Baaghi TV

Tag: پٹرول

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

    لاہور ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائرکی گئی ہے، درخواست گزار نے وفاقی حکومت اور اوگرا سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے، لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کابینہ کی کی منظوری کے بغیر کیا گیا وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر حکومتی اقدام غیر قانونی ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دیا جائے

    دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس میں پٹرول مہنگا ہونے کی باز گشت سنائی دی، رکن اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی کا کہنا تھا کہ وزرا جب بیرونی ملک جاتے ہیں تو اسپیکر کو اطلاع دینی چاہیے 8لاکھ روپے تک حج اخراجات کیوں جمع کیے جا رہے ہیں ؟رات کو 30 روپے کا پیٹرول بم کیوں گرایا گیا ہے یہاں عیاشیوں کا سامان درآمد کیا جارہا ہے

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے عوام پر کرایوں کا بم گرا دیا گیا پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے 300 روپے تک کرائے میں اضافہ کر دیا گیا مختلف ٹرانسپورٹرز کی جانب سے مختلف کرایوں میں اضافہ کیا گیا،کراچی کا کرایہ 3700 روپے بڑھا کر 4000 روپے کر دیا گیا صادق آباد کا کرایہ 1750 روپے سے بڑھا کر 2000 روپے کر دیا گیا راولپنڈی کا کرایہ 1750 سے 1850 کر دیا گیا فیصل آباد کا کرایہ 850 سے بڑھا کر 950 کر دیا گیا سرگودھا کا کرایہ 720 سے بڑھا کر 850 روپے کر دیا پشاور کا کرایہ 2100 روپے سے بڑھا کر 2200 روپے کر دیا گیا مری کا کرایہ 2100 روپے سے بڑھا کر 2200 روپے کر دیا گیا ساہیوال کا کرایہ 550 روپے کی بجائے 650 روپے کرد یا گیا خانیوال کا کرایہ 1180 سے 1280 روپے کردیاگیا مظفر گڑھ کا کرایہ 1330 سے بڑھا کر 1430 روپےکردیا گیا ملتان کا کرایہ 1300 روپے سے بڑھا کر 1400 روپے کر دیا گیا، ٹرانسپورٹر کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرائے بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے ،کرایوں میں اضافہ نہ کیا تو کارروبار بند کرنا پڑا گا

    علاوہ ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشروباء اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی شکل میں عوام پر ایک نہیں دو بم گرائے گئے۔ پہلے مہنگائی کیا کم تھی اب ٹرانسپورٹ کی وجہ سے مہنگائی میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیاہے۔نا اہل حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پسنے کیلئے بے یارو مدد گار چھوڑ دیا ہے۔ عمران خان نے لانگ مارچ ختم نہیں کیا صرف 6 روز کیلئے حکومت کو مزید مہلت دی ہے۔ گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے اعلیٰ عدلیہ نے بھی فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔
    حکمران سستا تیل روس سے کیوں نہیں لیتے۔ عمران خان نے روس سے سستے تیل کی ڈیل مکمل کر لی تھی۔ بھارت نے روس سے سستا تیل لے کر اپنی عوام کو ریلیف فراہم کیا۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ملک میں وحشت و درندگی کا جو کھیل کھیلا ہے اس پر پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔

    جماعت اسلامی نے وحدت روڈ پر پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ پر احتجاج کیا،رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ نے بھی شرکت کی مظاہرین نے بند گاڑی پر نعرے چسپاں کر کے دھکہ لگایا احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ کپڑے بیچ کرعوام کو آٹا دینے والے وزیراعظم کپڑے نہیں لندن کے فلیٹ بیچ کر سستا پڑول دیں وزیر خزانہ سابق حکومت اور آئی ایم ایف کے معاہدوں کا بھاشن سناتے ہیں مہنگائی نا اہل سابقہ حکمران اوربوسیدہ مکس اچارحکومت کی وجہ سے ہے مہنگا پٹرول ، مہنگائی سودی معاشی نظام کی وجہ سے ہے سودی معیشت کے خاتمہ کیلئے جماعت اسلامی بھرپور مہم چلا رہی ہے

    قبل ازیں اینکر کامران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول ڈیزل قیمتوں میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا تقریباً 18 فیصداضافہ غریب متوسط خاندانوں کے ماہانہ اخراجات میں قیامت بپا کردے گا ایک محتاط اندازے کے مطابق 30 رپے لیٹر پیٹرول قیمت اضافے کا مطلب ان خاندانوں کے اخراجات راتوں رات کم ازکم 10 سے 25 ہزار ماہانہ بڑھ جائیں گے

    سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا، ہمیں نااہل اور سلیکٹڈ کہتے تھے ،ثابت ہوگیا یہ خود نااہل ہیںہم مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے ہر روز اجلاس بلاتے تھے ،نااہل حکمرانوں نے ایک بھی اجلاس نہیں کیا،اچانک سے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیا ، پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے لگتاہے کچھ ضرور ہوا ہے

    دوسری جانب سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ مسترد کرتے ہیں حکومت آئی ایم ایف کے ایما پرمہنگائی کے کوڑ ے برسا رہی ہے اتحادی حکومت بھی پی ٹی آئی حکومت کا تسلسل ثابت ہوئی ہے آئی ایم ایف سے معاہدے کی تفصیلات قوم کے سامنے لائی جائیں،پٹرولیم مصنوعات پر ڈیوٹی ختم کرکے سبسڈی بحال کی جائے

    قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب نے مہنگائی کی فصل بوئی،سخت شرائط پر جو معاہدے کئے،کرپشن کے ریکارڈ بنائے،آج قوم اسے مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شکل میں کاٹنے پر مجبور ہے۔ سبسڈی کا اعلان تو کرگئے لیکن قومی خزانہ لوٹ کر ساتھ لے گئے۔اِس جرم کا جواب دینا ہوگا

    25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

    ‏کچھ دن پہلے پٹرول سستا ھونے پر ذلیل ھو رھا تھا اب مہنگا ھونے پر ذلیل ھو گا، مشاہد اللہ خان

    پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کوکس کی پشت پناہی حاصل ہے؟ قادر پٹیل

    ‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

    ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہارن بجا کر احتجاج کا اعلان ہو گیا

    وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

    جنوری کے مقابلے میں پٹرول اب بھی 17 روپے سستا ہے،عمر ایوب کی انوکھی وضاحت

  • حکومت کاپٹرول اورڈیزل کی قیمت میں30روپےفی لٹراضافہ:عمران خان کی حکومت پرشدید تنقید

    حکومت کاپٹرول اورڈیزل کی قیمت میں30روپےفی لٹراضافہ:عمران خان کی حکومت پرشدید تنقید

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر ردعمل دیتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عمران خان نے لکھا کہ غیر ملکی آقاؤں کی مدد سے بننے والی امپورٹڈ حکومت کی قوم نے 30 روپے فی لٹر پٹرول میں اضافے کی صورت میں قیمت ادا کرنا شروع کردی ہے۔انہوں نے لکھا کہ امپورٹڈ حکومت کی طرف سے ملکی تاریخ میں پہلی بار اتنا بڑا اضافہ کیا گیا ہے، نااہل اور بے حس حکومت نے روس کے ساتھ 30 فیصد سستا تیل خریدنے کے ہمارے معاہدے کو آگے نہیں بڑھایا۔

    عمران خان نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ اس کے برعکس امریکا کا سٹریٹجک اتحادی ہونے کے باوجود بھارت نے روس سے سستا تیل خرید کر ایندھن کی قیمتوں میں 25 روپے فی لٹر کمی کی۔ اب ہماری قوم کو مہنگائی کی ایک اور بڑی لہر کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی کی قیمت میں 30 روپے فی لٹر اضافہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول، ڈیزل اور کیروسین آئل 30 روپے مہنگا ہوگا، فیصلے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائے بغیر آئی ایم ایف پروگرام نہیں مل سکتا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سابق حکومت کی پالیسیوں کے باعث آج مشکلات کا سامنا ہے، سابق حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کو فکس کیا، عوام پر کسی بھی قسم کا بوجھ ڈالنا ہمارے لیے مشکل فیصلہ تھا، آئی ایم ایف نے پٹرول کی قیمت بڑھانے تک ریلیف سے انکار کیا ہے، عمران خان کے فارمولا پر جاؤں تو پٹرول 205 روپے لیٹر ہو جائے گا۔

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ سے روپے کو استحکام ملے گا، پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے تھوڑی سی مہنگائی بڑھتی ہے، جیسےہی روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا قیمتیں نیچے آئیں گی، وزیراعظم شہباز شریف نے یہ مشکل فیصلہ لیا ہے، ہم سمجھتے ہیں فیصلے سے ہماری سیاست کو نقصان پہنچے گا۔

    سماجی ابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر خزانہ نے لکھا کہ پٹرول کی نئی قیمت 179 روپے 86 پیسے فی لٹر ، ڈیزل کی فی لٹر قیمت 174 روپے 15 پیسے ہو گئی ہے۔

    اس سے قبل عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پاکستان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ پاکستان کو فیول سبسڈی ختم کرنے پر 90 کروڑ ڈالر قرض کی قسط جاری کرینگے۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

    لاہور:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر سبسڈی کے خاتمے سے متعلق اہم فیصلہ آج متوقع ہے۔ اوگرا نے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات پر بڑھتی ہوئی سبسڈی سے آگاہ کر دیا ہے۔ سبسڈی کے خاتمے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت پٹرول پر 29 روپے 60 پیسے فی لٹرسبسڈی دے رہی ہے جو 16 مئی سے 45 روپے 14 پیسے تک پہنچ جائے گی۔ سبسڈی کے مکمل خاتمے سے پٹرول 195 روپے فی لٹر ہو جائے گا۔ ڈیزل پر اس وقت فی لٹر سبسڈی 73 روپے 4 پیسے ہے جو 16 مئی سے 85 روپے 85 پیسے تک پہنچ جائے گی، خاتمے کی صورت میں ڈیزل کی قیمت 230 روپے فی لیٹر تک پہنچ جائے گی۔

    لائٹ ڈیزل آئل پر سبسڈی 64 روپے 70 پیسے ہے اور 16 مئی سے یہ 68 روپےفی لیٹر ہوجائے گی، خاتمے سے لائٹ ڈیزل کی قیمت 186 روپے 31 پیسے ہوجائے گی۔ مٹی کے تیل پر فی لیٹر سبسڈی 43 روپے 16 پیسے ہے جو 50 روپے 44 پیسے ہونے سے مٹی کے تیل کی قیمت 176 روپے ہوجائے گی۔ پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کے خاتمے اور نئی قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے جس کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

  • ڈیزل کی قلت،پمپوں پر لائنیں، حکومت کا بھی ایکشن کا حکم

    ڈیزل کی قلت،پمپوں پر لائنیں، حکومت کا بھی ایکشن کا حکم

    ڈیزل کی قلت،پمپوں پر لائنیں، حکومت کا بھی ایکشن کا حکم

    حکومت ڈیزل کی قلت پیدا کرنے والے ڈیلرز کے خلاف ایکشن میں آ گئی ہے

    حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں ڈیزل ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لینے کا حکم دیا گیا ہے، گندم کی کٹائی کا وقت ہے کسی کو کسانوں سے زیادتی نہیں کرنے دینگے

    سیکرٹری پٹرولیم علی رضا بھٹہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا ورچوئل اجلاس ہوا، جس میں اوگرا، پی ایس او حکام اور تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے مطلوبہ ذخائر موجود ہیں، 21 دنوں کا ڈیزل اور31 دنوں کا پٹرول کا مطلوبہ ذخیرہ موجود ہے

    ذرائع پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ ڈیزل مہنگا ہونے کی افواہوں پر مصنوعی قلت پیدا کی گئی جس کی وجہ سے ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ طور پر 52 روپے لیٹر اضافے کا امکان ہے ذیادہ مہنگا ہونے کی افواہوں پر ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی کا انکشاف ہوا اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو چھاپے مارنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں

    پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈیزل کی قلت کے باعث پیٹرول پمپوں پرگاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں پنجاب کے جنوبی اضلاع میں پمپس پر ڈیزل کی فروخت بند کردی گئی اور اس حوالے سے پیٹرولیم ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں پر کمپنیاں تیل فراہم نہیں کر رہیں ،کسان اتحاد کے رہنماوں نے شکوہ کیاکہ ڈیزل نہ ملنے کی وجہ سے گندم کی فصل متاثر ہورہی ہے

    علاوہ ازیں بعض مقامات پر ڈیزل کی مصنوعی قلت اور مہنگے داموں فروخت کرنے پرانتظامیہ نے پیٹرول پمپس پر جرمانے بھی کیے ہیں ڈیزل کی عدم دستیابی پر کسان پھٹ پڑے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ان کے مسائل میں مزید اضافی ہی کیا ہے

    خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

    آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

    مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

    ‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

    25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

    ‏کچھ دن پہلے پٹرول سستا ھونے پر ذلیل ھو رھا تھا اب مہنگا ھونے پر ذلیل ھو گا، مشاہد اللہ خان

    پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کوکس کی پشت پناہی حاصل ہے؟ قادر پٹیل

    ‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

    ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہارن بجا کر احتجاج کا اعلان ہو گیا

    وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

    جنوری کے مقابلے میں پٹرول اب بھی 17 روپے سستا ہے،عمر ایوب کی انوکھی وضاحت

  • پیٹرول 83 اور ڈیزل 119 روپے مہنگا کرنے کی تجویز:وزیراعظم پریشان ہوگئے

    پیٹرول 83 اور ڈیزل 119 روپے مہنگا کرنے کی تجویز:وزیراعظم پریشان ہوگئے

    اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی تجویز دے دی گئی۔دوسری طرف معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف یہ تجویز سُن کربہت پریشان ہوگئے ہین

    ذرائع کے مطابق 16 اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی تجویز دی گئی ہے، اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی تجویز پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ تجویزجی ایس ٹی اور لیوی کی موجودہ شرح پربھیجی گئی ہے، تجویز 70 فیصد جی ایس ٹی اور 30 روپے فی لیٹرلیوی کی بنیاد پر بھیجی گئی۔فل لیوی اور ٹیکسوں کی بنیاد پرپیٹرول فی لیٹر83.50 روپے بڑھانےکی تجویز، اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 119 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    موجودہ ٹیکس شرح پرپیٹرول فی لیٹر21.53روپےمہنگاکرنےکی تجویزموجودہ ٹیکس شرح پرڈیزل فی لیٹر 51 روپے 30 پیسےمہنگا کرنے کی سمری بھیجی گئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ فل ٹیکس اورلیوی پرمٹی کا تیل 77.56 روپے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ فل ٹیکس اور لیوی پر لائٹ ڈیزل 77 روپے 13 پیسے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان وزارت خزانہ وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے کرے گی۔

  • پٹرول 55 روپے، ڈیزل 70 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز سامنے آ گئی

    پٹرول 55 روپے، ڈیزل 70 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز سامنے آ گئی

    پٹرول 55 روپے، ڈیزل 70 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز سامنے آ گئی
    وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ،

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے عوام سے بجٹ تک پیٹرول کی قیمت نہ بڑھانے کا وعدہ کیا تھا تجویز تھی کہ پیٹرول 55 سے 56 اور ڈیزل 70 روپے فی لیٹر مہنگا کیا جائے، 15دنوں میں 63 ارب روپے کی سبسڈی حکومت دے گی وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ بجٹ تک عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا وزیر اعظم اگر سمری منظور کرتے تو پیٹرول 205 روپے فی لیٹر ہوجاتا،


    سندھ کے صوبائی وزیر تیمور تالپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اگر سمری منظور کر لیتے تو پیٹرول 205 روپے لیٹر ہوتا. شہباز گل،گل صاحب آپ فکر مت کریں وزیراعظم کو اب سمری منظور کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اتوار کے بعد وہ وزیراعظم ہی نہیں رہے گا.

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے اور اتوار کو ووٹنگ ہونی ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ تویٹر پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ اتوار کو شہباز شریف وزیرے اعظم پاکستان بھاری اکثیریت سے بن جائیگا انشاء اللہ بجلی گیس کی لوڈشڈنگ ختم ہوجائیگی انشاء اللہ پٹرول ڈیزل أٹا چینی گھی ضروریات زندگی کی چیزیں 2013 کے ریٹ پر أجائیگی اور لاقوننیت قتل وغارت ختم ہوجاییگی پاکستان معاشی لحاظ سے مظبوط ترین بنجائیگا

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ نیا وزیراعظم آنے کی دیر ہے
    یہ قوم ہاتھ لگا لگا کر دیکھے گی کہ ہمارے ساتھ کیا ہوا ہے۔
    وزیراعظم کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے بھیجی گئی سمری مسترد کر دی گئی!سمری کی منظوری کی صورت میں پیٹرول کی نئی قیمت 205 روپے اور ڈیزل کی قیمت 213 روپے فی لیٹر ہونا تھی!

    https://twitter.com/AdnansadiqMalik/status/1509819208695267353

    پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی

    پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

    خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

    آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

    مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

    ‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

    25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

    ‏کچھ دن پہلے پٹرول سستا ھونے پر ذلیل ھو رھا تھا اب مہنگا ھونے پر ذلیل ھو گا، مشاہد اللہ خان

    پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کوکس کی پشت پناہی حاصل ہے؟ قادر پٹیل

    ‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

    ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہارن بجا کر احتجاج کا اعلان ہو گیا

    وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

    جنوری کے مقابلے میں پٹرول اب بھی 17 روپے سستا ہے،عمر ایوب کی انوکھی وضاحت

  • میرے خطاب سے پہلے عوام کو خوش خبری کیوں سنائی؟ وزیراعظم پرویز خٹک سے سخت ناراض

    میرے خطاب سے پہلے عوام کو خوش خبری کیوں سنائی؟ وزیراعظم پرویز خٹک سے سخت ناراض

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے وزیر دفاع پرویز خٹک سے سخت ناراضی کا اظہارکیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پرویز خٹک سے سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میرے خطاب سے پہلے عوام کو تیل کی قیمت میں کمی ہونے کی خوش خبری کیوں سنائی؟ جب سب کو منع کیا تھا تو پھر آپ کو یہ بیان دینے کی کیا ضرورت تھی؟-

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پرویز خٹک کو اس حوالے سے اپنا پیغام بھجوا دیا ہے۔

    پیکا قانون سےآزادی صحافت متاثرنہیں ہورہا پیکا ترمیمی آرڈینس بہت ضروری ہے،وزیراعظم

    خیال رہے کہ وزیراعظم نے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اعلان اپنے خطاب میں کرنا تھا لیکن پرویز خٹک نے وزیراعظم کے خطاب سے پہلے ہی تقریر میں سب بتا دیا تھا کہ وزیراعظم پیٹرول کی قیمت 10 روپے کم کرنے والے ہیں –

    انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم پٹرول 10 روپے سستا کرنے کا اعلان کریں گے پرویز خٹک نے بتایا تھا کہ اس کے لیے حکومت 250 ارب روپے کی سبسڈی دے گی جس سے پیٹرول سستا ہوجائے گا اور 4 ماہ تک دوبارہ قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا۔

    عدم اعتماد کا خوف یا کچھ اور،وزیراعظم کا اہم ترین شخصیت سے رابطہ

    پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت بھی 5 روپے کم کی جائے گی لیکن پرویز خٹک کا یہ دعویٰ غلط ثابت ہوگیا تھا اور بجلی کی قیمت کم کیا ہوتی بلکہ الٹا اس میں 5 روپے فی یونٹ مزید اضافے کا اعلان کردیا گیا تھا نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے آج بجلی کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی تھی-

    تاہم بعد ازاں قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10، 10 روپے اور بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مستقبل میں قیمتوں میں اضافہ بھی نہیں کریں گے۔

    ترجمان مسلم لیگ (ن) کا وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردِ عمل

  • یکم مارچ سے پھر پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان

    یکم مارچ سے پھر پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان

    اسلام آباد:یکم مارچ سے پھر پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان،اطلاعات کے مطابق چیئرمین اوگرا مسرورخان نے یکم مارچ سے پھر پٹرول مہنگا ہونے کا عندیہ دے دیا۔

    ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں گیس سکیموں پر کام نہ ہونے پر ن لیگی ممبران نے شدید برہمی کس اظہارکیا۔

    سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ گیس سکیموں پر عائد پابندی کو ہٹانے پر غور کیا جارہا ہے، آنے والے ہفتوں میں ایل این جی کی قلت سے متعلق سوال کے جواب میں سیکرٹری پٹرولیم نے بتایا کہ ہمارے دو ایل این جی کارگوزمنسوخ ہوئے تھے جن میں سے ایک کارگو کا بندوبست کرلیا گیا لیکن اس کا ٹینڈر مہنگا ملا ہے۔

    چیئرمین اوگرا مسرورخان نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ بارہ ہفتوں میں تیل کی جو قیمت بڑھی ہے اس کی نظیر نہیں ملتی۔ ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر بھی بہت کم ہوگئی۔ خزانے میں جو پیسے آنے ہیں وہ کمپرومائز ہورہے ہیں۔ قیمتیں بڑھیں گی اسکا بوجھ عوام پرپڑے گا۔

    چئیرمین اوگرا کا کہنا تھا کہ حکومت 14 روپے پٹرولیم لیوی وصول کررہی جبکہ جی ایس ٹی صفر ہے۔ خزانے میں جو پیسے آنے ہیں وہ کمپرومائز ہورہے ہیں ۔عالمی سطح پر جیسی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اس کا بوجھ عوام پر پڑے گا۔ تیل قیمتوں کا فارمولا تبدیل نہیں ہوا وہ پرانا ہی ہے۔

  • پاکستان مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس:سارے فیصلوں کا اختیارچوہدری پرویزالٰہی کے سپرد

    پاکستان مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس:سارے فیصلوں کا اختیارچوہدری پرویزالٰہی کے سپرد

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس:سارے فیصلوں کا اختیارچوہدری پرویزالٰہی کے سپرد ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس مرکزی سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کی زیرصدارت منعقد ہوا

    پارٹی ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی، سینیٹر کامل علی آغا ارکان قومی اسمبلی سالک حسین، حسین الٰہی، مسز فرخ خان، صوبائی وزراء حافظ عمار یاسر، باؤ رضوان، ارکان پنجاب اسمبلی ساجد احمد خان بھٹی، عبداللہ یوسف وڑائچ، ڈاکٹر محمد افضل، احسان الحق چودھری، شجاعت نواز اجنالہ اور خدیجہ عمر اجلاس نے شرکت کی۔

    چودھری پرویزالٰہی نے اپوزیشن رہنماؤں سے حالیہ ملاقاتوں پر پارٹی ارکان کو اعتماد میں لیا جس پر تمام ارکان اسمبلی نے چودھری پرویزالٰہی کو فیصلوں کا اختیار دے دیا۔ اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر سیر حاصل گفتگوکی گئی اور تمام ارکان اسمبلی نے اپنی آراء کا کھل کر اظہار کیا۔ حافظ عمار یاسر نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کروائی۔

    مسلم لیگی ارکان اسمبلی نے پٹرول، بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور امن و امان کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف نہ دیا گیا تو حالات سنبھالنا مشکل ہوجائے گا، حکومت غریب آدمی کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔#

  • خان صاحب شکریہ آپ سے یہی توقع تھی:ملکی تاریخ میں پہلی بار پٹرول 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر ملے گا

    خان صاحب شکریہ آپ سے یہی توقع تھی:ملکی تاریخ میں پہلی بار پٹرول 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر ملے گا

    اسلام آباد؛پیٹرول ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر ملے گا،اطلاعات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر کے بعد نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 154 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور اب نئی قیمت 126 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

    لائٹ ڈیزل کی قیمت 9 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 123 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز کیلئے ہوگا۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پرپی ڈی ایل اور دوسرے ٹیکس کم کرنے سے حکومت کو ماہانہ 70 ارب روپے نقصان ہورہا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر ضافے کی سمری مسترد کردی تھی۔

    ذرائع نے بتایا کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 12روپے 3 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے53 پیسے فی لیٹر اضافے کی سمری بھیجی تھی۔

    ذرائع نے بتایا کہ اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 10روپے 8پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 46 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی۔ وزرات خزانہ نے اوگرا سفارشات کے مطابق ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

    دوسری طرف عوام الناس نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناب آپ سے خیر کی توقع کب کی جاسکتی ہے اپ جو کررہے قوم کے ساتھ بس اسی کی توقع تھی

    عالمی مارکیٹ میں ڈیڑھ ماہ کے دوران فی بیرل تیل 15 ڈالر مہنگا

    دوسری طرف یکم جنوری 2022 سے اب تک خام تیل کی قیمت میں 15 ڈالر فی بیرل تک کا اضافہ ہوچکا ہے جس کے بعد خام تیل کی قیمت 95.09 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے۔ اکتوبر 2014 کے بعد خام تیل کی یہ بلند ترین عالمی قیمت ہے اور ڈیڑھ ماہ کے دوران خام تیل کی قیمت میں 20 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے۔

    ’یکم فروری کو تیل کی قیمتیں برقرار رکھی گئیں‘

    خیال رہے کہ یکم فروری کو وزیراعظم عمران خان نے پٹرول11روپے، ڈیزل 14 روپے بڑھانے کی سمری کو عوامی مفاد میں مسترد کردیا تھا جس کے باعث قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں۔