Baaghi TV

Tag: پوپ لیو

  • پوپ خلائی مخلوق سے ممکنہ رابطے سے متعلق خطاب کی تیاری کر رہے ہیَں،  دلچسپ دعویٰ

    پوپ خلائی مخلوق سے ممکنہ رابطے سے متعلق خطاب کی تیاری کر رہے ہیَں، دلچسپ دعویٰ

    ایک برطانوی ڈاکیومنٹری ساز نے دعویٰ کیا ہے کہ پوپ لیو اس برس خلائی مخلوق کے ساتھ پہلے ممکنہ رابطے کی صورت میں ان سے متعلق خطاب کی تیاری کر رہے ہیں۔

    یو ایف او محقق مارک کرسٹوفر لی کے دعوے کے مطابق انہوں نے ویٹیکن کے خفیہ آرکائیوز تک رسائی حاصل کر لی ہے اور وہ تاریخی پُراسرار وقوعات کی تحقیقات کر رہے ہیں جو ممکنہ طور پر انسانیت کے خلائی مخلوق کے ساتھ رابطے پر روشنی ڈال سکیں گے،کیتھولک چرچ پہلے ہی خلائی زندگی کے سامنے آنے پر مذہبی اور روحانی نتائج سے متعلق سوچ رہا ہے۔

    مارک کرسٹوفر لی نے بتایا کہ انہیں ویٹیکن کے خفیہ آرکائیوز تک رسائی دی گئی ہے اور وہ ایسے پُر اسرار مظہر، روحانی رابطے یا کوئی بھی ایسی چیز جو زمین سے باہر کسی زندگی سے انسان کے ممکنہ رابطے پر روشنی ڈال سکتی ہے، سے متعلق تاریخی حوالہ جات کو دیکھیں گے۔

    فرانسیسی خاتون اول کو ٹرانسجینڈر قرار دینے والے 2 خواتین سمیت 10 افراد مجرم قرار

    وینزویلا کے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے،ترک صدر

    بھارتی وفد نے مجھےخالدہ ضیاء کا جنازہ پڑھنے سے روکنے کی کوشش کی،سردار ایاز صادق

  • پوپ لیو کا پہلا کرسمس خطبہ:  غزہ کی سنگین انسانی صورتحال کو افسوسناک قرار دیا

    پوپ لیو کا پہلا کرسمس خطبہ: غزہ کی سنگین انسانی صورتحال کو افسوسناک قرار دیا

    رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ لیو چہاردہم نے اپنے پہلے کرسمس کے خطبے میں خاص طور پر غزہ کی سنگین انسانی صورتحال کو افسوسناک قرار دیا۔

    ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں کرسمس کی خصوصی عبادت کے دوران تقریباً 26 ہزار افراد سے خطاب کرتے ہوئے پوپ لیو چہاردہم نے کہا کہ جنگوں نے دنیا بھر میں ملبہ اور کھلے زخم چھوڑ دیے ہیں جس میں سب سے زیادہ متاثر شہری آبادی ہو رہی ہےہم غزہ کے اُن پناہ گزین خیموں کو کیسے بھول سکتے ہیں جو ہفتوں سے بارش، تیز ہواؤں اور سردی کی زد میں ہیں؟

    اپنے خطاب میں پوپ لیو نے یورپ میں ضرورت مند افراد کے ساتھ یکجہتی اور قبولیت کی بھی اپیل کی، جسے مبصرین بڑھتے ہوئے مہاجر مخالف رجحانات کی طرف اشارہ قرار دے رہے ہیں دعائیہ تقریب میں پوپ نے روس اور یوکرین سے بھی اپیل کی کہ وہ تقریباً چار سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے براہِ راست مذاکرات کی ہمت دکھائیں، فریقین بین الاقوامی برادری کے تعاون سے خلوص، احترام اور براہِ راست مکالمے کا راستہ اختیار کریں۔

    پوپ لیو کا پہلا کرسمس خطبہ: غزہ کی سنگین انسانی صورتحال کو افسوسناک قرار دیا

    پوپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ دنوں میں غزہ میں شدید بارشوں نے حالات مزید خراب کر دیے ہیں،اقوام متحدہ کے بقول جنگ کے دوران غزہ کی تقریباً پوری آبادی بے گھر ہوچکی ہے 13 لاکھ سے زائد افراد کو فوری پناہ کی ضرورت ہےدرجہ حرارت میں شدید کمی کے باعث ٹھٹھرتی سردی نے پناہ گزین خیموں میں مقیم بچوں، خواتین اور بزرگوں کے لیے شدید خطرات پیدا کردیئے ہیں۔

    قبل ازیں پوپ لیو چہاردہم نے گزشتہ ماہ ویٹیکن میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات بھی کی تھی جس میں غزہ کے لیے فوری انسانی امداد کی فراہمی اور فلسطین کے دو ریاستی حل پر اتفاق کیا گیا تھا۔

    بنگلہ دیش: عثمان ہادی کے قاتل کو بھارت فرار کرانے والا ملزم گرفتار

    واضح رہے کہ شگاگو سے تعلق رکھنے والے نے پوپ ’لیو چہاردہم‘ کا اصل نام رابرٹ پریوسٹ ہے وہ مئی 2025 میں کیتھولک چرچ کی تاریخ کے پہلے امریکی پوپ بنے۔

  • امریکا کی پارٹی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے،پوپ لیو

    امریکا کی پارٹی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے،پوپ لیو

    کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے کہا ہے کہ وہ امریکا میں جاری پارٹی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے اور اس حوالے سے امریکی پادری خود اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ لیو نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں امریکا میں ہونے والی بعض سیاسی سرگرمیوں پر تشویش ضرور ہے لیکن وہ بطور مذہبی پیشوا کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں جڑیں گےامریکا میں مقیم پادری خود طے کرسکتے ہیں کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ سے کس طرح تعلقات رکھیں۔

    دوسری جانب پوپ لیو نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے اپنی شخصیت کا ورژن بنانے کے منصوبے کو بھی مسترد کردیا انہوں نے کہا کہ مذہبی قیادت انسانی وجود اور اقدار سے جڑی ہے، مشین یا مصنوعی ذہانت سے اس کی نقل نہیں بنائی جاسکتی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سابق پوپ فرانسس نے امریکی پادریوں کو ایک خط میں تارکین وطن سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی پر کھل کر مخالفت کی تھی-

  • غزہ جنگ کا واحد پائیدارحل سفارتی اور سیاسی مذاکرات ہیں،پوپ لیو

    غزہ جنگ کا واحد پائیدارحل سفارتی اور سیاسی مذاکرات ہیں،پوپ لیو

    ویٹیکن: کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے غزہ کی سنگین صورتِ حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

    اپنے بیان میں پوپ لیو نے کہا کہ وہ غزہ کے بے سہارا عوام کے ساتھ دلی ہمدردی رکھتے ہیں جو مسلسل خوف اور غیر انسانی حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، کے عوام ایک بار پھراپنی زمینوں سے بے دخل کیے جا رہے ہیں اورانہیں ایسے حالات میں دھکیلا جا رہا ہے جو کسی طورقابلِ قبول نہیں۔

    پوپ لیو نے عالمی برادری کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ سب مل کراس جنگ کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریں،پوپ لیو نے مغویوں کی رہائی پر بھی زوردیا اور کہا کہ انسانی جانوں کو یرغمال بنانا عالمی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، غزہ جنگ کا واحد پائیدارحل سفارتی اور سیاسی مذاکرات ہیں، جن کے ذریعے نہ صرف جنگ بندی ممکن ہے بلکہ خطے میں دیرپا امن قائم ہو سکتا ہے۔

    اپنے پیغام میں پوپ نے عالمی طاقتوں اوراقوامِ متحدہ پرزوردیا کہ وہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی مکمل پاسداری یقینی بنائیں اورفوری طورپرایسے اقدامات کریں جن سے غزہ کے عوام کو ریلیف پہنچایا جا سکے۔

  • گلوکارہ میڈونا کی پوپ لیو سے غزہ کے ہنگامی دورے کی درخواست

    گلوکارہ میڈونا کی پوپ لیو سے غزہ کے ہنگامی دورے کی درخواست

    گلوکارہ میڈونا نے پوپ لیو سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد غزہ کا دورہ کریں کیونکہ وہاں اسرائیلی حملوں کی وجہ سے بچے سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔

    میڈونا نے انسٹاگرام پر جاری کیے گئے پیغام میں لکھا کہ ایک ماں ہونے کے ناطے وہ بچوں کی یہ تکلیف برداشت نہیں کر سکتی، بچے سب کے ایک جیسے ہوتے ہیں اور آپ وہ واحد شخص ہیں جنہیں اندر جانے سے روکا نہیں جا سکتا، انسانی مدد کی راہیں کھولنی ہوں گی تاکہ بے گناہ اور معصوم بچے بچائے جا سکیں کیونکہ اب وقت بہت کم ہے،سیاست مسائل حل نہیں کر سکتی بلکہ شعور ہی تبدیلی لا سکتا ہے، اس لیے وہ پوپ لیو سے مدد کی درخواست کر رہی ہیں۔

    ٹرمپ کے 50 فیصد ٹیرف کے بعد بھارت میں امریکی برانڈز کی بائیکاٹ مہم زور پکڑ گئی

    میڈونا نے اپنے بیٹے روکو کی سالگرہ پر سب سے بڑا تحفہ یہی سمجھا کہ وہ سب سے اپیل کریں کہ غزہ کے بچے جو اس جنگ کے درمیان سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، ان کی مدد کی جائے،انہوں نے عالمی اداروں کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ مدد کرنا چاہتے ہیں، وہ امدادی تنظیموں کو چندہ دیں، وہ غزہ کے بچوں کو بھوک سے مرتا ہوا نہیں دیکھ سکتیں۔

    واضح رہے کہ اسرائیل کی جارحیت کی وجہ سے غزہ میں انسانی امداد نہیں پہنچ پا رہی، جس کی وجہ سے بھوک کی وجہ سے معصوم بچے اور لوگ موت کے منہ میں جا رہے ہیں،غزہ میں قحط اور بھوک کا خطرہ بہت قریب ہے، اب تک بھوک کی وجہ سے سینکڑوں بچوں سمیت کئی لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    کرپٹو کے لیے بجلی کا ابھی تک کوئی ریٹ آفر نہیں کیا،اویس لغای