی جگہ لیتی ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ اس پر لوگوں کو ہنسی آتی ہے پر یہ حقیقت ہے جبکہ یہ عمل باپ اور ماں بننے سے انکار ہے جو ہماری انسانیت کو چھین لیتا ہے۔

    پوپ فرانسس نے کہا کہ جو لوگ طبی وجوہات کی بنا پر بچے پیدا کرنے سے قاصر ہیں انہیں بچے گود لینے پر غور کرنا چاہیے۔

    یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پوپ فرانسس نے ان لوگوں کو نشانہ بنایا ہے جو بچوں پر پالتو جانوروں کا انتخاب کرتے ہیں۔ 2014 میں انہوں نے کہا تھا کہ بچوں کی بجائے پالتو جانور رکھنا ثقافتی تنزلی ہے

  • عورت کو تکلیف دینا خدا کی توہین کے مترادف ہے: پوپ فرانسس

    عورت کو تکلیف دینا خدا کی توہین کے مترادف ہے: پوپ فرانسس

    ویٹی کن سٹی :عورت کو تکلیف دینا خدا کی توہین کے مترادف ہے: اطلاعات کے مطابق کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اپنے سال نو کے پیغام میں خواتین پر تشدد کو خدا کی توہین کے مترادف قرار دے دیا ہے

    عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق 85 سالہ پوپ نے ہفتے کے دن ویٹی کن کے سینٹ پیٹرز باسلیکا میں خصوصی دعائیہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد کو ختم کرنا ضروری ہے۔

    کووڈ انیس کی وجہ سے اس تقریب میں خصوصی حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے۔ پوپ متعدد مرتبہ خواتین پر گھریلو تشدد کے خلاف آواز بلند کر چکے ہیں، جس میں وبا کے دوران اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    پوپ نے اپنے خطاب میں کہا، کہ ʼʼایک خاتون کو تکلیف پہنچانا، خدا کو ناراض کرنا ہے۔‘‘ پوپ فرانسس کے نئے سال کے خطاب میں خاص طور پر ماں کی ممتا اور خواتین کو یہ کہتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا گیا کہ وہ امن کی پیامبر ہیں کیونکہ وہ زندگی کے دھاگوں کو جوڑ کر رکھتی ہیں۔

    پاپائے روم کے مطابق خواتین دنیا کو اس نظر سے نہیں دیکھتیں کہ وہ کس طرح اس سے ناجائز فائدہ اٹھائیں، بلکہ اس طرح کہ اس پر زندگی موجود رہ سکے۔

    خواتین جو دل سے دیکھتی ہیں وہ تجریدیت اور بانجھ عملیت میں بہے بغیر خوابوں اور آرزوؤں کو ٹھوس حقیقت کے ساتھ جمع کر سکتی ہیں۔

    پوپ فرانسس کے مطابق، چونکہ وہ زندگی دے سکتی ہیں اور خواتین دنیا کو اکٹھا رکھتی ہیں، ہمیں مل کر ماؤں کو آگے بڑھانے اور خواتین کے تحفظ کے لیے زیادہ کوششیں کرنی چاہییں۔