Baaghi TV

Tag: پہلگام واقعہ

  • خلیج تعاون کونسل کا پاکستان اور بھارت کو کشیدگی ختم  کرنے کا مشورہ

    خلیج تعاون کونسل کا پاکستان اور بھارت کو کشیدگی ختم کرنے کا مشورہ

    خلیج تعاون کونسل نے پاکستان اور بھارت کو کشیدگی ختم کرکے مذاکرات شروع کرنے کا مشورہ دے دیا –

    خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے جنوبی ایشیا میں بگڑتی ہوئی سلامتی کی صورتحال پر کونسل کے رکن ممالک کی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت مسلمانوں کو قربانی کا بکرا نہ بنائے، اسلامو فوبیا کے خلاف اقدامات کرے۔

    انہوں نے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان فوری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے اسی دوران سیکرٹری جنرل نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی جس میں درجنوں بے گناہ افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔

    بھارتی فوجی تنصیبات کی معلومات پاکستان کو دینے کے الزام میں 2 افراد گرفتار

    جاسم البدیوی نے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق اختلافات کے حل کے لیے پرامن ذرائع اختیار کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھا جا سکے، انہوں نے دہشت گردی کی مخالفت میں خلیج تعاون کونسل کے ثابت قدم اور اصولی موقف کا بھی اعادہ کیا۔

    خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے مسئلے کا پرامن حل تلاش کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری سے اپنی کوششیں تیز کرنے پر بھی زور دیا۔

    لندن: بھارتی ہائی کمیشن کے باہر پاک فوج زندہ باد،مودی مردہ باد کے فلک شگاف نعرے

    دوسری جانب تنظیم کے آزاد ہیومن رائٹس کمیشن جدہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں کشمیر میں اجتماعی سزاؤں کی پالیسی ترک کرے ، بھارتی انتہاپسند مسلمانوں کے خلاف کارروائیوں کو ہوا دے رہے ہیں، 20 کروڑ بھارتی مسلمانوں کا تحفظ بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے او آئی سی کمیشن نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھارت پر زور ڈالے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے سے باز رہے اور تمام کشمیری سیاسی قیدیوں کو رہا کرے۔

    بھارت نے بلاول اور عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بلاک کر دیا

  • وزیراعظم کا امریکا  سے بھارت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

    وزیراعظم کا امریکا سے بھارت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امریکا بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ ایسے اشتعال انگیز ی سے گریز کرے اور ذمہ داری سے کام لے ۔

    باغی ٹی وی کے مطاق وزیر اعظم شہباز شریف نے ے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فونک رابطے کے ووران کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان نے 90,000 سے زائد جانوں کی قربانی دی۔ پاکستان کو 152 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کا معاشی نقصان برداشت کرنا پڑا ۔وزیراعظم نے دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مذمت کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے اہم کردار کا ذکر کیا۔وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں پر امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے سیکریٹری روبیو کو پہلگام واقعہ کے بعد جنوبی ایشیاء میں حالیہ پیش رفت پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

    وزیراعظم نے بھارت کے بڑھتے ہوئے اشتعال انگیز رویے کو انتہائی مایوس کن اور تشویشناک قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزی دہشت گردی بالخصوص افغان سرزمین سے سرگرم آئی ایس کے پی، ٹی ٹی پی، اور بی ایل اے سمیت عسکریت پسند گروپوں کو شکست دینے کے لیے پاکستان کی جاری کوششوں سے توجہ ہٹانے کا کام کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے پہلگام واقعے سے پاکستان کو جوڑنے کی بھارتی کوششوں کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کیا۔ انہوں نے حقائق سامنے لانے کے لیے شفاف، قابل اعتماد اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکہ بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ ایسے اشتعال انگیز بیانات سے گریز کرے اور ذمہ داری سے کام لے ۔ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کا انتخاب کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پانی پاکستان کے 240 ملین لوگوں کے لیے لائف لائن ہے۔ سندھ طاس معاہدے میں کسی بھی فریق کے لیے یکطرفہ طور پر دستبردار ہونے کی کوئی شق نہیں ہے۔ جموں و کشمیر تنازعہ کا پرامن حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے۔ وزیراعظم نے پاک – امریکہ دوطرفہ تعاون پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا نے گزشتہ 70 سالوں میں مل کر کام کیا ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں فریق مزید کئی شعبوں بشمول انسداد دہشت گردی اور معاشی تعاون کو بڑھانے، معدنیات کا شعبہ میں بھی تعاون کر سکتے ہیں۔ہماری حکومت نے گزشتہ ایک سال کے دوران بڑی اقتصادی اصلاحات کی ہیں اور اس کے نتیجے میں پاکستان اب اقتصادی بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔ امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ روبیو نے تفصیلی بات چیت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔مارکو روبیو نے جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کے لیے دونوں فریقوں کو مل کر کام جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    پہلگام واقعہ، بھارتی مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندی کے واقعات میں اضافہ

  • پہلگام واقعہ، بھارتی مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندی کے  واقعات  میں اضافہ

    پہلگام واقعہ، بھارتی مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندی کے واقعات میں اضافہ

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندی کے واقعات میں اضافہ ہو گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ریاست اتر پردیش، ہریانہ، مہاراشٹرا اور اترکھنڈ میں مسلمان ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئے ہیں جب کہ بی جے پی کے اراکین کی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کی بھرپور حمایت کی جارہی ہے۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی مختلف ریاستوں میں مسلمانوں کے خلاف تشدد میں اضافہ، مسلمانوں کو حملوں اور دھمکیوں کا سامنا ہے۔نفرت انگیز مواد پھیلانے کا مقصد مسلمانوں کے خلاف تشدد کو جواز فراہم کرنا ہے، آگرہ میں ایک مسلمان شخص کو قتل کردیا گیا جب کہ حملہ آور نے اسےپہلگام حملے کا بدلہ قرار دیا۔

    ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس کے مطابق 22 اپریل کے بعد بھارت میں 21 مسلمانوں کے خلاف تشدد، دھمکیوں اور نفرت انگیز تقاریر کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ہندو انتہا پسندوں نے ہریانہ اور اتر پردیش میں مسلم تاجروں اور کارکنان کو نشانے پر رکھ لیا ہے جب کہ مہاراشٹر کے وزیر نیتیش رانے نے مسلمانوں کا معاشی بائیکاٹ کرنے کی کال دیتے ہوئے کہا کہ ’’صرف ہندوؤں سے خریداری کی جائے‘‘۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اتر پردیش میں ایک ریسٹورنٹ کے مسلم ملازم کو قتل کیا گیا جب کہ حملہ آوروں نے ’’26 کی موت کا بدلہ 2600 سے لینے کا دعویٰ کیا‘‘۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ کشمیری اور بھارتی مسلمان طلباء کو بھارت میں ’’دہشت گرد‘‘ قرار دیا جارہا ہے، کشمیر میں مقیم مسلم طلباء کو ہاسٹلوں میں حملوں اور دھمکیوں کا سامنا ہے۔دوسری جانب مسلم خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات میں بتدریج اضافہ ہوا جب کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت، تشدد اور معاشرتی بائیکاٹ کی منظم مہم جاری ہے۔

    بھارت کا فالس فلیگ آپریشن، پنجاب وبلوچستان اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

  • بھارت کے پاس پاکستان کیخلاف کوئی شواہد نہیں،سابق بھارتی رکن اسمبلی

    بھارت کے پاس پاکستان کیخلاف کوئی شواہد نہیں،سابق بھارتی رکن اسمبلی

    پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد بھارت کے سابق رکن پارلیمنٹ پاکستان کے حق میں بول پڑے کہا کہ پاکستان کیخلاف کوئی ثبوت نہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سابق رکن بھارتی پارلیمنٹ سمرنجیت سنگھ مان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار اور بھارتی ایجنسیوں کی ناکامی پر شرمندگی ہوئی ، بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام لگارہے ہیں، جب تک ٹھوس شواہد نہیں ملے جاتے حکومت کو اقتدار سے ہٹا کر پارلیمنٹ کے انتخابات دوبارہ کروانے چاہیے تاکہ نئی سرکار آئے اور اس معاملے کی تحقیقات کرے کہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں پہلگام حملے کی کھوج لگانے میں ناکام کیوں ہوگئیں؟ سمرنجیت سنگھ مان نے سوال اٹھایا کہ بھارتی ایجنسیاں کس طرح حملے کا پتہ لگانے میں ناکام رہیں؟ بھارت کے پاس پاکستان کیخلاف کوئی شواہد نہیں۔

    سابق رکن بھارتی پارلیمنٹ نے کہا کہ بھارت اتنا معصوم نہیں ہے کینیڈا میں 3 سکھ قتل کروا دیے، کینیڈا کے سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی پارلیمنٹ میں کہا تھا ان کو بھارت نے مروایا ہے۔ امریکا میں گرپتونت سنگھ پنوں کو مارنے کی کوشش کی، بارڈر بند کرنے سے بھارتی پنجاب کی زراعت و معیشت متاثر ہوگی۔سابق رکن بھارتی پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ بھارتی صدر کو چاہیے کہ حکومت کو برطرف کریں، بھارتی صدر ملک میں نئے انتخابات، پہلگام حملے کی آزادانہ تحقیقات کا حکم دیں۔

    نادرا کی شناختی دستاویزات کے بارے شہریوں کے لئے اہم ہدایات

    لندن، پاکستانی ہائی کمیشن پر بھارتی حملہ،پاکستانی ابھینندن کی تصاویر ،چائےکا کپ اٹھائے پہنچ گئے

    بھارت میں اب سب حکمران ہندو،ہندو خطرے میں کیوں،شہری کو مودی سرکار سے سوال

    بھارت سے کشیدگی، اسحاق ڈار کا برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی سے رابطہ

  • پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے پاکستان تعاون کرے گا ،محسن نقوی

    پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے پاکستان تعاون کرے گا ،محسن نقوی

    لاہور :وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے پاکستان تعاون کرے گا ہم اس ڈرامے کو بے نقاب کرنا چاہتے ہیں۔

    لاہورمیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات اور ماضی کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان کو بھارتی تحقیقات پر شدید تحفظات ہیں، چاہتے ہیں کوئی آزاد اور غیر جانبدار ادارہ پہلگام واقعہ کی تحقیقات کرے،پاکستان کسی بھی غیر جا نبدار تحقیقات میں مکمل تعاون کے لیے تیار ہے تاکہ حقائق سامنے آئیں اور انصاف ملے، ہمارے پاس ٹھوس شواہد ہیں کہ بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے، ہم پہلگام ڈرامے کو بےنقاب کرنا چاہتے ہیں۔

    محسن نقوی نے کہا کہ پابندیوں سے بھارت کو نقصان اور پاکستان کو فائدہ ہے، پاکستان میں دہشت گردی میں بھارتی ”را“ملوث ہے، پاکستان پرامن ملک ہے، دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے ہم اپنی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، پاکستان کی معاشی ترقی بھارت سے ہضم نہیں ہو رہی، پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، پاکستان غیر جانبدار تحقیقات کا حصہ بننے کیلئے تیار ہے، اگر ہمارے کسی حق کو دبانے کی کوشش کی گئی تو ایک ایک بندہ آخری دم تک لڑے گا۔

    گزشتہ دو برس کے دوران مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی ، گورنراسٹیٹ بینک

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں، بے بنیاد پروپیگنڈے کو ختم کیا جائے، ہم اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے ہم نے خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو کنٹرول کیا، بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستان میں دہشت گردی کنٹرول ہو، بھارت پاک آرمی کو مصروف کر کے دہشت گردی کو ہوا دینا چاہتا ہے، بی ایل اے اور ”را“ 2 نہیں ایک ہی ہیں۔

    ریاستی دہشت گردی میں اسرائیل اور بھارت پیش پیش ہیں،نعیم الرحمان

    انھوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی 7 دھماکے کرنے کی مذموم سازش ناکام بنا دی ہے، بھارت 7 آئی ای ڈیز سے دھماکے کرنا چاہتا تھا، پاکستان میں 3 روز میں 7 آئی ای ڈیز پکڑی گئیں، آج تک اتنےبڑے واقعے کی ایف آئی آر 10منٹ میں نہیں ہوئی، پہلگام واقعہ کی چند منٹ بعد ہی ایف آئی آر درج کرانا سوالیہ نشان ہےبھارت، پاکستان اور کینیڈا میں دہشت گردی میں ملوث ہے، بھارت نے کبھی پاکستان میں دہشت گردی کی مذمت نہیں کی۔
    سندھ طاس معاہدہ نشانہ اور پہلگام واقعہ بہانہ ہے،حنیف عباسی

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت دہشت گردوں کو اپنے چینلز پر ہیرو بنا کر پیش کرتا ہے، دنیا کو دیکھنا ہوگا کہ دہشت گردی کون کر رہا ہے؟ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے، اپنے مؤقف سے نہیں ہٹیں گے، ہمارے پاس بھارت کی دہشت گردی کے بہت شواہد موجود ہیں، ہم جنگ کیلئے بھارت سے زیادہ تیار ہیں، ہم جنگجو قوم ہیں، بھارت سندھ طاس معاہدہ ختم ہی نہیں کرسکتابھارت کچھ کرتا ہے تو ہم مکمل طور پر تیار ہیں اطلاعات ہیں کہ اسرائیلی مقبوضہ کشمیر میں اترے ہیں، بھارت کے حوالے سے پوری قوم متحد ہے۔

    بھارتی آبی جارحیت ، بغیر اطلاع دریائے جہلم میں اچانک پانی چھوڑ دیا

  • پہلگام حملہ:وزیر اعلیٰ کرناٹکا نے بھارتی سکیورٹی کی  ناکامی قرار دیدیا

    پہلگام حملہ:وزیر اعلیٰ کرناٹکا نے بھارتی سکیورٹی کی ناکامی قرار دیدیا

    بھارتی ریاست کرناٹکا کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے بھی مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے حملے کو بھارت کی سکیورٹی ناکامی قرار دے دیا۔

    بھارتی ریاست کرناٹکا کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ جنگ کی کوئی ضرورت نہیں ہے، پہلگام واقعہ سکیورٹی کی ناکامی ہے، ہم جنگ کے حق میں نہیں ہیں، وزیراعلیٰ کرناٹکا نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے جاری احکامات کے بعد پاکستانیوں کی واپسی کے اقدامات کیے جائیں گے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ مخالف بیان پر ہندو انتہا پسند بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے وزیراعلیٰ کرناٹکا سدارامیا پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

    امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی پہلگام میں ہونے والے حملے کی مذمت

    قبل ازیں پہلگام واقعے پر ہندو انتہا پسند مودی سرکار کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں بھارت کی سب سے بڑی اپوزی شن جماعت کانگریس نے حکومتی مؤقف کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے الٹا مودی سرکار سے سوالات پوچھے کہ بتایا جائے کہ سکیورٹی کیوں ناکام ہوئی؟ وزیر داخلہ امیت شاہ کب استعفیٰ دیں گے؟ کیا وزیراعظم نریندر مودی اس واقعے کی ذمہ داری قبول کریں گے؟

    بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے اس حوالے سے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارتی جرنیل پاکستان کے ساتھ جنگ کے لیے بھارتی ٹی وی چینلز پر بکواس کر رہے ہیں، انہیں یہ بات سمجھنا ہوگی کہ دونوں ملک ایٹمی طاقتیں ہیں، اگر بھارت جنگ کرتا ہے تو اس کی معیشت بری طرح متاثر ہوگی، انہوں نے پلواما حملے کے بعد پاکستان کے اقدامات کی بھی تعریف کی تھی۔

    پوپ فرانسس کی آخری رسومات جاری،امریکی صدر سمیت عالمی رہنماؤں کی شرکت

    چند روز قبل مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے حملے میں 26 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے، بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی اور تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کسی تحقیق کے الزام پاکستان پر تھوپ دیا،وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے بھارت کو پہلگام واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے-