Baaghi TV

Tag: پٹھان

  • شاہ رخ خان کا ٹویٹر پر مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن

    شاہ رخ خان کا ٹویٹر پر مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن

    بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا جب سے گانا ریلیز کیا گیا ہے تب سے شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون ہیں مشکل میں. لیکن لگتا ہے کہ کنگ خان نے اس تنقید کو سر پہ سوار نہیں کیا اس لئے انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ ٹویٹر پر ایک چھوٹا سا سوال و جواب کا سیشن رکھا. شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دئیے انہوں نے کہا کہ آپ سب میری فلم پٹھان ضرو دیکھنے آئیں. انہوں نے ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے بچے میرے لئے سب کچھ ہیں میں ان سے بہت محبت کرتا ہوں. اور ایک اور مداح کےسوال کے جواب میں

    انہوں نے کہا کہ آپ کی شادی پٹھان کی ریلیز کے دن ہے تو شادی کے بعد فلم دیکھ لیجیے گا. شاہ ر‌خ خان نے اس سیشن میں اپنے مداحوں کو قائل کرنے کی کوش کی کہ ان کی فلم پٹھان ایکشن مووی ضرور ہے لیکن مکمل طور پر وطن سے محبت کے جذبے سے بھری ہوئی ہے. شاہ رخ خان سوال و جواب کے اس سیشن میں مکمل طور پر مطمئن نظر آئے اور ایک پل کو بھی نہیں لگا کہ وہ بائیکاٹ ٹرینڈ سے پریشان ہیں یا ان کی فلم کے نام اور گانے میں پہنے گئے لباس پر ہونے والی تنقید سے پریشان ہیں.

  • دیپیکا نے تنقید کو ہوا میں اڑا دیا اور قطر روانہ ہو گئیں

    دیپیکا نے تنقید کو ہوا میں اڑا دیا اور قطر روانہ ہو گئیں

    بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون جن کاحال ہی میں گانا ہمیں تو لوٹ لیا عشق والوں نے ریلیز ہوا ہے. اس گانے کی ریلیز کے بعد وہ شدید تنقید کی زد میں ہیں. اس گانے پر شدید تنقید کے بعد ابھی تک شاہ رخ خان اور دیپیکا کا کوئی بیان سامنے نہیں‌آیا. اب اطلاعات ہیں کہ دیپیکا ممبئی سے قطر روانہ ہو گئی ہیں. دیپیکا پڈوکون ممبئی ائیر پورٹ پر بہت زیادہ پر اعمتاد دکھائی دیں. دوسری طرف فلم پٹھان کی ریلیز بھی خطرے میں نظر آرہی ہے کیونکہ اس فلم کا گانا اور نام تبدیل کئے جانے کی ڈیمانڈ کی جا رہی ہے.یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے گیت میں ہیروئن دپیکا پڈوکون کے زعفرانی لباس کو وجہ بنا کر بھارتی انتہا پسندوں نے فلم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ شاہ رخ کے ساتھ دپیکا کے

    زعفرانی رنگ کے لباس کے منظر کو بھارتی انتہا پسندوں نے مذہبی تعصب کا رنگ دیا ہے۔ہندو مذہب میں زعفرانی رنگ کو مقدس سمجھا جاتا ہے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نے گانے اور دپیکا کے کپڑوں کے رنگ کی مخالفت کی اور کہا کہ دپیکا جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں ہونے والے احتجاج کی حمایت بھی کرتی رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلم کے مناظر میں تبدیلی نہ کی گئی تو مدھیہ پردیش میں پابندی لگا دیں گے۔یوں شاہ رخ خان آگئے ہیں شدید پریشانی کی زد میں.

  • شاہ رخ خان کو فلم پٹھان کا نام تبدیل کرنے کی دھمکی

    شاہ رخ خان کو فلم پٹھان کا نام تبدیل کرنے کی دھمکی

    بالی وڈ کے کنگ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ریلیز سے قبل تنازعات کی زد میں آ گئی ہے۔ فلم پٹھان کے ریلیز ہونے والے پہلے گانے کو بھی سخت تنقیدکا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس گانے میں دیپکا پڈوکون زعفرانی رنگ کا لباس پہنے ڈانس کرتی نظر آئیں ۔ جس پرہندو انتہا پسند فلم اور فلم کے اداکاروں پر سخت تنقید کررہے ہیں ۔اور وہ اس فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ہندو انتہا پسندوں کے بعد اب مسلمان علماء بھی اس فلم پر تنقید کر ہے ہیں۔مدھیہ پردیش علما بورڈ کے صدر سید انیس علی نے کہا ہے کہ اس فلم نے مسلمانوں کے بھی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔سید انیس علی مزید کہتے ہیں کہ اس فلم کا نام تبدیل کیا جائے۔فلم میں نہ صرف پٹھان

    برادری کوبلکہ پوری مسلم کمیونٹی کو بدنا م کیا گیا ہے۔اگر فلم کانام تبدیل نہ کیا تو ہم مدھیہ پردیش میں اس فلم کو ریلیز نہیں ہونے دیں گے اور اس فلم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ یاد رہے کہ فلم کا جو گانا ریلیز کیا گیا ہے اس میں دیپیکا نہایت مختصر لباس میں نظر آرہی ہیں. دیپکا کا مختصر لباس زیادہ تنقید کی زد میں ہے. دیگر حوالوں سے بھی فلم کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ چل رہا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ فلم بائیکاٹ کے ٹرینڈ سے بچ جائیگی گا یا اس کاحال بھی لال سنگھ چڈھا جیسا ہی ہو گا .

  • شاہ رخ خان کا بڑا دعوی

    شاہ رخ خان کا بڑا دعوی

    کچھ سٹارز ایسے ہوتےہیں کہ ان کا سٹار ڈم کبھی بھی ختم نہیں‌ہو سکتا ، اور شاہ رخ خان کا شمار ایسے ہی اداکاروں میں ہوتا ہے. ان کو فلم انڈسٹری میں‌ تیس سال کا عرصہ بیت چکا ہے کہ لیکن آج بھی ان کے مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بے تاب رہتے ہیں اور ان کی فلموں کی ریلیز کے منتظر رہتے ہیں. شاہ رخ خان کے مداحوں کی تعداد صرف ہندوستان تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے۔ ویسے تو وہ کافی عرصے سے سلور اسکرین سے دور ہیں لیکن ان کی تین فلمیں پٹھان، ڈنکی اور جوان ریلیز کے لئے تیار ہیں.حال ہی میں شاہ رخ خان سے سوال ہوا کہ کافی برس کے بعد آپ کی ایک ہی سال میں تین فلمیں‌ریلیز ہو رہی ہیں تو کچھ نروس ہیں تو

    انہوں نے جواب دیا کہ نہیں‌اور نہ ہی نروس ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ میری جتنی بھی فلمیں ریلیز ہونے جا رہی ہیں یہ سب کی سب سپر ہٹ ہو نے جا رہی ہیں . انہوں نے کہا کہ میں اپنے مداحوں کے لئے ہی دن رات کام کرتا ہوں . میں کسی قسم کا کوئی غرور والا بیان نہٰں دے رہا لیکن میرا ماننا ہے کہ میں اپنے مداحوں کے مزاج کے مطابق فلمیں بناتا ہوں. اداکار نے کہا کہ وہ بچپن سے ہی خود پر اعتماد رکھتے تھے اور یہی اعتماد آج تک ساتھ ہے . یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی اگلے برس تین فلمیں ریلیز ہونے جا رہی ہیں پٹھان، ڈنکی اور جوان.

  • کیا فلم پٹھان بھی ہوجائیگی بائیکاٹ کے ٹرینڈ کا شکار

    کیا فلم پٹھان بھی ہوجائیگی بائیکاٹ کے ٹرینڈ کا شکار

    بالی وڈ کے کنگ شاہ ر‌خ خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پرمداحوں‌ کو دیا فلم پٹھان کا ٹیزر جاری کرکے ایک خوبصورت تحفہ. پٹھان کے ٹیزر کو جہاں بہت پسند کیا گیا ہے وہیں اس فلم کے ٹیزر پر اچانک تنقید ہونا شروع ہو گئی ہے. سوشل میڈیا پر اس فلم کے بائیکاٹ کے ٹرینڈ چلنے شروع ہو گئے ہیں. اس قسم کا ٹرینڈ چلانے والوں‌ کا کہنا ہے کہ فلم کا ٹیزر بالکل بھی متاثر کن نہیں ہے اور نہ ہی یہ فلم ہٹ ہوتی دکھائی دے رہی ہے. ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلم کا ٹریلر دیکھنا بہت بڑی غلطی ہےیہ فلم کسی صورت نہیں چلے گی. شاہ رخ خان چار سال کے بعد بڑی

    سکرین پر پٹھان جیسی فلم سے واپسی کررہے ہیں. یاد رہے کہ فلم پٹھان کے پوسٹر کو بہت زیادہ سراہا گیا تھا اور اب ٹیزرکو بھی بہت سراہا گیا ہے لیکن یہ بائیکاٹ کا ٹرینڈ ایکدم سے کہاں سے آ گیا ہے یہ سمجھنا زرا مشکل نظر آرہا ہے تاحال. پٹھان فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہیم بھی ہیں اور شاہ رخ خآن چار سال کے بعد بڑی سکرین پر اپنا جادو چلانے کے لئے تیار ہیں لیکن ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ اس فلم کے خلاف بائیکاٹ کا ٹرینڈ ایک سوچی سمجھی سازش ہے.

  • دیپیکا کا ٹیلنٹ‌حیرت انگیز ہے جبکہ جان ابراہیم اعلی اطوار رکھتے ہیں شاہ رخ خان

    دیپیکا کا ٹیلنٹ‌حیرت انگیز ہے جبکہ جان ابراہیم اعلی اطوار رکھتے ہیں شاہ رخ خان

    بالی وڈ کے کنگ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان ، فلم ”پٹھان” کے زریعے چار سال کے بعد بڑے پردے پر واپسی کررہے ہیں ان کے مداح ان کو بڑے پردے پر دیکھنے کے لئے بےتاب ہیں. پٹھان کا ٹیزر شائقین کے دل جیت چکا ہے اس سے پہلے پوسٹر ریلیز کیا گیا جس نے ہر طرف دھوم مچا دی تھی. فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہیم بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں. شاہ رخ خان نے حال ہی میں ان کے ٹیلنٹ‌کے بارے میں کی ہے کھل کر بات. کنگ خان نے کہا کہ دیپیکا میں ایک اداکار کے طور پر حیرت انگیز ٹیلنٹ ہے، فلم میں ان کی موجودگی یقینا خوشگوار ہے. جبکہ جان ابراہیم کے بارے میں شاہ رخ‌خان نے کہا کہ وہ انہیں کئی برسوں سے جانتے ہیں اور وہ ان لوگوں میں سے ایک ہیں جنہیں وہ جانتے

    ہیں۔لہذا ان کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا. ویسے بھی آپ کسی کو پہلے سے ہی جانتے ہوں تو ان کے ساتھ کام کرنے میں مزا آتا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ جان ابراہیم سب سے زیادہ نرم مزاج اور خوش اخلاق شخص ہیں۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ طویل عرصے کے بعد بڑی سکرین پر واپسی گھر واپس آنے جیسی ہے. میں بہت خوش ہوں اور انتظار کررہا ہوں کہ فلم ریلیز ہو اور شائقین دیکھیں.سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری اور یش راج فلمز کے بینر تلے تیار کردہ جاسوس تھرلر ہندی، تامل اور تیلگو میں 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہوگی۔

  • پٹھان کا سیکوئل بنے گا شاہ رخ خان نے اشارہ دیدیا

    پٹھان کا سیکوئل بنے گا شاہ رخ خان نے اشارہ دیدیا

    حال ہی میں بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان 57 برس کے ہوئے ہیں اس موقع پر انہوں نے اپنی فلم پٹھان کا ٹریلر ریلیز کیا جسے شائقین کی طرف سے بہت سراہا گیا. اس فلم میں ان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے. سدھارتھ آنند نے ڈائریکٹ جبکہ آدتیہ چوپڑا نے اپنے بینر یش راج فلمز کے تحت اسے پروڈیوس کیا ہے۔ پٹھان 25 جنوری 2023 کو ریلیز کی جائیگی. کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان نے پٹھان کی ریلیز سے قبل ہی اس کے سیکوئل بنائے جانے کا اشارہ دیدیا ہے. اطلاعات یہ ہیں کہ شاہ رخ خان نے اپنی سالگرہ کے دن

    مداحوں سے ایک تقریب میں‌ملاقات کی اور ان سے فلم کی کامیابی کے لئے دعا کرنے کو کہا . انہوں نے کہا "آپ لوگ دعا کرو کی پٹھان کا سیکوئل بن جائے گا۔شاہ رخ خان نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ مجھے امید ہے یہ فلم آپ سب کو بہت پسند آئے گی۔ ہم سب نے پٹھان پر بہت محنت کی ہے.میں چاہتا ہوں کہ فلم اچھا بزنس کرے تاکہ ہم جلد ہی سیکوئل پر کام شروع کر سکیں۔”یاد رہے کہ فلم پٹھان کے علاوہ شاہ رخ خان کی ڈنکی اور جوان بھی اگلے سال ریلیز ہونے جا رہی ہے.

  • سلمان خان اوردوسرے اداکاروں  نے پٹھان کی تیاری کے دوران جم کے مشورے دئیے شاہ رخ خان کا انکشاف

    سلمان خان اوردوسرے اداکاروں نے پٹھان کی تیاری کے دوران جم کے مشورے دئیے شاہ رخ خان کا انکشاف

    شاہ رخ خان نے گزشتہ روز اپنی 57 ویں سالگرہ منائی، بالی وڈ کے بادشاہ کے نام سے مشہور ہونے والے اس اداکار نے فلم دیوانہ سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور پھر پیچھے مڑ کر کبھی نہ دیکھا. شاہ رخ خان نے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ انہوں نے کس طرح کورونا وائرس وبائی امراض کے دوران اپنے ورزش کے معمولات کو منظم کیا اور اس وقت وہ فلم پٹھان کی تیاری کر رہے تھے۔ شاہ رخ نے کہا کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ اپنے جم سیشن کے دوران کیا کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ صبح اُٹھ کر میں 45 منٹ کے لیے جم جاتے وہاں کورونا کی وجہ سے کوئی ٹرینر نہیں آتا تھا تو پھر وہ ورزش کے معمولات گوگل کرتے اور بڑے ستاروں، سلمان بھائی، ٹائیگر شراف اور ہریتک روشن سے پوچھتے کہ کیا کریں اور وہ انہیں مشورے دیتے. یاد رہے کہ شاہ رخ

    خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر منت کے بیرونی حصے کی بالکونی میں آکر اپنے مداحوں کو ہاتھ ہلایا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کا سالگرہ کی مبارکباد دینے کےلئے شکریہ ادا کیا. شاہ رخ خان کی پٹھان کے علاوہ فلم ڈنکی اور جوان بھی 2022 میں ریلیز ہونے جا رہی ہے.ڈنکی میں ان کے ساتھ تاپسی پنوکام کررہی ہیں. شاہ رخ خان کی 2022 میں تین فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں ان سب فلموں کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے.

  • عامر خان کی لال سنگھ چڈھا  کے بعد شاہ رخ کی فلم پٹھان کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ

    عامر خان کی لال سنگھ چڈھا کے بعد شاہ رخ کی فلم پٹھان کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ

    حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم لال سنگھ چڈھا بری طرح ناکامی سے دوچار ہوئی ہے اور کہا جا رہا ہےکہ ناکامی کی دیگر وجوہات میں ایک وجہ اس کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ تھا. عامر خان کی ایک پرانی وڈیو کے بیان کو بنیاد بناتے ہوئے عامر خان اور ان کی فلم کے خلاف جم کر ٹرینڈ چلایا گیا اور اس اثر باکس آفس بزنس ہر ہوا.عامر خان کو اس فلم کی ناکامی سے بھاری نقصان ہوا ہے.عامر خان کے بعد شاہ رخ خان کو نشانے پر دھر لیا گیا ہے ان کی فلم پٹھان جو کہ اگلے سال جنوری میں ریلیز ہونے جا رہی ہے اس کے خلاف بھی ٹرینڈ بنا گیا ہے . اس وقت بائیکاٹ پٹھان کا ٹرینڈ زور و شور سے چل رہا ہے. شاہ رخ خان کی ایک پرانی وڈیو جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ بھارت میں عدم برداشت بڑھتا جا رہا ہے اسکو بنیاد بنایا گیا ہے اور کہا جا

    رہا ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم کا بائیکاٹ کیا جائے. ارجن کپور ، ہرتیک روشن اور اکشے کمار جیسے دیگر سٹارز فلموں کے بائیکاٹ کے ٹرینڈ سے کافی ہیں پریشان. سب کا ماننا ہے کہ ہم سب کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے ورنہ یہ چیز بڑھتے بڑھتے بہت بڑھ جائیگی اور نفرت پر مبنی اس طرح‌کے ٹرینڈز بالی وڈ کی تباہی کا باعث بن سکتے ہیں. یاد رہے کہ اکشے کمار کی فلم رکشا بندھن کے بائیکاٹ کا بھی ٹرینڈ چلا نتیجہ یہ ہے کہ رشکا بندھن بھی ناکامی سے دوچار ہو گئی.

  • شاہ رخ نے فلم پٹھان میں اپنے کردار کی جھلک پرستاروں کے ساتھ شئیر کردی

    شاہ رخ نے فلم پٹھان میں اپنے کردار کی جھلک پرستاروں کے ساتھ شئیر کردی

    شاہ رخ خان جنہیں آج کے دن بالی وڈ فلم انڈسٹری میں تیس سال مکمل ہو گئے ہیں وہ بہت خوش ہیں کہ انہوں نے اس انڈسٹری میں تین دہائیاں دیکھ لی ہیں۔ شاہ رخ خان کا سٹار ڈم آج بھی برقرار ہے ان کے مداح ان کو دیکھنے کےلئے بے تاب رہتے ہیں۔ ان کے کریڈٹ پر بے شمار ہٹ نہیں سپر ہٹ فلمیں ہیں جنہیں ان کے پرستار بھولے نہیں بھلا سکتے۔ ڈرہو، بازیگر ،رام جانے ، دل والے دلہنیا لے جائیں گے ،کچھ کچھ ہوتا ہے ، دل تو پاگل ہے، کچھ کچھ ہوتا ہے ، کبھی خوشی کبھی غم ایسی کئی فلمیں ہیں جو شاہ رخ کے سپر سٹار ہونے کی دلیل ہیں۔شاہ ر خ خان

    کے فلم انڈسٹری میں تیس برس مکمل ہونے پر انہوں نے اپنے پرستاروں کو دی ایک ٹریٹ اور وہ ٹریٹ ہے ان کی ایک جھلک فلم پٹھان کے کردار کی۔ شاہ رخ خان نے ٹویٹر پر ایک وڈیو شئیر کی جس میں شاہ رخ خان کی ایک جھلک نظر آرہی ہے دیکھ کر کردار کا اندازہ لگانا اتنا مشکل نہیں ہے۔پٹھان میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پاڈوکون اور جان ابراہیم بھی نظر آئیں گے۔یاد رہے کہ جان ابراہیم کافی وقت کے بعد بڑی سکرین پر نظر آئیں گے اور دیپیکا کے ساتھ ماضی میں بھی شاہ رخ خان کام کر چکے ہیں ان کی فلمیں سپر ہٹ ہوئیں دیکھنا یہ ہے کہ دوبارہ ان کی جوڑی بڑی سکرین پر اپنا کیسا رنگ جماتی ہے۔