Baaghi TV

Tag: پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن

  • مذاکرات کامیاب،پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

    مذاکرات کامیاب،پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

    وزرات پٹرولیم اور پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال کی کال واپس لے لی اور پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری رکھنےکا اعلان کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی :ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر7 روپے کمیشن مقرر کرنے پر آمادہ ہوگئی ہےترجمان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت بہت جلد نوٹیفکیشن جاری کردے گی ڈیلرز کے مطابق یہ فیصلہ عوام کے مفاد میں کیا گیا ہے-

    پیٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سمیر نجم الحسن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کے مارجن میں ساڑھے 3 روپے فی لیٹر تک اضافے کی یقینی دہانی کرائی گئی ہے جس میں سے 50فیصد 31جولائی جبکہ مزید 50فیصد 15 اگست کو کیا جائے گا۔

    اجلاس وزیر مملکت برائے توانائی، پیٹرولیم ڈویژن مصدق ملک کی سربراہی میں پی ایس او کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوا شاہد خاقان عباسی اور وفاقی سیکریٹری برائے پیٹرولیم ظفر علی بھٹہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی جبکہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی قیادت چیئرمین عبدالسمیع خان نے کی۔

    پی ایس او کی اعلی انتظامیہ، چیئرمین اوگرا، چیئرمین او سی اے سی اور دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات منظور نہ ہونےکی صورت میں 18 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا۔

    پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ مزدور کی کم سے کم اجرت 25 ہزارہوگئی ہے لیکن ڈیلرز کا کمیشن نہیں بڑھایا جارہا، حکومت وعدے کے مطابق ڈیلرز کا کمیشن 6 فیصد کرے۔

  • پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا 18 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

    پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا 18 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

    پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 18 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی:تفصیلات کے مطابق لاہور کے پٹرول پمپس پر ہڑتال اور مطالبات کے حوالے سے بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کےجنرل سیکریٹری کےمطابق بجلی بھی مہنگی ہو گئی، لوڈشیڈنگ سے جنریٹرز کے اخراجات بڑھ گئے ہیں جبکہ کم سے کم اجرت 25 ہزار ہوگئی ہے لہذا حکومت وعدے کے مطابق ڈیلرز کا کمیشن ڈیلرز کا کمیشن بڑھا کر 6 فیصد کرے-

    دوسری طرف چیئرمین آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی میر شمس شاہوانی کے مطابق کیماڑی آئل انسٹالیشن ایریاز میں بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے سبب آئل ٹینکرز کی نقل وحرکت رک گئی ہے کیماڑی کے علاوہ کورنگی اور پورٹ قاسم کے آئل انسٹالیشن ایریاز میں بھی بارش کا پانی تاحال جمع ہے-

    6 ہزار کے لگ بھگ آئل ٹینکرز فلنگ کے منتظر ہیں، کیماڑی کے متاثرہ انسٹالیشن ایریا میں قائم21 آئل درآمد کرنیوالی کمپنیوں کے آئل ٹرمینلز کے سامنے بارش کا پانی موجود ہے، اتوار سے اب تک کسی بھی آئل ٹینکر کی فلنگ نہیں کی جا سکی جس کے سبب ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل رک گئی، ان حالات کے سبب ملک بھر میں ایندھن کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے، وفاقی و صوبائی حکومتیں پانی کی نکاسی کیلیے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کریں۔

    واضح رہے کہ ایک بیان میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کوشش ہے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہی کردیں یٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار ہوگئی، وقت اور قیمت کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے تاہم کوشش ہے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہی کردیں۔

    انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل پر 5 اور 10 روپے کی جو لیوی لگائی وہ برقرار رہے گی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کی خبروں کی وجہ سے ڈیلروں نے خریداری کم کردی ہے سری لنکا میں حالات اس لیے خراب ہوئے کہ انہوں نے مشکل وقت پر مشکل فیصلے نہیں کیے، اب پاکستان ایک نارمل ملک کی طرح چل رہا ہے۔