Baaghi TV

Tag: پُر تشدد واقعات

  • کراچی:رواں  سال کے 3 ماہ  میں فائرنگ اورپرتشددواقعات میں اضافہ

    کراچی:رواں سال کے 3 ماہ میں فائرنگ اورپرتشددواقعات میں اضافہ

    کراچی: شہر قائد میں رواں سال کے 3 ماہ میں فائرنگ اورپرتشددواقعات میں اضافہ ہوا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اعدادو شمار کے مطابق کراچی میں 2023 کے صرف دوماہ میں 97 افراد قتل کردیئے گئے، جبکہ 2022 کےابتدائی دو ماہ میں 71افراد قتل ہوئےتھے-

    چاقو کا حملہ؛ 7 سال بعد متاثرہ شخص فوت گیا جبکہ تحقیقات شروع

    سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق 2023 کے دو ماہ میں دوران ڈکیتی 25 شہری قتل ،65 زخمی ہوئے،جبکہ 2022 جنوری فروری میں دوران ڈکیتی 20 افراد کی جان گئی،2023 کے دوماہ میں 28شہریوںسے گاڑیاں چھینی گئیں،جبکہ 2022 جنوری فروری میں کاریں چھیننےکی 31وارداتیں ہوئیں-

    قتل کرنے کی دھمکیاں،ممبئی پولیس نے سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی

    اسی طرح 2023 کےدوماہ میں اغوابرائے تاوان کی ایک واردات رپورٹ ہوئی، جبکہ 2022 جنوری فروری میں بھی اغوابرائےتاوان کی ایک ہی واردات ہوئی-

  • لاہور میں ہنگامہ آرائی اور  پرتشدد واقعات،عمران خان پر مقدمہ درج

    لاہور میں ہنگامہ آرائی اور پرتشدد واقعات،عمران خان پر مقدمہ درج

    لاہور میں گزشتہ روز کی ہنگامہ آرائی اور پرتشدد واقعات پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : عمران خان پر مقدمہ ڈی ایس پی رائیونڈ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ایف آئی آر کے متن کے مطابق مسلح افراد سمیت تین، چار سو افراد پر مشتمل جتھے نے ہنگامہ آرائی کی، جتھے میں شریک افراد قومی سلامتی کے اداروں کو دھمکیاں دے رہے تھے-

    ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی کارکن عمران خان، حسان نیازی، فرخ حبیب، فواد چوہدری، حماد اظہر، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کےکہنے پر اداروں کودھمکیاں دیتے رہے پی ٹی آئی کےمشتعل افراد نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور ڈنڈے برسائے جس میں 13 پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے، پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ کی وجہ سے ان کے اپنے 6 کارکن بھی زخمی ہوئے۔

    سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب زبیر احمد خان گرفتار

    واضح رہےکہ گزشتہ روز تحریک انصاف نے آئین اور عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالنےکا اعلان کیا تھا اور عمران خان نے بھی اس ریلی میں شرکت کرنی تھی تاہم محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں جلسہ ، جلوس ، ریلی پر پابندی عائد کردی جس کے تحت احتجاج ، دھرنے اور مظاہروں پر بھی پابندی عائد ہوگئی ہے، یہ پابندی سات روز تک جاری رہے گی۔

    زمان پارک لاہور میں پولیس اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن آمنے سامنے آگئے تھے صوبائی حکومت کی جانب سے دفعہ 144 نافذکی گئی تھی جس کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے37 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔

    اقوام متحدہ میں عرب ممالک کا قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے واقعات پر …

    پی ٹی آئی کی ریلی روکنے کیلئے پولیس نے پکڑ دھکڑ، شیلنگ اور آبی توپ کا استعمال بھی کیا،پولیس اور کارکنوں کی مڈ بھیڑ میں کئی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا ۔ پولیس نے کئی کارکنوں کو حراست میں لیا۔

    پولیس ترجمان کا کہنا ہےکہ لاہور میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے حملوں میں 2 ڈی ایس پیز سمیت 11 اہلکار زخمی ہوئے ہیں جب کہ پی ٹی آئی نے مبینہ پولیس تشدد سے اپنے ایک کارکن کی ہلاکت کا بھی الزام لگایا ہے۔

    عمران خان سیکورٹی وجوہات کی بنا پر اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوں …

  • امریکا میں پُر تشدد واقعات کے خطرات ہیں، ہوم لینڈ سیکیورٹی نے انتباہ جاری کر دیا

    امریکا میں پُر تشدد واقعات کے خطرات ہیں، ہوم لینڈ سیکیورٹی نے انتباہ جاری کر دیا

    امریکا میں پُر تشدد واقعات کے خطرے پر ہوم لینڈ سیکیورٹی نے انتباہ جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی : رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ دہشت گرد اور امریکا مخالف عناصر انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، آئندہ چند ماہ میں بڑے پُر تشدد واقعات جنم لے سکتے ہیں-

    امریکی اسپتال میں فائرنگ ،3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

    ہوم لینڈ سیکیورٹی کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں الزام لگایا گیا کہ چین، ایران، روس اور دیگر ممالک امریکا کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، غیر ملکی قوتیں امریکا میں سماجی تقسیم کے بیانیے کو فروغ دے رہی ہیں۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مخالفین امریکا میں اجتماعات، اسکولوں اور اہم تقریبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں، میڈیا اور سرکاری املاک بھی دہشت گردوں کے اہداف میں شامل ہیں، انتہا پسند عناصر متحرک ہو چکے ہیں جبکہ کچھ تنظیموں نے حالیہ خونی واقعات کا جشن منایا تھا، وسط مدتی انتخابات کے دوران بھی انتہا پسندانہ کارروائیوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

    امریکی ریاست فلاڈیلفیا میں فائرنگ،دو افراد ہلاک 13 زخمی

    واضح رہے کہ امریکا میں رواں سال سے اب تک گن وائلنس سے 18 ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں مجموعی طور پرامریکا میں 15 مئی سے اب تک سفید فام نوجوان کی فائرنگ سے 10 سیاہ فام ہلاک ہوئے چکے ہیں جبکہ گزشتہ دنوں امریکی ریاست لوزیانا کی یونیورسٹی میں تقریب کےدوران فائرنگ سےایک خاتون ہلاک اور 2 افراد زخمی ہو گئےہیں فائرنگ کا واقع یونیورسٹی کے گریجویشن ہال میں ہوا، جہاں ہائی اسکول کی گریجویشن تقریب جاری تھی-

    واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایک ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ کے بعد، جس میں گزشتہ ہفتے 19 بچوں اور دو اساتذہ کی جانیں گئیں، جب ایک 18 سالہ مسلح لڑکا سکول کی عمارت میں داخل ہوا اوراندھا دھند فائرنگ کر دی۔ بہت سے سیاست دانوں، عوامی شخصیات نے کہا کہ امریکی حکومت کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ بڑے پیمانے پر فائرنگ دوبارہ نہ ہو۔

    لیکن بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات رونما ہو ئے ہیں کیلیفورنیا سے ایریزونا سے لے کر ٹینیسی تک، رواں ماہ اب تک ریاستہائے متحدہ میں کم از کم 15 بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات ہو چکے ہیں۔

    امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں مسلسل اضافہ،مزید دو واقعات میں 6 افراد ہلاک متعدد…