Baaghi TV

Tag: پہلگام فالس فلیگ آپریشن

  • سنسرشپ اور بدترین کریک ڈاؤن  ، بھارت صحافتی آزادی میں151 ویں نمبر پر  چلا گیا

    سنسرشپ اور بدترین کریک ڈاؤن ، بھارت صحافتی آزادی میں151 ویں نمبر پر چلا گیا

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد صحافت پر سنسرشپ اور بدترین کریک ڈاؤن ،بھارت صحافتی آزادی میں151 ویں نمبر پر چلا گیا۔

    رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز کی پورٹ کے مطابق مودی سرکار دی وائر اور بی بی سی جیسے اداروں پر چھاپے بھی مار چکی ہے، ایمنسٹی اور ہیومن رائٹس واچ نے بھی مودی کی میڈیا پالیسیوں پر سخت سوالات اٹھائے، مودی کے بھارت میں میڈیا کی آزادی صرف ایک جھوٹا دعویٰ بن کر رہ گئی ہے۔ حکومت میں آنے کے بعد سے ہی مودی نے صحافت کی آوازوں کو دبانا چاہا ہے، کشمیر پر رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو جھوٹے مقدموں میں الجھا کر رکھا جاتا ہے، مودی سرکار پر تنقید کرنے والی آوازوں کو یو اے پی اے جیسے سخت قوانین کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق بھارت کشمیری صحافیوں کے خلاف ریاستی دہشتگردی کا مرتکب ہے، بھارتی حکومت کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جوابدہ ہونا چاہیے۔دریں اثنا آرٹیکل 370 کی منسوخی کےبعد کشمیری صحافی مسلسل ریاستی ظلم کی لپیٹ میں ہیں، یومِ آزادی صحافت پر مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کی جانب سے صحافیوں کی آزادی کو کچلنے والی ایک چونکا دینے والی رپورٹ شائع ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کو پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، کشمیری صحافیوں کو سچ لکھنے پر جیل، تشدد اور قتل جیسے مظالم کا سامنا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 1989 سے اب تک 20 سے زائد کشمیری صحافی شہید ہوچکے ہیں، صحافیوں کی عالمی تنظیم برائے آزادیِ صحافت آر ایس ایف کے مطابق مقبوضہ کشمیر صحافیوں کے لیے دنیا کے خطرناک ترین علاقوں میں شامل ہے۔2019 کے بعد بھارت میں میڈیا آزادی بدترین زوال کا شکار ہے اور بی جے پی حکومت میڈیا کو فوج کا آلہ کار بنانے میں مصروف ہے۔کشمیر پریس آرگنائزیشن کے مطابق بھارتی افواج اور ایجنسیوں کی جانب سے کشمیری صحافیوں کو روزانہ دھمکیاں اور حراست کا سامنا ہے، بھارتی اقدامات کا مقصد صرف سچ کو چھپانا ہے۔

    حماس کی سرنگ میں بم دھماکہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

    مودی سن، غلطی کی تو بھارت میں ہر طرف تباہی ہو گی،پاکستانی کسانوں کا اعلان

    او آئی سی کی بھارت میں اسلاموفوبیا اور کشمیری مسلمانوں پر مظالم کی مذمت

    پاکستان خطے کی صورتحال سے سلامتی کونسل کو آگاہ کرئے گا

  • خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،صدر،وزیر اعظم کا اعلان

    خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،صدر،وزیر اعظم کا اعلان

    صدراور وزیر اعظم پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں پہلگام حملے کے بعد موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف زرداری سے صحت بارے بھی دریافت کیا۔رہنماؤں نے بھارت کے جارحانہ رویے اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا.

    جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے۔پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا،پاکستانی قوم متحد ہے ، اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے ،پاک افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔اس ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔

    جاری علامیے کے مطابق ملاقات میں کسی بھی ممکنہ جارحیت پر پاکستان کے ردعمل کا بھی جائزہ لیا گیا،بھارتی قیادت کے پہلگام حملے پربغیر کسی تحقیقات کے لگائے گئے الزامات پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان2 دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار رہا ، انسانی اور معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، عالمی برادری پاکستان میں دہشت گردی کیلئے بھارتی فنڈنگ اور تربیت کا نوٹس لے۔

    صدر مملکت نے بھارتی الزامات پر حکومت کے ردعمل اور ذمہ دارانہ انداز میں صورتحال سے نمٹنے کو سراہا، صدر مملکت نے کہا پاکستان ہر قیمت پر خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کرے گا۔کشمیری عوام کے حق خودارادیت کیلئے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

    ڈی جی خان: قومی یکجہتی کانفرنس، بھارت کو دوٹوک جواب، فلسطینیوں و کشمیریوں کی حمایت

  • پہلگام فالس فلیگ آپریشن: ’’ہم تیارہیں ، آزمانا نہیں‘‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن: ’’ہم تیارہیں ، آزمانا نہیں‘‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

    بھارت کے متنازع اور بے نقاب پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی جارحانہ اور دوٹوک پریس کانفرنس نے بھارتی بیانیے کو بھرپور انداز میں چیلنج کر دیا اور اُن کے ایک جملے نے گویا پوری قوم کی ترجمانی کی: ’’ہم تیار ہیں، آزمانا نہیں… 2019ء میں ہم نے یہی بتایا تھا‘‘۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی زوردار پریس کانفرنس نے بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیدیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح اور دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ’’ہم تیار ہیں ، آزمانا نہیں، 2019ء میں ہم نے یہی بتایا تھا‘‘ ہم وہ نہیں جو محاذ آرائی شروع کریں، ہم ذمہ دار ملک ہیں۔

    بھارتی گیدڑبھپکیوں پر خاموشی،مشی خان پاکستانی اداکاروں پر پھٹ پڑیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اگر وہ(دشمن) یہ سمجھتا ہے کہ جارحیت ہی راستہ ہے تو ہم تیار ہیں ، اس کی آزمائش نہ کریں، ہم نے ہر ڈومین میں جوابی کارروائی کے اقدامات مکمل کرلیے ہیں، ہم ہر وقت اور ہر جگہ تیار ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنی خودمختاری اور سالمیت کا ہرقیمت پر دفاع کرے گی، فوجی تصادم کا راستہ بھارت نے چنا تو یہ اس کی چوائس ہے، آگے یہ معاملہ کدھر جاتا ہے تو یہ پھر ہماری چوائس ہے، ہم بار بار بتا رہے ہیں ہم تیار ہیں ہمیں آزمانا نہیں۔

    پاکستانی سرحد پار کرنا بھارت کی تاریخی بھول ثابت ہوگی،مریم اورنگزیب

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا پیغام’’ہم تیار ہیں، ہمیں آزمانا نہیں‘‘ عوام کی آواز بن گیا، تمام سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان کو راتوں رات پاپولر ہیش ٹیگ بنا دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے یہ الفاظ سوشل میڈیا پر وائرل ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ بیان پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

    ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر راتوں رات #ہم_تیار_ہیں_آزمانا_نہیں کا ہیش ٹیگ وائرل ہو گیا، جس میں عوام، صحافی، دفاعی تجزیہ کار اور سیاسی شخصیات سب نے حصہ لیا سوشل میڈیا پر یہ تاثر نمایاں رہا کہ پاکستان کی مسلح افواج مکمل طور پر چوکنا اور تیار ہیں، اور کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔

    پاکستانی سرحد پار کرنا بھارت کی تاریخی بھول ثابت ہوگی،مریم اورنگزیب

    ماہرین کے مطابق یہ پریس کانفرنس صرف عسکری ردعمل نہیں بلکہ ایک واضح سیاسی اور سفارتی پیغام بھی تھا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے بعد اب پاکستان نے عالمی سطح پر بھی اپنے مؤقف کو جارحانہ انداز میں پیش کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔

    پہلگام فالس فلیگ کے خلاف سچائی، اتحاد اور تیاری کا پیغام اب محض اداروں تک محدود نہیں بلکہ ہر پاکستانی کی زبان پر ہے ’’ہم تیار ہیں، آزمانا نہیں!‘

    پہلگام ڈرامہ،سیکورٹی کی ناکامی،بھارت میں بھی سوال اٹھنے لگے

  • بھارتی وزیراعظم مودی کی فوج کو پہلگام واقعے پر ردعمل کی اجازت

    بھارتی وزیراعظم مودی کی فوج کو پہلگام واقعے پر ردعمل کی اجازت

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی فوج کو پہلگام واقعے پر ردعمل کی اجازت دے دی۔

    نریندر مودی کی زیر صدارت سیکیورٹی اجلاس ہوا، جس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دیول اور تینوں افواج کے سربراہان شریک ہوئے۔رپورٹس کے مطابق نریندر مودی نےکہا کہ ردعمل کا طریقہ کار، وقت، مقام اور اہداف خود فوج طے کرے گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے اجلاس کے دوران اپنی فوج کو پہلگام واقعے پر ردعمل دینے کی اجازت دے دی ہے۔مودی نے دعویٰ کیا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے قوم متحد ہے اور انھیں مسلح افواج کی پیشہ ورانہ قابلیت پر مکمل اعتماد ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی فوج کو اس وقت شدید بغاوت اور بد انتظامی صورتحال کا سامنا ہے، مودی کی یہ نام نہاد "مکمل آزادی” خود بھارتی پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر دی گئی ہے جس کے پیچھے مودی کے سوا انڈین قوم کا کوئی لیڈر ہے نہ عوام ہیں اور نریندر مودی نے یہ بیان دہلی کی مرکزی حکومت مین اپنے چمچے سمجھے جانے والے وزیروں کے اجلاس کے موقع پر دیا۔ اس اجلاس میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال اور فوج کی تینوں سروسز کے سربراہان شریک تھے۔

    سندھ تو دور ، عمر ایوب عمران خان سے ہی سچے نہیں، شرجیل میمن

    احتساب عدالت سے سابق وزیر اعظم کو بڑا ریلیف، نیب کے مقدمات ختم

    سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    وزیراعظم کا اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل سے بھارتی اشتعال انگیزی پر رابطہ

    سابق بھارتی بیوروکریٹ نے پہلگام حملے کا پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا

  • جنگ کا خطرہ برقرار،اگلے  تین چار دن اہم  ہیں ، خواجہ آصف

    جنگ کا خطرہ برقرار،اگلے تین چار دن اہم ہیں ، خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جنگ کا خطرہ برقرارہے اور اگلے تین چار دن اہم ہیں، جنگ مسلط کی گئی تو پوری طاقت سے جواب دی جائے گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق خواجہ آصف نے برطانوی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں کہا کہ وزیر دفاع نے کہا کہ اس صورت حال میں ہمیں کچھ اسٹریٹجک فیصلے کرنا ضروری تھے اور وہ فیصلے کرلیےگئے ہیں، بھارت کی بیان بازی بڑھ رہی ہے، پاکستانی فوج نے حکومت کو بھارتی حملے کے امکان سے آگاہ کر دیا ہے۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی طرف سے حملے کا امکان ہے، اسی خدشے کے پیش نظر ہم نے سرحد پر اپنی فوجی قوت بڑھادی ہے، انہوں نے کہا کہ چند روز میں جنگ کا خطرہ ضرور موجود ہے لیکن کشیدگی کم بھی ہو سکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور طریقے جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تینوں مسلح افواج وطن کے دفاع کے لیے ہر دم تیار ہیں۔ دونوں ممالک کو جوہری آپشن استعمال کرنے سے باز رہنا چاہیے، پاکستان ہائی الرٹ ہے اور اپنے ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال صرف اس صورت میں کرے گا جب ہمارے وجود کے لیے براہ راست خطرہ موجود ہو۔

    وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش کا بھارت کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا، ہم چاہتے ہیں کہ اس معاملے پر بھارت کا جھوٹ بے نقاب کیا جائے۔

    تنازعات اور ناقص کارکردگی،کے الیکٹرک نے سرمایہ کاروں کی توجہ کھو دی

    مودی سرکار ہر پاکستانی سے خوف کھانے لگی، کرکٹرز کے بھی چینل بلاک

    پاکستان میں ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا

    بھارتی فوج کے مظالم، کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بھی بول پڑے

    بھارت کی درخواست پر خواجہ آصف کا اکاؤنٹ بلاک

  • مودی سرکار ہر پاکستانی سے خوف کھانے لگی،  کرکٹرز کے بھی  چینل بلاک

    مودی سرکار ہر پاکستانی سے خوف کھانے لگی، کرکٹرز کے بھی چینل بلاک

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار ہر پاکستانی سے خوف کھانے لگی، میڈیا کے بعد کرکٹرز کے بھی چینل بلاک کر دیے.

    باغی ٹی وی کے مطابق بھارتی حکومت پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، حیران کن طور پر راولپنڈی ایکسپریس کا چینل بھی بھارت میں بلاک کردیا گیا ہے, شعیب اختر کے علاوہ باسط علی کے یوٹیوب اکاؤنٹس کو بھی بھارت میں بلاک کردیا گیا ہے.بھارت میں 16 پاکستانی نیوز چینل کے یوٹیوب اکاؤنٹس پر پابندی عائد کرنے کے بعد سابق پاکستانی اسٹار فاسٹ باؤلر شعیب اختر اور سابق ٹیسٹ کرکٹرز باسط علی، راشد لطیف کا اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا گیا۔

    حالانکہ شعیب اختر نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران اپنے یوٹیوب اور ایکس اکاؤنٹ پر پہلگام تو کیا کسی قسم کی کوئی ویڈیو اپ لوڈ نہیں کی جب کہ ان کے چینل پر موجود گزشتہ تینوں ویڈیوز بھارتی ٹیم سے متعلق ہیں، جن میں چیمپئنز ٹرافی میں ان کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔اس کے باوجود یوٹیوب پر 38 لاکھ سبسکرائبر اور ’ایکس‘ پر 64 لاکھ فالورز رکھنے والے شعیب اختر کے اکاؤنٹ کو بلاک کردیا گیا۔

    یہاں واضح رہے کہ شعیب اختر واحد پاکستانی کرکٹر نہیں ہیں جن کا چینل بھارت میں بلاک کیا گیا ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹرز باسط علی اور راشد لطیف کے اکاؤنٹس تک رسائی بھی محدود کردی گئی ہے، دونوں سابق کرکٹرز سوشل میڈیا سمیت نجی ٹی وی چینلز پر کرکٹ سے متعلق اپنی ماہرانہ رائے دیتے ہیں۔

    پاکستان میں ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا

    بھارتی فوج کے مظالم، کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بھی بول پڑے

    بھارت کی درخواست پر خواجہ آصف کا اکاؤنٹ بلاک

    کامونکی: صفائی مشن میں جی ڈبلیو ایم سی کا کلیدی کردارہے ۔ماہم واحد

  • پہلگام  بہانہ،قابض بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیریوں کے گھر  تباہ کر دیے

    پہلگام بہانہ،قابض بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیریوں کے گھر تباہ کر دیے

    پہلگام واقعے کے پیچھے چھپا بھارتی دہشتگرد چہرہ بے نقاب، پہلگام حملے کی آڑ میں بھارتی فوج نے عام کشمیریوں کے مکانات تباہ کرنا شروع کردیے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید پانچ کشمیریوں کے گھروں کو دھماکا خیز مواد نصب کرکے اڑادیا، قبل ازیں دو گھر تباہ کیے گئے تھے۔ تباہ کیے گئے مکانات عام کشمیریوں کے تھے، دھماکوں سے درجنوں قریبی مکانات کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔اس ھوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی ان ظالمانہ کارروائیوں سے کئی خاندان بے گھر ہوگئے ہیں اور شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

    دوسری جانب ترجمان کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ یہ مہم مودی حکومت کے ہندوتوا ایجنڈے کا حصہ ہے، بھارت کا مقصد کشمیری عوام کو بے گھر اور بے دخل کرنا اور علاقے کے مسلم اکثریتی تشخص کو تبدیل کرنا ہے۔مودی حکومت کے کشمیریوں پر ظلم کے باوجود مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھارت کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، بھارت کشمیریوں پر ظلم اور ہندوؤں کو ڈومیسائل جاری کررہا ہے، مقبوضہ کشمیر کو ہندو ریاست میں تبدیل کرنا مودی کی سازش ہے۔

    اقتدار کو ہم تمھارے لیے جہنم بنادیں گے، مولانا فضل الرحمان

    پہلگام کشیدگی،کراچی میں شادی کرنیوالےخاتون کو بھارت نے پاکستان آنے سے روک دیا

    بھارت کے پاس پاکستان کیخلاف کوئی شواہد نہیں،سابق بھارتی رکن اسمبلی

    نادرا کی شناختی دستاویزات کے بارے شہریوں کے لئے اہم ہدایات

    لندن، پاکستانی ہائی کمیشن پر بھارتی حملہ،پاکستانی ابھینندن کی تصاویر ،چائےکا کپ اٹھائے پہنچ گئے

  • بھارتی جھوٹے بیانیے کو بدترین شکست کا سامنا،انڈین میڈیا کا اعتراف

    بھارتی جھوٹے بیانیے کو بدترین شکست کا سامنا،انڈین میڈیا کا اعتراف

    اسلام آباد: بھارتی جھوٹے بیانیے کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی میڈیا کی سازش بے نقاب ہو گئی اور پاکستانی میڈیا نے بھارتی پراپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیا بھارتی میڈیا پاکستانی میڈیا کی رپورٹنگ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا انڈیا ٹو ڈے نے اعتراف کیا کہ پاکستانی ڈیجیٹل وار فیئر نے بھارتی پرو پیگنڈے کو روند ڈالا ہے۔
    بھارتی میڈیا نے پاکستانی میڈیا پر الزام لگایا کہ فالس فلیگ کا ڈرامہ رچا کر پاکستان عالمی برادری کی ہمدردی بٹورنا چاہتا ہے تاہم الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی بھارتی بیانیے کو بدترین شکست ہوئی ہے۔

    ایکس (ٹویٹر) پر پہلگام واقعے کے بعد بھارتی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کیلیے #ModiExposed #IndianFalseFlag، #PahalgamDramaExposed ، چلائے اور یہ ٹرینڈز سوشل میڈیا پر ٹرینڈینگ میں ہے۔

    پاکستان بھارت کے درمیان افہام و تفہیم کی ہر ممکن کوشش کیلئے تیار ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

    الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی بھارتی بیانیے کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کی ہزاروں سے زائد پوسٹوں میں مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، پاکستانی سوشل میڈیا کی مربوط حکمت عملی بھارت پر بھاری پڑ گئی اور پاکستا نی میڈیا کی جاندار رپورٹنگ سے بھارتی میڈیا کا جھوٹا بیانیہ دفن ہو گیا، دنیا کو گمراہ کرنے کی بھارتی میڈیا کی کوشش ناکام ہو گئی، اور متعدد بھارتی صحافیوں نے بھی بھارتی بیانیے کو مسترد کر دیا۔

    پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے پاکستان تعاون کرے گا ،محسن نقوی