Baaghi TV

Tag: پیرس

  • فرانس کے تاریخی فونٹین بلو  جنگل میں شدید آگ،واٹر بمبار طیارے طلب

    فرانس کے تاریخی فونٹین بلو جنگل میں شدید آگ،واٹر بمبار طیارے طلب

    فرانس کے دارالحکومت پیرس کے قریب واقع تاریخی فونٹین بلو جنگل میں لگنے والی شدید آگ پر قابو پانے کے لیے 400 سے زائد فائر فائٹرز رات بھر کارروائی میں مصروف رہے، جبکہ حکام نے آگ بجھانے کے لیے 2 واٹر بمبار طیارے بھی طلب کر لیے ہیں۔

    فرانسیسی حکام کے مطابق جنگل میں آگ ایک ہائی وے کے قریب شروع ہوئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے تیز گرم ہواؤں کے باعث بڑے علاقے تک پھیل گئی آدھی رات تک آگ نے 800 ہیکٹر (تقریباً 1980 ایکڑ) سے زائد رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

    فونٹین بلو جنگل پیرس سے تقریباً 70 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور یہ فرانس کے مشہور تاریخی مقامات میں شمار ہوتا ہے اسی علاقے میں واقع شاہی محل ماضی میں فرانسیسی بادشاہوں کی شکار گاہ اور خزاں کے موسم کی رہائش گاہ کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہےآتشزدگی کے باعث پیرس کو فرانس کے شہر لیون اور جنوبی علاقوں سے ملانے والی اہم اے 6 ہائی وے کو بند کرنا پڑا اس کے علاوہ علاقے میں لگنے والی چھوٹی نوعیت کی دیگر آگ کے باعث تیز رفتار ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی۔

    فرانسیسی فائر سروس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ آگ بجھانے کی کارروائی جاری ہے حکام نے مقامی آبادی کو خبردار کیا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے استعمال ہونے والے کینیڈائر واٹر بمبار طیارے دریائے سین سے پانی حاصل کریں گے، جو پیرس کے وسط سے گزرتا ہے۔

    ماہرین ماحولیات کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے باعث شدید گرمی، خشک سالی اور گرم ہواؤں میں اضافہ ہو رہا ہے، جو جنگلات میں آگ لگنے کے خطرات کو بڑھا رہا ہے حالیہ عرصے میں فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان کے مختلف علاقوں میں جنگلاتی آگ نے ہزاروں ہیکٹر رقبے کو متاثر کیا ہے۔

    اسپین کے جنوب مشرقی صوبے المیریا میں لگنے والی ایک بڑی آگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ کر 13 ہوگئی ہے حکام کے مطابق حالیہ دنوں میں ایک 93 سالہ برطانوی خاتون جھلسنے کے باعث جان کی بازی ہار گئی۔

  • پیرس اسلحہ نمائش: فرانس نے اسرائیلی حکام کی شرکت پر پابندی عائد کر دی

    پیرس اسلحہ نمائش: فرانس نے اسرائیلی حکام کی شرکت پر پابندی عائد کر دی

    فرانس نے پیرس میں ہونے والی یورپ کی سب سے بڑی اسلحہ نمائش ’یورو ساٹوری‘ میں اسرائیل کی شرکت پر پابندی عائد کر دی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کی حکومت نے باضابطہ طور پر اس فیصلے سے اسرائیل کی وزارتِ دفاع کو آگاہ کر دیا ہے پابندی کے تحت اسرائیل کو اس نمائش میں اپنے دفاعی نظام اور عسکری ساز و سامان کی نمائش کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    اسرائیل کی وزارتِ دفاع نے پیر کے روز الزام عائد کیا ہے کہ فرانس نے پیرس میں منعقد ہونے والی ایک بڑی بین الاقوامی اسلحہ نمائش میں اسرائیلی حکومتی عہدیداروں کی شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے اور اسرائیلی کمپنیوں کی نمائش میں شرکت پر بھی مختلف پابندیاں نافذ کی ہیں۔

    فرانسیسی وزارتِ دفاع نے بعد ازاں اپنے بیان میں تصدیق کی کہ اسرائیلی کمپنیوں کو صرف فضائی دفاع اور میزائل دفاع سے متعلق سازوسامان اور ٹیکنالو جی کی نمائش کی اجازت ہوگی،تاہم وزارت نے اس فیصلے کی تفصیلات یا اس کے پس منظر سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی۔

    فرانسیسی حکام نے اس رپورٹ پر بھی کوئی تبصرہ نہیں کیا کہ آیا اسرائیلی سرکاری عہدیداروں کو نمائش میں شرکت سے مکمل طور پر روک دیا گیا ہے یا نہیں۔

    اسرائیلی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے فرانسیسی اقدام پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے ’باعثِ شرم فیصلہ‘ قرار دیا،کہا کہ یہ فیصلہ سیاسی اور تجارتی مفادات سے متاثر دکھائی دیتا ہے اور اسرائیل کے لیے حیران کن نہیں کیونکہ حالیہ برسوں میں فرانس کے رویے میں ایک ایسا رجحان نظر آتا ہے جو اسرائیل کے مطابق اسے تاریخ کے غلط رخ پر کھڑا کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ فرانس اور اسرائیل کے تعلقات 2023 کے اواخر سے مسلسل تناؤ کا شکار ہیں، پیرس نے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر متعدد بار تنقید کی ہے،اسی طرح رواں سال ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکا کی مشترکہ فوجی کارروائی کے بعد بھی دونوں ممالک کے درمیان اختلافات میں اضافہ ہوا۔

    اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی دائیں بازو کی حکومت نے گزشتہ سال فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے اس فیصلے پر بھی احتجاج کیا تھا جس میں فرانس نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا فرانس نے گزشتہ سال بھی غزہ جنگ کے باعث اسرائیل کو یوروسیٹری دفاعی نمائش میں شرکت سے روک دیا تھا۔

    یہ اسلحہ نمائش رواں ماہ کے آخر میں پیرس میں منعقد ہونا ہے اور اسے یورپ کی سب سے بڑی دفاعی و سیکیورٹی نمائش تصور کیا جاتا ہے، جہاں دنیا بھر کے ممالک اپنی دفاعی ٹیکنالوجی پیش کرتے ہیں اس سال دنیا کی سب سے بڑی دفاعی اور اسلحہ نمائشوں میں شمار ہونے والی یوروسیٹری میں 2,600 سے زائد نمائش کنندگان کی شرکت متوقع ہے،یہ نمائش 15 جون سے پیرس میں شروع ہوگی۔

  • فُٹ بال کلب ٹیم پی ایس جی کی چیمپئنز لیگ فتح کے بعد پیرس میں ہنگامے، 400 سے زائد گرفتاریاں

    فُٹ بال کلب ٹیم پی ایس جی کی چیمپئنز لیگ فتح کے بعد پیرس میں ہنگامے، 400 سے زائد گرفتاریاں

    یورپی چیمپئنز لیگ میں پی ایس جی کی کامیابی کے بعد فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جشن پرتشدد ہنگاموں میں تبدیل ہو گیا مظاہرین اور پولیس کے در میان جھڑپوں، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات میں متعدد افراد زخمی ہوئے، جبکہ پولیس نے 400 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔

    یورپی چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پی ایس جی کی فتح کے بعد فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جشن کا ماحول بدامنی اور تشدد میں تبدیل ہو گیا، جہاں مشتعل افراد نے جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں کا سلسلہ شروع کر دیا شہر کے مختلف علاقوں میں مظاہرین نے بوتل بم پھینکے، متعدد دکانوں پر حملے کیے اور سڑکوں پر موجود کچرے کے ڈبوں سمیت دیگر اشیا کو آگ لگا دی، ہنگامہ آرائی کے دوران درجنوں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

    مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 7 پولیس اہلکار زخمی ہوئے بعض شرپسند عناصر نے آتش بازی کا رخ آسمان کے بجائے پولیس اہلکاروں کی جانب کر دیا، جس کے باعث کشیدگی میں مزید اضافہ ہوافرانسیسی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 400 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گرفتار افراد کے قبضے سے تیزاب سے بھری بوتلیں اور دیگر خطرناک مواد بھی برآمد کیا گیا ہے،حکام کو پہلے ہی ممکنہ ہنگامہ آرائی کا خدشہ تھا، جس کے پیش نظر پیرس میں 22 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے اس کے باوجود شہر کے مختلف حصوں میں جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد واقعات کو مکمل طور پر روکنا ممکن نہ ہو سکا۔

    واضح رہے کہ پیرس سینٹ جرمین (PSG) نے چیمپئنز لیگ کے فائنل میں آرسنل کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، جس کے بعد ہزاروں شائقین جشن منانے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ تاہم بعض مقامات پر یہ جشن بدامنی اور تشدد میں تبدیل ہو گیا۔

  • پی آئی اے کا کرایوں میں خصوصی رعایت دینے کا اعلان

    پی آئی اے کا کرایوں میں خصوصی رعایت دینے کا اعلان

    پی آئی اے نے پیرس سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے کرایوں میں 10 فیصد رعایت دینے کا اعلان کر دیا۔

    ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں کا رخ کرنے والے مسافروں کو کرایوں میں 10 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا پیشکش کا مقصد مسافروں بالخصوص سمندر پار پاکستانیوں کیلئے سفر کو آسان اور سستا بنانا ہےخصوصی رعایت کا فائدہ اٹھا کر مسافر 10 فروری تک اپنی بکنگ کروا سکتے ہیں، ترجمان کے مطابق رعایت یکم سے 10 مارچ اور یکم سے 15 مئی کے درمیان دستیاب ہوگی۔

    آئی سی سی پلیئرز رینکنگ ،صائم ایوب نے تمام آل راؤنڈر کو پیچھے چھوڑ دیا

    ایپسٹین فائلز سےمیری ازدواجی زندگی کے نہایت تکلیف دہ لمحات دوبارہ یاد آ گئے ،میلنڈا گیٹس

    پنجاب پولیس: اصلاحات، قیادت اور تسلسل کی امید، تجزیہ : شہزاد قریشی

  • لاہور سے پیرس کے لیے پی آئی اے پروازیں بند

    لاہور سے پیرس کے لیے پی آئی اے پروازیں بند

    پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نےپیرس کیلئے اپنے فضائی آپریشنز محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق لاہور سے پیرس کیلئے پروازیں معطل کردی جائیں گی، تاہم اسلام آباد سے پیرس کیلئے پروازوں کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا، لاہور سے پیرس کیلئے آخری پرواز 17 ستمبر کو روانہ ہوگی، جبکہ پیرس سے لاہور کی آخری پرواز 12 ستمبر کو آپریٹ کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ پی آئی اے نے رواں سال 18 جون سے لاہور سے پیرس کیلئے ہفتہ وار دو پروازوں کا آغاز کیا تھا۔ تاہم اس وقت قومی ایئر لائن کے بیڑے میں شامل بارہ بوئنگ 777 طیاروں میں سے سات گراؤنڈ ہیں جس کی وجہ سے آپریشنل مشکلات کا سامنا ہے۔

  • پی آئی اے کا لاہور سے پیرس کیلیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

    پی آئی اے کا لاہور سے پیرس کیلیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

    لاہور:قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے لاہور سے پیرس کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے پیرس کے لیے پہلی پرواز 18 جون کو اڑان بھرے گی جبکہ ہفتہ وار پرواز بدھ کے روز براہ راست روانہ ہوا کرے گی پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد سے پیرس کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔ اس پرواز کے آغاز سے ہفتہ وار تین براہ راست پروازیں پی آئی اے کے آپریشن کا حصہ بن جائیں گی قومی ایئر لائن اپنے عوام کی ضروریات اور سہولت کے لیے بہت جلد یورپ کے دوسرے شہروں کے لیے بھی پروازوں کا آغاز کرے گی۔

  • 18 سالہ لڑکی نے بچے کو جنم دے کر ہوٹل کی کھڑکی سے باہر پھینک دیا

    18 سالہ لڑکی نے بچے کو جنم دے کر ہوٹل کی کھڑکی سے باہر پھینک دیا

    پیرس: فرانس کے دارالحکومت میں ایک 18 سالہ امریکی طالبہ نے ہوٹل کے کمرے میں بچے کو جنم دینے کے بعد کھڑکی سے باہر پھینک دیا، جس کے نتیجے میں نوزائیدہ بچہ جانبر نہ ہوسکا۔

    باغی ٹی وی: فرانسیسی حکام کے مطابق ہوٹل کے سامنے کپڑے میں لپٹا ایک نوزائیدہ بچہ ملا جس کی ناف ابھی جڑی ہوئی تھی، پو لیس نے فوری طور پر ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی، مگر بچہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    تحقیقا ت میں پتہ چلا کہ یہ جرُم ایک امریکی طالبہ نے کیا جو ایک مطالعاتی دورے پر پیرس آئی تھی اور یورپ میں سفر کرنے والے نوجوانوں کے ایک گروپ کا حصہ تھی واقعے کے بعد پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا جبکہ زچگی کے باعث اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پیوٹن کی نایاب معدنیات امریکی کمپنیوں کو فروخت کرنے کی پیشکش

    پولیس نے قتل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے حکام کا کہنا ہے کہ یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا خاتون نے جان بوجھ کر ایسا کیا یا کوئی اور وجوہات تھیں۔

    جعلی خبروں کا پھیلاؤ معیشت پر سنگین اثرات مرتب کر سکتا ہے، شرجیل میمن

  • وزیراعظم کا پی آئی اے کے ’احمقانہ اشتہار‘ کی تحقیقات کا حکم

    وزیراعظم کا پی آئی اے کے ’احمقانہ اشتہار‘ کی تحقیقات کا حکم

    وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی پیرس کی پروازوں کے آغاز کے حوالے سے شائع کردہ ’ ’احمقانہ اشتہار‘ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار نے سینیٹ اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتائی۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدرات ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نے یورپ کے لیے پروازوں کے آغاز کے لیے جو اشتہار جاری کیا، اس کی وجہ سے جگ ہنسائی ہوئی، انہوں نے جہاز دکھایا کہ وہ سیدھا ایفل ٹاور میں جا رہا ہے۔ اشتہار میں کہا گیا کہ ’پیرس وی آر کمنگ‘، یہ ایک نادانستہ غلطی ہوسکتی ہے لیکن بہت سارے تجزیہ کاروں نے، خاص طور پر یورپی تجزیہ کاروں اور سیکیورٹی ماہرین نے بھی اس پر کہا ہے کہ پی آئی اے کی طرف سے یہ کہا جا رہا ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ کونسی اشتہاری ایجنسی ہے اور کون ہے وہ ذمے دار اہلکار جنہوں نے اس طرح کا اشتہار ڈالا، اتنی مشکلوں سے سسک، سسک کر یہ ایئرلائن یورپ کی طرف چلی ہے، اس کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، اس کی نجکاری کیوں نہیں ہو پارہی، ایئرلائن کو اس طرح سے ڈانوا ڈول کیا ہوا ہے کہ میری کچھ سمجھ نہیں آرہا۔اس پر جواب دیتے ہوئے سینیٹر اسحٰق ڈار نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں بحال ہوئیں، گزشتہ حکومت کے وزیر ہوا بازی کے ایک بیان نے اربوں روپے کا معیشت کو نقصان پہنچایا، کابینہ اجلاس میں جب یہ معاملہ زیرِ بحث آیا تو ایک کمیٹی میری سربراہی میں بنائی گئی۔ یورپی یونین نے جو پابندی لگائی تھی، اب ختم ہوچکی ہے، پی آئی اے نجکاری کا عمل شفاف ہوا، اس کی کی نجکاری ہو گی، بہتر ہے پاکستان کا کارپوریٹ سیکٹر اس کو لے۔اسحٰق ڈار نے کہا کہ پی آئی اے نجکاری پر تیزی سے کام ہو رہا ہے، یو کے سے پی آئی اے پرواز بحالی کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم جنوری کے اینڈ تک آئے گی، امید ہے کہ مارچ اپریل میں برطانیہ کے لیے پرواز بحال ہو جائے گی۔نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم سفارتی سطح پر بھی کام کر رہے، اس بیان سے 87 ارب کا سالانہ نقصان ہوا ، کابینہ میں آج کہا ہے پی آئی اے سے متعلق بیان کے معاملے پر پر انکوائری ہونی چاہیے، اس سے پاکستانی پائلٹس کو نقصان ہوا ، بہتر ہو گا پی آئی اے کی نجکاری ہو جائے۔اسحٰق ڈار نے کہا کہ پی آئی اے کے متنازع اشتہار پر ہم نے کابینہ میں اور وزیراعظم نے بھی پی آئی اے کے اشتہار سے متعلق انکوائری کا آرڈر دے دیا ہے کہ کس نے اس اشتہار کے بارے میں سوچا، یہ تو بیوقوفی ہے کہ آپ ایفل ٹاور دکھا رہے ہیں، آپ جہاز اس کے اوپر بھی دکھا سکتے ہیں۔2013 میں پی آئی اے کی نجکاری ہونے جا رہی تھی لیکن 2018 کے بعد وہ نہیں ہوئی ، پی آئی اے کی نجکاری میں اس پر امید ہے اچھی دلچسپی آئے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں پی آئی اے نے اپنا ایک طیارہ ایفل ٹاور کی طرف اڑتے ہوئے دکھایا، پوسٹ میں فرانس کے جھنڈا کا رنگ دھندلے انداز میں آسمان پر پھیلا دکھایا، یا کم از کم اتنا کہا جا سکتا ہے کہ مشہور تاریخی مقام کے سامنے سرخ پرچم کی طرف ہوائی جہاز اڑتا ہوا دکھایا گیا جو دیکھنے میں تھوڑا پریشان کن لگتا ہے۔

    کراچی، پولیس کا ضلع شرقی میں کومبنگ اور سرچ آپریشن

    کراچی، پولیس کا ضلع شرقی میں کومبنگ اور سرچ آپریشن

    بانی پی ٹی آئی کیخلاف اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، مرتضی وہاب

  • سوا چار سال بعد پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد سے پیرس کے لیے روانہ

    سوا چار سال بعد پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد سے پیرس کے لیے روانہ

    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز، جو اسلام آباد سے پیرس کے لیے روانہ ہوئی، سوا چار سال کے بعد ایک بڑی کامیابی ہے۔ اس پرواز کا آغاز وزیر دفاع خواجہ آصف کی موجودگی میں ہوا، جنہوں نے مسافروں کو الوداع کرتے ہوئے اس تاریخی موقع پر اہم باتیں کیں۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کی پیرس کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت کی بیان بازی نے پی آئی اے کو بہت نقصان پہنچایا، اور اس کے باوجود پی آئی اے نے سول ایوی ایشن کے ساتھ مل کر محنت کی اور 4 سال کے دوران کئی سو ارب روپے کا خسارہ اٹھایا۔وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے پرواز کو خود بھی وزٹ کیا ،وزیر ہوابازی نے پرواز پی کے 749 کے مسافروں سے بات چیت بھی کی۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق، پہلی پرواز جو اسلام آباد سے پیرس کے لیے روانہ ہوئی، وہ دن کے بارہ بجے روانہ ہوئی ہے۔ پیرس جانے اور آنے والی پہلی اور دوسری پروازوں کی فلائٹ بکنگ مکمل ہو چکی ہے، جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ پی آئی اے کی پروازوں کے لیے عوام میں بڑی دلچسپی ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق، وہ پیرس کے لیے ہفتے میں دو براہ راست پروازیں چلائے گی، اور مسافروں کو ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، جس میں موبائل فون، ٹیبلٹ یا لیپ ٹاپ کے ذریعے تفریحی مواد تک رسائی حاصل کی جا سکے گی۔

    یورپ کی فضاﺅں میں ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم لہرانا شروع ہو گیا ،خواجہ آصف
    اسلام آباد ایئرپورٹ پر اس پرواز کی روانگی سے قبل ایک تقریب بھی منعقد کی گئی، جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کی محنت کو سراہا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پی آئی اے کی پروازیں اب یورپ کی فضاؤں میں بھی پرواز کریں گی، اور وہاں سبز ہلالی پرچم لہراے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے برطانیہ میں بھی تین مقامات پر اپنی پروازیں آپریٹ کرے گی۔خواجہ آصف نے اس موقع پر یہ بھی بتایا کہ پی آئی اے پر اس وقت 800 ارب روپے کا قرض ہے، اور اس کے باوجود پی آئی اے نے اپنی خدمات میں بہتری لانے کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں، قومی ایئر لائن پاکستانیوں کی میتیں بغیر کسی چارجز کے مفت لے کر آتی تھی لیکن فلائٹ آپریشن بند ہونے سے اوور سیز پاکستانی اس سہولت سے محروم ہو گئے تھے۔ پورے یورپ کے لئے قومی ایئر لائن کی پروازیں بحال ہو گئی ہیں، یورپ کی فضاﺅں میں ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم لہرانا شروع ہو گیا ہے، ایک غیر ذمہ دار بیان نے قومی ایئر لائن کو بہت نقصان پہنچایا، ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے والوں کا احتساب ہونا چاہئے۔

    یہ پرواز پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازوں کی دوبارہ بحالی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی، اور اس کے ذریعے نہ صرف قومی ایئر لائن کی ساکھ میں بہتری آئے گی، بلکہ پاکستانی شہریوں کو بھی بین الاقوامی سفر میں آسانی حاصل ہوگی۔

    وزیرِاعظم کی پی آئی اے کی پیرس کیلئے پہلی پرواز کی روانگی پر عوام کو مبارکباد
    اسلام آباد: وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی کے بعد پیرس کیلئے پہلی پرواز کی روانگی پر عوام کو مبارکباد دی۔ وزیرِاعظم نے اس اہم موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک بڑی سہولت حاصل ہوگی، کیونکہ وہ اب براہِ راست پروازوں کے ذریعے اپنے وطن واپس جا سکیں گے اور دیگر اہم مقامات تک بھی آسانی سے سفر کر سکیں گے۔

    وزیرِاعظم نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی یورپ کے لئے پروازوں کی بندش سے قومی ایئرلائن کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا تھا اور اس کی ساکھ بھی متاثر ہوئی تھی۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے موجودہ حکومت نے پی آئی اے کا تشخص بحال کیا ہے اور اب یہ قومی ایئرلائن ترقی کی جانب گامزن ہے۔شہباز شریف نے اس کامیابی کے حوالے سے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ ہوا بازی و وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، اور متعلقہ تمام اداروں کے افسران و اہلکاروں کی کوششوں کو سراہا اور انہیں تحسین کے لائق قرار دیا۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ ان کی محنت اور عزم کی بدولت پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی ممکن ہوئی۔

  • ساڑھے 4 سال بعد    پیرس کے لیے پی آئی اے کی پہلی پرواز کل  روانہ ہو گی

    ساڑھے 4 سال بعد پیرس کے لیے پی آئی اے کی پہلی پرواز کل روانہ ہو گی

    اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی تقریباً ساڑھے 4 سال کے عرصے کے بعد پیرس کے لیے پہلی پرواز کل بروز جمعہ روانہ ہوگی-

    باغی ٹی وی : ترجمان پی آئی اے کے مطابق پہلی پرواز جمعہ 10 جنوری کو اسلام آباد سے پیرس کے لیے 12 بج کر 10 منٹ پر روانہ ہوگی جبکہ پیرس آنے اور جانے والی پہلی اور دوسری پروازوں کے لیے فلائٹ بکنگ فل ہو چکی ہے جو کہ بہت خوش آئند ہے، پی آئی اے نے انٹرانیٹ وائرلیس انٹرٹینمنٹ سسٹم کے ذریعے ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے ہیں، مسافر اپنے موبائل فون، ٹیبلٹ یا لیپ ٹاپ کمپیوٹر کے ذریعے ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ استعمال کر سکیں گے-

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں کی جانب سے فلائٹ پر مثبت ردعمل سے ہم مستقبل میں مزید بہتر لوڈز کی توقع رکھتے ہیں، پیرس کی پروازیں اب فرا نس اور پاکستان میں پاکستانیوں کی دیرینہ خوائش کو پورا کرتی ہیں، پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کو وقت کی بچت کی سہولت کے ساتھ سستے داموں ٹکٹ مل رہے ہیں۔