Baaghi TV

Tag: پہلگام

  • بھارتی اداکارہ نے پہلگام حملے کو بھارت کی ہی سازش قرار دیدیا

    بھارتی اداکارہ نے پہلگام حملے کو بھارت کی ہی سازش قرار دیدیا

    نئی دہلی: بھارتی اداکارہ جیا بھٹا چاریہ نے پہلگام حملے کو بھارت کی ہی سازش قرار دے دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مشہور بھارتی ٹی وی سیریل “کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی” میں اداکاری کے باعث شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ جیا بھٹاچاریہ نے پہلگام حملے کو بھارت کی ہی سازش قرار دیتے ہوئے بھارتی حکومت اور سپریم کورٹ پر سخت تنقید کی۔

    جیا بھٹا چاریہ نے کہا کہ اگر اتنی ہی سیکیورٹی فراہم کی جاتی جتنی دہلی میں آوارہ کتوں کے حق میں ہونے والے احتجاج کے دوران کی گئی تو لوگوں کو نام پوچھ کر قتل نہ کیا جاتااداکارہ نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آیا یہ واقعہ محض غفلت تھا یا کسی منظم سازش کا حصہ؟ اور حکومت سے اس پر جواب طلب کیا،کہا کہ سپریم کورٹ کے کندھے پر بندوق رکھ کر شکار کیا جا رہا ہے عوام کو بتایا جائے کہ حکومت دراصل کس کے ساتھ کاروبار کر رہی ہے۔

    بھارتی حکومت یا متعلقہ اداروں کی جانب سے تاحال اداکارہ کے بیان پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

  • کواڈ گروپ کے وزرائے خارجہ کی  پہلگام حملے کی مذمت

    کواڈ گروپ کے وزرائے خارجہ کی پہلگام حملے کی مذمت

    کواڈ گروپ نے بھارت کے زیرِ قبضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے حملے کی مذمت کی ہے-

    کواڈ گروپ امریکا، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا پر مشتمل ہے،22 اپریل کو کیے گئے بھارت نے حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا، تاہم پاکستان نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

    واشنگٹن میں ہونے والے اجلاس کے بعد امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کواڈ وزرائے خارجہ کا ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں پاکستان کا نام لیے بغیر دہشت گردی کی مذمت کی گئی بیان میں کہا گیا ہے کہ ’کواڈ دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کی تمام اقسام اور تمام صورتوں بشمول سرحد پار دہشت گردی کی بلاامتیاز مذمت کرتا ہے‘۔

    آنجہانی اداکارہ شیفالی کی بیوٹی ٹریٹمنٹس کی چہ میگوئیوں پر کرینہ کپور کا ردعمل

    وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ ’وہ اس گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد، اس کے منتظمین اور مالی معاونین کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، اور اس عمل میں کوئی تاخیر نہ کی جائے‘۔

    واضح رہے کہ بھارت امریکا کے لیے ایشیا میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے خلاف ایک اہم شراکت دار بنتا جا رہا ہے جبکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا کلیدی اتحادی ہے۔

    7 مئی کو پاکستان نے پاکستانی سرزمین پر 6 بھارتی طیارے مار گرائے تھے، اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان فضائی، میزائل، ڈرون اور آرٹلری حملوں کا تبادلہ ہوا تھا بعدازاں 10 مئی کو جنگ بندی ہوگئی تھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ممالک سے بات چیت اور تجارتی تعلقات ختم کرنے کی دھمکیوں کے بعد جنگ بندی ممکن ہوئی، تاہم بھارت نے صدر ٹرمپ کے دعوے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی ان کی مداخلت کا نتیجہ نہیں تھی۔

    وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات

  • طالبان کے نائب وزیر داخلہ ابراہیم صدر کا ‘خفیہ دورہ’ انڈیا، اہم ملاقاتیں

    طالبان کے نائب وزیر داخلہ ابراہیم صدر کا ‘خفیہ دورہ’ انڈیا، اہم ملاقاتیں

    افغان طالبان کے نائب وزیر داخلہ اور معروف عسکری کمانڈر ابراہیم صدر نے حالیہ دنوں انڈیا کا ایک ’خفیہ دورہ‘ کیا، جس دوران ان کی انڈین حکام سے اہم ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق ابراہیم صدر کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا جب دونوں ممالک کے درمیان باہمی الزامات اور سرحدی تناؤ عروج پر ہے۔ اس دورے کے دوران انہوں نے انڈین حکام کے ساتھ حساس نوعیت کی ملاقاتیں کیں، جنہیں بھارتی میڈیا نے خاصی اہمیت دی ہے۔

    ابراہیم صدر کو طالبان قیادت، خصوصاً امیر ملا ہبت اللہ کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیا جاتا ہے، اور وہ طالبان حکومت میں سیکیورٹی اور عسکری حکمت عملی کے حوالے سے کلیدی کردار کے حامل سمجھے جاتے ہیں۔ وہ اس سے قبل طالبان کے عسکری ونگ ‘ہلمند کونسل’ کی قیادت کر چکے ہیں اور امریکہ کی جانب سے پابندیوں کا شکار افراد کی فہرست میں بھی شامل ہیں۔

    بھارتی اخبار ’سنڈے گارڈیئن‘ نے اس دورے کو ایک بڑی سفارتی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے ایسے اعلیٰ سطحی عہدیدار سے خفیہ روابط اور مواصلاتی ذرائع کا قیام اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ انڈیا طالبان حکومت سے تعلقات کے حوالے سے اپنے موقف پر نظرثانی کر رہا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب متعلقہ طالبان رہنما ماضی میں پاکستان کے حوالے سے تنقیدی مؤقف رکھتے رہے ہیں۔

    اسی تناظر میں ایک اور اہم پیش رفت دیکھنے میں آئی، جب 15 مئی کو انڈین وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے طالبان حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ ایس جے شنکر نے بعد ازاں اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھاکہ میری آج شام افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے اچھی بات چیت ہوئی۔ پہلگام میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت پر میں ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘میں نے افغانستان کے عوام کے ساتھ دیرینہ شراکت داری اور ان کی ترقیاتی ضروریات کے لیے مسلسل بھارتی حمایت پر زور دیا، اور ہم نے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔‘‘

    تجزیہ کاروں کے مطابق یہ رابطے ظاہر کرتے ہیں کہ بھارت، طالبان حکومت کے ساتھ تعلقات کو ازسرنو ترتیب دینے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب خطے میں سیکیورٹی اور سفارتی صورتحال مسلسل بدل رہی ہے۔

  • آسام میں "پاکستان کی حمایت” کے الزام میں 52 افراد گرفتار

    آسام میں "پاکستان کی حمایت” کے الزام میں 52 افراد گرفتار

    آسام حکومت نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں حالیہ حملے کے بعد پاکستان کی حمایت کرنے کے الزام میں وگوں کے خلاف کارروائی تیز کر دی ہے۔

    چیف منسٹر ہمنتا بسوا سرما نے منگل کو اعلان کیا کہ سونیت پور ضلع سے دو اضافی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جس سے گرفتاریوں کی کل تعداد 58 ہوگئی ہے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعلیٰ نے لکھا، "58 پاک حامی جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں، ان کی ملک دشمن سرگرمیوں پر بھی خصوصی نظر رکھی جائے گی، "غدار” کہنے والے کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا،-

    ریاست جموں و کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے حملے کے بعد سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سخت کار وائی جا ری ہے، جہاں 26 افراد اس وقت اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب سیاحوں کی کثرت والے علاقے بیسرن کو نشانہ بنایا۔

    بھارتی جارحیت میں زخمی ہونیوالے پاک فوج کے 2 جوان شہید

    زیر حراست افراد کا الزام ہے کہ پولیس موجودہ حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلم نوجوانوں کو گرفتار کر رہی ہے۔

    گوہاٹی کے ایک محقق نے کہا کہ "شیئر کیے گئے بہت سے مشمولات جنگ مخالف ہیں، کچھ حکومت پر تنقید کے ہیں، اور کچھ امن کی اپیلیں ہیں، ان پر پاکستان نواز اور ملک دشمن کا لیبل کیسے لگایا جا سکتا ہے؟، "آسام حکومت اور وزیر اعلیٰ مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لیے بدنام ہیں انہوں نے کئی بار عوامی طور پر کہا ہے کہ وہ مسلمانوں کو نشانہ بنانے میں خوش ہیں۔”

    پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،شرجیل میمن

    گزشتہ ہفتے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں، سرما نے یہ بھی اعلان کیا کہ گرفتار کیے گئے لوگوں میں سے کچھ کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ (NSA) کی سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا،حراست میں لیے گئے افراد میں اے آئی یو ڈی ایف کے ایم ایل اے امین الاسلام بھی شامل ہیں، جن پر پاکستان کا مبینہ طور پر دفاع کرنے اور پہلگام واقعے میں اس کے کردار سے انکار کرنے کے الزام میں بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ بحال

  • امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی  پہلگام میں ہونے والے حملے کی مذمت

    امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی پہلگام میں ہونے والے حملے کی مذمت

    امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے حملے کی مذمت-

    امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی بھارت سے کشمیری مسلمانوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کے کمشنر وکی ہارٹزلر کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت مذہبی آزادی کے معاملے پر اس با ت کو یقینی بنائے کہ تمام افراد حملے یا بدلے کے خوف کے بغیر اپنے عقیدے پر آزادی سے عمل کر سکیں۔

    امریکی ادارہ برائے مذہبی آزادی اس سےقبل مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کی یکطرفہ تنسیخ کے بعد مذہبی آزادی کی حالت پر تشویش ظاہر کر چکا ہے۔

    پریش راول کے ناناپاٹیکر سے متعلق دلچسپ انکشاف

    علاوہ ازیں پہلگام واقعے میں بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی پر بھارتی عوام اور حکومتی اہلکار سیخ پا ہو گئے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی صحافی راہول پنڈیتا نے کہا کہ پہلگام حملہ، کہیں نہ کہیں بھارتی فوج کی انٹیلی جنس ناکامی ہے۔

    سابق حکومتی اہلکار رادھا کمار نے کہا کہ سی آر پی ایف کی پوسٹ کو الرٹ جاری ہونے کے باوجود ہٹا دیا گیا تھا، ایک کوتاہی کے بعد مزید کوتاہیاں برتی گئیں جیسے پلوامہ میں ہوا تھاکرنل (ریٹائرڈ) اجے شکلا نے کہا کہ دہشتگردی کو ختم کرنے کے جھوٹے بیانیے نے بیشتر لوگوں کی جانیں لے لیں، بھارتی وزیر داخلہ کا شمار اُن لوگوں میں ہوتا ہے جو سب سے زیادہ غیر ذمہ دار ہیں،جنرل (ریٹائرڈ) وی پی ملک نے کہا کہ میرا سوال یہ ہے کہ بھارتی انٹیلی جنس کو کیا ہو ا اور ناکامی کیوں ہو ئی۔

    سندھ طاس معاہدہ مودی کی پکوڑے کی دکان یا چائے کا ٹھیلہ نہیں، عظمیٰ بخاری

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیاحوں پر حملہ، 26 افراد ہلاک

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیاحوں پر حملہ، 26 افراد ہلاک

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں کے گروپ پر مسلح افراد کے حملے میں 2 غیرملکیوں سمیت 26 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیا ٹوڈے نے لکھا کہ 26 افراد ہلاک ہوئے جن میں 2 غیرملکی شامل ہیں۔ زی نیوز کے مطابق ایک غیرملکی کا تعلق نیپال اور دوسرے کا متحدہ عرب امارات سے ہے۔ اس حوالے سے بھارتی میدیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ سیاح جانیں بچانے کیلئے بھاگے لیکن وہاں چھپنے کی بھی کوئی جگہ نہیں تھی۔ حملے کے نشانہ بننے والوں میں کئی بھارتی جوڑے شامل تھے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک تصویر میں ایک بھارتی خاتون اپنے شوہر کی لاش کے ساتھ بیٹھی ہے۔

    منگل کی دوپہر ڈھائی بجے کے قریب مسلح افراد نے پہلگام کے بیسرن میڈوز میں بھارتی سیاحوں کے ایک گروپ پر قریب سے آکر فائرنگ کردی، حملے کے بعد خوفناک مناظر تھے، ہر طرف لاشیں بکھر گئیں۔ہلاک ہونے والوں میں افراد بھارتی بحریہ کا ایک اہلکار اور انٹیلی جنس بیورو کا اہلکار بھی شامل ہے۔ 26 سالہ لیفٹیننٹ ونے نروال کی 16 اپریل کو شادی ہوئی تھی۔

    اس حملے کے بعد بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ کشمیر کے مزاحمتی فرنٹ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔واجھ رہے کہ بیسرن میڈوز پہلگام ہل اسٹیشن سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر ایک کھلا میدان ہے جہاں تک صرف پیدل یا چھوٹے گھوڑوں (پونیوں) پر جایا جا سکتا ہے۔حملے کے بعد بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس بلا لیا۔ تاہم بھارتی فوج اور پولیس کے اہلکار تاخیر سے حملے کے مقام پر پہنچے اور اس وقت تک حملہ آور جا چکے تھے۔واقعے کی مقبوضہ کشمیر کے رہنماؤں محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ نے حملے کی مذمت کی ہے۔

    سابق اداکارہ عفت عمر نے حکومتی عہدہ ٹھکرا دیا

    کراچی، ڈمپر ڈرائیور نے ریس لگاتے ہوئے کارسوار خاندان کچل دیا

    پی آئی اے نجکاری، پھر درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ

    پی ایس ایل 10، ملتان کا لاہور کو جیت کیلئے 229رنز کا ہدف

    کراچی کے تاجروں کی 26 اپریل کو ہڑتال کی حمایت