Baaghi TV

Tag: پیر

  • حویلی سے 20 سالہ شادی شدہ لڑکی کے لاپتا ہونے پرپیرگرفتار

    حویلی سے 20 سالہ شادی شدہ لڑکی کے لاپتا ہونے پرپیرگرفتار

    رانی پور: پیر کی حویلی سے 20 سالہ شادی شدہ لڑکی کے لاپتا ہونے پر پولیس نے پیر سہیل شاہ کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ایس ایس پی خیرپور کے مطابق رانی پور کی حویلی سے لاپتا 20 سالہ لڑکی کے کیس کی تحقیقات میں پیر سہیل شاہ کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جب کہ لڑکی کے گھر والوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ رانی پور کے ایک اور پیر کی حویلی سے 20 سال کی شادی شدہ لڑکی کے لاپتا ہونے کا انکشاف ہوا،لاپتہ 20 سالہ لڑکی کے ورثا نے پیر سہیل احمد شاہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا تعلق قمبر کے علاقے مینا گاؤں سے ہے، ان کی بیٹی شادی شدہ ہے اور میاں بیوی کے درمیان تنازع ہوا تھا۔

    محکمہ موسمیات کی آج سے ملک بھرمیں بارشوں کی پیشگوئی

    انہوں نے کہا کہ معاملے حل ہونے تک پیر سہیل احمد شاہ نے لڑکی کو حویلی میں امانتاً چھوڑنے کو کہا تھا، ڈیڑھ سال قبل رانی پور حویلی سے اچانک فون کال کرکے آگاہ کیا گیا لڑکی لاپتہ ہوگئی ہے رانی پور حویلی میں کئی مرتبہ گئے لیکن لڑکی کا کچھ نہیں بتایا گیا۔

    ورثا نے نگران وزیراعلیٰ سندھ اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ لڑکی کو جلد سےجلد سےبازیاب کرایا جائے، نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے حویلی سے لڑکی کی گمشدگی کا نوٹس لیا انہوں نے کمشنر سکھر سے فوراً انکوائری رپورٹ طلب کرتے ہوئے ڈی آئی جی سکھر کو لڑکی کی فی الفور بازیابی کا حکم دیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رانی پورمیں پیر کی حویلی میں کام کرنے والی 10 سالہ بچی تشدد سے جاں بحق ہوگئی تھی آج عدالت نے مرکزی ملزم اسد شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 5 روز کی توسیع کی ہے میڈیکل بورڈ نے ابتدائی رپورٹ میں کمسن ملازمہ کے ساتھ جنسی زیادتی اور جسمانی تشدد کی تصدیق کی ہے۔

    پوپ فرانسس کا مذاہب کے نام پر تشدد کا شکار افراد کے دن پر خصوصی …

  • ’پیر‘ہفتے کا بدترین دن قرار

    ’پیر‘ہفتے کا بدترین دن قرار

    گینیز ورلڈ ریکارڈز کی ٹیم نے ’پیر‘ کے دن کو ہفتے کا بدترین دن قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : پیر کا مطلب کیا ہے ؟ چھٹی ختم ، دنیا بھر میں ملازم پیشہ افراد ہوں یا طلبا ہفتہ اتوار چھٹی کا مزہ لیتے ہیں جبکہ پیر کو انہیں دوبارہ سے کام کا آغاز کرنا پڑتا ہے، جو کسی کو پسند نہیں آتا، اسی لیے دنیا بھر کے لوگوں کو پیر کا دن زیادہ پسند نہیں ہے، تاہم اب گینیز ورلڈ ریکارڈز نے پیر کو ہفتے کا بدترین دن قرار دے دیا ہے۔


    پیر کو کام پر جانے کے بارے میں بہت سے لطیفے ہیں، سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ اس دن کو انتہائی سست اور بورنگ لگ رہا ہے۔ لیکن اب، گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی پیر کے خلاف نفرت کا ادراک کرتے ہوئے اسے ‘ہفتے کا بدترین دن’ قرار دیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ باضابطہ طور پر پیر کو اپنی بدمزگی کا ذمہ دار ٹھہرا سکتے ہیں۔

    گینیز ورلڈ ریکارڈز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ اعلان کیا کہا کہ ہم باضابطہ طور پر پیر کو ہفتے کے بدترین دن کا ریکارڈ دے رہے ہیں۔

    گینیز ورلڈ ریکارڈز کی پوسٹ پر صارفین نے تبصرے بھی کیے اور کہا کہ پیر کا دن اسی کا مستحق ہے، جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ پیر کو بدترین دن قرار دینے میں اتنی دیر کیوں ؟-


    ٹویٹر صارفین خوش تھے کہ آخرکار کسی نے پیر کے دن کو پہچان لیا۔ اینگری برڈز کریکٹر ریڈ کے آفیشل پیج نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "آپ کو کافی وقت لگا”۔ گینیز ورلڈ ریکارڈز نے جواب دیا، "Ikr (میں صحیح جانتا ہوں)”۔


    ایک اور صارف نے کہا کہ میں صرف اسی وجہ سے پیر کی چھٹی لیتا ہوں،جس پر گینیز ورلڈ ریکارڈز نے اسے "سمارٹ” کہا۔ ایک اور نے اسے بدھ کا نام تبدیل کرنے کو کہا کہ یہ عجیب لگتا ہے۔


    واضح رہے کہ اپنے قیام سے لے کر 1999 تک اسے گنیز بک آف ریکارڈ کے نام سے جانا جاتا ہے ریکارڈ بک ہر سال شائع کی جاتی ہے جس میں انسانی کامیابیوں اور قدرتی دنیا کی انتہا دونوں کے عالمی ریکارڈ درج ہوتے ہیں۔

    گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اب تک 143 ملین کاپیاں فروخت کی ہیں اور اب یہ ایک عالمی برانڈ ہے جس کے دفاتر لندن، نیویارک، بیجنگ، ٹوکیو اور دبئی میں ہیں اس کے جج دنیا بھر میں ہیں۔

  • معروف روحانی شخصیت پیر سید افضال حسین گیلانی خالق حقیقی سے جاملے۔

    معروف روحانی شخصیت پیر سید افضال حسین گیلانی خالق حقیقی سے جاملے۔

    اوکاڑہ(علی حسین) ضلع اوکاڑہ کی معروف مذہبی روحانی شخصیت، مصنف کتب کثیرہ، شاعر و ادیب پیر سید افضال حسین گیلانی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کو ان کے آبائی علاقے وسطی سادات عظام شیخو شریف میں سپرد خاک کیا جائیگا۔ سوگواران میں ہزاروں افراد چھوڑ گئے۔